Tag: پیپلزپارٹی

  • عمران خان اور طاہرالقادری پیچھےہٹنے کوتیارنہیں، شیخ رشید

    عمران خان اور طاہرالقادری پیچھےہٹنے کوتیارنہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشیدنےکہاہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کوتیارنہیں،اگر خانہ جنگی ہوئی تو ذمہ دار نوازشریف ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہی قبر دستیاب ہے اور اس میں یا تو عمران خان یا پھر نواز شریف ہو گا، اس بار ان کو امید ہے کہ نواز شریف کو سعودی عرب میں بھی پناہ نہیں ملے گی جبکہ آصف زرداری کو احتساب کا ڈر ہے اس لئے وہ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حقیقی اپوزیشن لیڈر تو میں ہی ہوں جس نے ہر سطح پر حکومت کے خلاف آواز بلند کی ہے اور ان کو بے نقاب کر دیا ہے۔

  • پیپلزپارٹی کسی غیر آئینی عمل کو برداشت نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ

    پیپلزپارٹی کسی غیر آئینی عمل کو برداشت نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ

    کراچی: قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے، احتجاج کے آئینی حق پر کوئی پابندی نہیں لگنی چاہئے۔

    قمرزمان کائرہ نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی غیر آئینی عمل کو برداشت نہیں کرے گی، قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملے کا حل سیاسی انداز میں چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور نئے انتخابات کی اشد ضرورت ہے، تھرڈ امپائر اب صرف عوام ہیں،حکومت عوام کےمسائل حل کرنے کے وعدے پر ناکام ہوچکی ہے، چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کرنے کا صرف دعویٰ کیا گیا، الیکشن کے نتائج جمہوریت کی وجہ سے تسلیم کئے تاہم دھاندلی کی تحقیقات پیپلز پارٹی کا بھی مطالبہ ہے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے چودہ کارکنان شہید ہوئے ہیں، عدالتی حکم کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے۔

  • عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں، بلاول بھٹو

    عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں، بلاول بھٹو

    کراچی : عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں، اگر یہ سرکس ایسے ہی چلتا رہا رو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔

    ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتخابی دھاندلیوں پر عوام کی توجہ دلانے پر پی ٹی آئی کا موقف قابل تعریف ہے، عمران خان کمیشن کے نتائج کا انتظار کر کے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں، اگر یہ سرکس ایسے ہی چلتا رہا رو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔

  • نواز شریف سیاست آصف زرداری سے سیکھیں، لطیف کھوسہ

    نواز شریف سیاست آصف زرداری سے سیکھیں، لطیف کھوسہ

     لاہور: پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم آئینی طریقے سے وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کرتے ہیں،انہوں نےنواز شریف کو آصف زرداری سے سیاست سیکھنے کا مشورہ دیا۔

    پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ ریاست اور ریاستی اداروں کو حکومت کے تابع نہیں ہونا چاہیئے۔ وزیرِاعظم نواز شریف ذوالفقار علی بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں ہیں کہ اُن کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کےاکیس نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دھرنوں کی سیاست کا حصہ نہیں بنے گی لیکن آئینی طریقے سے وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کرتے ہیں۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سیاست آصف زرداری سے سیکھنی چاہیئے۔

  • خورشید شاہ کے بارے میں ریمارکس قابل مذمت ہیں، شرجیل میمن

    خورشید شاہ کے بارے میں ریمارکس قابل مذمت ہیں، شرجیل میمن

    اسلام آباد: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کیلئے استعمال کی گئی زبان قابل مذمت ہے۔

    عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان بازاری زبان استعمال کرنے سے گریز کریں،عمران خان پر تنقید نہیں کررہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ عمران خان کے خلاف قوم کو مواد نہیں دے سکتے، عمران خان جمہوریت کی بات کریں، اقتدار کی ہوس چھوڑ دیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی یوٹرن پالیسیوں اور یوٹرن بیانات سے پوری قوم واقف ہے اور انھیں ایک سیاسی پارٹی کا سربراہ سمجھتے ہیں لیکن اس کا یہ مقصد نہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر تنقید کریں، کسی رہنما پر تنقید برداشت نہیں کریں گے۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق صدر آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے، پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملکی صورت حال پر غور اور مشاورت کے لیے کراچی میں اہم اجلاس طلب کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ ملک کی غیر معمولی سیاسی صورتحال کی وجہ سے آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پارٹی رہنماوں سے موجودہ صورتحال پر اہم مشاورت کریں گے،پہلے یہ اجلاس دبئی میں طلب کیا گیا تھا۔

  • کشیدہ صورتحال کا بہترین حل مذاکرات ہیں،بلاول بھٹو زرداری

    کشیدہ صورتحال کا بہترین حل مذاکرات ہیں،بلاول بھٹو زرداری

    دبئی: بلاول بھٹو زرداری نے کشیدہ صورتحال کا حل مذاکرات کو قرار دے دیا، دبئی میں ہونے والے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں کچھ پی پی ارکان وزیر اعظم کے استعفے کے حامی بھی تھے۔ اجلاس کی صدارت سرپرستِ اعلیٰ بلاول بھٹو زردری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کی۔

    دبئی میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق پی پی ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال ن لیگ کی اپنی پیدا کردہ ہے، جس سے وہ خود ہی نمٹے گی۔

    اجلاس میں شریک پیپلزپارٹی کے کچھ ارکان وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے حامی تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مذاکرات کو ہی صورتحال کا بہترین حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کارکردگی دکھائے گی توکوئی غیرجمہوری عمل نہیں ہوگا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر بھی شدید تنقید کی۔

    واضح  رہے کہ پارٹی کا یہ اجلاس ان حالات میں ہوا ہے، جب پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اپنے اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا ہے اور ملک میں ایک سیاسی بحران جاری ہے۔

  • عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے، اعتزازاحسن

    عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے، اعتزازاحسن

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کہتے ہیں عمران خان کے مطالبات غیر آئینی نہیں، عدالت کو گذشتہ روز جیسے فیصلے نہیں دینے چاہیئں۔

    اےآروائی نیوزکی خصوصی ٹرانسمیشن میں بات کرتےہوئےپیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے عمران خان کے مطالبات میں غیرآئینی نہیں،عدالت کو سیاست پر فیصلےنہیں دینےچاہئیں، اعتزاز احسن نے امریکی سفیر سے ملاقات کا احوال بھی بتایا۔

    اعزاز احسن نے وکلا بحالی کے لانگ مارچ کا بھی بتادیا،جنرل کیانی کا فون نوازشریف کو نہیں بلکہ انھیں آیا تھا، نوازشریف تو ساتھ بیٹھے تھے، اعتزاز احسن کا کہنا تھا اب عمران خان اور طاہر القادری کا امتحان ہے، لانگ مارچ میں ایک شیشہ بھی ٹوٹنا نہیں چاہئے۔

  • حکمران پیپلزپارٹی سے کچھ سیکھ لیں اورمارچ ہونے دیں، اعتزازاحسن

    حکمران پیپلزپارٹی سے کچھ سیکھ لیں اورمارچ ہونے دیں، اعتزازاحسن

    اسلام آباد: اعتزاز احسن کہتے ہیں حکمران پی پی سے کچھ سیکھ لیں،عمران خان اور طاہرالقادری کومارچ کرنے دیں، حکومت کو کچھ نہیں ہونے والاہے۔

    سینیٹ کے اجلاس کے دوران اعتزاز احسن کا  کہناتھا کہ تصادم ہوا تو سیٹی بجے گی اورریفری کوئی اور ہو گا ،سیٹی بجانے والے طاہر القادری کو آگے نہیں لانا چاہتے،حکومت خود ان کو موقع دے رہی ہے ،اعتزاز احسن نے دوٹوک الفاظ میں کہا جمہوری نظام کو خطرہوا تو پیٹھ نہیں دکھائیں گے لیکن ساتھ ہی انہوں نے حکومت کوانتخابی دھاندلی پرلچک دکھانے اور طاہرالقادری اور عمران خان کومارچ کی اجازت دینے کامشورہ بھی دیا، اعتزازاحسن نے بتایا توڑ پھوڑ کرنے والوں کوسیاسی نقصان ہوگا، ان کاکہناتھا اگر حکومت نے بھی ریلی نکالی تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔

  • تحریک انصاف نےحکومت سے ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی

    تحریک انصاف نےحکومت سے ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی

    اسلام آباد :  تحریک انصاف نے خورشید شاہ کی جانب سے حکومت کے ساتھ ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔

    آزادی مارچ کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے سید خورشید شاہ کی جانب سے حکومت سے ثالثی کی پیشکش پر کہا ہے کہ وہ خورشید شاہ کے جذبات کی قدر کرتے ہیں ، لیکن اب بات چیت وقت گزر چکا ہے، آزادی مارچ کا مقصد دھاندلی زدہ حکمرانوں کو بے نقاب کرنا ہے، آزادی مارچ ہر صورت ہو گا، ملک کو بادشاہت سے نجات دلائیں گے،اگر حکومت نے پارٹی قیادت یا کارکنان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو غیر جمہوری ہو گا، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ حکومت سنجیدیگی کا مظاہرہ نہیں کررہی، حکومت کو صورتحال دیکھ کر کچھ کرنا چاہئےاور جمہوریت کاتسلسل برقرار رہناچاہئے،تحریک انصاف استعفے کیلئے تیار ہے پھر حکومت کیا کریگی۔