Tag: پیپلزپارٹی

  • پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم بھی اسلام آباد دھرنے میں شریک ہو سکتی ہیں، شیخ رشید

    پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم بھی اسلام آباد دھرنے میں شریک ہو سکتی ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد:  شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم بھی اسلام آباد دھرنے میں شریک ہو سکتی ہیں۔

    پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا بریفنگ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کا سمندر چودہ اگست کو فائنل رائونڈ کھیلنے آرہا ہے، نہ کوئی آرمی سے ٹکرائے گا نہ ہی فوج عوام کے سمندر پر گولی چلائے گی، شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے آرٹیکل دو سوپینتالیس کے تحت جو فوج بلائی ہے وہ کو ئی بھی فیصلہ کر سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوھدری نثار احمد ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لیٹ ہو گئے، اب کوئی سیاستدان دھرنے کی کال واپس نہیں لے سکتا ہے، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہوئے تو اس کی ذمہ د اری نواز شریف کے سر جائے گی، چودہ اگست کو فیصلہ ہو جائے گا کہ کس کی سیاست چلنی ہے اور کس کی میٹرو کے قبرستان میں دفن ہو جائے گی ۔

  • پیپلزپارٹی نے حکومت اور تحریک انصاف میں ثالثی کی پیشکش کر دی

    پیپلزپارٹی نے حکومت اور تحریک انصاف میں ثالثی کی پیشکش کر دی

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان سے مذاکرات کرے،عمران خان اتنے آگے نہ بڑھیں کہ واپسی کا راستہ نہ رہے۔

    پیپلزپارٹی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی ہے ، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگردونوں جماعتیں چاہیں تو پیپلز پارٹی ثالث کا کردار اد اکرسکتی ہے،پیپلزپارٹی کسی صورت حکومت گرنے نہیں دے گی۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو تحریک انصاف سےمذاکرات کرنے چاہئیں، اس سے قبل ڈپٹی اسپیکرسےملاقات میں خورشید شاہ نے اسلام آباد میں آرٹیکل دو سو پینتالیس کےنفاذپراحتجاج کیا، ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد میں ہنگامی حالت نہیں کہ آرٹیکل دو سوپینتا لیس کا نفاذ کیا جائے۔

  • جمہوری نظام کےتسلسل کاانحصار وزیراعظم پرہے، رحمان ملک

    جمہوری نظام کےتسلسل کاانحصار وزیراعظم پرہے، رحمان ملک

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نےوزیراعظم کواے پی سی بلانے کامشورہ دے دیاکہتےپرامن احتجاج سب کاحق ہے۔

    رحمان ملک نے وزیراعظم کواے پی سی بلانے کامشورہ دیا کہتے ہیں جمہوری نظام کاتسلسل یاوسط مدتی انتخابات صورتحال کاانحصار وزیراعظم پرہے، اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا طاہرالقادری ہوں یا عمران خان پرامن احتجاج سب کاجمہوری حق ہے ، سابق وزیرداخلہ کاکہناتھاچودہ اگست قومی وحدت کی علامت ہےکسی کوجشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کادعوت نامہ نہیں ملااس روز حکومت کی اہلیت کاپہلاامتحان ہوگا، رحمان ملک نےکہااس وقت اسلام آباد میں گھٹن کاماحول ہے جونہیں ہوناچاہئے۔

  • لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی سڑکوں پرآگئی

    لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی سڑکوں پرآگئی

    کراچی: بجلی کی طویل بندش کیخلاف پیپلزپارٹی نے گزری میں کےالیکٹرک کےدفترکے سامنے احتجاج کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین سے خطا ب میں شرجیل میمن کاکہناتھا وزیراعظم اور چوہدری نثار فوج کو عوام سے لڑانے کی سازش کررہے ہیں جس کومیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا سندھ کے عوام کوووٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے، شرمیلا فاروقی کاکہناتھا وزیراعظم الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدے پورے کریں، وزیراعلیٰ پنجاب کامینار پاکستان پرپنکھاجھلنے کاڈرامہ بھی کھل کرسامنے آگیا حکمرانوں نے کراچی کو کربلا بنا دیاہے، نثارکھوڑو کاکہناتھا سندھ کے عوام جانتے ہیں نواز لیگ ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک روا رکھے کی، مظاہرین سے تاج حیدر سمیت دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا، مظاہرے میں ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی خالد احمد اورعدنان احمد نے بھی شرکت کی۔

  • چوہدری نثارنواز شریف کو پھرجدہ بھجوانا چاہتے ہیں،شرجیل میمن

    چوہدری نثارنواز شریف کو پھرجدہ بھجوانا چاہتے ہیں،شرجیل میمن

    صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اپنے مشوروں کے ذریعے میاں نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر مستقل طور پر جدہ بھجوانا چاہتے ہیں مسلم لیگ ن جمہوریت کی بساک لپٹنے میں پل کر کردار ادا کر رہی ہے ماضی میں بھی انہی لوگوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت ختم ہوئی،

    اپنے دفتر میں محکمہ بلدیات کے افسران کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دوراقتدار میں نواز شریف اور طاہر القادری نے لانگ مارچ کئے لیکن ہم نے ان کا مقابلہ آمرانہ سوچ سے نہیں سیاسی ذہن سے کیا اور یہی وجہ تھی کہ کسی پر بھی ایک بھی لاٹھی نہیں برسی لیکن موجودہ مسلم لیگ نواز کی حکومت اپنے سیاسی حریفوں کیخلاف ملک کے اہم ادارے کا استعمال اورفوج و سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم چاہتی ہے

    اسلام آباد کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل فوج کے حوالے کرنے کے عمل کو پیپلزپارٹی فوج کیخلاف سازش سمجھتی ہے ،انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی تمام چیلنجز کو سیاسی ذہن استعمال کرتے ہوئے نمٹیں ناکہ آمرانہ سوچ کے ساتھ۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مسلم لیگ ن کے تمام غیر آئینی اقدامات کو تحفظ فراہم کیا اب افتخار چوہدری کے بیٹے کو عمران خان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے

  • پیپلز پارٹی میدان میں آئی تو ن لیگ کی حکومت گھرچلی جائیگی، قمرزمان کائرہ

    پیپلز پارٹی میدان میں آئی تو ن لیگ کی حکومت گھرچلی جائیگی، قمرزمان کائرہ

    گجرات:  پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میدان میں آگئی تو ن لیگ کی حکومت چند روز میں گھر چلی جائے گی۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ ابھی تو عمران خان اور طاہرالقادری میدان میں اترے ہیں اور نون لیگ کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں، پیپلز پارٹی میدان میں آگئی تو نون لیگ کی حکومت چند روز میں گھر چلی جائے گی، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ ن لیگ نےلوڈشیڈنگ کے نام پر احتجاجی ریلیاں نکالیں، مگر پیپلز پارٹی بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود نظام کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔