Tag: پیپلزپارٹی

  • پیپلزپارٹی  ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کو تیار ، گرین سگنل دےدیا

    پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کو تیار ، گرین سگنل دےدیا

    کراچی : پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کےمطالبات ماننے کیلئے گرین سگنل دےدیا ، گورنر سندھ پیپلز پارٹی کا پیغام لیکر بہادر آباد جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کو تیار ہوگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنرسندھ آج پیپلز پارٹی کا پیغام لیکر بہادرآباد جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ایم کیو ایم قیادت سے دھرنا موخرکرنے کی درخواست کریں گے۔

    خالدمقبول صدیقی اورکامران ٹیسوری کےدرمیان رابطہ ہوا، گورنر سندھ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات میں تحفظات سنیں گے اور گزشتہ روزپیپلز پارٹی سےہونےوالی ملاقات پربات چیت کریں گے۔

    دوسری جانب کنوینر ایم کیو ایم خالدمقبول صدیقی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم کل کا دھرنا مؤخر کرنے کے فیصلے پر غور کررہی ہے ، امن مشقوں کے پیش نظر فیصلے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دھرنے کی تاریخ تبدیل کی جاسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد کیا جائےگا۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، دھرنا موخر تو کر سکتے ہیں لیکن دھرنا ختم عملی اقدامات پر کیا جائے گا۔

  • پیپلزپارٹی نے 2 صوبوں میں انتخابات میں تاخیر کا معاملہ پی ڈی ایم پر چھوڑ دیا

    پیپلزپارٹی نے 2 صوبوں میں انتخابات میں تاخیر کا معاملہ پی ڈی ایم پر چھوڑ دیا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے سینئر رہنماؤں کی انتخابات میں تاخیر کی مخالفت کے بعد دو صوبوں میں انتخابات کا معاملہ پی ڈی ایم پر چھوڑدیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے2صوبوں میں انتخابات میں تاخیر کامعاملہ پی ڈی ایم پرچھوڑدیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کی اکثریت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ضمنی انتخابات میں ممکنہ تاخیر کی مخالفت کردی، پی پی پارلیمانی بورڈمیٹنگ میں سینئر رہنماؤں نے انتخابات میں تاخیر کی مخالفت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پیغام پی ڈی ایم کی جماعتوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا انتخابات میں تاخیر کی کھل کرمخالفت نہیں کررہےمگرحمایت بھی نہیں کرسکتے، ن لیگ یا پی ڈی ایم تاخیر کا کوئی قانونی راستہ نکالیں تو یہ ان کا معاملہ ہے۔

    یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہا تھا کہ ان کی جماعت پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں انتخابات میں تاخیر کے فیصلے کی مخالفت کرے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں پی پی پی کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا تھا کہ آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہو سکتی۔

    تاج حیدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے موقف میں واضح ہے کہ وہ کے پی اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی۔

  • مسلم لیگ ن کا کراچی کی میئر شپ کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

    کراچی : مسلم لیگ ن نے کراچی کی میئرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، صدر ن لیگ سندھ نے کہا کہ کراچی کا میئرمیرٹ پرلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی میئرشپ کیلئے سیاسی جماعتوں کے رابطے جاری ہے ، پیپلز پارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کے صدر سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد صدر ن لیگ سندھ اور صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس کی ، جس میں مسلم لیگ ن نے کراچی کی میئرشپ کیلئےپیپلزپارٹی کی حمایت کااعلان کیا، صدر ن لیگ سندھ نے کہا کہ کراچی کا میئرمیرٹ پرلائیں گے۔

    صوبائی وزیر سعیدغنی کا کہنا تھا کہ میئرکراچی کےانتخاب کیلئے ن لیگ نےہمیں اپنےتعاون کایقین دلایاہے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی وفاق میں اتحادی ہیں، دیگرجماعتوں سے بھی میئر کیلئے سپورٹ لینےکی کوشش کریں گے۔

    سعید غنی نے کہا کہ ہمارےپاس موجودنمبرزکے مطابق ہماری نشستیں 96 اور جماعت اسلامی کی 82 ہیں، ہمارے پاس موجود نمبر کے مطابق پی ٹی آئی کی 43سیٹیں ہیں، خواہش ہے کہ جماعت اسلامی کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو بہترطریقے سے چلانے کیلئے سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں ، اکثریتی جماعت کوشہرکوچلانے کا حق ہوناچاہیے ، پی پی کو حق حاصل ہے کہ اپنا میئرلانے کیلئےتمام جماعتوں سے رابطہ کرے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی اس معاملے پر مذاکرات کرے،خوش اسلوبی سے کوئی نہ کوئی راستہ نکلے گا، ہماری پہلی ترجیح جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر میئر منتخب کرنا ہے، اگر راستہ نہیں بچے گا تو تب جاکر مقابلہ کرنے کے پوزیشن میں آجائیں گے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ اختیارات قانون میں موجودہوتے ہیں ہمارے جیب میں نہیں، قانون میں جو اختیارات ہیں وہ میئر کے ہیں، کراچی نے مینڈیٹ جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کو دیا ہے۔

  • ایم کیو ایم کا سیاسی میدان دیگر جماعتوں کیلیے خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم کا سیاسی میدان دیگر جماعتوں کیلیے خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سیاسی میدان کسی بھی طرح پی پی، دیگر جماعتوں کے لیے خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس میں سیاسی صورت حال، بلدیاتی انتخابات، پی پی کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔

    ایم کیو ایم ذرائع کا بتانا ہے کہ حلقہ بندیوں، ووٹر لسٹ، دیگر تحفظات ہیں لیکن سیاسی میدان سے بھاگنے والے نہیں، ایم کیو ایم دھاندلی کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک بھی جاری رکھے گی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن سندھ کے باہر احتجاج کی تاریخ بھی تبدیل کردی ہے ایم کیو ایم اب 9 کے بجائے 11 جنوری کو حلقہ بندیوں اور پیپلزپارٹی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے جبکہ احتجاج کے لیے دیگر جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم کیوایم کنوینر خالد مقبول نےمصطفی کمال کوباضابطہ احتجاج میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے مفاد اور شہری سندھ پر قبضہ کرنےکیلئےحلقہ بندیاں کی پیپلزپارٹی اور غیرمنصفانہ حلقہ بندیوں کےخلاف مل کر آواز اٹھانا ہو گی۔

    پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ قوم کے وسیع تر مفاد میں سب کو  یکجا ہو کرنا انصافی پر اٹھنا ہوگا شہر، صوبے کیلئےکسی کیساتھ بھی جدوجہدکرنےکیلئےتیارہوں۔

  • ایم کیو ایم کے بعد پیپلزپارٹی بھی وزیراعظم کے رویئے سے نالاں

    اسلام آباد : ایم کیو ایم کے بعد پیپلزپارٹی بھی وزیراعظم کے رویئے سے نالاں ہے ، پی پی رہنماؤں نے قیادت کو وزیر اعظم کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادیوں کے بیچ دوریاں بڑھنے لگی ، پیپلزپارٹی وزیراعظم سے جے یو آئی کو زیادہ اہمیت دیئے جانے پر نالاں ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی رہنماؤں نے قیادت کو وزیر اعظم کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے کیونکہ پی پی قیادت پر وزیراعظم کو پارٹی تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے دباؤ ہے۔

    پی پی زرائع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں پیپلزپارٹی کو مکمل نظراندازکیاجارہاہے، وزیراعظم پی پی اراکین کےترقیاتی منصوبوں کونظراندازکررہےہیں جبکہ جے یو آئی ف کو دیگر اتحادیوں کی نسبت زیادہ نوازا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم پی پی کی وزارتوں کے منصوبوں کو یکسر نظر انداز کر رہے ہیں اور وزارتوں کے منصوبوں کے افتتاح پر پی پی کے وزیر کو دعوت نہیں دی جاتی، زرائع

    وزیراعظم نےجےیوآئی کی دعوت پرگزشتہ ماہ 2بارڈی آئی خان کادورہ کیا اور وزیراعظم کے دورہ ڈی آئی خان میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی نہیں تھی جبکہ وزیراعظم کےدورہ منگلاڈیم کےدوران خورشیدشاہ موجودنہیں تھے۔

    پی پی رہنماوں کی قیادت نے مشورہ دیا ہے کہ وزیراعظم کو بتائیں اتحادی حکومت ہماری مرہون منت ہے، جس پر بلاول بھٹو کی پارٹی رہنماؤں کو وزیراعظم سے معاملہ اٹھانے کی یقین دھانی کرادی ہے۔

    وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کو کم اور چھوٹے ترقیاتی منصوبے دے رہی ہے، جبکہ وزیراعظم کے پی میں جے یو آئی کو پیپلزپارٹی پر فوقیت دے رہی ہے، کے پی میں وفاق کے بیشتر ترقیاتی منصوبے جے یو آئی کو ملے ہیں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کو پیپلزپارٹی کے رویے پر تحفظات

    ایم کیو ایم پاکستان کو پیپلزپارٹی کے رویے پر تحفظات

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے پیپلزپارٹی کیجانب سے معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے کی شکایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

    ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی سے تعلقات پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا اور پیپلزپارٹی کیجانب سےمعاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے کی شکایت کی۔

    ایم کیو ایم نے گورنر سے شکوہ کیا کہ ہم حکومت کے اہم اتحادی ہیں لیکن پیپلزپارٹی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کررہی، پیپلزپارٹی آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد نہیں کررہی۔

    کراچی: بلدیاتی حلقہ بندیوں کو درست کرنے کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے، ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ آپ ایم کیو ایم کے تحفظات وفاق تک پہنچائیں۔

    گورنر نے ایم کیو ایم کے تحفظات پیپلزپارٹی اور وفاق تک پہچانےکی یقین دہانی کرادی۔

  • یوم تاسیس : پیپلزپارٹی کل کراچی میں پاور شو کرے گی

    یوم تاسیس : پیپلزپارٹی کل کراچی میں پاور شو کرے گی

    کراچی : پیپلزپارٹی یوم تاسیس کے موقع پر کراچی میں پاورشوکرے گی ، نشترپارک میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کا 55واں یوم تاسیس کل منایا جائے گا، پیپلزپارٹی ہر سال اس دن کو کسی بڑے جلسے کی صورت میں مناتی ہے۔

    پیپلزپارٹی یوم تاسیس کے موقع پر کل کراچی میں پاورشوکرے گی ، نشترپارک میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    صوبائی وزیر سعید غنی نے جلسہ گاہ کا دورہ دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کل ورکنگ ڈے ہے، لوگوں کوتکلیف سے بچانے کے لئے پلان ترتیب دیا ہے، اب ضلعی نہیں یوسی سطع کے قافلے شریک ہوں گے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج پی پی خواتین ونگ کی طرف سے پروگرام ترتیب دیا ہے، کل شام چار بجے جلسہ منعقد ہوگا۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی جیسی سیاسی جماعت دنیا میں نہیں ملے گی ، اس پارٹی کے قائدین وکارکنان نے جانوں کے نظرانے دیے، پیپلز پارٹی نے آئین کو اصلی حالت میں بحال کیا۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین شکنی کے خلاف جدوجہد کرتی ہی ہے، پیپلز پارٹی کے مشورے پرعمل ہوا تب ہی سلیکٹیڈ سے چھٹکارا ملا، 2007 میں سب جماعتوں نے بائیکاٹ کاارادہ ظاہرکیا، اس وقت بھی پیپلزپارٹی نے سب کو قائل کیا حالانکہ پیپلزپارٹی چاہتی توون تھرڈ میجارٹی لے سکتی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان کو اسمبلیوں سے استعفی دینا ہے تو ہاتھ سے لکھ کردیں، ان کی نیت ہی نہیں، یہ ڈراما اور لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے

  • سیاسی صورتحال اور اہم تعیناتی کا معاملہ :  پیپلزپارٹی اسلام آباد میں اعلی سطح پر مشاورت کرے گی

    سیاسی صورتحال اور اہم تعیناتی کا معاملہ : پیپلزپارٹی اسلام آباد میں اعلی سطح پر مشاورت کرے گی

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی اسلام آباد میں سیاسی صورتحال اور اہم تعیناتی کے معاملے سے متعلق اعلی سطح پر مشاورت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی صورتحال اور اہم تعیناتی کے معاملے پر پیپلزپارٹی اسلام آباد میں اعلی سطح پر مشاورت کرے گی۔

    چیئرمین پی پی بلاول بھٹوخصوصی طیارے سے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں اہم مشاورت کاحصہ بنیں گے۔

    سابق صدرآصف زرداری پہلےہی اسلام آبادمیں موجودہیں جبکہ پارٹی کے سینئررہنماؤں کو بھی مشاورت کیلئے زرداری ہاؤس اسلام آباد بلالیا ہے۔

    اس دوران مصطفی نواز کھوکھر کی سینیٹ کی خالی نشست پر بھی مشاورت ہوگی۔

    گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری کراچی سے بذریعہ جہاز اسلام آباد پہنچے تھے۔

    آصف زرداری نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے اہم مشاورت کا حصہ ہوں گے، سابق صدر اتحادی جماعتوں سربراہان سے حتمی مشاورت بھی کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اہم تعیناتی کے مسئلے پر ان کی رائے طلب کی گئی تھی، واضح رہے کہ آصف زرداری نے طبیعت خرابی کے باعث سیاسی سرگرمیاں کئی ماہ سے ترک کی ہوئی تھیں

  • ضمنی انتخابات میں شکست ، حکومتی اتحادیوں میں اختلافات سر اٹھانے لگے

    ضمنی انتخابات میں شکست ، حکومتی اتحادیوں میں اختلافات سر اٹھانے لگے

    لاہور : پیپلزپارٹی حکومت امور کے معاملے پر ن لیگ سے نالاں ہے کیونکہ مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کے قریبی اتحادیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادیوں میں اختلافات سر اٹھانے لگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے حکومتی امور میں اہم اتحادیوں کو نظر انداز کر رہی ہے اور پیپلزپارٹی حکومت امورکےمعاملے پر ن لیگ سے نالاں ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے اہم اتحادیوں کو عہدے نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ، کیونکہ ن لیگ مخصوص قریبی اتحادیوں کو نواز رہی ہے اور پیپلزپارٹی کے قریبی اتحادیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

    پی پی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی گورنر کے پی، بلوچستان کے معاملے پر ن لیگ سے نالاں ہے، ن لیگ کے پی، بلوچستان سے اتحادیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے خیبرپختونخوا سے اے این پی، شیرپاؤ گروپ ، بلوچستان سے اہم اتحادی پی کے میپ کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ پی پی بلوچستان میں پی کے میپ کو نظر انداز کرنے پر نالاں ہے کیونکہ پی کے میپ کو مرکز، بلوچستان میں تاحال ایڈجسٹ نہیں کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں نظر انداز کرنے پر نالاں ہے ، ن لیگ نے معاونین خصوصی، مشیران کی فوج بنا رکھی ہے۔

  • ملیر سے ٹاور آنے والوں کا برسوں پرانا خواب پورا ہوگیا

    ملیر سے ٹاور آنے والوں کا برسوں پرانا خواب پورا ہوگیا

    کراچی : پیپلزپارٹی نے کراچی والوں کو ایئر کنڈیشنڈ ہائبر ڈبسوں کا تحفہ دے دیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے بس سروس کاافتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر سے ٹاور آنے والوں کا برسوں پرانا خواب پورا ہوگیا، کراچی میں ریڈ لائن بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سروس کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر بلاول زرداری، مراد علی شاہ ، مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی نے بس میں سفر بھی کیا ، پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی سے ٹاور روٹ ون تک بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

    بس کا کرایہ 25 روپے سے 50 روپے تک رکھا گیا ہے ، ریڈ لائن بس سروس کا 29 کلومیٹر سے زائد کا روٹ ہے ، شہرمیں سات روٹس پر مرحلہ وار 240 بسیں چلائی جائیں گی۔

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ بتدا میں کراچی اورلاڑکانہ میں یہ منصوبہ شروع کیا ہے، اس کے بعد سندھ کے ہر چھوٹے بڑے ضلع میں ہم بس سروس شروع کریں گے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ہر ماہ نئی بس سروس شروع کریں اور ہر پندرہ بیس دن بعد نئے روٹس کا آغاز کریں، بسوں کیلئے تمام روٹس دیکھے جا چکے ہیں دیگراضلاع میں بھی یہ بسیں جلد چلائی جائیں گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اورنج لائن ٹیسٹ پرہے،جلدبی آرٹی بھی شروع ہوجائےگی۔