Tag: پیپلزپارٹی

  • پنجاب میں وزارتوں کی تقسیم : پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آگئے

    پنجاب میں وزارتوں کی تقسیم : پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آگئے

    لاہور : پنجاب میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں وزارتوں کی تقسیم پر معاملات طے نہ ہوسکے ، پیپلزپارٹی پنجاب میں وزارت خزانہ، قانون، تعلیم، ریونیو کی خواہشمند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں وزارتوں کی تقسیم پراتفاق رائے نہ ہو سکا، ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں اہم وزارتیں لینے کی خواہاں ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی پی سے معاملات طے نہ ہونے پر پنجاب کابینہ کی تشکیل میں تاخیر ہورہی ہے ، پیپلزپارٹی پنجاب میں وزارت خزانہ کی خواہشمند ہے۔

    پی پی ذرائع نے کہا ہے کہ ن لیگ وزارت خزانہ پیپلزپارٹی کو دینے سےتاحال انکاری ہے جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب میں وزارت قانون، ریونیو اور تعلیم کی خواہشمند ہے جبکہ ن لیگ وزارت قانون، تعلیم، ریونیواپنےپاس رکھنے کی خواہشمند ہے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری وزارتوں کےمعاملات طےکرانے کے لیے لاہور پہنچے ہیں، جس کے بعد پنجاب میں وزارتوں کی تقسیم کے معاملے پر آج اہم پیشرفت کا امکان ہے۔

  • پنجاب کابینہ :  پیپلزپارٹی  اور مسلم لیگ ن میں معاملات طے پاگئے

    پنجاب کابینہ : پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں معاملات طے پاگئے

    لاہور : پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے پاگئے ، وزارت خزانہ مسلم لیگ ن اپنے پاس رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں پنجاب کی کابینہ پر معاملات طے پاگئے ، مسلم لیگ ن وزارت خزانہ اپنے پاس رکھے گی جبکہ پیپلز پارٹی کے مزید وزرا کابینہ میں شامل ہوں گے۔

    پنجاب میں حسن مرتضی سینئر وزیر ہوں گے ، سینئر وزیر کو سیکرٹریٹ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں بنایاجائےگا، حسن مرتضیٰ کواپر مال رہائش گاہ الاٹ ہوگئی ہے تاہم پیپلزپارٹی کو وزارتیں کون سی ملیں گی ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا۔

    حسن مرتضیٰ نے اےآر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی کووزارت خزانہ رکھنی چاہیے، ہمارے پاس وزارت خزانہ تھی ہی نہیں تو دستبرداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    سینئروزیرپنجاب کا کہنا تھا کہ صوبےمیں پانی، روٹی، بجلی جیسی بنیادی سہولتیں ہی نہیں ہیں، عوام کو سہولیات مہیا کریں گے،ہم حکومت کرنے نہیں عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں، اپنی جدوجہد سے کم وسائل کے باوجود عوام کو بنیادی سہولتیں بھی دیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ ٰپنجاب میں ہمیں کون سی وزارتیں ملیں گی کچھ نہیں کہہ سکتے ،ہمارے مزیدوزراپنجاب کابینہ میں شامل کیے جائیں گے ،13جون کو پنجاب کابینہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

  • ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات آج ہوں گے

    ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات آج ہوں گے

    کراچی : :ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کےدرمیان فیصلہ کن مذاکرات آج ہوں گے ، ایم کیوایم نے 3 ڈی ایم سیزکے ایڈمنسٹریٹرمرضی سے لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابطق کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی معاملات کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات آج وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوں گے۔

    ملاقات میں کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی ایڈمنسٹریٹر لگانے کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ اور ایم کیو ایم کے رہنما معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔

    ملاقات میں کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر لگانے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا ، ایم کیو ایم نے حکومت سندھ سے کراچی میں تین ڈی ایم سیز میں اپنے ایڈ منسٹریٹر لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو معاملات کے فوری حل کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوسے وزیراعلیٰ سندھ اور وزرا کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں ایم کیوایم کوبلدیاتی اداروں میں حصہ دینےاور صوبے میں بلدیاتی انتخابات کےانعقاد سے متعلق بات چیت ہوئی۔

    ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ایم کیوایم نے بلدیاتی اداروں میں انتظامی عہدوں کیلئے نئے مطالبات رکھ دیے ، ایم کیوایم نے کراچی اور حیدرآباد کے ساتھ 3 اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر شپ مانگ لی ہے جبکہ سینٹرل، ویسٹ اور ایسٹ کے ایڈمنسٹریٹر کا بھی مطالبہ کردیا۔

    ذرائع نے کہا کہ جس پر بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ کو ایم کیوایم کیساتھ ملاقات اور معاملات حل کرنے کی ہدایت کی۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ  :  پیپلزپارٹی نے بڑا مطالبہ کردیا

    پی ٹی آئی لانگ مارچ : پیپلزپارٹی نے بڑا مطالبہ کردیا

    کراچی : پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک جلانے کے مقدمات پی ٹی آئی قیادت پر درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سیدنیئرحسین بخاری نے املاک جلانے کے مقدمات پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    نیئر بخاری نے کہا کہفساد،انتشار،جلاؤگھیراؤ ریاست کی رٹ چیلنج کرنےکےمترادف ہے، پولیس گاڑیاں جلانا، امن قائم کرنیوالوں پرحملےغنڈہ گردی ہے۔

    سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسلام آباد و دیگر شہروں میں بینکوں کو لوٹنے والوں کوگرفتارکیاجائے اور سرکاری املاک کے نقصان کا تخمینہ لگا کر رقوم پی ٹی آئی سے وصول کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وصول شدہ رقوم متاثرین میں تقسیم کر کے ازالہ کیا جائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پولیس حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکا پر ٹوٹ پڑی ، نہتے لوگوں پر لاٹھیاں برسائی گئیں اور آنسوگیس کی شدید شیلنگ کی گئی۔

    تمام ریاستی ہتھکنڈوں کے باوجود لوگ ڈٹے رہےاور کئی شیل پولیس پر واپس پھینک دیے جبکہ دوسری جانب اہلکار گلو بٹ کی طرح گاڑیوں کے شیشے توڑتے رہے۔

  • پیپلزپارٹی کی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں مکمل

    پیپلزپارٹی کی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں مکمل

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں مکمل کرلی، عدم اعتماد کی کامیابی پر یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیپلزپارٹی لائے گی۔

    پی پی ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد پر پارٹی مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور آصف زرداری نےعدم اعتماد کےمعاملے پر سینئر قائدین کو منا لیا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ آئینی ماہرین نےتحریک عدم اعتماد پرمشاورت مکمل کر لی ہے اور چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامسودہ تیار کر لیا ہے۔

    چیئرمین کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتمادلائی جائےگی، عدم اعتماد کی کامیابی پر یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔

  • پیپلزپارٹی کا پنجاب اسمبلی اسپیکر شپ  نہ لینے کا فیصلہ،  پنجاب کی 5 وزارتوں پر نظر

    پیپلزپارٹی کا پنجاب اسمبلی اسپیکر شپ نہ لینے کا فیصلہ، پنجاب کی 5 وزارتوں پر نظر

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے پنجاب اسمبلی اسپیکرشپ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کی پانچ وزارتوں میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اتحادی جماعتوں کے پاور شیئرنگ معاملات میں ن لیگ نے گورنر پنجاب تعیناتی پر پیپلز پارٹی کی نامزدگی سے انکار کردیا، پیپلزپارٹی نے سابق گورنر مخدوم احمدمحمود کو گورنر نامزد کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسےانکارکےبعدپی پی نے پنجاب اسمبلی سپیکرشپ حاصل نہ کرنےکافیصلہ کرلیا ، اسپیکرپنجاب اسمبلی کے عہدے میں اب پی پی کی دلچسپی نہیں۔

    ذرائع پی پی نے کہا ہے کہ اسپیکرپنجاب کیخلاف ابھی تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہونی ہے، ووٹنگ کا کیا فیصلہ ہوتا ہے کچھ پتہ نہیں، پی پی کو یقین ہے، منحرف ارکان نااہلی کی صورت میں حالات بدل سکتے ہیں۔.

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی پنجاب میں 5 وزارتوں پرنظر ہے کیوںکہ گورنر اور اسپیکر کارکنوں کے کام نہیں کروا سکتے، ہم چاہیں گے کہ وزارتیں حاصل کرکے اپنے کارکنوں پرتوجہ دیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پاورشیئرنگ کاحتمی فیصلہ پی پی ، ن لیگ کی کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

  • ن لیگ کا پیپلزپارٹی کو صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے گرین سگنل، مولانا فضل الرحمان نالاں

    ن لیگ کا پیپلزپارٹی کو صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے گرین سگنل، مولانا فضل الرحمان نالاں

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کو صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے گرین سگنل دے دیا جبکہ مولانا فضل الرحمان صدر مملکت کا عہدہ نہ ملنے پر نالاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں پاور شیئرنگ فارمولے کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا اور دونوں جماعتوں کے درمیان صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔

    ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے گرین سگنل دے دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی عہدوں کی یقین دہانی ملنے پر پیپلزپارٹی گورنر پنجاب کے عہدے سے دستبردار ہوئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کا عہدہ خالی ہونے پر پیپلزپارٹی کے عہدے دار کی حمایت کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے صدر مملکت کا عہدہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا تاہم ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر جے یو آئی ف کو صدر مملکت کا عہدہ دینے کی مخالفت کی گئی ہے۔

    پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کے تناسب سے جے یو آئی ف کو چار اہم وزارتیں، ڈپٹی سپیکر کا عہدہ دینا کافی ہے، نشستوں کے تناسب سے آئینی عہدے پی پی کا حق ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ دوسری جانب مولانا فضل الرحمن صدر مملکت کا عہدہ نہ ملنے پر نالاں ہے۔

  • پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کون سی وزراتیں دی جائیں گی ؟

    پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کون سی وزراتیں دی جائیں گی ؟

    لاہور : پیپلزپارٹی نے پنجاب کابینہ میں تین وزارتوں میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے، جن میں کمیونیکیشن اینڈ ورکس ، خزانہ اور زراعت کےمحکمے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئینی مسائل کے بعد حمزہ شہباز نے وزیراعلی پنجاب کا حلف اٹھالیا، جس کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل کےعمل کا اغاز کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کو3وزارتیں دی جائیں گی، اس حوالے سے پیپلزپارٹی نے اپنی دلچسپی کے محکموں سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کردیا۔

    مزید پڑھیں : حمزہ شہباز کی کابینہ کتنے ارکان پر مشتمل ہوگی؟

    ذرائع کے مطابق علی حیدرگیلانی کوکمیونیکیشن اینڈورکس کی وزارت م حسن مرتضیٰ زراعت اور عثمان محمود کو خزانہ کی وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے اہم عہدے نون لیگ کی نامزد شخصیات کو دیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ صحت ،تعلیم، قانون، داخلہ اور اطلاعات کی وزارتیں نون لیگ اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جبکہ منحرف ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

    ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ کل شام تک پنجاب کابینہ کے ارکان حلف اٹھا لیں گے، پہلےمرحلےمیں اتحادی جماعتوں اورن لیگ کےاہم رہنماحلف اٹھا ئیں گے، پنجاب کابینہ 40 سے 45 ارکان پرمشتمل ہو گی۔

  • وفاقی کابینہ کی تشکیل: پیپلزپارٹی کی اپنے حصے کی وزارتیں ایم کیو ایم، باپ اور بی این پی کو دینے کی تجویز

    وفاقی کابینہ کی تشکیل: پیپلزپارٹی کی اپنے حصے کی وزارتیں ایم کیو ایم، باپ اور بی این پی کو دینے کی تجویز

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو وفاقی کابینہ میں اپنے حصے کی وزارتیں ایم کیوایم، باپ اور بی این پی کو دینے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیلئے کابینہ کی تشکیل امتحان بن گئی ، اس حوالے سے گزشتہ رات 1 بجے تک ن لیگ اور پی پی رہنماؤں کے مذاکرات ہوئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ن لیگ کے ایاز صادق، سعدرفیق اور راناثنااللہ اور پی پی کے یوسف گیلانی، شیری رحمان، راجہ پرویز اور نوید قمر موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے حصے کی وزارتیں ایم کیوایم،باپ ،بی این پی کو دینے کی تجویز دے دی تاہم ن لیگ کے وفد نے پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے پر اصرار کیا۔

    ذرائع نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کیلئےجےیوآئی کی شاہدہ اختر کےنام پر غورکیاگیا، جےیو آئی چاہےتو ڈپٹی اسپیکر کیلئےکوئی متبادل نام بھی تجویز کرسکتی ہے۔

    لیگی وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کابینہ چھوٹی رکھنا چاہتے ہیں۔

  • ایم کیوایم سے معاہدہ  : پیپلزپارٹی کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    ایم کیوایم سے معاہدہ : پیپلزپارٹی کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

    کراچی : پیپلزپارٹی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ایم کیوایم کی مشاورت سے نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی اور متحدہ اپوزیشن میں شامل ہونے کے فیصلے کے بعد اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد پر پیش رفت کا آغاز ہوگیا۔

    پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم سے معاہدہ کے تحت ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پیپلزپارٹی ذرائع نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتے میں ایم کیو ایم کی مشاورت سے نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوگا۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی اورایم کیوایم پاکستان کے درمیان معاہدے کے تحت سندھ کابینہ سے 2 وزرا کو فارغ کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے 2 وزیر آئندہ چند دنوں تک مستعفی ہوسکتے ہیں ، جس کے بعد ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں نمائندگی دینے پر بھی رضامند ہوچکی ہے۔

    پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام میں ترمیم اور میئر کے اختیارات میں اضافے سمیت صوبےکےشہری معاملات میں مشاورت سے اتفاق رائے پیدا کرنے سے متعلق بھی توثیق کی تھی۔