Tag: پیپلز پارٹی رہنما

  • ایسی تحریک چلانے کے موڈ میں نہیں جس سے نظام لپیٹا جائے،خورشید شاہ

    ایسی تحریک چلانے کے موڈ میں نہیں جس سے نظام لپیٹا جائے،خورشید شاہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے ایسی تحریک چلانےکےموڈمیں نہیں جس سےنظام لپیٹاجائے، ایک شخص ایسی بات کررہا، جس سے نظام کو سپورٹ نہیں مل رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی کی کوشش ہےکہ سسٹم چلے، ایسی تحریک چلانےکےموڈمیں نہیں، جس سے نظام لپیٹا جائے۔

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ایک شخص ایسی بات کررہاجس سےنظام کوسپورٹ نہیں مل رہی، وہ شخص نظام کو ڈسٹرب کررہا ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا ایک صوبہ لپیٹ میں آیاتوسارانظام لپیٹ میں آتاہے، امیدہےحکومت غیرآئینی اقدام نہیں کرےگی،جس سے سسٹم کو لپیٹا جائے۔

    انھوں نے مبینہ انتخابی دھاندلی پارلیمانی کمیٹی کاکل پہلااجلاس ہے، ٹی اوآرزبنیں گےتوہی کمیٹی چلےگی، ٹی او آرز نہ بنے تو نتیجہ کچھ بھی نہیں آئے گا۔

    مزید پڑھیں : اپوزیشن کہتی ہے ہمارےخلاف کیسز نہ کھولے جائیں، فواد چوہدری

    یاد رہے اپوزیشن کے حوالے سے وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس میں کہا تھا جھگڑا ہماراصرف ایک بات پرہے،اپوزیشن کہتی ہے این آراو اور ہم کہتے ہیں نارو، اے پی سی ہورہی ہے لیکن ایجنڈے کا کچھ پتہ ہی نہیں، اپوزیشن نے کہا دھاندلی ہوئی ہم نے پوچھا تو کہتے ہیں معلوم نہیں کیسے ہوئی۔

    فواد چوہدری نے مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی ہے ہم ہار گئے اس لیے دھاندلی ہوئی ہے اور ہمارےخلاف کیسز نہ کھولے جائیں، پاکستان کا پیسہ لوٹا گیا اور ہم چاہتے ہیں یہ پیسہ ملک میں واپس آئے۔

    وزیراطلاعات نے کہا تھا کہ پاکستان کو فخرہونا چاہیے،اسلامی دنیا کا اس پر اعتماد بحال ہوا، اسلامی دنیا عمران خان کو دیکھ رہی ہے، اسلامی دنیا کے مسائل کے حل میں ہمارا کردار ہونا چاہیے، یورپی یونین نے توہین آمیز مقابلے کو غلط قرار دیا یہ پاکستان کی کامیابی ہے، مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کا سب کو پتہ ہے۔

  • چیف جسٹس کو اسپتال پر چھاپے سے پہلے اپنا اسٹیٹس دیکھنا چاہیے تھا، خورشید شاہ

    چیف جسٹس کو اسپتال پر چھاپے سے پہلے اپنا اسٹیٹس دیکھنا چاہیے تھا، خورشید شاہ

    کراچی : پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہوئے بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم نہیں کرسکتے، مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر پی ٹی آئی کی حمایت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو اسپتال میں چھاپے مارنے سے پہلے اپنے اسٹیٹس کو دیکھنا چاہیئے تھا۔

    سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے ہوئے بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم نہیں کرسکتے، بلدیاتی نظام کی تبدیلی پر اربوں خرچ ہوئے جو بچت اسکیم کی نفی ہے۔

    خورشید نے کا کہا ہے کہ مسائل کےحل کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کریں گے، صدارتی الیکشن میں اعتزاز احسن کے لئے آخری کوشش کریں گے۔

    پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے سے غریب کے ساتھ زیادتی ہوگی، ضمنی الیکشن میں حلقوں پر مشاورت سے امیدوار لائیں گے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل سینیئر رہنما خورشید شاہ نے صدارتی انتخابات سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے صدر مملکت کے لیے نامزد امیدوار اعتزاز احسن کا نام پاکستان تحریک انصاف دیا تھا۔

    خورشید شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ فواد چوہدری اسمبلی میں ان سے راجہ پرویز اشرف کی موجودگی میں ملے اور کہا کہ مشترکہ امیدوار لاتے ہیں، اس کے بعد اعتزاز احسن کا نام خود فواد چوہدری نے دیا اور اس پر راجہ پرویز کو گواہ بنایا گیا، لیکن پھر انھوں نے اس سے یوٹرن لے لیا۔