Tag: پیپلز پارٹی چیئرمین

  • آج کا دن ہماری ذمےداری کی یاددہانی کرانے کا دن ہے، بلاول بھٹو

    آج کا دن ہماری ذمےداری کی یاددہانی کرانے کا دن ہے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا آج کا دن ہماری ذمےداری کی یاد دہانی کرانے کا دن ہے، نظریہ پاکستان کی جڑوں پر کلہاڑے مارنے والے باز آجائیں، پیپلز پارٹی قائداعظم، شہید بھٹو، شہید بی بی کا خواب پورا کر کے دم لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا آج بانیان مملکت خدادادکے وژن سے تجدید عہد نو کا دن ہے، آج کادن ہماری ذمےداری کی یاددہانی کرانے کا دن ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری معاشرہ قائم کرنا ہماری ذمے داری ہے، ایسا معاشرہ جہاں امن ، انصاف و انسانی حقوق کا احترام ہو، نظریہ پاکستان کی جڑوں پر کلہاڑے مارنے والے باز آجائیں۔

    پیپلز پارٹی قائداعظم، شہید بھٹو، شہید بی بی کا خواب پورا کر کے دم لے گی

    پی پی چیئرمین نے کہا اقوام چند افراد کے مفاد پورا کرنے کے لیے اصول نہیں بناتیں، باوقار قومیں قومی مفاد،عوام کی بہبود سامنے رکھ کر بیانیہ بناتی ہیں، انتہا پسندی ودہشت گردی سے پوری قوم زخمی ہے، خطرات منڈلا رہے ہیں، ایسےحالات کاسامنا کرنے کے لیے اٹل ارادوں کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دکھاوے اور عارضی بنیادوں پر بنائی گئی پالیسیز ہمیشہ ناکام ہوئی ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نظریہ پاکستان اور قرارداد پاکستان کی حقیقی علمبردار ہے، ہم تمام مشکلات، ناانصافیوں اور انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی قائداعظم، شہید بھٹو، شہید بی بی کا خواب پورا کر کے دم لے گی، وہ خواب پرامن ، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کا خواب ہے۔

    مزید پڑھیں : یوم پاکستان پراسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری

    خیال رہے آج یوم پاکستان ملی جوش اور جزبے سے منایا جار ہا ہے، دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں سے ہواجبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام اباد کا کیولری گرائونڈ اکتیس توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔

    یوم پاکستان کے دن اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے، سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستے بھی پریڈ میں شریک ہیں، تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد ہیں۔

  • خان صاحب، کراچی آ کر الیکشن لڑیں، آپ کو عبرت ناک شکست دیں گے: بلاول بھٹو

    خان صاحب، کراچی آ کر الیکشن لڑیں، آپ کو عبرت ناک شکست دیں گے: بلاول بھٹو

    تھر:  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی آکر الیکشن لڑیں، پیپلز پارٹی انھیں عبرت ناک شکست دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تھر میں جتنا کام ہوا ہے, اتنا پنجاب یا کے پی کے کے کسی علاقے میں نہیں ہوا۔ 2018 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی ہر صوبے اور وفاق سے الیکشن جیتے گی، نواز شریف ایک شہر کے وزیر اعظم رہے، پورے ملک کے نہیں۔

    عمران خان اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: بلاول بھٹو

    بلاول نے کراچی کو سندھ کا تاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں ماضی میں کون سی طاقت تھی، جس کا کراچی پر قبضہ تھا، آج بھی کراچی کا بلدیاتی انتظام جن کے پاس ہے وہ آپس میں‌ لڑ رہے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے تھر میں‌ جاری ترقیاتی کام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب جتنا ترقیاتی کام یہاں ہورہا ہے پہلے اس کے بارے میں‌ صرف سنا تھا یا تصاویر میں دیکھا تھا۔ ہم تھر کے کوئلے سے فائدہ اٹھاکر توانائی کی ضرورتیں‌ پوری کریں گے۔

    انھوں نے کہا تھر میں عالمی معیار کے مطابق کام ہورہا ہے، یہاں معاشی انقلاب سے ہر پاکستانی کو آگاہی دینا ہوگی، بے نظیر بھٹو کے خواب کو پورا ہوتے دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔