Tag: پیپلز پارٹی کی خبریں

  • پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس ختم، عوامی اور پارلیمانی فورم استعمال کرنے کا فیصلہ

    پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس ختم، عوامی اور پارلیمانی فورم استعمال کرنے کا فیصلہ

    کراچی: بلاول ہاؤس کراچی میں جاری اجلاس ختم ہو گیا، پیپلز پارٹی نے عوامی اور  پارلیمانی فورم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق آج بلاول ہاؤس میں‌ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے.

    اجلاس کے بعد سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اس طرح سرکار نہیں چل سکتی، مخالفین کے ہتھکنڈوں کے خلاف عوامی، پارلیمانی فورم استعمال کریں گے.

    آصف زرداری نے کہا کہ گرتی ہوئی دیوارکوکوئی اور دھکا نہیں دیتا، وہ خود ہی گر جاتی ہے، سازشیں کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ میرا اوربلاول کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے والوں کوبتانا چاہتا ہوں، اس طرح کے مسائل پہلے بھی برداشت کر چکے ہیں.

    مزید پڑھیں: وزارتِ داخلہ نے بلاول بھٹو، مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا

    اجلاس کے بعد بلاول بھٹو  زرداری نے کہا کہ پیپلز  پارٹی کی قیادت کو کچھ بھی ہوا، تو  ذمہ دار حکومت ہوگی. انھوں نے عوامی اور پارلیمانی فورم کے استعمال کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو  تنقید کا نشانہ بنایا.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے اک فیصلہ ہوا تھا۔

  • سابق صدرآصف زرداری نے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی

    سابق صدرآصف زرداری نے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی

    اسلام آباد: سابق صدر اورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور کرا لی ہے ، گزشتہ روز کراچی سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری نے گزشتہ روز بینکنگ کورٹ سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئر وکلا اعتزازاحسن اور لطیف کھوسہ کے توسط سے درخواست درائر کی۔

    سابق صدر کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوناچاہتے ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے حفاظتی ضمانت دی جائے، نیز ایف آئی اے کی انکوائری میں پیش ہونے کے لیے بھی ضمانت دی جائے۔

    ہائی کورٹ آف پاکستان کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے آصف علی زرداری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اپنے چیمبر میں سماعت کی، مختصر سماعت کے بعد سابق صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب آصف علی زرداری کو متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیا۔

    واضح رہےکہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور بھی نامزد ہیں، نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور طحہٰ رضا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، جبکہ فریال تالپور سمیت کیس کے 4ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت لے رکھی ہے، ایف آئی اے نے کیس میں سابق صدر آصف زرداری سمیت 20 ملزمان کو مفرور قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان حسین لوائی اورطحہٰ رضا کی جانب سے دائر کردہ درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی تھی ، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ منی لانڈرنگ کے تمام تر شواہد موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما اورسینئر وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کے وارنٹ جاری ہونے کی تردید کردی، ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے آصف علی زرداری کے وارنٹ جاری نہیں کیے، میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر نے بھی وکیل فارق ایچ نائیک کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کےوارنٹ گرفتاری سےمتعلق چلائی جانےوالی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    واضح رہے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر نے کی خبریں سامنے آئیں تھیں ۔مقدمے میں شریک دیگر ملزمان میں نمرمجید،اسلم مسعود،عارف خان،نصیرعبداللہ حسین لوتھا،عدنان جاوید، عمیر،اقبال آرائیں ، اعظم وزیرخان،مصطفی ذوالقرنین ودیگرکےنام شامل ہیں۔

  • چترال میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا تحریک انصاف کے کارکن پرتشدد

    چترال میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا تحریک انصاف کے کارکن پرتشدد

    چترال:حلقہ پی کے 1 چترال سے پیپلزپارٹی کے امیدوار(سابق ایم پی اے) غلام محمد اور ان کے حامیوں نے غنڈہ کردی ، کارکردگی کا سوال پوچھنے والے پی ٹی آئی کے کارکن کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سلیم خان تحریک انصاف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے، اس موقع پر موجود تحریک انصاف کے مقامی کارکن نے ان سے یہ سوال پوچھا کہ ’’پیپلز پارٹی چترال میں 10 سال اقتدار میں رہی ہے، آپ اپنی کارکردگی بتائیں‘‘۔ یہ سوال پوچھنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار حاجی غلام محمد اٹھ کھڑے ہوئے اور سوال پوچھنے والے کو مغلظات بکنا شروع کردیں۔اس کے ساتھ ہی ان کے ہمراہ آئے ہوئے حامیوں نے غنڈہ گردی کی انتہا کردی۔ مقامی شخص کو مار مار کر ہاتھ پاؤں اور دونوں ٹانگیں زخمی کرڈالا ۔ متاثرہ شخص مقامی تھانے ایف آئی آر درج کرانے گیا تو پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے پولیس نے بجائے ایف آئی آر درج کرنے کے زخمی حالت میں بغیر کوئی ابتدائی طبعی امداد دئیے متاثرہ شخص کو 4 گھنٹے تک حوالات میں بند کئے رکھا۔

    پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی اس غنڈہ گردی کی ویڈیو اور متاثرہ شخص کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد چترال کے عوام حکومت اور الیکشن کمیشن سے فوری ایکشن لینے اور امیدواروں کو تا حیات نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

    دوسری جانب لودھراں میں بزرگ سپورٹر ظفر اقبال عرف مٹھو کو بھی پی ٹی آئی کے پوسٹرز لگانے پر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کا نشانہ بننے والے کارکن کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ کارکن کی حالت بحال ہونے پر قانونی کارروائی کا آغاز ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • جن کو سہارا میسر ہے لوٹوں کی دوڑ اُسی طرف ہے، مولا بخش چانڈیو

    جن کو سہارا میسر ہے لوٹوں کی دوڑ اُسی طرف ہے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بے اصولوں اور لوٹوں کی دوڑ سہارے والوں کی طرف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نئے اور پرانے لاڈلوں کی صفوں میں انتشار پیدا ہو چکا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پی پی مخالف قوتیں الیکشن سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور موقع پرست تتر بتر ہونا شروع ہو گئے ہیں، ن لیگ کے اندر انتشار عروج پر ہے۔

    پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ یہ پہلا انتخاب ہے جسے مسلم لیگ ن کسی سہارے کے بغیر لڑ رہی ہے، جن کو سہارا میسر ہے لوٹے اسی طرف دوڑ رہے ہیں۔

    مولا بخش نے نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کے بیان کو شکست کا اعتراف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ انتخابات سے قبل اپنی شکست تسلیم کر چکی ہے۔

    انتخابات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ پی پی نے الیکشن کا پہلا مرحلہ بردباری کے ساتھ طے کر لیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ میں ٹکٹ کی تقسیم کاعمل خوش اسلوبی سے طے ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی آصف زرداری اور بلاول کی قیادت میں الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مخالفین کے پاس الزامات اور گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں جب کہ پی پی کے پاس قربانیوں سے بھرا ماضی اور روشن مستقبل کا منشور ہے۔

    آصف علی زرداری


    دوسری طرف پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں تاجر برادری اور کارکنوں نے ملاقات کی اور انتخابات میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

    اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں احساس ہے مہنگائی اور بے روز گاری سے عوام پریشان ہیں، ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

    پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مسائل حل کرسکتی ہے، بلاول بھٹو


    پیپلز پارٹی روزگار کے نئے وسائل پیدا کرے گی اور آئندہ حکومت میں کسانوں کی خوش حالی کے لیے مؤثر اقدام اٹھائے گی، ان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

    آصف زرداری نے تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں بھٹو کے جیالوں کو دن رات کام کرنا ہوگا، پی پی عام انتخابات عوام کی طاقت سے لڑے گی اور عام انتخابات جیت کر اقتدار میں آئے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔