Tag: پیپلز پارٹی کے رہنما

  • پی پی رہنما کا بانی پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطے ہونے کا اشارہ

    پی پی رہنما کا بانی پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطے ہونے کا اشارہ

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بانی پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطے ہونے کا اشارہ دے دیا اور کہا کہ بیک ڈور رابطوں کا مطلب دوستی ہے نہ سازش۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کیا بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ رابطے ہورہےہیں کے سوال پر جواب میں بانی پی ٹی آئی سے بیک ڈوررابطے ہونے کا اشارہ دیا۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ بیک ڈور رابطے بھارت سے ہوسکتے ہیں تو پھر ملک کے اندر مخالفین سے بھی ہوتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بیورو کریسی اور اسٹیبلشمنٹ نے ملک چلانا ہوتا ہے اس لیے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوتا ہے، بیک ڈور رابطوں کا مطلب دوستی نہیں اور یہ بھی نہیں کہ سازش ہورہی ہے.

  • پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کی پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت

    پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کی پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی اور کہا کہ نو مئی کے مقدمات کا فیصلہ آتا ہے تو پابندی کی بات زیرغورآسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما نثار کھوڑو  نے اے آر وائی کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پرپابندی نہیں لگنی چاہیے۔

    نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ نو مئی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، فیصلہ آتا ہے تو پابندی کی بات زیر غور آسکتی ہے۔

    مخصوص نشستوں سے متعلق انھوں نے کہا کہ مخصوص نشتسوں سے متعلق نظرثانی درخواست پرپندرہ دن میں سماعت ہونی چاہیے۔ ایسا نہیں ہونے سے ملک میں سیاسی بھونچال کی باتیں ہورہی ہیں، بہترہے قانون کے مطابق سماعت کی جائے۔

    یاد رہے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی پارٹی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہپی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق حکومت نے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا، امن و امان سے متعلق صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہونا چاہیے، سیکیورٹی پر اے پی سی بلائی جائے۔

  • 10 دن بہت  اہم ! بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    10 دن بہت اہم ! بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    خیر پور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے 10 دن اہم ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن یہ تو طے ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخابات ہوں گے مگر10دن اہم ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے ،یہ تو طے ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

    ججزکےاستعفوں کے حوالے سے رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ججزکےاستعفےمستقبل کےلیےاچھاثابت نہیں ہوگا، احتساب سب کاہوناچاہیےاورسب دیکھ رہےہیں احتساب ہورہاہے۔

    منظور وسان نے کہا کہ ن لیگ پہلے کی طرح اب مقبول نہیں ، دیگرجماعتوں سےناراض لوگوں کے آنےسےپی پی کو فائدہ ہورہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت عظمی کے لیے پہلے مقابلہ سخت دکھائی دے رہا تھا مگر اب نہیں، اب صورتحال بلاول بھٹو کے حق میں جا رہی ہے، عوام کی خواہش ہے کہ اب نوجوان آگےآئیں۔

    الیکشن کے بعد بننے والی حکومت سے متعلق رہنما پی پی نے کہا کہ الیکشن جیتنےکےبعدپتہ لگےگامضبوط حکومت بنےگی یااتحادی۔

  • عوام تیار ہوجائیں ! پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید30 روپے اضافہ متوقع

    عوام تیار ہوجائیں ! پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید30 روپے اضافہ متوقع

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر کاکہنا ہے کہ ہوسکتا ہے آئی ایم ایف حالیہ قیمتوں میں اضافے پر مطمئن نہ ہو، پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزید تیس روپےاضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف جانے کا فیصلہ فریش مینڈیٹ والی حکومت کو کرناچاہیے، پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزید تیس روپےاضافہ متوقع ہے، ہوسکتا ہے آئی ایم ایف حالیہ قیمتوں میں اضافے پر مطمئن نہ ہو۔

    مصطفیٰ نوازکھوکھر نے سوال کیا کہ عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ اپنے سر لینے میں کیا حکمت ہے؟

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں مزید سخت فیصلوں کا عندیہ دیتے ہوئے ملکی مسائل کا ملبہ عمران حکومت پرڈال دیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سخت شرائط پرآئی ایم سےمعاہدہ پی ٹی آئی نےکیا،ہم نےنہیں، 4سال کاقرض ملک کے مجموعی قرض کا 80 فیصد ہے ، ملکی ترقی کے لیے ہرمشکل فیصلہ کرنے کو تیار ہیں۔

    خیال رہے شہباز حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ساتھ 30 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پٹرول اچانک تیس روپے مہنگا ہونے پر شہری پھٹ پڑے تھے، شہریوں کا کہنا تھا کہ بچوں کھانا کھلائیں یا پیٹرول بھروائیں، دل چاہتا ہے خود کو آگ لگالیں، مہنگائی کم نہیں کرسکتے تو حکومت میں آئے کیوں؟

  • پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیراویس مظفرنے گرفتاری کی تردید کردی

    پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیراویس مظفرنے گرفتاری کی تردید کردی

    دبئی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر نے اے آروائی نیوز سے بات  کرتے ہوئے گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آٓصف علی زرداری کے دست راست سمجے جانے والے اویس مظفر ٹپی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دبئی میں موجود ہیں اوردبئی میں انٹرپول کے ذریعے ان کی حراست  کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ اویس مظفر کی گرفتاری کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہیں دبئی میں انٹرپول نے گرفتار کیا ہے اور ایف آئی اےانہیں پاکستان لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے میں ہے، تاہم انہوں نے ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔

    یاد رہے کہ اویس مظفر سندھ حکومت کے سابقہ دورمیں وزیربلدیات بھی رہے ہیں اور وہ سابق صدر آصف زرداری کے دست راست اور منہ بولے بھائی بھی سمجھے جاتے ہیں۔

    گزشتہ سال سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے ایک شہری کی جانب سے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما آغا سراج درانی اور اویس مظفر کے خلاف زمینوں پر قبضے کی درخواست پر سماعت کی تھی ۔ درخواست گزار ڈاکٹر اقبال نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا  کہ میرے پاس بیوائیں آکر روتی ہیں، ضلع ملیر کی رہائشی اسکیم پر اویس مظفر اور آغا سراج نے قبضہ کرایا ہے۔

    رواں سال  20 فروری کو نیب کراچی نےآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں اسی کیس میں شریک ملزم اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوگرفتارکیا تھا۔آغا سراج درانی تاحال نیب کی تحویل میں ہیں اور 12 اپریل تک کا جسمانی ریمانڈ عدالت کی جانب سے دیا جاچکا ہے۔

  • پاکستان کی جیلیں سیاستدانوں کے لئے بنی ہیں، خورشید شاہ

    پاکستان کی جیلیں سیاستدانوں کے لئے بنی ہیں، خورشید شاہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جیلیں سیاستدانوں کے لئے بنی ہیں، آغاسراج کی گرفتاری پر اپوزیشن احتجاج کرتی ہے، آج احتجاج نہیں کیا تو آنے والی نسلوں کیلئے کوئی احتجاج کرنے والا نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ کوکمزور بنانے کی کوشش ہوتی رہی، تمام اراکین ووٹ لیکر آئے ہیں ہمیں احترام ہے، انہیں گھسیٹ کرگاڑی میں ڈالنا ہمارے لیے تکلیف دہ ہے۔

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےتمام ادارے پارلیمنٹ سے نیچے ہیں ، جمہوریت کے لئے پیپلزپارٹی نے جدوجہد کی ہے، ہم پاکستان کو مضبوط ملک دیکھنا چاہتے ہیں، ہماری لڑائی کتنی بھی ہو، کرسی پر کوئی بھی ہو قابل احترام ہے۔

    ملک بناہی سیاستدانوں کوگولی مارنےکیلئے ہے، بھٹوکوپھانسی دیدی، بینظیر کو گولیاں ماریں

    پی پی رہنما نے کہا ملک بناہی سیاستدانوں کوگولی مارنے کیلئے ہے، بھٹو کو پھانسی دیدی، بینظیر کو گولیاں ماریں، پاکستان کی جیلیں سیاستدانوں کے لئے بنی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوشش رہی ایوان چلتا رہے، ادارے مضبوط ہوں، کیاوجہ ہے کہ مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہو رہے ہیں، کیس بنائے جاتے ہیں ، جس کو پکڑنا ہے کیس بنا دو ، کیس ہے تو موقع ملنا چاہئے، ایسے کیسے کسی کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا۔

    خورشیدشاہ  نے کہا اختلافات ایک طرف رکھ کر دنیا کو دکھائیں ہم ایک قوم ہیں، سندھ کےلوگ کیا سوچیں گے، آپ ملک کو کس طرف لے جارہے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اسپیکرسندھ اسمبلی کےگھرمیں گھنٹوں سرچنگ کی گئی، ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے ہر سطح پر احتجاج کریں گے، پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے اور عوام نے جدوجہدکی، یہ جدوجہداس لیے کی کہ ہم پاکستان کو مضبوط ملک دیکھنا چاہتے ہیں، ہمیں اس ادارے کے ایک ایک ممبر کے لئے احترام ہے۔

    آغاسراج کی گرفتاری پراپوزیشن احتجاج کرتی ہے ، آج احتجاج نہیں کیا تو آنے والی نسلوں کیلئے کوئی احتجاج کرنے والا نہیں ہوگا

    انھوں نے مزید کہا اسپیکرکی گرفتاری قابل مذمت، قابل شرم، پارلیمنٹ کی توہین ہے ، آغاسراج کی گرفتاری پراپوزیشن احتجاج کرتی ہے ، ایوان احتجاج کرے، آج کسی کو پکڑا تو کل کسی اور کو پکڑیں گے، ملکی اداروں کا احترام کریں گے اور احتجاج بھی کریں گے۔

    خورشیدشاہ  کا کہنا تھا کہ  یہ ملک ہماراہے،ہم نےبنایاہے، جھوٹےکیس بناکرپکڑوکہ سندھ کےلوگوں کوجینے نہیں دیں گے ، آج احتجاج نہیں کیا تو آنے والی نسلوں کیلئے کوئی احتجاج کرنے والا نہیں ہوگا۔

  • شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونا نیب کیلئے لمحہ  فکریہ ہے، قمر زمان کائرہ

    شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونا نیب کیلئے لمحہ فکریہ ہے، قمر زمان کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی ضمانت منظورہونا ایک بہترپیشرفت اور  نیب کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، ان کیخلاف کیس موجود ہےایسے تو قتل کے مقدمات میں بھی ملزمان کی ضمانت ہوجاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر رعمل دیتے ہوئے کہا شاید شہباز شریف کو میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی گئی ہے، ضمانت کا میرٹ کچھ اور ہوتا ہے ، اس کا کیس سے تعلق نہیں ہوتا۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کےخلاف کیس اپنی جگہ پرموجودہے اور چلے گا بھی، ایسےتوقتل کےمقدمات میں بھی ملزمان کی ضمانت ہو جاتی  ہے، شہباز شریف کے ساتھ پولیس کی اضافی گاڑیاں چلتی تھیں، ضمانت ہونے پر ان کیساتھ اضافی پولیس کی گاڑیاں نہیں چلیں گی۔

    [bs-quote quote=”شہباز شریف کی رہائی سے حکومت پر دباؤ بڑھےگا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”پی پی رہنما”][/bs-quote]

    پی پی رہنما نے مزید کہا شیخ رشید تو واضح اعلان کررہے ہیں پی اے سی میں جھگڑا کریں گے، پی ٹی آئی کے اپنے لوگ شیخ رشید کی بطور پی اے سی ممبر مخالفت کر رہے  ہیں، ممبران کہہ رہے ہیں پی اے سی میں ان کی نمائندگی موجود ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونا ایک بہتر پیشرفت ہے، ان کی رہائی سے حکومت پر دباؤ بڑھےگا، شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونا نیب کیلئے لمحہ  فکریہ ہے، نیب کو اپنا ہوم ورک مکمل کرکےگرفتاری کرنی چاہیے۔

    یاد رہے،لاہورہائی کورٹ  نے آشیانہ اوررمضان شوگرملزکیس میں شہبازشریف کی ضمانت منظور  کرتے ہوئے  رہائی  کا حکم دیا تھا، عدالت نے کہاشہبازشریف توکبھی رمضان شوگرملزکےچیف ایگزیکٹو ہی نہیں رہے۔

     نیب وکیل کا دلائل میں کہنا تھا کہ سرکاری پیسے کوشوگر ملزکوفائدہ پہنچانے کے لئے استعمال کیا گیا، شہبازشریف نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

  • نواز شریف فروری تک ملک سے باہر چلے جائیں گے، پیپلز پارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ

    نواز شریف فروری تک ملک سے باہر چلے جائیں گے، پیپلز پارٹی رہنما کا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کواین آراومل گیا ہے ، وہ اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سیاست سے باہر رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو این آر او مل چکا ہے، قریبی دوست نے اطلاع دی ہے کہ سابق وزیراعظم کو میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت مل جائےگی اور وہ اسی ماہ بیرون ملک چلےجائیں گے۔

    چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کامعاملہ ہےضمانت ہوگی تو مجھے بھی خوشی ہوگی، نوازشریف اوران کی صاحبزادی سیاست سےباہر اور خاموش رہیں گے۔

    رہنما پی پی نے مزید کہا شہباز شریف کی بھی میڈیکل گراؤنڈ پرضمانت ہوگی، کچھ عرصے بعد وہ بھی باہرچلے جائیں گے۔

    این آر او کے نام پر کوئی عدلیہ کو ہائی جیک نہیں کرسکتا، ہنما تحریک انصاف علی محمد


    دوسری جانب رہنما تحریک انصاف علی محمد نے کہا کہ این آر او کے نام پر کوئی عدلیہ کو ہائی جیک نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ این آراو نہیں ہونے دیں گے، عمران خان این آر او دے کر اپنے وژن سے کیسے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔

    علی محمد کا کہنا تھا کہ جیلوں میں 80،60سال کے اور بھی قیدی ہیں انھیں ضمانت نہیں ملتی، نوازشریف کو صحت کی بنیاد پر ضمانت ملی تو میں سوال اٹھاؤں گا، عدلیہ لیگل گراؤنڈ پر ضمانت دے گی تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان واضح کہہ چکے ہیں ” کان کھول کر سن لیں ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا، قوم سے وعدہ کیا ہے، کوئی این آر او نہیں ہوگا، ان لوگوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، سمجھ رہے ہیں احتجاج کر کے بلیک میل کرلیں گے۔”