Tag: پیپلز پارٹی کے سینیٹر

  • وفاق سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کردے، مولا بخش چانڈیو

    وفاق سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کردے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : رہنما پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کرے، ہم18ویں ترمیم اور وفاق کے محافظ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور سندھ میں کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے.

    سندھ حکومت کو غیرآئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو وفاقی حکومت بھی قائم نہیں رہے گی، پی ٹی آئی سندھ حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنا بند کردے ورنہ تحریک انصاف کا حال وہی ہوگا جو ان سے پہلے والی جماعت کا ہوا۔

    پی پی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کے وجود کے ساتھ چھیڑ خانی وفاق کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہوگا، تحریک انصاف پہلے دن سے18ویں ترمیم کو ختم کرنے کے درپے ہے لیکن ہم واضح ردینا چاہتے ہیں کہ ہم18ویں ترمیم اور وفاق کے محافظ ہیں، دونوں کی حفاظت کیلئے پہرہ دیں گے۔

    سندھ میں غنڈہ راج لگا رہا، پی پی کی منفی سیاست ختم کریں گے، فواد چوہدری

    واضح رہے کہ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی نے فرسودہ سیاست کی، سندھ میں غنڈہ راج لگا رہا ہے،صوبے میں منفی سیاست ختم کردیں گے، میں نے نہیں کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت چند دن کی ہے، نہ جانے کیوں پی پی والے ڈر جاتے ہیں۔

  • پتا نہیں‌ عمران خان کومشورے کون دیتا ہے، اعتزاز احسن

    پتا نہیں‌ عمران خان کومشورے کون دیتا ہے، اعتزاز احسن

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان پر افسوس ہوا،تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ غلط ہے، پتا نہیں عمران خان کو کون مشورے دے رہا ہے۔

    یہ پڑھیں: پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پہلے بھی کئی بار تحریک انصاف وزیراعظم کی دعوت پر بلائے گئے اجلاس میں شریک ہوئی تو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیوں نہ آئے۔


    یہ پڑھیں:الطاف حسین کی طرح پی پی بھی زرداری کو الگ کردے، عمران


    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جاکر پیپلز پارٹی نے درست قدم اٹھایا، ہمارے چیئرمین تک اجلاس میں آگئے کہ مہمانوں کی گیلری میں آکر بیٹھ گئے لیکن تحریک انصاف نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے، عمران خان

    انہوں نے کہا کہ جب تنقید ہوئی تو عمران خان نے اپنا غصہ پی پی پر نکال دیا، ہم نے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اور سخت تقاریر بھی کیں ۔

    اسی سے متعلق:پارلیمنٹ کے بےسود اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر قائم ہیں،عمران خان

    قبل ازیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ اڑی حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم کو اقوام متحدہ کی تقریر میں کلبھوشن یادیو کا تذکرہ بھی کرنا چاہیے تھا، میں اس دن کا انتظار کروں گا جب وزیراعظم خود کلبھوشن یادیو کے پکڑے جانے کا تذکرہ کریں گے کیوں کہ جاسوسی کی تاریخ میں کبھی اتنا بڑا افسر  کسی کے ہاتھ نہیں آیا،

    انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں نام آنے پرسب سے پہلے وزیراعظم خود کو کلیئر کرائیں،اقتصادی راہداری کو حکومت نے خود متنازع بنایا ہے اوریہ تاثر پھیلتا جارہا ہے کہ سی پیک اصل میں چائنا پنجاب کوریڈور ہے۔

    پاکستان میں سارک کانفرنس ملتوی ہونے کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں، اعتزاز احسن