Tag: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین

  • نواز شریف کا متنازع بیان، پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے وضاحت مانگ لی

    نواز شریف کا متنازع بیان، پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے وضاحت مانگ لی

    کراچی: نواز شریف کے متنازع بیان پر پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے وضاحت مانگ لی، فیصلہ پیپلز پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں‌ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت منعقد ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا ہے، اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکربیان کی وضاحت کریں۔

    اجلاس میں کہا گیا وزیراعظم قوم کوبتائیں کہ قومی سلامتی کمیٹی میں انھوں نے کیا بیان دیا، بتائیں کہ نواز شریف کے بیان پر کمیٹی کے سامنے کیا مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔

    مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری خورشید شاہ اور دیگر رہنماؤں سے اس معاملے پر رابطہ کریں گے۔

    دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے، اجلاس میں نوازشریف کے بیان سے متعلق صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔

    پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں خورشیدشاہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اے این پی کے اسفندیار ولی اور ایم کیو ایم سے رابطے کریں گے۔

    قومی سلامتی کمیٹی فیصلے کرے اوروزیراعظم ہمیں آگاہ کریں‘ خورشید شاہ

    دریں اثنا آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف کے بیان سے دنیا میں پاکستان کا امیج متاثر ہوا ہے، ان کے بیان پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارلیمنٹ میں وضاحت کریں، انھوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جاسکتی۔

    واضح رہے ایک روز قبل  قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کا موجودہ حکومت سےتعلق ہے، قومی سلامتی کمیٹی فیصلے کرے اور وزیراعظم  پارلیمنٹ میں آ کر ان کے بیان کی وضاحت کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہم نے نواز شریف کوبارباربچایااورانہوں نےہماری پیٹھ میں چھراگھونپا،آصف زرداری

    ہم نے نواز شریف کوبارباربچایااورانہوں نےہماری پیٹھ میں چھراگھونپا،آصف زرداری

    لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے نواز شریف کوبارباربچایااورانہوں نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا، پیپلزپارٹی نے اداروں کو مضبوط اور نواز شریف نے انھیں کمزور کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما عامر حسن کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پرآصف زرداری نے کہا کہ کوشش کی نوازشریف ٹھیک ہوں اور جمہوریت کیلئے سیاست کریں، جمہوریت کی خاطر مفاہمت بھی کی لیکن نواز شریف نہ سدھر سکے۔

    [bs-quote quote=”کوشش کی نوازشریف ٹھیک ہوں، جمہوریت کی خاطر مفاہمت بھی کی لیکن نواز شریف نہ سدھر سکے” style=”default” align=”left” author_name=”آصف زرداری ” author_job=”پیپلزپارٹی” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/zardari.jpg”][/bs-quote]

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف کو بار بار بچایا اور انہوں نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا، نواز شریف جمہوریت اور ملک کیلئے نہیں اپنے لیے سیاست کرتے ہیں، ہم ذات اورسیاسی مفادات سے بالا ہوکر سیاست کرتے ہیں، گڑھی خدابخش کے 4شہدا،ہزاروں شہدا کے مزار اس سیاست کے گواہ ہیں۔

    پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےاداروں کومضبوط اورنواز شریف نے انھیں کمزور کیا، اداروں کےکردار ،خامیوں اور کوتاہیوں پر تحفظات ہو سکتے ہیں، ہم نےتمام تحفظات کےباوجودعدلیہ سمیت ادارےمضبوط کیے، کسی اورادارے کوکمزور کرنے کےبجائے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ادارے کمزور ہوں گے تو پاکستان کا حال افغانستان جیسا ہو جائے گا، نواز شریف کوفکر ہے نہ ادراک کہ ادارے کمزور ہوئے تو کیا حشر ہوگا، نوازشریف کی دولت اوراولادباہرہیں وہ بھاگ جائیں گے، ہم نےکہیں نہیں جانا،ہمیں 21کروڑ عوام کے ساتھ رہنا ہے۔

    [bs-quote quote=” نوازشریف کی دولت اوراولادباہرہیں وہ بھاگ جائیں گے” style=”default” align=”right” author_name=”آصف زرداری ” author_job=”پیپلز پارٹی” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/zardari.jpg”][/bs-quote]

    آصف زرداری نے کہا کہ ہم نےکہیں نہیں جانا،ہمیں 21کروڑ عوام کے ساتھ رہنا ہے، نوازشریف نےپاکستان کوتنہا کیا، وزیرخارجہ تک نہ لگایا، جو وزیر خارجہ لگایا انہیں سفارتکاری کےآداب تو کیا الف ب نہیں آتی، ہمارے دور میں خطے کےممالک پاکستان کےساتھ کھڑے ہوتےتھے۔

    شریک چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی تھی پاکستان ایران اورافغانستان ساتھ کھڑےہوتےتھے، آج وہی ایران اورافغانستان بھارت کےساتھ ہاتھ ملاکرکھڑے ہیں ، بدقسمتی سےپنجاب میں عدم برداشت کی فضاکوپروان چڑھایاگیا،بلھےشاہ اوردیگرصوفیاکےامن،محبت اورانسانیت کےپیغام کودبادیاگیاہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومتی سرپرستی میں پنجاب میں انتہاپسندی کا فروغ اور برداشت کا خاتمہ ہوا، سندھ میں بھٹائی یونیورسٹی قائم کر کےہم نےصوفیا کی تعلیمات کوآگےبڑھایا ،کاش پنجاب میں بھی یونیورسٹی بنتی اورعدم برداشت کےخلاف تعلیم دی جاتی۔

    یاد رہے گڑھی خدا بخش میں‌ پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ   میاں صاحب نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے مل کر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا، آپ اب سے صلح نہیں ہوگی، جنگ رہے گی، آپ سیاست داں نہیں، بلکہ مغل شہنشاہ ہیں، آپ کی وجہ سے ہمارے دوست ہم سے دور ہوگئے، ہم بہت جلد پنجاب آئیں گے اور تخت رائیونڈ کو ہلائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب غریبوں کو لوٹنا اور ان کا خون چوسنا چھوڑ دیں، وہ دن یاد کریں جب ہم نے آپ کی حکومتیں بچائی تھیں، آپ کے وزرا کے پیر کانپ رہے تھے، اگر میں لندن سے نہ آتا، اس کے باوجود آپ نے آنکھیں پھیر لیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔