Tag: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

  • ستائیس دسمبر کے بعد جو دھمال ہوگا، سب دیکھیں گے، منظور وسان

    ستائیس دسمبر کے بعد جو دھمال ہوگا، سب دیکھیں گے، منظور وسان

    خیر پور: صوبائی وزیر سندھ برائے صنعت و تجارت منظوروسان نے کہا ہے کہ میں نے پانچ ماہ پہلے ہی پیشن گوئی کردی تھی کہ آصف علی زرداری 27 دسمبر کو ملک میں موجود ہوں گے،اور27 کے بعد جو دھمال لگے گی اسے سب دیکھیں گے۔

    صوبائی وزیر منظور وسان ڈپٹی کمشنر آفس خیرپور کے دربار ھال میں ضلع بھر کے ھیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے بریفنگ لینے کے بعد پریس کانفرنس کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو کسی قوت نے ملک آنے سے نہیں روکا تھا، پاکستان میں اگر کوئی قوت ہے تو وہ صرف عوام ہے، اب عوام نے کہہ دیا ہے تو آصف زرداری آرہے ہیں۔

    منظور وسان نے کہا کہ آصف علی زرداری 27 دسمبر کو ملک میں ہوں گے، اور بی بی شہید کی برسی کے موقع پر دھواں دھار تقریر بھی کریں گے، پیپلز پارٹی کے چار مطالبات نہ مانے گئے تو’’ 27 دسمبر کے بعد جو دھمال لگے گی اسے سب دیکھیں گے‘‘

    پریس کانفرنس میں اپنی مخالف سیاسی جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (فنکشنل) کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ صرف مرید اور مرشد کی پارٹی ہے جسے عوامی پذیرائی حاصل نہیں جب کہ ایم کیو ایم کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا ہے۔

    صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل ہونے نہیں دیں گے،جمہوریت کے لیے جتنی قربانیاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں اتنی کسی پارٹی نے نہیں دیں لیکن بلاول بھٹو زرداری کو بچہ کہنے والوں کو 27 دسمبر کے بعد کے بعد پتہ لگ جائے گا۔

    سندھ میں مردم شماری کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر منظوروسان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مردم شماری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ بہ حثییت سندھ کی نمائندہ جماعت، ہمیں اس سے فائدہ ہی ہوگا کیوں کہ مردم شماری کے بعد سندھ کی آبادی 5 کروڑ ہوجائے گی۔

  • بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ کی فیضانِ مدینہ آمد

    بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ کی فیضانِ مدینہ آمد

    کراچی : سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ فیضانِ مدینہ پہنچ گئے جہاں جشنِ ولادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ پرانی سبزی منڈی پر واقع دعوتِ اسلامی کی مرکزی مسجد فیضان مدینہ پہنچ گئے جہاں پیغمبرِ آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ با سعادت کے موقع پر تقریب جاری ہے۔

    post-3

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ نے فیضان مدینہ میں ذکرِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سنا اور نعت خوانوں کو داد و تحسین دی بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے وہاں موجود علمائے کرام سے ملاقات کی اور محافل ذکر و نعت خوانی کیے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

    post-2

    اس موقع پر فیضان مدینہ کی انتظامیہ نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کی ًآمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے محافل ذکر و نعت کی سیکیورٹی اور دیگر امور انجام دہی کی تعریف بھی کی۔

  • اسوہ رسول ہمارے لیے بہترین نمونہ عمل ہے، بلاول بھٹو

    اسوہ رسول ہمارے لیے بہترین نمونہ عمل ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ کے یومِ ولادت با سعادت کے موقع پر عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسوہ حسنہ کو تمام عالم کے لیے نمونہ عمل قرار دیا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یوم ولادت پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ہم تمام انسانیت اور کائنات کی مزید بہتری کے لیے ان کی دانشمندی، برداشت، پیار، امن اور انسانی مساوات کی تعلیمات کی مکمل سچائی سے پیروی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ تمام انسانیت کے لیے تعلیمات، روایات اور اصولوں کا خزانہ چھوڑ گئے ہیں، جس کی پیروی کرنے سے زندگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس پر مسرت موقع پر میں تمام مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں،اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ ہمیں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی تعلیمات پر چلنے کے لیے اپنی رہبری اور حکمت کی نعمت سے نوازے اور ہمارے روح کومحسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی پورے کائنات کو روشن کرنے والی روشنی سے دوبارہ منور کردے۔

    واضح رہے کل پورے عالم اسلام میں اللہ کے آخری نبی کا یوم ولادت با سعادت منایا جا رہا ہے جس میں خصوصی محافل زکر منعقد کی جاتی ہیں، اور عاشقان رسول بارگاہے رسالت میں نعتیہ کلام اور درود سلام سے فضاء معطر رکھتے ہیں۔

  • بلاول بھٹو کی سندھی ثقافت دن پر مبارک باد

    بلاول بھٹو کی سندھی ثقافت دن پر مبارک باد

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی بُری کارکردگی کی وجہ سے اپنا مقصد کھو بیٹھا ہے یہ اب ن لیگ ایکشن پلان رہ گیا ہے۔

    لاہور میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے شرکاء کو سندھ ٹوپی اجرک ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے سوال پوچھا کہ جب سے بی بی کا بیٹا آیا ہے کیا پارٹی میں تبدیلی میں نہیں آئی اور کیا سندھ میں تبدیلی نہیں آر ہی ہے؟ اسی طرح پورے ملک میں تبدیلی لائیں گے۔

    بلاول بھٹو نے شرکاء سے گو نثار گو کے نعرے لگواتے ہوئے کہا اگر 27 دسمبر تک ہمارے چار مطالبات نہیں مانے گئے تو پھر پورے ملک میں گو نواز گو کے نعرے لگیں گے اور دما دم مست قلندر ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھٹو کا نواسہ ضرور کامیاب ہوگا ہماری جدو جہد جاری رہے گی اور اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے حقیقی عوامی حکومت لائیں گے۔

    اپنی تقریر کے آخر میں انہوں نے مشہور انقلابی شاعر حبیب جالب کی نظم "ظلمت کو ضیاء صر صر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا” کو کچھ ترمیم کے ساتھ پڑھا جس میں نواز شریف اور شہباز شریف کو ہدف تنقید بنایا گیا تھا۔

    لاہور میں منعقد کی گئی خصوصی تقریب کے اختتام پر بلاول بھٹو نے کارکنان کو سندھی ثقافت دن کے موقع پر کارکنان کو مبارک باد دی اور اس دن کی مناسبت سے ترتیب دی گئی موسیقی اور ٹیبلو سے لطف اندوز ہوئے۔

  • مطالبات نہ مانے گئے تو 27 دسمبر سے گو نواز گو مہم چلائیں گے، بلاول بھٹو

    مطالبات نہ مانے گئے تو 27 دسمبر سے گو نواز گو مہم چلائیں گے، بلاول بھٹو

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعوی کیا ہے کہ عوام کی مدد سے 2018 میں ملک کا وزیراعظم بنوں گا،مطالبات نہ مانے گئے تو 27 دسمبر کے بعد گو نواز گو مہم چلائیں گے۔

    لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان جھنگ کے ضمنی الیکشن کے بعد ختم ہو گیا ہے اس لیے ضروری ہو گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ہٹا کر باصلاحیت اور کھرے بندے کو وزیر داخلہ بنایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اب تک ہمارا نعرہ گو نثار گو ہے لیکن 27 دسمبر تک ہمارے 4 مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پھر کراچی سے پشاور تک نعرہ ”گو نواز گو“ ہو گا اور وزیراعظم کو بھرپور عوامی احتجاج کا سامنا کرنا ہوگا۔

    بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ 2018ء میں عوام کی مدد سے ملک کا وزیراعظم بنوں گا اور جس طرح سندھ میں تبدیلی لے کر آیا ہوں اور اب پورے پاکستان میں تبدیلی لاؤں گا وزیراعظم ہاﺅس اور ایوان میں پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرائے گا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت کے پی میں بہت مضبوط ہے لیکن خیبرپختونخواہ دہشت گردی کی سونامی میں ڈوب رہا ہے ،انہوں نے کارکنان کو عمران خان کے خلاف نعرے لگانے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میرا سب سے پسندیدہ ’چاچا‘ ہے جو اس وقت رو رہا ہے۔

    کارکنوں نے ”گو نواز گو“ کے نعرے بھی بلند کئے جس پر انہوں نے کہا کہ”تخت رائے ونڈ سن لو! جیالے کیا نعرے لگا رہے ہیں۔“

  • مودی پہلے بھارت میں ننگ،بھوک اور پیاس پر توجہ دیں، بلاول بھٹو

    مودی پہلے بھارت میں ننگ،بھوک اور پیاس پر توجہ دیں، بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان برصغیر میں تسلیم شدہ مشترکہ پانی کے ذرائع سے اپنے حصہ کے ایک ایک قطرے کے لیے لڑے گا۔


    یہ بات پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر دیے گئے متنازعہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا۔اُنہوں نے کہا کہ مودی بھارتی شیئر نہ ہونے پر بھی دعویٰ کرکے اپنے ہی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ واضح ہے، مودی ہتھکنڈوں سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، پاکستان اپنے حق پر کسی کو قابض نہیں ہونے دے گا اور پہلے سے تسلیم شدہ پانی کے ذرائع سے اپنا طے شدہ حصے کا پانی لینے سے ہیچھے نہیں ہٹے گا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی اپنے ملک میں غربت و افلاس کی سنگین بگڑتی ہوئی حالت پر نظر رکھیں تو زیادہ بہتر ہے،اس قسم کی چالبازیوں سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    واضح رہے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ملنے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار مودی سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ملنے والے پانی کو روکنے کی دھمکی تھی۔

  • بی بی کا بیٹا ہوں لیکن شاہ اور میر کا بھانجا بھی ہوں، بلاول بھٹو

    بی بی کا بیٹا ہوں لیکن شاہ اور میر کا بھانجا بھی ہوں، بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ناکام لیگ اورنا انصاف لیگ بے نظیر بھٹوکی شہادت کوایک عشرہ گزرنے کے باوجود ان پر تنقید کررہی ہیں جو اخلاقی گراوٹ کی نشانی ہے۔

    یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہی انہوں نے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی بی بی شہید پر کی گئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ناکام لیگ اور نا انصاف لیگ میری والدہ کی شہادت کو ایک دھائی گذرنے کے باوجود تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو ان کی اخلاقی پستی کا مظہر ہے۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے ہمیشہ اعلیٰ اخلاق اور رواداری کی سیاست کی ہے اور قیادت سمیت کارکنان کی بھی انہی خطوط پر تربیت کی ہے اسی لیے کارکنان جذباتی نہ ہوں۔


    انہوں نے کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میں بی بی شہید کا بیٹا ہوں اسی لیے ان کی اعلیٰ اوصاف کو اپنائے رکھا ہوا ہوں لہذا کارکنان بھی صرفِ نظر کریں، تنقید اور طنز کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف بھٹو ازم کا پرچار کریں۔


    بلاول بھٹو نے اپنے مخالفین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ میں بی بی شہید کا بیٹا ہوں اور ان کے اصولوں
    پر کاربند ہوں تا ہم لائن کراس کی گئی تو مخالفین جان لیں کہ میں شاہ اور میر کا بھانجا بھی ہوں۔


    اپنے بھائی کی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر دیے گئے پیغام کی تائید میں جواب دیتے ہوئے بختاوربھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ناکام لیگ بی بی جیسی بہادر لیڈر کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے حالانکہ یہ خود ایک دن بھی ڈکٹیٹرشپ کا سامنا نہ کرسکے تھے اور بوریا بستر لپیٹ کر ملک سے باہر چلے گئے تھے۔

  • داتا دربار کامیابی کی دعا مانگنے آیا ہوں، بلاول بھٹو

    داتا دربار کامیابی کی دعا مانگنے آیا ہوں، بلاول بھٹو

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے چار مطالبات نہیں مانے گئے تو احتجاجی تحریک چلائیں گے جس کی کامیابی کے لیے داتا دربار دعا کے لیے آیا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو حضرت داتا گنج بخش شکر کے 973 عیں عرس کے موقع پر داتا دربار میں جاری عرس کی تقریبات میں شرکت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

     اسی سے متعلق : حضرت داتا گنج بخش کے973ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

    داتا دربار میں حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں بڑھائیں اور پنجاب میں کامیابی اور احتجاجی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے داتاصاھب کی دربار پر دعا کے لیے آیا تھا۔

     یہ پڑھیے : پیپلز پارٹی کے4 مطالبات نہ مانےتو پھرشیر کا شکار ہوگا،بلاول بھٹو

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات ہیں ہم پانامہ کیس میں جمہوری احتساب چاہتے ہیں ہم انسداد دہشت گردی کی ناکامی پر جمہوری احتساب ہونا چاہیے اور موثر خارجہ پالیسی اور فعال وزیر خارجہ چاہتے ہیں اگر ایسا نہیں کیا گیا تو گو نواز گو کی تحریک کا آگاز کریں گے۔

     یہ بھی پڑھیے : مطالبات نہ مانے گئے تو گو نواز گو مہم شروع کریں گے، بلاول بھٹو

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ساتھ انہوں نے ازرائے تفنن کہا کہ داتا دربا میں چاچا کے لیے بھی دعا کروں گا۔

  • چوہدری نثار خود اپنی حکومت کے لیے بڑا خطرہ ہیں، مولا بخش چانڈیو

    چوہدری نثار خود اپنی حکومت کے لیے بڑا خطرہ ہیں، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پانامہ کیس سے جان نہیں چھوٹ سکتی اس حکومت کے دن گِنے جا چکے ہیں چوہدری نثار بلاول کے بجائے قومی سلامتی سے متعلق امور پر میڈیا سے بات کریں تو اچھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملکی وحدت کے لیے خطرہ بن چکی ہے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتِ حال میں سعید الزامں صدیقی صاحب کی بہ طور گورنر نامزدگی بزرگ کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے مشورہ تک کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی گئی مسلم لیگ ن کی حکومت ایسے اقدامات سے باز رہے جن سے صوبوں کے درمیان قائم باہمی وحدت اور اتحاد و اتفاق کو نقصان پہنچے سی پی پر چھوٹے صوبوں کا موقف بھی سننا چاہیے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب بلاول بھٹو کے خلاف دیے گئے ریمارکس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ چوہدری نثار کے لیے خوف کا دوسرا نام بلاول بھٹو ہے،وزیر داخلہ خود اپنی حکومت کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

    انہون نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوپنجاب آرہے ہیں،ان کے آنے کا سن کرآپ کے پسینے چھوٹ رہے ہیں ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے،ابھی توبلاول نے آغازکیا ہے اس ملک کے مستقبل کا نام بلاول بھٹوزرداری ہے لیگ وزرا کا حساب کرے،ان کا اصل مشن کیا ہے۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے بلاول کو اپنے بچے کے برابر قرار دیا تو جب ہیمیں اس پر اعتراض نہیں تو بلاول کی جانب سے چاچا پُکارنے پر انہیں بھی کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر موجودہ حکومت کا جانا ٹہر چکا ہے مسلم لیگ (ن) اپنے وزراء کا حساب کتاب رکھے وہ کبھی جھیل کے اس طرف تو کبھی جھیل کے اُس طرف ہوتے ہیں۔

  • اے پی سی ہمارے مطالبے پر بلائی گئی، بلاول

    اے پی سی ہمارے مطالبے پر بلائی گئی، بلاول

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی سربراہوں کے اجلاس میں تمام جماعتوں کو بلا کراچھا کیا، ہم نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ سارے پاکستانی کشمیر کے معاملے پر یکجا ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ خورشید شاہ، شیری رحمن سمیت پی پی پی کے متعدد رہنما بھی موجود تھے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں وزیراعظم کو کچھ تجاویز دی تھیں،مسئلہ کشمیر پر ہمیں سیاست نہیں کرنی، تجویز دی تھی انسداد دہشت گردی پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے،ہم سب اس وقت اتحاد چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری پیپلز پارٹی کا ویژن تھا، پاکستان کے دشمن اس وقت ہماری کمزوریاں دیکھ رہے ہیں، بھارت اس وقت بیک فٹ پر ہے، دنیا کو پیغام دیا ہے کہ سارے پاکستانی کشمیر کے معاملے پر یکجا ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ صرف نواز شریف یا کسی اور کی جاگیر نہیں اس لیے ہم بائیکاٹ کیوں کرتے؟ ہم اپنے قومی مفاد کو آگے رکھنا چاہتے ہیں، حکومت میں شامل لوگ بھی روٹ پر اعتراض کررہے ہیں۔

    وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہے صرف پنجاب کے نہیں، کشمیر کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں،نواز شریف مسئلہ کشمیر کے پیچھے پاناما پیپرز کو چھپانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر احتساب کیا جائے گا۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ میں تبدیلی لایا ہوں جلد پیپلز پارٹی میں تبدیلیاں لاؤں گا، 2018ء میں وزیراعظم پی پی پی کا ہوگا۔