Tag: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

  • بلاول بھٹو زرداری کا ملیراورقائد آباد میں شانداراستقبال

    بلاول بھٹو زرداری کا ملیراورقائد آباد میں شانداراستقبال

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ میمن گوٹھ کی جانب رواں دواں ہے،ملیر 15 پر شاندار استقبال کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پی پی پی بلاول بھٹو حال ہی میں ملیر کے حلقے پی ایس 127 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نمائندے کی جیت کے بعد آج ملیر کا دورہ کرنے کے لیے اپنے گھر بلاول ہاؤس سے ملیر روانہ ہو گئے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کے قافلے کا راستے میں جگہ جگہ پُرتپاک استقبال کیا گیا جب قافلہ ملیر 15 کے مقام پر پہنچا تو پیپلز پارٹی کے کارکنان نے اپنے محبوب قائد کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکر کے استقبال کیا،پارٹی نغموں پر رقص اور بلند شگاف نعروں نے مجمع میں کا جوش گرما دیا۔

    کارکنان کا جوش و جذبہ دیکھ کربلاول بھٹو بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے اور تمام سیکیورٹی تحفظات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی گاڑی سے باہر آگئے نعرے لگائے،بلاول بھٹو کو باہر آتا دیکھ کر کارکنان کا جوش و ولولہ مزید بڑھ گیا اور انہوں نے اپنے قائد کے ہم آواز ہو کر واشگاف نعرے بلند کیے۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی طور اپنی گاڑی سے باہر آکر اے آر وائی کے نمائندے ارباب چانڈیو کو بہترین کوریج کو سراہتےہوئے تا کید کی کہ اے آر وائی کی ٹیم کوریج کے لیے قافلے کے ہمراہ چلتی رہے۔

    واضح رہے اے آر وائی نیوز نے بلاول بھٹو زرداری کے قافلے کی کوریج کے لیے خصوصی انتظام کر رکھے ہیں اور پیپلز پارٹی کے قافلے کی لمحہ بہ لمحہ خبر عوام تک پہنچارہے ہیں جس کے معترف خود بلاول بھٹو زرداری بھی ہوئے۔

  • پنجاب میں بچوں کا اغواء ہونا نواز حکومت کی ناکامی ہے،بلاول بھٹو زرداری

    پنجاب میں بچوں کا اغواء ہونا نواز حکومت کی ناکامی ہے،بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں گذشتہ ماہ کے دوران 715 بچوں کے اغواء اور حکومت کی جانب سے بڑی تعداد میں قوم کے ان بچوں کی اغواء پر خاموشی معنیٰ خیز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں کم سن بچوں کے اغواء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بدقسمت اور معصوم بچوں کے اعداد و شمار سن کر ایک آدمی کے ذہن میں خوفناک تصویر کشی سامنے آتی ہے،نواز حکومت کی جانب سے اس انسانی سانحے پر خاموشی اور کوئی قدم نہ اٹھانے پر ان کی مذمت کرنی چاہیے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ صرف لاہور کے بادامی باغ سے روزانہ 3 بچے اغوا ہو تے ہیں لیکن صوبائی حکومت معاملے کو دبانے کے لیے ان بچوں کے والدین پر دباوٴ ڈال رہی ہے کہ وہ اپنے ان بچوں کو گمشدہ قرار دیں پیپلزپارٹی اس امر کی سخت مذمت کرتی ہے۔

    مزید جانیے : پنجاب کے مختلف علاقوں سے چھ ماہ میں 652 بچے اغواء سرکاری رپورٹ جاری

    بلاول بھٹو زرداری نے اس تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکثریت کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے، اس لیے اس بات کا احتمال ہے کہ ان بچوں کو دہشت گرد سرگرمیوں میں استعمال نہ کیا جائے یا ان کو برین واش کرکے خودکش بمبارنہ بنایا جائے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ ان رپورٹس پر پوری جماعت کو چونکا دیا ہے اور پوری جماعت اس خوفناک معاملے کو تمام فورمز پر اٹھائے گی کیون کہ پیپلزپارٹی بچوں کو قوم کا مستقبل سمجھتی ہے اور تمام خطرات سے ان کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

  • فادر ڈے پر بلاول بھٹو کی آصف زرداری  کو مبارکباد

    فادر ڈے پر بلاول بھٹو کی آصف زرداری کو مبارکباد

    اسلام آباد : دنیا بھر میں آج والد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،اس دن لوگ اپنے والد کے لیے خصوصی پیار کا اظہار کرتے اور تحائف پیش کرتے ہیں،جب کہ مختلف تقاریب میں بچوں کی تربیت اور پرورش میں والد کے کردار پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فاردز ڈے کو عالمی سطح پر منانے کا خیال سب سے پہلے ایک خاتون سنورا سمارٹ کو آیا جو ماں کے عالمی دن پر ایک تقریب میں شرکت کے دوران آیا،جس کے بعد سے 19 جون 1910 میں واشنگٹن میں والد کا عالمی کا دن منانے کا آغاز ہوا۔


    مزید جانیے:آج دنیا بھرمیں ’والد کا عالمی دن‘ منایاجارہا ہے


     

    عام لوگوں کی طرح ملک کے نامور سیاست دان، کھلاڑی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس موقع پر اپنے والد کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے نظر آتے ہیں،اور اپنے دلی جذبات کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔

    والد کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور پیلپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری کو مبارک باد دی اور اپنے دلی جذبات کو اظہار کرتے ہوئے سماجی ویب سائیٹ پر پیغام دیا کہ آپ نے جمہوریت کے لیے 11 سال جیل کاٹی، تشدد برداشت کیا، لیکن ہار نہیں مانی اور ہمیں جمہوریت کا تحفہ دیا۔

  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار

    آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار

    کراچی: سابق صدرآصف زرداری اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی فے کے صوبائی رہنما اور سابق سنیئٹر خالد محمود سومرو کے قتل پرافسوس کااظہار کیا ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے ایک بیان میں جے یو آئی ف کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ خالدسومرو کے قتل سے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

    آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور قاتلوں کی گرفتاری پر زور دیا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ڈاکٹر خالدسومرو کےقتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔