Tag: پیپلز پارٹی

  • ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی پر معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے کی نیت رکھنے کا الزام

    کراچی : ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی پرمعاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے کی نیت رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی کی نیت جعلی حلقہ بندیوں سے شہروں پر قبضے کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی اوروفاقی وزرا کے بلاول ہاؤس میں اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حلقہ بندیوں کے معاملے میں خاص پیشرفت نہیں ہوسکی اورایم کیو ایم پاکستان حلقہ بندیوں سے متعلق اپنے موقف پر ڈٹ گئی۔

    ایم کیو ایم نے دو ٹوک جواب دیا کہ کسی کوشہری سندھ کےساتھ زیادتی نہیں کرنے دیں گے، سیاست نہیں بلکہ شہری سندھ کے مسائل کا مستقل حل چاہتے ہیں، مسائل کےمستقل حل کے لیے موجودہ اتحادی حکومت کا حصہ بنے۔

    ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی پرمعاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے کی نیت رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی نیت جعلی حلقہ بندیوں سے شہروں پر قبضے کی ہے۔

    وزیراعظم وفاقی نمائندہ وفد سے بریفنگ لینے کے بعد آصف زرداری سےرابطہ کریں گے ، جس کے بعد بدھ کے روز ایم کیو ایم اورپیپلز پارٹی کے درمیان ایک اور ملاقات کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کل جنرل ورکرز اجلاس میں حکومت سے علیحدگی اور دیگرآپشنزپرکارکنان سےرائے لے گی۔

  • یومِ تاسیس : پیپلز پارٹی آج نشتر پارک میں جلسہ کرے گی، تیاریاں مکمل

    یومِ تاسیس : پیپلز پارٹی آج نشتر پارک میں جلسہ کرے گی، تیاریاں مکمل

    کراچی: پیپلز پارٹی آج یوم تاسیس کے موقع پر کراچی کے نشتر پارک میں جلسہ کرے گی، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کا پچپن واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے، یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے نشتر پارک میں پنڈال سجائے گی۔

    نشتر پارک میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، شام چار بجے جلسے کا آغاز ہوگا، جس سے چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

    بلاول بھٹو کا خطاب مختلف شہروں میں ہونے والے جلسوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی دکھایا جائے گا، جلسے میں سکیورٹی کے لئے 14 واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تمام ملکی امور کا فیصلہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کرےگی پختہ یقین ہےسیاسی جنت عوام کےقدموں میں ہے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مقدم سمجھتے ہیں ہر فیصلہ جمہوریت کی بقا کیلئے ہوتا ہے پی پی کی جمہوری جدوجہد نے طاقتورآمروں کےبت پاش پاش کیے بےنظیرنےاقتدارپرقابض سفاک ٹولےسےخالی ہاتھ مزاحمت کی۔

    پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا تھا کہ پی پی نے3آمروں کوشکست دےکرجمہوریت کوفتحیاب کیا پی پی کارکنان سر کٹا سکتے ہیں لیکن آمروں کے آگے جھکیں گےنہیں۔

  • پیپلز پارٹی نے نئے سینیٹر کی تلاش شروع کر دی، ڈاکٹر عاصم، مرتضیٰ وہاب مضبوط امیدوار

    پیپلز پارٹی نے نئے سینیٹر کی تلاش شروع کر دی، ڈاکٹر عاصم، مرتضیٰ وہاب مضبوط امیدوار

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے نئے سینیٹر کی تلاش شروع کر دی، ڈاکٹر عاصم، مرتضیٰ وہاب مضبوط امیدوار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کی خالی نشست پر سینیٹر کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی نے نئے سینیٹر کے لیے امیدوار کی تلاش شروع کر دی۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نئے سینیٹر کے لیے مختلف رہنماؤں کے ناموں پر غور کر رہی ہے، جن میں ڈاکٹر عاصم حسین، اسلام الدین شیخ، مرتضیٰ وہاب، اور وقار مہدی کے نام شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین اور مرتضیٰ وہاب سینیٹر بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر 10 نومبر کو سینیٹ سے مستعفی ہو گئے تھے، وہ پی پی کے ٹکٹ پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

  • پیپلز پارٹی، ن لیگ نے صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار کر لی

    پیپلز پارٹی، ن لیگ نے صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار کر لی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے حکمران اتحاد کی بڑی جماعتوں پی پی پی اور ن لیگ میں صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار ہے، اور اس پر سینیٹرز سے دستخط کرائے جا رہے ہیں، پی پی اور ن لیگ نے ریکوزیشن پر دستخط کر دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن کے حوالے سے ن لیگ اور پی پی کی جانب سے سینیٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں سے رابطے کیے گئے ہیں۔

    جن پارٹیوں سے رابطے ہو رہے ہیں ان میں ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، جی ڈی اے، ق لیگ، پی کے میپ، اور اے این پی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا، یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

    یاد رہے کہ صادق سنجرانی دوسری بار تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے، ان کے خلاف پہلی تحریک عدم اعتماد یکم اگست 2019 کو لائی گئی تھی، جو ناکام ہو گئی تھی۔

  • پی ڈی ایم قائدین کے خلاف بیانات: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کو نوٹس دینے کا فیصلہ

    پی ڈی ایم قائدین کے خلاف بیانات: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کو نوٹس دینے کا فیصلہ

    کراچی : پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم قائدین اور پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات پر سینیئر پی پی رہنما اعتزاز احسن کو نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما اعتزاز احسن کے پارٹی پالیسی کیخلاف بیانات کا نوٹس لے لیا۔

    ذرائع پی پی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اعتزاز احسن کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔

    پارٹی نے پی ڈی ایم قائدین اور پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات پر سینیئر پی پی رہنما کو نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    خیال رہے گزشتہ دنوں اعتزازاحسن نے شریف فیملی کے کیسز میں بری ہونے پر بیان دیا تھا۔

    اس حوالے سے پی پی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق پریس کانفرنس کریں گے۔

  • پنجاب میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی:  پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

    پنجاب میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی: پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

    کراچی : پنجاب میں حکومتی اتحاد کو شکست کے بعد پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ، جس میں آئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    چیئرمین بلاول بھٹو پارٹی کے ہنگامی مجلس عاملہ اجلاس کی صدارت کریں گے، ترجمان پیپلزپارٹی نے بتایا کہ سی ای سی کا اجلاس آج شام چار بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔

    ہائبرڈ میٹنگ میں شرکا ذاتی طور پراور بذریعہ ویڈیو کانفرنس شریک ہوں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی کی جیت پر آئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت ہوگی۔

    خیال رہے تحریک انصاف نے پنجاب میں میدان مارلیا اور پی ڈی ایم امیدواروں کوشکست دے دی، پی ٹی آئی نے بیس میں سے پندرہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

    غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن چارنشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

    پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی نے مطلوبہ گولڈن نمبرایک سوچھیاسی عبورکرلیا ہے ، پنجاب میں ق لیگ کی سیٹیں ملا کر پی ٹی آئی کے پاس نشستوں کی تعداد ایک سواٹھاسی ہوگئیں۔

  • بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے کتنے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے؟

    بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے کتنے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے؟

    کراچی: صوبہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جب کہ پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 788 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

    پیپلز پارٹی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اسے بڑی کامیابی نصیب ہوئی ہے، جس سے پارٹی کی عوام میں مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق شہید بینظیر آباد سے 132، جیکب آباد سے 114، کشمور سے 103، شکار پور سے 42، میرپور خاص سے 70، عمر کوٹ سے 71، خیرپور سے 63، نوشہرو فیروز سے 59 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔

    سانگھڑ سے 67، لاڑکانہ سے 13، قمبر شہدادکوٹ سے 67، گھوٹکی سے 35، سکھر سے 28، جب کہ تھرپارکر سے 21 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے ہی میں عوام نے ہمارے مخالفین کو مسترد کر دیا ہے، اور اس جیت سے تنقید کرنے والے سندھ حکومت کی کارکردگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ شروع

    واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے بھر کے 14 اضلاع میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

    14 اضلاع میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، خیر پور، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، کشمور، کندھ کوٹ، گھوٹکی اور تھر پارکر شامل ہیں۔

  • پی پی نے سینیٹر سکندر میندھرو کی خالی نشست پر ٹکٹ الاٹ کر دیا، میت امریکا سے کل پہنچے گی

    پی پی نے سینیٹر سکندر میندھرو کی خالی نشست پر ٹکٹ الاٹ کر دیا، میت امریکا سے کل پہنچے گی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر سکندر میندھرو کی خالی نشست پر ٹکٹ الاٹ کر دیا، مرحوم کی میت امریکا سے کل کراچی پہنچے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے مرحوم سکندر علی میندھرو کی بیوہ خالدہ میندھرو کو ٹکٹ الاٹ کر دیا، خالدہ میندھرو ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گی۔

    یہ نشست ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، خالدہ میندھرو کے کورنگ امیدوار ڈاکٹر کریم خواجہ ہوں گے۔

    دوسری طرف خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو کی میت کل صبح امریکا سے کراچی پہنچے گی، ان کی نماز جنازہ بدین میں پڑھائی جائے گی، ان کی بیوہ خالدہ میندھرو فیملی سمیت کراچی پہنچ گئی ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے لئے بُری خبر، اہم رہنما کا امریکا میں انتقال

    یاد رہے کہ سینیٹر سکندر میندھرو 11 جون کو گردے میں کینسر کے باعث 78 سال کی عمر میں امریکا میں انتقال کر گئے تھے، وہ دو ماہ سے امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    ڈاکٹر سکندر میندھرو 7 جولائی 1943 کو بدین میں پیدا ہوئے تھے، وہ سندھ کے وزیر صحت بھی رہے، 4 بار رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں، سکندر میندھرو نے سندھ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔

    2018 میں وہ ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر صوبہ سندھ سے ایوان بالا کے رکن بنے، ان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنماؤں میں کیا جاتا ہے۔

  • پی پی سے ہونے والے معاہدے، قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار ہے: ذرائع ایم کیو ایم

    پی پی سے ہونے والے معاہدے، قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار ہے: ذرائع ایم کیو ایم

    کراچی: ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے ہونے والے معاہدے اور قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار ہے، پیپلز پارٹی کو ایک ماہ سے بلدیاتی ایکٹ کا ڈرافٹ دیا ہوا ہے لیکن اس پر قانون سازی نہیں ہو پا رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان گزشتہ رات ایک اہم ملاقات ہوئی تھی، جس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے آصف زرداری کے سامنے اپنے تحفظات رکھے تھے، خالد مقبول نے آصف علی زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پر عوام کا شدید دباؤ ہے، آپ پیپلز پارٹی وفد کو جلد قانون سازی کرنے اور معاہدے پر عمل کو تیز بنانے کی ہدایت کریں۔

    ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق اب تک پیپلز پارٹی سے ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم 10 ملاقاتیں کر چکی ہے، تاہم دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ جعلی ڈومیسائل، جعلی بھرتیوں، کوٹے کے مطابق نوکریوں کے معاملے پر سب عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے ملاقات میں کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے تمام ادارے، اٹھارٹیز میئر کے ماتحت ہوں، اور ہم 140 اے پر مکمل عمل درآمد چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈرافٹ کو قانونی شکل دینے کی یقین دہانی کرائی۔

    ایم کیو ایم کی جانب سے کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات آگے بڑھانے کے حوالے سے سلیکٹ کمیٹی میں بھی وہ رائے دے چکے ہیں، حلقہ بندیوں پر شدید اعتراضات کی وجہ سے عدالتوں میں بھی گئے ہیں، بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں اور بلدیاتی ڈرافٹ کو قانونی شکل دینا لازم ہے۔

    ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حوالے سے بھی ایم کیو ایم نے مؤقف رکھا، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے ملاقات میں ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے آصف زرداری کے سامنے رکھا گیا، ایم کیو ایم وفد نے وزارتوں کی پیش کش پر کہا کہ ہمیں وزارتوں کی اتنی جلدی نہیں، اس سے پہلے معاہدے پر عمل اور قانون سازی کو پورا کیا جائے۔

  • پیپلز پارٹی کا عمران خان  کو فوری طور پر  سرکاری تحویل میں لینے کا مطالبہ

    پیپلز پارٹی کا عمران خان کو فوری طور پر سرکاری تحویل میں لینے کا مطالبہ

    اسلام آباد : سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے عمران خان کو فوری طور پر سرکاری تحویل میں لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے سیالکوٹ میں صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے عمران خان کوفوری طور پر سرکاری تحویل میں لیا جائے۔

    سید نیر بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے آئینی ہتھیار سےاس سےنجات حاصل کی گئی اور عمران خان نے ماورائے آئین اقدامات کی کوششیں کیں۔

    سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ عمرانی حکومت سے نجات کیلئے آئینی تبدیلی پر سمجھ داری کا مظاہرہ کیا۔

    خیال رہے وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے 70ْ0 رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست تیار کرلی، جنہیں سابق وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ لانگ مارچ سے قبل ملک بھر سے گرفتار کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں زیادہ پی ٹی آئی کے کچھ سرکردہ رہنما اور کارکنان بھی شامل ہیں۔