Tag: پیپلز پارٹی

  • بلاول بھٹو ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے

    بلاول بھٹو ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے اور جلد میرپور کا بھی دورہ کریں گے، جلسوں کے شیڈول کا اعلان جلد جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں جلسے اور ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جلسوں سے خطاب کریں گے۔

    پی پی رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ جلسوں اور ریلیوں کوحتمی شکل دی جا رہی ہے، بلاول بھٹو کے جلسوں کے شیڈول کا اعلان جلد جاری کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جلدمیرپورکابھی دورہ کریں گے، جہاں وہ زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ اور زخمیوں کی عیادت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : کراچی کی طرف آنکھیں دکھائیں گےتوآنکھیں نکال لیں گے، بلاول بھٹو

    گذشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے کیلئےعوام ہر قدم اٹھانے کوتیار ہیں، کراچی کی طرف آنکھیں دکھائیں گےتوآنکھیں نکال لیں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عدالت نے ذوالفقارعلی بھٹو کاجوڈیشل قتل قراردیاتھا، پیپلزپارٹی کی جمہوری جدوجہد جاری رہے گی، ہم اصولوں اور اپنے نظریے  پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور انسانیت سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، ہم ڈیل نہیں کریں گے ہم لڑنا جانتے ہیں، ایک صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کو گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، وزیراعلیٰ سندھ کو گرفتار کیا جاتا ہے تو پیپلزپارٹی بھی جواب دے گی۔

  • پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں رابطہ، بلاول نے مولانا سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

    پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں رابطہ، بلاول نے مولانا سے ملاقات کا وقت مانگ لیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کا جے یو آئی (ف) سے رابطہ ہوا ہے،بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا.

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے، اس ضمن میں پی پی رہنماؤں نے جے یو آئی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا.

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ابھی مصروف ہیں اور اسلام آباد سے باہر ہیں ، جوں ہی لوٹیں گے، پی پی کی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق شریک چیئرمین آصف زرداری بلاول بھٹو کے بیانات پرآصف اور دھرنے پر پالیسی سے متعلق متعلق نہیں.

    مزید پڑھیں: مولاناصاحب! مارچ کشمیریوں کیلئے کریں، چوروں کی آزادی کے لیے نہیں، فردوس عاشق اعوان

    آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ بلاول بھٹو  اپنے بیان کی وضاحت کریں، اسی ضمن میں ملاقات کا اہتمام کیا جارہا ہے.

    خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر اپوزیشن جماعتوں میں مشاورت جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گیارہ ستمبر کو جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ مولانا صاحب کے دھرنے میں ہماری مورل سپورٹ ہوگی لیکن خود شریک نہیں ہوں گے۔

  • 11 سال سے کراچی کے لیے مختص پیسہ کہاں گیا؟ فروغ نسیم

    11 سال سے کراچی کے لیے مختص پیسہ کہاں گیا؟ فروغ نسیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ اور کراچی کو تباہ کر دیا گیا ہے، 11 سال میں کراچی میں جو پیسے لگنے تھے بتایا جائے وہ کہاں گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کراچی کے لیے آرٹیکل 149 فور اور 140 اے کے قانونی و آئینی تقاضے پر ابہام دورکردیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو آرٹیکل 149 فور بتائی ہے اس کا دوسرا حصہ سامنے نہیں لا رہا۔ اس کو آگے کیسے لے کر چلنا ہے وہ بھی میرے ذہن میں ہے۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک کمیٹی، وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے سامنے اپنی تجاویز رکھے گی، وفاقی کابینہ اجازت دے گی تو پھر ایگزیکٹو آرڈر صوبائی حکومت کو جائے گا۔ صوبائی حکومت نہ مانی تو آرٹیکل 184 ون کے تحت سپریم کورٹ جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ صوبائی اور وفاقی حکومت کے تنازعات پر فیصلہ کر سکتا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آرٹیکل کے تحت وفاق کے حق میں آجاتا ہے تو صوبائی حکومت کو ماننا ہوگا، صوبائی حکومت نے فیصلہ نہ مانا تو عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کا کیس بنے گا۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وکلا بڑے قابل ہیں، آئینی شقوں کا توڑ نکالیں ہمیں اچھا لگے گا۔ اختیارات منتقل نہیں کیے گئے اور بلدیاتی نظام کو ناکام کیا گیا۔ کراچی کے مسائل کا حل 18 ویں ترمیم کے بعد واحد اور آسان ہے۔ سندھ میں جو حالات ہیں ضروری ہے وفاق ایگزیکٹو آرڈر جاری کرے۔ عام آدمی نہیں سمجھتا اختیارات کی کیا جنگ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گاربیج سسٹم، ویسٹ ڈسپوزل اور ماس ٹرانزٹ کا سسٹم بنانا ہوگا، عمران خان نے اس ایشو کو ٹیک اپ کیا اور کمیٹی بنائی ہے۔ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کا دیرپا حل چاہتی ہے۔ اختیار پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ پیپلز پارٹی 140 اے کے تحت اختیار لوکل گورنمنٹ کو نہیں دے رہی۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا جائے کہ کیا کراچی کے عوام یہاں کےحالات سے خوش ہیں؟ ورلڈ بینک کی رپورٹ ہے 11 سال میں کراچی کے ساتھ کیا ہوا۔ کراچی کو ریسکیو کرنے کے لیے 11 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔ 11 سال میں کراچی میں جو پیسے لگنے تھے بتایا جائے وہ کہاں گئے۔

    انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کا حال دیکھ لیں، کراچی کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کسی بھی صوبائی حکومت کو ایگزیکٹو آرڈر جاری کرسکتی ہے۔

  • کشمیریوں سے اظہار یک جہتی: پیپلز پارٹی کا 6 ستمبر کو کراچی میں ریلی کا اعلان

    کشمیریوں سے اظہار یک جہتی: پیپلز پارٹی کا 6 ستمبر کو کراچی میں ریلی کا اعلان

    کراچی: کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پیپلز پارٹی نے 6 ستمبر کو ٹاور سے پریس کلب تک ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا.

    اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پی پی رہنما سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جہاں جہاں موقع ملا، کشمیر کامقدمہ رکھا.

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات ماضی سے مختلف ہیں، بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، پی پی اور بلاول بھٹو ہر فورم پر یہ مقدمہ ہڑ رہے ہیں.

    پی پی 6 ستمبر کو کراچی میں ریلی نکالیں گی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا چاہیے، سیاسی جماعتوں کی قیادت کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں.

    مزید پڑھیں: مودی سن لو ! پاک فوج تیار ہے ، ہم اینٹ کاجواب پتھر سے دیں گے ، وزیراعظم عمران خان

    اس موقع پر انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید موثر اقدامات کا مطالبہ کیا.

    خیال رہے کہ ٓج  وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر میں پاکستان کے کروڑوں عوام کشمیریوں سے فقیدالمثال یک جہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    بارہ بجے سائرن بجتے ہی قومی ترانے کے بعد کشمیرکا ترانہ پڑھاگیا۔ ٹریفک سگنلز بندہوگئے،ٹرینز بھی رک گئیں،فضائی حدود بھی بندرہی۔

  • سندھ حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دے دیا

    سندھ حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دے دیا

    کراچی: پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں اپنی ایک سالہ کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دے دیا.

    ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر ماحولیات اور قانون مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی ایک سال کی کارکردگی مثبت رہی.

    ان کا کہنا تھا کہ بہت کچھ کرنا چاہتے تھے، مگر معاشی صورت حال کے باعث نہ کر سکے، سندھ حکومت کا پہلا سنگ میل تھر کول کا منصوبہ تھا.

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ میں کئی اہم منصوبے شروع کیے، سندھ حکومت کی صحت کے شعبے میں نمایاں کارکردگی رہی.

    مزید پڑھیں: کراچی کے سیوریج سسٹم کی تباہی کا سب سے بڑا سبب پلاسٹک ہے، مرتضیٰ وہاب

    صوبائی مشیر ماحولیات اور قانون نے کہا کہ صوبےمیں ریکارڈ قانون سازی کی گئی، پولیس اصلاحات، انگریز دور کا جیل قانون تبدیل کیا، سندھ انجرڈپرسن میڈیکل ایڈ کا اہم بل پاس کیا۔

    یاد رہے کہ ایک جانب جہاں سندھ حکومت اپنی کارکردگی کو مثبت قرار دے رہی ہے، وہیں وفاقی حکومت اور کراچی کی نمائندے کی دعوے دار ایم کیو ایم کی جانب سے اس پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

  • پورے خاندان کو جیل بھیج دیں،  آئین کے تحفظ کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو

    پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، آئین کے تحفظ کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: بلاول بھٹو

    سکھر:  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آئین کے تحفظ کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے.

    ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی نے  سکھر میں پی پی پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    بلاول بھٹو نے تقریر کا آغازبے نظیر بھٹوکو منظوم خراج عقیدت پیش کرکے کیا، انھوں نے کہا کہ عوام کے لیے ہماری پارٹی نے بے شمار قربانیاں دیں.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری ہنستےہوئےجیل چلے گئے، فریال تالپور نے قربانی دی، قیادت کو آگے بھی جتنی قربانی دینی پڑیں، ہم پوری طرح تیار ہیں.

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ آئین کے لیے ذوالفقاربھٹو نے پھانسی کا پھندا قبول کیا، جمہوریت کے لیے شہید بے نظیر بھٹو نے جان دی.

    مزید پڑھیں: اسپیکر قائمہ کمیٹی کے اجلاس منسوخ کرنے کا فیصلہ واپس لیں: بلاول بھٹو زرداری

    انھوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین پرآج ہرطرف سے حملے ہو رہے ہیں، آئینی، معاشی اور جمہوری حقوق پرڈاکا مارا جا رہا ہے، ہم نے آئینی، معاشی اورجمہوری حقوق جانیں دے کر چھینے ہیں.

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئین اور انسانی حقوق کے تحفظ پرآج پھرمل کر جدوجہدکرنی ہوگی، یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمیں جیل بھیج کرڈرا لیں گے.

    بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قیادت پوری طرح تیار ہے، یہ پورے خاندان کوجیل بھیج دیں، ہم آئین کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے.

  • پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

    پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی جاری کردہ ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر، مریم نواز کی جاری کردہ ویڈیو پر اپنا وقف دیا ہے.

    قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدلیہ خود نوٹس لے کر ویڈیوکا ٹیسٹ کرائے، تاکہ حقائق سامنے آئیں.

    انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارکردگی بہتربنانے کی ضرورت ہے، کیوں کہ اسپیکر صاحب کے رویے پر سوالات اٹھ رہے ہیں.

    پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ نیا ٹیکس نہیں لگا، مگر ہرطرف احتجاج ہو رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی عزت کا خیال رکھنے والےخود اس پر اثر انداز ہو رہے ہیں. آصف زرداری نے باہر کے دورے کئے تو پاکستان کو مستحکم ملک بنایا.

    مزید پڑھیں: جج ویڈیو اسکینڈل، چیف جسٹس اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ملاقات

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے، اب تو خود عوام احتجاج کررہی ہے.

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چند روز قبل میاں نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک مبینہ ویڈیو جاری کی تھی۔

    ویڈیو کے ذریعے ن لیگ نے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی کہ جج ارشد ملک نے دباؤ کے تحت فیصلہ دیا تھا.

  • اسپیکر قائمہ کمیٹی کے اجلاس منسوخ کرنے کا فیصلہ واپس لیں: بلاول بھٹو زرداری

    اسپیکر قائمہ کمیٹی کے اجلاس منسوخ کرنے کا فیصلہ واپس لیں: بلاول بھٹو زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹور زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمان کے اندر سے ہی آج پارلیمان پر حملہ ہو رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کل راتوں رات اسپیکر صاحب کے دفتر سے نوٹیفکیشن نکلا، جس نے تمام کمیٹی اجلاس منسوخ کردیا.

    قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرنا پارلیمنٹ پر حملہ ہے، پارلیمان کو چلانے کے لئے قائمہ کمیٹیوں کا کرداراہم ہوتاہے، ان کمیٹیوں کے فنکشن کے بغیر پارلیمنٹ ادھوری ہے.

    انھوں نے کہا کہ اسپیکرڈپٹی اسپیکر سرکاری خرچے پر بیرون ملک ہیں، انسانی حقوق کے بہت سے مسائل پر آج اجلاس میں بات کرنا تھی، سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاس تو چل رہے ہیں، اسپیکر قوانین کے تحت اسمبلی کمیٹیوں کو محدود نہیں رکھ سکتے. کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرنا غیرجمہوری قدم ہے.

    انھوں نے کہا کہ اسپیکر کو قائمہ کمیٹی کےاجلاس منسوخ کرنے کافیصلہ واپس لینا چاہیے، ایسے اقدامات سے اپوزیشن کے لئے آپشنز کم ہوتے جا رہے ہیں، جمہوریت پسند لوگوں کو مجبور کریں گے، تو انارکی پھیلے گی، پارلیمان کو سسٹم کے ذریعے چلانا کوئی کرکٹ میچ نہیں ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح آج بھی جمہوریت پر چلنے کو تیار ہے، یہ نظام اور پارلیمان پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں.

    مزید پڑھیں: ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا، بلاول بھٹو زرداری

    جمہوری راستے بند کریں گے تو سنگین اثرات ہوں گے، ٹوٹی پھوٹی جمہوریت آمریت سے بہتر ہے، مگراب آپشنز کم ہورہے ہیں، رہبر کمیٹی اوراپوزیشن متفقہ چیئرمین سینیٹ لانا چاہتی ہے، چیئرمین سینیٹ کے لئے بہتر ہوگا عزت کے ساتھ استعفیٰ دے دیں، اپوزیشن کا متفقہ چیئرمین سینیٹ آنا جمہوریت کی جیت ہوگی.

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بجٹ میں عوام کے لئے تکلیف اورامیر کے لئے ریلیف ہے، پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے کہا کہ معاشی مسائل پر بات کرنے کو تیار ہیں

    انھوں نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل پر سپریم کورٹ کونوٹس لینا چاہیے، تاکہ حقائق سامنے آئیں.

  • آپ کے معاشی، جمہوری، انسانی حقوق کے لیے نکلا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

    آپ کے معاشی، جمہوری، انسانی حقوق کے لیے نکلا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں آپ کے معاشی، جمہوری، انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے نکلا ہوں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی آئی خان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج اس دھرتی پرکھڑا ہوں، جسے کبھی آمریت، دہشت گردوں نے نشانہ بنایا.

    انھوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ کا دکھ کیا ہے، خودشہید کا نواسہ اور بیٹا ہوں، کے پی کے جیالوں نے محترمہ بے نظیربھٹو کے ساتھ عظیم جدوجہد کی.

    انھوں نے کہا، کیا یہاں سوال پوچھنا جرم، مظلوم کے لئے کھڑا ہونا جرم، شہیدوں کے ساتھ وفا کرناجرم ہے، اگر یہ سب جرم ہے، تو ہاں میں مجرم ہوں، ہاں میں باغی ہوں، ہم سب باغی ہیں.

    کیا یہ جرم ہے کہ آصف زرداری نے قبائلی علاقوں میں سیاست کا حق دیا، آصف زرداری نے ملکی آزادی کے 60 سال بعد کے پی کے لوگوں کو شناخت دی.

    مزید پڑھیں: پوری پارٹی کو جیل بھیج دیں، مگر پارلیمنٹ کی آزادی پر اپنا مؤقف نہیں بدلیں گے: بلاول بھٹو زرداری

    انھوں نے سوال کیا کہ کیا یہاں مفت علاج کے اسپتال کھلے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں ملیں، کیا آپ کو 50 لاکھ گھرملے، حکومت کے لئےعمران نے کیا کیا وعدے کئے تھے، عوام کوسبزباغ دکھائے گئے، ملکی معیشت اور ہماری خود مختاری کو گروی رکھ دیا گیا ہے، آئی ایم ایف کی ہرڈیمانڈ مان لی، جینا مشکل کردیا ہے، دھاندلی سے بجٹ پاس کرایا گیا، آخری ووٹ تک گنتی ہی نہیں تھی.

    عام آدمی کے لئے ٹیکسز کا طوفان، مہنگائی کی سونامی، بے روزگاری ہے، آپ کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ روپے ہوں گے تو اس کا بھی حساب دینا ہوگا، اگرجواب نہیں دےپائےتوپھرجیل جاناپڑےگا،یہ ظلم کی انتہا ہے. وفاق سندھ، پنجاب، کے پی کوان کےحصے کا کم حصہ دے رہا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں عوام کی مرضی چلتی ہے، یہ کٹھ پتلی حکومت آپ کےسارے حقوق چھیننا چاہتی ہے، اگر70 سال بعد فری الیکشن نہیں ہو سکتے، تو یہ کیسی آزادی ہے؟

    قبائلی علاقوں کے عوام کو دیکھیں، امیرکے ہاتھ میں بلاہے، غریب کے پاس تیر ہے، اگر آپ جمہوری پاکستان کو چاہتے ہو تو تیر کوووٹ دو.

  • لوک ورثہ اسیکنڈل ، پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف ریفرنس دائر

    لوک ورثہ اسیکنڈل ، پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف ریفرنس دائر

    اسلام آباد : نیب راولپنڈی نے لوک ورثہ اسیکنڈل میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا، جس میں کہا گیا ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور قومی خزانے کو 3کروڑسےزائدنقصان پہنچایا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا، دائر کر دہ ریفرنس میں سابق چیف ایگزیکٹو کاسموس پروڈکشن محمد شفیع، سابق ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر تابندہ ظفر شامل ہیں ۔

    ریفرنس میں الزام لگایاگیاکہ ملزمان نے لوک ورثہ کے فنڈز میں خورد برد کیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ملزمان نے قومی خزانے کو 30 ملین سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

    ریفرنس میں نیب نے موقف اختیار کیا کاکہ تحقیقات میں ثابت ہوا کے ملزمان نے کرپشن کی۔

    مزید پڑھیں : سینیٹرروبینہ خالداور مظہرالاسلام کے خلاف ریفرنس کی منظوری

    یاد رہے 15 مئی کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں سینیٹرروبینہ خالداور مظہرالاسلام کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی تھی۔

    اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا تھا میگا کرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچاناترجیح ہے، مقدمات کوقانون کےمطابق انجام تک پہنچایا جارہا ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے، نیب “احتساب سب کے لئے” کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

    ان کا کہنا تھا نیب بد عنوان عناصر ، اشتہاری اور مفرور ملزمان کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتاہے اور اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔