Tag: پیپلز پارٹی

  • نااہل سیاستدانوں نے ملک کو مشکلات میں ڈال دیا،  بلاول بھٹو

    نااہل سیاستدانوں نے ملک کو مشکلات میں ڈال دیا، بلاول بھٹو

    لاہور : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل سیاستدانوں نے ملک کو مشکلات میں ڈال دیا، 5 دسمبر کو پی پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس اسلام آباد میں منایاجائے گا، تمام کارکنان پریڈ گراؤنڈ پہنچیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات قوم کے سامنے ہیں، حکمرانوں نےقرضوں کیلئےملکی اثاثوں کو گروی رکھ دیا، ملک بھر کی دولت صرف چند خاندانوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ہر سال30ہزار نوجوان بیروزگاری کا حصہ بن جاتے ہیں، 50سال قبل اور آج کے حالات میں کوئی فرق نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیالوں اور عوام کے بنا 50 سال کا یہ سفر ممکن نہیں تھا جبکہ محترمہ شہید نے ذوالفقاربھٹو کی روایات برقراررکھیں۔


    مزید پڑھیں: گزشتہ دنوں ریاست کو گھٹنے ٹیکتے دیکھا، بلاول بھٹو


    گولڈن جوبلی جلسے کیلئے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ 5 دسمبر کوپی پی پی کا یوم تاسیس اسلام آباد میں منایا جائیگا، تمام جیالے 5 دسمبرکو ثابت کردیں گے کہ ہم موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • شہید محترمہ بینظیربھٹودنیا کی سب سے کم عمراورمسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، بلاول

    شہید محترمہ بینظیربھٹودنیا کی سب سے کم عمراورمسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، بلاول

    کراچی : پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی شہید محترمہ بینظیربھٹودنیا کی سب سے کم عمراورمسلم دنیا پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بینظیربھٹو کے پہلی بارحلف اٹھانے کے موقع پر بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیربھٹوکو دنیا کی سب سے کم عمر اورمسلم دنیا کی پہلی وزیراعظم چنا گیا، شہید محترمہ بے نظیربھٹو نے 2دسمبر1988 کو وزارت اعظمی کا حلف اٹھایا۔

    اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ تم زندہ ہوکرمردہ ہو،وہ مردہ ہوکرزندہ ہے، شہید بے نظیربھٹو باہمت اور مضبوط خاتون تھیں، بی بی نے زندگی اورموت کے بعد بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • میاں صاحب پہلے اپنا ماضی دیکھیں پھر ہم سے گلہ کریں، بلاول بھٹو

    میاں صاحب پہلے اپنا ماضی دیکھیں پھر ہم سے گلہ کریں، بلاول بھٹو

    لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب پہلے آپ اپنا ماضی دیکھیں پھر ہم سے گلہ کریں، وہ اپنا بویا ہوا ہی کاٹ رہے ہیں، ہمیں ن لیگ سے جمہوریت پسندی کا سرٹیفکیٹ نہیں لینا۔

    یہ بات انہوں نے نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے ایک بیان کے جواب میں کہی، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف سے جب جب ہاتھ ملایا تب تب انہوں نے ہمیں دھوکا دیا۔

    اے آر ڈی سے سی او ڈی اور سی او ڈی سے مشرف کیس تک دھوکے میں رکھا، نواز شریف اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں، ہم سے کیسا گلہ؟

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ناانصافی کی باتیں کرنے والے نوازشریف نے پی سی او ججز کو تحفظ دیا، میاں صاحب نے افتخار چوہدری کی محبت میں میثاق جمہوریت توڑا تھا، انہوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت پسندی کو استعمال کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جمہوری جدوجہد اور قربانیاں قوم کے سامنےعیاں ہیں، ہمیں ن لیگ سےجمہوریت پسندی کا سرٹیفکیٹ نہیں لینا۔

    نااہل سابق وزیر اعظم پہلے جمہوریت کے خلاف اپنے جرائم کا جواب دیں۔ لہٰذا میاں صاحب پہلے آپ اپنا ماضی دیکھیں پھر ہم سےگلہ کریں۔


    مزید پڑھیں: تکلیف ہوتی ہے جب پیپلز پارٹی کالے قانون کو سپورٹ کرے،نوازشریف


    واضح رہے کہ نااہل سابق وزیر اعظم کا گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بل پیش کیے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی کل جو تصویر دیکھی اس پریقین نہیں آرہا۔

    تکلیف ہوتی ہے جب پیپلز پارٹی کالے قانون کو سپورٹ کرے، میثاق جمہوریت پر آج تک قائم ہوں۔

  • میاں صاحب آپ تاریخ میں بھی مائنس ہوچکے ہیں، قمرزمان کائرہ

    میاں صاحب آپ تاریخ میں بھی مائنس ہوچکے ہیں، قمرزمان کائرہ

    گوجرانوالہ: پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم خود کو وزیراعظم ہی نہیں مانتا، نوازشریف کو اقامہ پرنہیں جھوٹ بولنے پرنکالا گیا، میاں صاحب آپ تاریخ میں بھی مائنس ہوچکے ہیں، پانامہ کیس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں میں مائنس نہیں ہوسکتا، میاں صاحب آپ تاریخ میں بھی مائنس ہوچکے ہیں، آپ نے کابینہ اور اسمبلیوں کو کبھی کچھ نہیں سمجھا اور نہ ہی انہیں کوئی اہمیت دی۔

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کو کسی ڈکٹیٹر یا مخالف سیاسی جماعت نے نہیں نکالا بلکہ ان کو عدالت اورعوام سے جھوٹ بولنے پر نکالاگیا۔

    نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کی چوریاں پکڑی گئی ہیں، آپ کہتے ہیں کہ پانامہ پر پکڑا اوراقامہ پر نکال دیا جبکہ پانامہ کیس کا فیصلہ تو ابھی احتساب عدالت سے آنا باقی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم خود کو وزیر اعظم ہی نہیں مانتا بلکہ وہ ایک نااہل شخص کو اپنا وزیر اعظم مانتا ہے، ایسی حکومت پاکستان کا کیا مقدمہ لڑے گی؟


    مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل نوازشریف کی منتظر ہے، قمرزمان کائرہ


    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوختم کرنےکی کوششیں دم توڑگئیں، آج پیپلزپارٹی کی وجہ سے ملک میں استحکام ہے۔

  • پی پی نے منتخب لوگوں کے کاندھوں پر کبھی سیاست نہیں کی، بلاول بھٹو

    پی پی نے منتخب لوگوں کے کاندھوں پر کبھی سیاست نہیں کی، بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف انتخاب جیتنا نہیں بلکہ اس سے کہیں آگے کی سوچتے ہیں، پہلے سے منتخب لوگوں کے کاندھوں پر کبھی سیاست نہیں کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں پی پی فیصل آباد ڈویژن کے صدر ودیگر رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر سابق ایم پی اے فضل حسین کے بیٹے سرمد حسین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی ایشوز، آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی سیاست کرتی ہے، ہماراہدف انتخاب جیتنا نہیں بلکہ ہم اس سے کہیں آگے کی سوچتے ہیں اور جن کا ہدف انتخاب اور اقتدار ہو وہی الیکٹیبلز کے پیچھے بھاگتے ہیں، آئندہ الیکشن منتخب لوگوں (الیکٹیبلز) نہیں نظریے کی بنیاد پر لڑیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹیبلز کی پرواہ نہیں کارکنوں کی قوت سے مقابلہ کروں گا، پی پی نے پہلے کبھی الیکٹیبلز کے کندھوں پر سیاست کی نہ اب کریگی.

    منتخب لوگ (الیکٹیبلز) کسی کے نہیں ہوتے آج یہاں تو کل وہاں، کسی کے جانے سے پریشان نہ ہوں، ہمارا بھروسہ نظریہ اور کارکن ہیں، پارٹی تنظیموں کو فیصلوں کا مکمل اختیار ہے۔

    بلاول زرداری کا ہولو ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ 

    علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف شہروں میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سلسلے میں ان کی ٹیم نے ہولوگرام ٹیکنالوجی پر تجربات بھی کر لئے ہیں، بلاول بھٹو پہلی مرتبہ اتوار کو 30 شہروں میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام سے مخاطب ہوں گے۔


    مزید پڑھیں: نوازشریف قوم کو پاناما کیس میں الجھانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو


    یاد رہے کہ اس سےے قبل پی ٹی آئی بھی ہولو گرام ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے متعدد تجربات کر چکی ہے۔

  • اہم اجلاس، مسلم لیگ (ن) کا جارحانہ رویہ اپنانے کا فیصلہ

    اہم اجلاس، مسلم لیگ (ن) کا جارحانہ رویہ اپنانے کا فیصلہ

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس میں پاناما پیپرز، نیب ریفرنس، حدیبیہ ملز کیس اور پارٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے.

    تفصیلات کے مطابق جاتی امراء رائے ونڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، اہم اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعلٰی شہباز شریف، گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے.

     اجلاس میں نواز شریف کی کردار کشی کا بھرپور جواب دینے اور اداروں کے خلاف بیان بازی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام معاملات کو عوام کے سامنے لے جانے پر اتفاق ہوا تاکہ ووٹرز کو مزید متحرک کیا جائے گا اور آئندہ الیکشن کی تیاری کا بھی آغاز کردیا جائے گا جس کے لیے ڈیوژنلاور ضلعی سطح پر تنظیم سازی بھی کی جائے گی۔

    اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ عوامی رابطہ مہم کو تیز تر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت اتوار کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے نواز شریف خطاب کریں گے اسی طرح دیگر شہروں میں بھی جلسے منعقد کیے جائیں گے اور ضلعی سطح پر پارٹی کو متحرک کیا جائے گا.


     نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے حکومت سے جواب طلب 


    انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے سوا کوئی قبل از وقت انتخابات کی بات نہیں کر رہا ہے کیوں کہ سب جانتے ہیں کہ اس سے آئینی بحران پیدا ہو گا اور ابھی تو آئینی ترمیم اور نئی حلقہ بندیوں کا کام بھی جاری ہے جس میں وقت لگے گا چنانچہ ایسی صورت حال میں فوری انتخابات کا مطالبہ احمقانہ بات کے سوا کچھ نہیں.

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی پی میچور سیاست کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے جس کی ان سے امید نہ تھی یہاں تک کہ پیپلزپارٹی کا رویہ آئینی ترامیم پر تعاون نہ کرنے والا لگ رہا تھا تاہم کونسل آف کامن انٹرسٹ میں صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور مشاورت کے بعد ہی حکمت عملی طے کی جائے گی.

    انہوں نے کہا کہ جب بھی سینیٹ کے الیکشن آتے ہیں تو کھلبلی مچ جاتی ہے اور مختلف آوازیں آنے لگتی ہیں تاہم اس بار نہ صرف یہ کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے بلکہ سینیٹ میں ہونے والے انتخابات بھی وقت پر ہوں گے لہذا جو لوگ قبل از وقت انتخابات کے خواب دیکھ ریے ہیں انہیں شدید مایوسی ہوگی اور آئندہ الیکشن میں بھی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ہے.


     شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز نیلام کرنے کا حکم


    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں نواز شریف کو کیوں نکالا گیا کیوں کہ وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے تھے اور اندھیروں کو ختم کررہے تھے، صنعتوں کو فروغ دے رہے تھے، سڑکوں کا جال بچھا رہے تھے اور طالب علموں کی حوصلہ کر رہے تھے.

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست میں ہر پارٹی دوسرے سے رابطے میں ہوتی ہے اس لیے اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ بات نہیں کرتا تو جھوٹ بولتا ہے تاہم مصطفی کمال اور فاروق ستار نے جو باتیں کی ہیں وہ بڑی سنجیدہ ہیں جس پر تحقیقات ہونی چاہیئے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کا مائنس ون فارمولا نہ اپنانے کا فیصلہ درست ہے: اعتزاز احسن

    مسلم لیگ ن کا مائنس ون فارمولا نہ اپنانے کا فیصلہ درست ہے: اعتزاز احسن

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سیاسی جماعت ہے جو بھی فیصلہ کرے ان کی مرضی ہے، تاہم مائنس ون کا فارمولہ نہ اپنانے کا فیصلہ درست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ٹیکنو کریٹ گورنمنٹ نہیں آئے گی، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مائنس ون فارمولہ نہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کا فیصلہ بالکل درست ہے، مائنس ون کا فارمولہ مناسب نہیں۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی سیاست کو آگے بڑھایا ہے، مریم نواز نے جارحانہ طرز سیاست اپنایا اور اداروں پر تنقید کی۔ ن لیگ کو ایسی ہی سیاست کی ضرورت ہے۔

    بعد ازاں انہوں نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کوئی بھی وزیر اعظم بنا دیں وہ ایسے ہی لندن جائے گا جیسے شاہد خاقان عباسی گئے ہیں، کیونکہ فیصلے کا اختیار تاحال نواز شریف کے پاس ہے۔

    ان کے مطابق این اے 120 پر ن لیگ کہتی ہے 22 کروڑ لوگوں کا فیصلہ ہوگیا، کیا ن لیگ کو این اے 4 نظر نہیں آتا۔ کسان صرف پیپلز پارٹی کو اپنا محسن سمجھتے ہیں۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری آئین کے مطابق ہوئی ہے تاہم چیئرمین نیب سے زیادہ توقعات نہیں۔ سندھ کے لوگ گرفتار ہوتے ہیں پنجاب کے لوگوں کو ضمانت مل جاتی ہے، شرجیل میمن کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ سب نے دیکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2 صوبوں اور 2 جماعتوں کے درمیان امتیاز نہیں ہونا چاہیئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیاسی مصروفیات مختصر، آصف زرداری کراچی پہنچ گئے

    سیاسی مصروفیات مختصر، آصف زرداری کراچی پہنچ گئے

    کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سیاسی مصروفیات مختصر کر کے کراچی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری لاہور سے اپنی سیاسی مصروفیات مختصر کر کے کراچی پہنچ گئے جہاں وہ سندھ کی سیاست کا جائزہ لیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر پیر کے روز واپس لاہور جائیں گے اور یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سیاسی طور پر بہت متحرک نظر  آرہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز ہی پاناما لیکس میں نامزد شریف خاندان کے افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے مفاہمت کے لیے کئی بار پیغام بھیجا مگر ملک کو نقصان پہنچانے والے حکمرانوں سے اب کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، اپنے وعدے کے مطابق مسلم لیگ کو سیاست کے لیے چار سال دیے اس لیے آخری سال خود سیاست کررہا ہوں۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کا کہنا تھا کہ نیب کو بتانا چاہتے ہیں کہ جس طرح ہمارا احتساب ہوا اسی طرح شریف خاندان کا بھی احتساب کیا جائے اور انہیں بدعنوانی کے مقدمات میں گرفتار کیا جائے۔

    آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سیف الرحمان کے احتساب بیورو کا بھی احتساب برداشت کیا، جب تک برابری کی بنیاد پراحتساب نہیں ہوگا ہم نہیں مانیں گے۔

  • آئی ایس آئی کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی، بلاول

    آئی ایس آئی کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی، بلاول

    حیدرآباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف آئی جے آئی بنائی گئی تو کبھی آئی ایس آئی کے ذریعے ہماری حکومت ختم کرائی گئی، جب بھٹو پھانسی سے نہیں ڈرا تو بے نظیر موت سے کیسے گھبراتی؟ ن لیگ اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کے لیے وطن کو بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    امام حسینؓ نے قربانی دے کر قیامت تک کے لیے مثال قائم کی

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امام حسینؓ نے قربانی دے کر قیامت تک کے لیے ایسی مثال قائم کردی جو ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور اس فلسفے کو پاکستان پیپلز پارٹی سے زیادہ کون جانتا ہے جو اپنے قیام سے آج تک اتنی آزمائشوں سے گزری ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

    ضیا کی خونخوار آمریت کے آگے جیالے ڈٹ گئے

    انہوں نے کہا کہ ہم نے آمریت کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا، بہت ظلم سہے لیکن پیچھے نہیں ہٹے،  جنرل ضیا کی خون خوار آمریت کے آگے پی پی کے جیالے ہی ڈٹے تھے، جیالوں نے خود سوزی کرکے احتجاج کی نئی روایت قائم کی، ان قربانیوں میں سب سے بڑا نام ذوالفقار علی بھٹو کا تھا جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

    خطاب کی مکمل ویڈیو:

    آئی ایس آئی کے ذریعے ہمارے حکومت ختم کرائی گئی

    انہوں نے کہا کہ بھٹو کے بعد بیگم نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے پارٹی سنبھالی اور ایک بار پھر جمہوری حکومت قائم کی لیکن سازشیں ختم نہ ہوئیں، کبھی آئی جے آئی بنائی گئی تو کبھی آئی ایس آئی کے ذریعے ہماری حکومت ختم کرائی گئی ہم پر جھوٹے کیسز بنائے گئے، ہمیں جلاوطن کیا گیا اور  عوام سے دور کیا گیا لیکن ہم نے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا تو عوام بھی ہمارے ساتھ رہے، جب بھٹو پھانسی سے نہیں ڈرا تو اس کی بیٹی بے نظیر موت سے کیسے گھبراتی؟

    کارساز حملہ بے نظیر کا حوصلہ نہ توڑ سکا

    بلاول نے کہا کہ برسوں کی جلاوطنی کے بعد بے نظیر جب 10 سال قبل 18 اکتوبر کو وطن واپسی آرہی تھی تو  کارساز پر ان پر حملہ کیا گیا، کارساز کی سڑکیں خون سے سرخ ہوگئیں، کراچی سے جنازے اٹھے، اتنے بڑے حملے کے باوجود ڈکٹیٹر مشرف بے نظیر  کا حوصلہ نہ توڑ سکے اور بے نظیر اسپتال سمیت شہدا کے گھروں پر بھی تعزیت کے لیے گئیں، وہ محفوظ رہیں مگر قاتلوں نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور راولپنڈی میں شیطانی قوتوں نے حملہ کرکے انہیں شہید کردیا۔

    ضیا الحق نہیں رہا، مشرف بھاگ گیا لیکن بھٹو اور بی بی زندہ ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ آمر ضیا الحق نہیں رہا، مشرف بھاگا ہوا ہے لیکن بھٹو شہید اور بے نظیر آج بھی زندہ ہیں، بے نظیر کے بعد آصف زرداری نے پارٹی کو زندہ رکھا، ہمارے خلاف سازشیں جاری ہیں مخالفین پہلے کی طرح پھر ناکام، شرمندہ اور مایوس ہوں گے، ہم ایسا معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں جو انصاف پر مبنی ہو مگر جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

    ن لیگ اور پی ٹی آئی مفادات کے لیے وطن قربان کرنے کو بھی تیار ہیں

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف ن لیگ اور دوسری طرف پی ٹی آئی ہے یہ دونوں اپنے ذاتی مفاد کے لیے سیاست کرتے ہیں انہیں عوام کی کوئی پروا نہیں، ن لیگ ایک خاندان کو بچانے اور نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے قانون سازی کرتی ہے، دونوں جماعتیں اپنے مفادات کے لیے وطن قربان کرنے کو تیار ہیں۔

    اناپرست اور اناڑی شخص کرکٹ گراؤنڈ سے باہر نہیں نکلا

    چیئرمین پی پی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح ایک اور ٹولہ ہے جس کی قیادت ایک ایسے اناپرست اور اناڑی شخص کے پاس ہے جو کرکٹ گراؤنڈ سے باہر ہی نہیں نکلا، سیاست گالم گلوچ اور جھوٹے الزامات کا نام نہیں، میں یہ سب کچھ نہیں کرتا، سیاست میرے لیے عبادت ہے جو میرے بڑوں نے کی اور میں بھی کررہا ہوں۔

    یہ لوگ کرپشن کو صرف نعرے کے طور پر استعمال کرتے ہیں

    بلاول نے کہا کہ یہ لوگ کرپشن کو صرف نعرے کے طور پر استعمال کرتے ہیں، یہ نہیں جانتے کہ کرپشن ایک بوسیدہ نظام کا حصہ ہے، جب تک لوٹ مار کا نظام قائم ہے تب تک اس ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں، چہرے نہیں نظام بدلنا ہوگا، ہماری جدوجہد اس نظام کے خلاف ہے۔

    میاں صاحب نے سندھ کو کچھ نہ دیا، سندھ میں ترقی ہمارے دور میں ہوئی

    بلاول نے کہا کہ میاں صاحب چار بار سندھ آئے اور ہر بار اربوں روپے دینے کا اعلان کیا اور ان کا آج تک کچھ پتا نہیں، یہ صرف پی پی کی حکومت ہے جو سندھ میں کام کرتی ہے سندھ میں جو کچھ بھی ترقی ہوئی ہمارے دور میں ہوئی، میاں صاحب سندھ میں آکر صاف جھوٹ بولتے ہیں کہ سندھ کھنڈر بن گیا، یہ کھنڈر کبھی نہیں بن سکتا جسے شاہ لطیفؒ اور قلندرؒ کی دعا ہو وہ دھرتی کبھی کھنڈر نہیں بن سکتی۔

    سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں ملتا

    انہوں نے کہا کہ میں دعویٰ نہیں کرتا کہ سب ٹھیک ہوگیا یہاں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پورے سندھ میں اربوں روپے کی لاگت سے منصوبے مکمل کیے گئے اور مزید انقلابی کام جاری ہیں مگر سندھ کو اس کے حصے کا پانی بھی نہیں ملتا، یہ کیسا انصاف ہے کہ جب پانی زیادہ ہو تو ڈیم کے دروازے کھول کر سندھ کو ڈبو دیا جائے اور جب پانی کم ہو تو سندھ کو پیاسا مار دیا جائے، پانی کی اس غیر منصفانہ تقسیم سے سندھ متاثر ہے۔

    خیال رہے کہ سانحہ کارساز کے دس برس مکمل ہونے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے آج حیدر آباد میں تاریخی جلسہ عام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں شرکت کے لیے سندھ بھر سے پارٹی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد وہاں پہنچی۔

    یہ پڑھیں: بلاول بھٹو کی راہ میں آنے والا درخت کاٹ دیا گیا

    دریں اثنا سانحہ کارساز کی دسویں برسی کے موقع پر حیدر آباد میں منعقد ہونے والے اس جلسے  کی تیاریوں کے دوران بلاول بھٹو کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ایک قدیم ترین درخت کو کاٹ دیا گیا، تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں جس پر عوام پی پی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

  • بلاول بھٹو کی راہ میں آنے والا درخت کاٹ دیا گیا

    بلاول بھٹو کی راہ میں آنے والا درخت کاٹ دیا گیا

    حیدر آباد: سانحہ کارساز کی دسویں برسی کے موقع پر صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، تیاریوں کے دوران بلاول بھٹو کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ایک قدیم ترین درخت کو کاٹ دیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف تصاویر اور پوسٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں کی حیدر آباد آمد کے موقع پر جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز اور بورڈز آویزاں کیے جارہے ہیں۔

    ایسے ہی ایک بورڈ کی تنصیب کے لیے سومرا گوٹھ کے قریب واقع وادھو وا کے علاقے میں ایک قدیم اور تناور درخت کو بغیر سوچے سمجھے کلہاڑیوں کے وار سے کاٹ دیا گیا جس کے بعد اب یہاں بلاول بھٹو کے لیے خیر مقدمی بینر آویزاں کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق یہاں درختوں کی پوری قطار تھی تاہم بورڈ لگانے کے لیے اس مخصوص درخت کو کاٹنا ضروری سمجھا گیا اور اسے وہاں سے اکھاڑ دیا گیا۔

    تصاویر بشکریہ: ماجد صدیقی ۔ فیس بک

    یاد رہے کہ صوبہ سندھ کے شہر کراچی اور حیدرآباد تقریباً نصف سال تک شدید، غیر معمولی گرمی اور ہیٹ ویوز کا سامنا کرتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ درختوں کی عدم موجودگی ہے جنہیں بے دریغ کاٹ دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں عام پایا جانے والا یہ درخت بے شمار بیماریوں کا علاج

    سنہ 2015 میں کراچی میں پڑنے والی قیامت خیز ہیٹ ویو نے 15 سو کے قریب افراد کی جان لے لی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔