Tag: پیپلز پارٹی

  • انیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟ بلاول

    انیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟ بلاول

    ملتان: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں حق نہیں دیا جارہا، 19 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟

    ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب عوام سڑکوں پر احتجاج کیوں کررہی ہے؟ میاں صاحب کی ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہے،میاں صاحب اب آپ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ تخت رائے ونڈ نے صوبوں کا برا حال کردیا ہے،یہ غریب دشمن اور کسان دشمن حکومت ہے،میاں صاحب عوام اب آپ سے تنگ آچکے ہیں،یہ حکمران حکومت کے ساتھ کاروبار بھی کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں حق نہیں دیا جارہا، 19 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں ہے؟بجلی بند ہونے سے بے روزگاری عروج پر ہے، صنعتیں بند ہونے سے مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں لیکن میاں صاحب کو ملک کی نہیں صرف اپنے خاندان کی فکر ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ یہ وہ ہیں جنہیں سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی بلائے تو شان میں گستاخی ہوتی ہے،یہ وہ حکمران ہیں جو روزانہ اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں،جے آئی ٹی میں پیش ہوتے ہیں تو پوری فوج کے ساتھ جاتے ہیں،حکمرانوں کا بجٹ اورنج لائن سے شروع ہو کر میٹرو بس پر ختم ہوتا ہے،ان لوگوں نے پورے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا ہے،یہ لوگ پہلے خریدنےکی کوشش کرتے ہیں ورنہ حملےکرتے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن قریب ہیں،کارکنان بھرپور تیاری شروع کردیں،عوام کی مدد سے ایک مرتبہ پھر عوام دشمن قوتوں کو شکست دیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی عوام دوست اور عوام کی ہی پارٹی ہے۔

  • کراچی کو خون میں‌ نہلانے والے ٹکڑوں میں بٹ گئے، بلاول

    کراچی کو خون میں‌ نہلانے والے ٹکڑوں میں بٹ گئے، بلاول

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کو خون میں نہلانے والے ٹکڑوں میں بٹ گئے، شہریوں سے وعدہ کیا تھا کہ شہر میں امن لائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے یپلز پارٹی کراچی کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کرنے والوں میں سعید غنی،نادیہ گبول اور دیگر شامل تھے۔

    بلاول بھٹو نے رہنماؤں سے سیاسی صورتحال،تنظیمی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ کراچی کو خون میں نہلانے والے ٹکڑوں میں بٹ گئے، بےگناہ شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائےگا ہم نے شہریوں سے وعدہ کیا تھا کہ کراچی میں امن لائیں گے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد کو ترقی دلانے کے لیے 10 ارب روپے کا خصوصی پیکج دیا،مانتا ہوں کراچی میں ترقیاتی کاموں کے سبب عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    بلاول نے کہا کہ ماضی میں آمروں کے دور میں کراچی کو تباہ کیا گیا، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں تاریخ بدل دے گی،کراچی میں اب گولی کی حکمرانی نہیں چلے گی بلکہ جیالے راج کریں گے۔

  • حکومت روایت کے مطابق پھر ایک نیا پنگا لے گی، مولا بخش چانڈیو

    حکومت روایت کے مطابق پھر ایک نیا پنگا لے گی، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہم کسی کےلڑنےسےخوش نہیں ہوتے،صلح اچھی بات ہے، حکومت روایت کے مطابق پھر ایک نیا پنگا لے گی۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈان لیکس کی موجودہ صورتحال پر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پہلے ایک معصوم وزیر کو قربانی کا بکرا بنایا اب ایک اور عبداللہ دیوانے کی قربانی دے دی گئی، ہم کسی کےلڑنےسےخوش نہیں ہوتے،صلح اچھی بات ہے، دو بڑوں کے درمیان بات بن جانا جمہوریت کیلئے بہتر عمل ہے۔

    مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی ٹیم کو اداروں سے لڑنے کی پرانی عادت ہے، مسئلے کےحل کے بعد حکومت روایت کے مطابق اُن اداروں سے پھرایک نیا پنگا لے گی،کیونکہ کہاوت مشہورہے کہ چور چوری سے جاتا ہے مگر ہیرا پھیری سے نہیں۔

    مولابخش چانڈیو نے حکومت سے سوال کیا کہ پہلے اور نئے نوٹیفکیشن میں کیا فرق تھا؟

  • پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف کیمپ، وزیراعلیٰ کے مختلف نام تجویز

    پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف کیمپ، وزیراعلیٰ کے مختلف نام تجویز

    لاہور : پیپلز پارٹی کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لاہور میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا، جیالے اورجیالیاں ہاتھ کے پنکھے لے کرنعرے بازی کرتے رہے، گونوازگو کے نعرے اورنظمیں بھی چھائی رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے لاہور میں احتجاجی کیمپ لگایا، احتجاجی کیمپ سے سید خورشید شاہ، اعتزاز احسن، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ نے خطاب کیا۔ قمر زمان کائرہ کی پنجابی میں تقریر کیتا کی اے اوردستی پنکھوں کی بہار نے خوب رنگ جمایا۔ گو نواز گو کے نعرے اور نظمیں بھی چھائی رہیں۔

    ناصر باغ میں لگائےگئے کیمپ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نئے نام کے لئے ووٹنگ بھی کی گئی، جس میں عوام کی جانب سے نادم اعلیٰ، کاذب اعلیٰ، شوبازشریف، گاڈ فادر شریف جیسے نام تجویز کئے گئے۔

    کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ ڈبہ پورے ملک میں لے کر جائیں گے اور مزید لوگوں سے بھی تجاویز لیں گے۔

    پی پی دور حکومت میں میاں شہباز شریف کے مینار پاکستان پر احتجاج کی یاد میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بھی دستی پنکھے ہاتھوں میں لے کر ان کو لوڈ شیڈنگ یاد کرائی اور پانامہ کو بھی دہرایا۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف مینار پاکستان پر پنکھا کیمپ لگایا تھا، شہباز شریف نے ہاتھ والے پنکھے سے گرمی بھگانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کئی اجلاس کئے تھے۔

    کیمپ میں انہوں نے جذباتی انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے گی اگر ختم نہ ہو سکی تو میرا نام بدل دینا یہ کہتے ہوئے انہوں نے مائیک بھی گرا دیا تھا۔

    احتجاجی کیمپ کے اختتام پر جیالوں کی تواضع کے لئے بریانی کا اہتمام کیا گیا مگر حشروہی ہوا، جس کی توقع رہتی ہے، جلسہ ختم ہوتے ساتھ ہی جیالے بریانی پر ٹوٹ پڑے۔

  • یقین ہے عمران خان کو دس ارب کی پیشکش کی گئی ہوگی، اعتزاز احسن

    یقین ہے عمران خان کو دس ارب کی پیشکش کی گئی ہوگی، اعتزاز احسن

    پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ عمران خان کو چپ کرانے کیلئے دس ارب روپے کی پیشکش کی گئی ہوگی، کیونکہ شریف برادران کے پاس لوگوں کو خریدنے کا ایک یہ ہی طریقہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام لاہور حلقہ این اے 124 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن جب قمر زمان کائرہ کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنان نے ان کا بھرپور استقبال کیا، جیالوں نےاعتزاز احسن کو گھوڑے پر سوار کردیا۔ اس موقع پر کارکنوں کے گو نواز گو کے نعروں سے پنڈال گونج اٹھا۔

    سینیٹر اعتزاز احسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر نواز شریف کی جگہ سید یوسف رضا گیلانی وزیراعظم ہوتے تو انہیں اب تک گھر بھیج دیا گیا ہوتا، ہم نے پہلے ہی کہ دیا تھا کہ پاناما کی چوری واضح ہے مگرعدالت جانے کا کوئی فائدہ نہیں،۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان 500 ارب روپے باہر لے کرگیا، منی لانڈرنگ چوری بھی ہے اور پاکستان کا نقصان بھی۔ انہوں نے کہا کہ دس کروڑ روپے عربی کودو، اس کے بدلے دس ارب روپے کا کالا دھن سفید کرالو، یقین ہے شریف خاندان کی جانب سے عمران خان کو دس ارب روپے کی پیشکش کی گئی ہوگی کیونکہ شریف خاندان کا لوگوں کو خریدنے کا یہی طریقہ ہے۔

    اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ ہم میٹرو منصوبے کے خلاف نہیں لیکن اسے ایسے نہیں بناؤ اس پر ڈھائی سو ارب روپے لگا دو، بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ 240 ارب روپے کا ہے، ڈھائی سو ارب سے شوکت خانم جیسے 5 اسپتال بنائے جا سکتے ہیں۔

  • پانی اور بجلی کے بحران پر پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں احتجاج

    پانی اور بجلی کے بحران پر پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں احتجاج

    کراچی: سندھ بھر میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور پانی کی شدید قلت پر پیپلز پارٹی نے مختلف شہروں میں وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، پانی کی قلت اور گیس کی عدم فراہمی کے خلاف پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کردیے ہیں۔

    حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے حیسکو کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

    ٹنڈو محمد خان میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بجلی نہ ملنے پر گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

    بدین میں بھی پیپلز پارٹی نے لوڈ شیٹنگ اور گیس کی عدم فراہمی پر وفاق کے خلاف دھرنا دیا۔ رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان چانگ کا کہنا تھا کہ وفاق، حکومت سندھ کو ناکام کرنے کے لیے بجلی پانی اور گیس بند کر رہا ہے۔

  • پیپلز پارٹی اپنے دن گننا شروع کردے، پورا حساب لیں گے، فاروق ستار

    پیپلز پارٹی اپنے دن گننا شروع کردے، پورا حساب لیں گے، فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج سے اپنے دن گننا شروع کر دے، ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔ عامرخان کا کہنا تھا کہ چاکنگ کرنے والے لندن کے نہیں ناکام دھرنا دینے والے لوگ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں میئرکے حقوق کے لیے نکالے گئے نہت بڑے احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احتجاجی مارچ لیاقت آباد دس نمبر سے مزار قائد نمائش چورنگی تک کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنان اورعوام کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھامے لیاقت آباد دس نمبر سے مزار قائد تک مارچ کیا۔

    شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ووٹرز اورسپورٹرز ناقابل تقسیم ہیں، جیسے ووٹرز اور سپورٹرز ہمارے پاس ہیں ویسے کسی سیاسی جماعت کے پاس نہیں ہیں۔

     ایم کیو ایم پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے مسائل کے حل اور اس کے مئیر کو اختیارات دلانے کے لیے سڑکوں پر نکل ائی ہے۔ ہم سیاست کو تو چھوڑ سکتے ہیں لیکن اپنے شہداء کے خون کا کسی صورت سودا نہیں کرسکتے۔

    سربراہ ایم کیوایم پاکستان نے کہا کہ ہم نے تشدد اورتصادم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا ہے،لندن میں بیٹھے لوگوں کے کراچی اورلندن میں گھر دیکھیں عوام کو واضح فرق نظر آجائے گا۔ ہم نے 23 اگست کو لوگوں کو متحد رکھنے کا کام کیا تھا، ہمارے اس دن کے اقدام کو ہلکا نہ لیا جائے، ۔

    مزید پڑھیں : فاروق ستار کے خلاف وال چاکنگ ناکام دھرنے والوں نے کروائی، عامر خان

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان نے کبھی تقسیم کی بات نہیں کی، سندھ کےشہری علاقوں کی حقوق کی بات کرتےہیں، 23 اگست سے کہہ رہے ہیں کہ جائز سیاسی جگہ دیں، ایم کیوایم پاکستان کے دفاترکھلیں گے تو آپ خود انقلاب دیکھ لیں گے، آج کے بعد کارکنوں کے ساتھ انصاف کا آغازہوگا اور ہمارے بےگناہ کارکنان بہت جلد رہا ہونگے۔

  • میاں نواز شریف کا گھر جانا ٹھہر گیا ہے، قمر زمان کائرہ

    میاں نواز شریف کا گھر جانا ٹھہر گیا ہے، قمر زمان کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا جانا ٹھہر گیا ہے، ن لیگ کے گالم گلوچ بریگیڈ کو نہ روکا گیا تو وہ بھی منہ میں زباں رکھتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے مقتول رہنما بابرسہیل بٹ کے چہلم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    قمر زمان کائرہ نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو گالیاں دینے والے نون لیگیوں کو جواب دیا کہ کسی خاندان اور پارٹی کا کچھ چھپا نہیں، دوسروں کے منہ میں بھی زبان ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے قوم سے بار بار جھوٹ بولا۔ انہیں جانا ہی ہوگا۔ اس مموقع پر مقتول رہنما بابر بٹ کے بھائی یونین کونسل کے چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ ملزموں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔

    چہلم میں بابر بٹ کے عزیز و اقارب اورپیپلز پارٹی کے قائدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

  • پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی پی کے رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

    اطلاعات ہیں کہ یہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور پارلیمانی اجلاسوں کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

    اجلاس میں پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، ق لیگ، اےاین پی، شیخ رشید، آفتاب شیرپاؤ شرکت کریں گے۔

    خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فیصلہ اخلاقی طور پر نواز شریف کے خلاف آیا ہے، میری نظر میں پاناما کیس کا فیصلہ بڑا واضح ہے، دو ججز نے واضح کہا کہ نواز شریف کو نااہل کیا جائے، تین ججز انکاری نہیں ہوئے اور جے آئی ٹی بنانے کا کہا۔

    جے آئی ٹی وزارت داخلہ کے ماتحت ہے، تحقیقات کیا کرے گی؟؟

    ان کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی کے افراد وزارت داخلہ یا خزانہ کے ماتحت ہیں، یہ کیا تحقیقات کریں گے؟ نوازشریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔

    سیاست میں کوئی آخری دوست یا آخری دشمن نہیں ہوتا

     تحریک انصاف کے ساتھ ہاتھ ملائیں گے؟صحافی کے اس سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں کوئی آخری دوست یا آخری دشمن نہیں ہوتا، فیصلے کا جائزہ لے کر پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی پر غور کریں گے۔

    جن اداروں کو نا اہل کہا ان ہی سے تحقیقات کا کہا جارہا ہے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عجیب بات ہے جن اداروں کو نا اہل کہا اب ان سے تحقیقات کا کہا جارہا ہے۔

  • متحدہ پاکستان کا پی پی کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان

    متحدہ پاکستان کا پی پی کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی کی مبینہ کرپشن، بدعنوانیوں اور بیڈ گورننس کے خلاف 23 اپریل کو ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مبینہ کرپشن اور بیڈ گورننس کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے وائٹ پیپر جاری کرنے کے بعد اب احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

    یہ اعلان متحدہ رابطہ کمیٹی پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج سندھ صرف کرپشن میں آگے ہے، پیپلز پارٹی نے کوٹا سسٹم لاگو کرکے سندھ میں تعصب اور سندھ کے استحکام کو داؤ پر لگادیا۔

    سندھ میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئین کو اپنا غلام سمجھتی ہے، معاملہ جب پیپلز پارٹی کی کرپشن پر اٹھتا ہے تو شور مچایا جاتا ہے،اختیارات کے معاملے کو فوری حل ہونا چاہیے۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے دعویٰ کیا کہ ریلی ثابت کرے گی کہ سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے چھٹکارا چاہتی ہے۔