Tag: پیپلز پارٹی

  • پیپلز پارٹی کے رہنما ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ بھی ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے

    پیپلز پارٹی کے رہنما ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ بھی ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ بھی ایم کیو ایم میں شامل ہو گئے،عامر خان نے کہا کہ محب وطن ہیں، را سے نہ ماضی میں تعلق تھا نہ ہوگا، خوش ہیں کہ پارٹی خود گندے انڈوں سے صاف ہو رہی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر ایم کیو ایم کے ہوگئے ۔

    نائن زیرو آمد پر ساتھی اسحاق کا کارکنان اور رابطہ کمیٹی نے پرتپاک استقبال اور پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی،اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں، نہ را سے تعلق تھا نہ ہوگا، اچھا ہے گندے انڈے خود پارٹی سے چلے گئے ۔

    پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی بات کی، ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

    متحدہ رہنمائوں نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے خلاف زیادتیوں اور دیوار سے لگانے کے عمل کا نوٹس لیا جائے ۔

  • ایم کیو ایم نے پانامہ لیکس پر قومی مشاورت کا مطالبہ کر دیا

    ایم کیو ایم نے پانامہ لیکس پر قومی مشاورت کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان وزیر اعظم کا احتساب پہلے کرنے کے معاملے پر اتفاق نہ ہو سکا، ایم کیو ایم نے پانامہ لیکس پر قومی مشاورت کا مطالبہ کر دیا۔

    پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ملک کا استحکام داو پر لگا ہوا ہے، پانامہ لیکس پر فرانزک آڑٹ کے لیے اگر قانون سازی کی ضرورت ہے تو حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر یہ کام کرے،ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی مشاورت کے حق میں ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پانامہ لیکس پر بلا امتیاز تحقیق ہونی چاہیے، وزیر اعظم نے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کا مطالبہ مانا ہے۔ اب ٹی آو آر پر بات رکی ہے، اس بحران میں حکومت سولو فلائٹ لے رہی ہے، فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کےایک سو ستر کے قریب کارکن لاپتہ ہیں اور60 سے زائد کارکن ماورائے عدالت مار دیے گئے ہیں۔ انہوں نے الطاف حسین کی تقاریر پر میڈیا پر پابندی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    اس موقع پر اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات میں اندرون سندھ اور کراچی میں حالات سے آگاہی ہوئی، الطاف حسین کی تقریر پر پابندی آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے،پاناما لیکس پر ہماری سوچ ایک ہی ہے، پاناما لیکس پر کسی پاکستانی نے نہیں بلکہ باہر سے انکشافات کیے گئے، فرانزک آڈٹ کے لیے کسی بین القوامی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں صاحب نے اپنے احتساب کے لیے اپنے ہی وزراء کے ساتھ مل کر ٹی او آر بنا دیے جو قبول نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم پاناما لیکس کے لیے ایک الگ قانون بنانا چاہتے ہیں جس کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تحقیق ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے جس سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، وزیر اعظم کے بیٹے نے لندن پراپرٹی کا خود اعتراف کیا،خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما لیکس پرتحقیقات میں دیر نہیں ہو گی۔ اس معاملے پر تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

  • پیپلزپارٹی جمہوریت کو نقصان نہیں پہچانا چاہتی، خورشید شاہ

    پیپلزپارٹی جمہوریت کو نقصان نہیں پہچانا چاہتی، خورشید شاہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو پارلیمانی کمیٹی کا چیئرمین تجویز کرنا ان کی ذاتی خواہش تھی۔

    یہ پیپلز پارٹی کی اجتماعی رائے نہیں تھی۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ رضا ربانی کے مؤقف کی تائید کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ رضا ربانی نے انکار سے قبل مجھے ٹیلی فون کر کے اعتماد میں لیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن فرانزک تحقیقات کرے۔ اگر ایسا نہی ہو سکتا تو پھر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن رکن ہونا چاہئے۔ پامانہ لیکس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسین نواز ، حسن نواز اور چوہدری نثار نے اعتراف نے معاملہ کو پیچیدہ بنایا۔

    خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم کو خط لکھیں گے میں ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، کسی کی بیماری پر خوش نہیں ہوتے۔

    پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں سے مل کر اس مسئلے کا کوئی راستہ نکالنا چاہتی ہے۔ ان کی جماعت نہیں چاہتی کہ جمہوری نظام کو نقصان پہنچے۔

     

  • چاہتے ہیں نواز حکومت اپنی مدت پوری کرے، اعتزاز احسن

    چاہتے ہیں نواز حکومت اپنی مدت پوری کرے، اعتزاز احسن

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ نواز حکومت اپنی مدت پوری کرے مگر چھوٹا بھائی ہی بڑے بھائی کے خلاف سازش کرے تو ہم کیا کر سکتے ہیں ۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ کے وزرا میں شدید اختلافات ہیں، اس لیے یہ حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی ۔انہوں نے کہا را ایجنٹ کی گرفتاری پر حکومت کو دوٹوک موقف اختیار کرنا چاہیے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت نے ڈیل کے تحت پرویز مشرف کو ملک سے باہر بھجوایا ورنہ کمر درد تو ایک بہانہ تھا، ان کا کہنا تھا حکمرانوں کو عوام کےمسائل سے کوئی غرض نہیں، سانحہ لاہور میں اسی لیے ہلاکتیں زیادہ ہوئیں کہ اسپتالوں میں سہولیات میسر نہیں تھیں ۔

  • ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی، چاراپریل کو سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی، چاراپریل کو سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی کی برسی کے موقع پر حکومت سندھ نے چار اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام اور کارکنان شرکت کریں گے اور جلسے سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی رہنما اور پارٹی کے صوبائی صدور خطاب کریں گے۔

    یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو 1963 سے 1966 تک ملک کے پہلے فوجی صدر جنرل ایوب خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر تھے جبکہ 1971 سے 1973 تک ملک کے پہلے سویلین صدر اور 1973 سے 5 جولائی 1977تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔

    5 جولائی کو ملک میں جنرل ضیاء الحق نے مارشل لاء لگایا، اور ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کر لیا گیا، ان پر ایک شخص کے قتل کا مقدمہ چلا، جس میں 18 مارچ 1978 کو ان کو ہائی کورٹ نے سزائے موت سنائی۔

    6 فروری 1979 کو سپریم کورٹ نے بھی سزا کو برقرا رکھا اور 4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی۔

     

  • بلاول بھٹو زرداری کی لاہور دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت

    بلاول بھٹو زرداری کی لاہور دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت

    لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کرنے کیلئے جناح اسپتال لاہور پہنچ گئے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچے اور جناح اسپتال میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ بلاول بھٹو کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن بھی موجود تھے۔

    بلاول بھٹو آج دوپہر کراچی سے لاہور پہنچے ہیں، جناح اسپتال کے اطراف اس موقعے پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے، پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب حکومت کی سیکیورٹی پر اعتماد نہیں تھا جس کے باعث سندھ سے خواتین کمانڈوز سمیت پچیس کمانڈوز کو بھی لے گئے ۔

  • متحد ہوکردہشت گردی سےنمٹ سکتے ہیں، بلاول بھٹو

    متحد ہوکردہشت گردی سےنمٹ سکتے ہیں، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےسیاسی جماعتیں متحد ہو کر دہشت گردی سے نمٹ سکتی ہے، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اتحاد ضروری ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہارایشیا کی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

    پیپلز پارٹی کےچئیرمین کا مزید کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کے لئے دنیا کی تمام قوموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔۔چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اتحاد ضروری ہے۔

  • وفاق نےسندھ حکومت پرحملہ آورہوکرآئین کوپامال کردیا، آصف زرداری

    وفاق نےسندھ حکومت پرحملہ آورہوکرآئین کوپامال کردیا، آصف زرداری

    کراچی: سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ پرحملہ کرکے آئین کو پامال کردیا،صوبائی حکومت نے رینجرز کے اختیارات بڑھانے کو وفاق کی طرف سے صوبائی خودمختاری پرحملہ قراردے دیا۔

    رینجرز کے معاملےمیں وفاق اورسندھ کی جنگ میں سابق صدرآصف زرداری بھی کود پڑےہیں، قائد اعظم کی یوم پیدائش کے اپنے پیغام میں انہوں نے وفاقی حکومت پرآئین کوپامال کرنے کاالزام لگادیا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ وفاق نے سندھ حکومت پر حملہ کرکے آئین کی حکمرانی کوپامال کردیا،آئین کو پامال کیاجاتارہاتوقوم عدم استحکام میں پھنس جائےگی ،عوام اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں۔

    سابق صدر نے تمام فوجیوں،پولیس اہلکاروں اور عوام کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، انھوں نے زور دیا کہ ان تمام اقدار کی حفاظت کریں جس کے لیے قائداعظم کی سربراہی میں یہ ملک بنا تھا۔

    ادھرسندھ حکومت نے بھی وفاق کوسخت خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ وفاق نے رینجرزکے اختیارات میں ازخود توسیع کرے سندھ کی خودمختاری پرحملہ کیا،وفاقی حکومت کااقدام آئین کے آرٹیکل ایک سوسینتالیس سے متصادم ہے،سندھ اس حکم کی پابندی نہیں کرسکتا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت دہشتگردی کے خلاف لڑتی رہے گی،وفاقی حکومت مدد کرے یا نہ کرے یہ لڑائی جاری رہے گی۔ قائداعظم کےحکمرانی کےاصولوں پرکاربندرہیں،آصف علی زرداری انتہائی پسندی کوختم کرنےکیلئےجدوجہد کرتےرہیں گے۔

  • وفاق کوسندھ حکومت کی سمری مسترد کرنے کااختیارنہیں، قمر زمان کائرہ

    وفاق کوسندھ حکومت کی سمری مسترد کرنے کااختیارنہیں، قمر زمان کائرہ

    لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس سندھ حکومت کی سمری مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں، آئینی مینڈیٹ کے ذریعے اداروں کو کام کرنے دیا جائے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم خود کو بادشاہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ جو چاہیں فیصلہ کرتے پھریں، رینجرز کے سندھ اور دیگر صوبوں کے حوالے سے تضادات پر سب کی نظر ہے، فوج، رینجرز سمیت تمام ادار ے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو بہتر ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آئینی حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرنا چاہیے، وزیر داخلہ اگر پریس کانفرنس نہ کرتے تو معاملہ اتنا خراب نہ ہوتا۔

    انھوں نے کہا آئینی مینڈیٹ کے ذریعے اداروں کو کام کرنے دیا جائے۔۔ماضی میں بھی عدالتوں کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔

  • سابق ایم این اے نبیل گبول نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

    سابق ایم این اے نبیل گبول نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

    کراچی: سابق ایم این اے نبیل گبول نے پیپلز پارٹی (بے نظیر بھٹو گروپ ) کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

    کراچی کے علاقے پپری میں مختلف شخصیات سے تعزیتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کاکہنا تھا کہ نئی پارٹی میں پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماوٴں، کارکنان اور سندھ کی اہم سیاسی سماجی شخصیات کو شامل کیاجائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ نئی پارٹی میں ارباب رحیم سمیت پیپلز پارٹی کے نامور رہنما بھی شمولیت کرینگے، نبیل گبول کاکہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے مجھے سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر دکھ ہوا ہے، عدلیہ نے سندھ حکومت کے دباوٴ میں آکر مجھے سیکیورٹی فراہم نہیں کی، میر ی جان کو خطرہ صرف اور صرف الطاف حسین اور آصف زرداری اور لیاری گینگ وارسے ہے، اگر مجھے قتل کردیا جائے تو یہ تینوں ذمہ دار ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ کے ایم این اے رشید گوڈیل پر حملہ کرنے میں متحدہ خود ہی ملوث ہے، شاہد بکک نامی کلر کو حملے سے جوڑنے کا مقصد متحدہ اپنے آپ کو کلیئر کروانا چاہتی ہے، شاہد بکک کرائے کا قاتل ہے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، اور رشید گوڈیل کی سپاری شاہد بکک کو کس نے دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل نے مجھے خود کہا تھا کہ متحدہ مجھے مروانا چاہتی ہے اور رشید گوڈیل کے ہسپتال کا بل بھی متحدہ نے ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیات انتخابات کے لئے میں نے ملیر، لیاری، کیاماڑی، گڈاپ اور دیگر علاقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کیئے ہیں۔