Tag: پیپلز پارٹی

  • شہید بی بی کی سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، رحمٰن ملک

    شہید بی بی کی سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، رحمٰن ملک

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے لئے امید کی کرن ہے۔

    پی پی کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،کارکنان یقین رکھیں ہم جو کر رہے ہیں وہ پارٹی کی بہتری کے لئے کر رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن کا کہنا تھا کہ اکیس جون کوسابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں پیپلز پارٹی کے دفاتر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

    تجویز ہے کہ سالگرہ کی مرکزی تقریب سے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہید بی بی کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی اوورسیز کی ممبر سازی مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

  • کراچی میں پانی کا بحران ختم کرایا جائے، بلاول بھٹو کی ہدایت

    کراچی میں پانی کا بحران ختم کرایا جائے، بلاول بھٹو کی ہدایت

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پانی کا بحران ترجیحی بنیادوں پر ختم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

    بلاول ہائوس کراچی میں آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں پانی کا بحران ختم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

     اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر بلدیات شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ انہوں نےپارٹی چیئرمین کو بتایا ہے کہ رمضان سے قبل پانی کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کے فور منصوبے کیلئے پانچ ارب روپے جاری کرنے کا یقین دلایا ہے۔

  • ذوالفقار مرزا کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    ذوالفقار مرزا کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    کراچی :عدالت نے ذوالفقار مرزا کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

    پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کےخلاف میدان میں نکلنے والے ذوالفقار مرزا نے عدالت سے بیرون ملک جانے کی اجازت لےلی۔

    ذوالفقار مرزا نے بیرون ملک جانے کیلئے سامانِ سفر باندھ لیا، کراچی کی مقامی عدالت نے انہی بیرون ملک جانے کی اجازت دے د ی ہے ۔

    ذوالفقار مرزاکا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ بیمار ہیں اور انکے علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، عدالت نے ذوالفقار مرزا کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔

  • بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

    بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

     کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے اور ملکی سیاست میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری چھ ماہ بعد اپنی بہن بختاور بھٹو کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں بلاول بھٹوزرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے جہاں پیپلز پارٹی کے رہنماوں سمیت رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، شیریں رحمان نے انکا استقبال کی کیا۔

     ذرائع کے مطابق وہ پاکستان آکر وہ ملکی سیاست میں بھرپور حصہ لیں گے جبکہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حاصل ہونے والی نشستوں پر بلاول بھٹو زرداری نے سخت تشویش کا اظہار کیا اورانہوں نے فیصلہ کیا کہ سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کی قیادت وہ خود کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گے جہاں ناراض کارکنان اور ذمہ داران کو ایک مرتبہ پھر اکٹھا کریں گے۔

  • ذوالفقار مرزا پاگلوں والی حرکتیں کررہے ہیں، نعمان اسلام الدین شیخ

    ذوالفقار مرزا پاگلوں والی حرکتیں کررہے ہیں، نعمان اسلام الدین شیخ

    سکھر: پیپلز پارٹی کے ایم این اے اور سینیٹر اسلام الدین شیخ کے بیٹے نعمان اسلام شیخ  نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کو کسی پاگل چیز نے کاٹا ہے، جس کا اثر ان پر آگیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے میونسپل ملازمین کو پندرہ ماہ کی تنخواہوں کے چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    اپنے خطاب کے دوران نعمان اسلام شیخ ذوالفقار مرزا پر برس پڑے اور کہا کہ ذوالفقار مرزا کی اتنی اوقات نہیں کہ اس پر بات کی جائے وہ پاگل ہوگیا ہے۔

    اس موقع پرایم این اے نعمان اسلام شیخ نے میونسپل ملازمین میں تنخواہوں کے چیک  بھی تقسیم کئے ۔

    تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے فنڈ مہیا نہ کرنے کی وجہ سےسکھر شہر کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم (ن) نے سندھ حکومت کے فنڈ روک دیئے ہیں اور وہی فنڈ پنجاب میں استعمال کئے جارہے ہیں۔

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، خورشید شاہ

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، خورشید شاہ

    سکھر : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دیگر انٹر نیشنل ٹیموں کو بھی مدعو کرے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے،اور با لآخرچھ سال بعد زمبابوے کر کٹ ٹیم پاکستان آ گئی ہے۔

    سید خور شید احمد شاہ نے کہا کہ یہ سوچ تھی کہ پاکستان میں امن امان بہتر نہیں، ما شا اللہ امن و امان میں بہتری آئی ہے اور کر کٹ ٹیم پاکستان میں آج کھیل رہی ہے۔

    امید ہے کہ دنیا کہ بڑی کر کٹ ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی اور پی سی بی کو چاہئیے کہ ان کو دعوت دے اور وہ د ن دور نہیں جب انٹر نیشنل کر کٹ ٹیمیں پاکستان کے میدان پر کھیلیں گی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ حکومت کسی کو قتل کرے گی، ذوالفقار مرزا نے اپنی درخواست عدالت میں جمع کروائی ہے، انہیں  اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کر نی چاہیئے۔

    خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایگزیکٹ کے معاملے کی جو ڈیشل انکوائری کروانی چاہیئے جس کے بعد ایف آئی اے و دیگر اداروں پر بھی بات ہو گی کہ وہ کیوں بے خبر تھے۔

  • سہیل انور نے وزیر داخلہ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    سہیل انور نے وزیر داخلہ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    کراچی: لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال نے وزیر داخلہ سندھ کا حلف اٹھا لیا۔

    حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں منعقد کی گئی، تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

    سہیل انور سیال سے وزارات کا حلف گورنر سندھ نے لیا،واضح رہے کہ سندھ میں گذشتہ چار سال سے وزیر داخلہ کا قلمدان وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے پاس تھا۔

    تاہم حکومت نے لاڑکانہ سے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کو وزیر داخلہ سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا،سہیل انور سیال کو وزیر جیل خانہ جات کا اضافی قلمدان بھی سونپا گیا ہے،جسکا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

     اس سے قبل یہ قلمدان منظور وسان کے پاس تھا ۔سہیل انور سیال ممبر قومی اسمبلی فریال تالپور کے قریبی ساتھیوں میں ہیں۔سہیل انور سیال پی ایس 37لاڑکانہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

  • تین سالہ حکومت نے پختون عوام کو کچھ نہیں دیا،آصف زرداری

    تین سالہ حکومت نے پختون عوام کو کچھ نہیں دیا،آصف زرداری

    پشاور : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تین سال حکومت کرنے والوں نے پختون عوام کو کچھ نہیں دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت کو نشانے پر رکھ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے سونا می پشاور کیسےآئی۔

    تین سال حکومت کرنے والوں نے پختون عوام کو کچھ نہیں دیا۔عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کپتانی کرنے اور حکومت کرنے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ جو تین سال میں کچھ نہیں کر سکا وہ آئندہ کیا کرے گا،ہمیں پتہ ہے کراچی سےاٹھنےوالی سونا می پشاور کیسے پہنچی

    آصف علی زرداری نے کارکنوں کو خوش خبری سنائی کہ پارٹی کو دوبارہ مضبوط کرنے کیلئے بلاول آرہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔

    آصف زرداری نے عمران خان کا نام لئے بغیر انہیں جعلی پشتون ہونے کا طعنہ بھی دے مارا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ صفوراکی ان کے پاس کو ئی اطلاعات نہیں تھیں،سانحہ پشاور کی پہلےسےاطلاع کےباوجوداقدام کیوں نہیں اٹھایاگیا۔

  • خود کو ترّم خان سمجھنے والا ذوالفقار مرزا گیدڑ بن گیا، پی پی اراکین

    خود کو ترّم خان سمجھنے والا ذوالفقار مرزا گیدڑ بن گیا، پی پی اراکین

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر مکیش کمار چا ؤلہ، صوبائی مشیر فیاض بھٹ ، ارکان سندھ اسمبلی طارق آرائیں اور امداد پتافی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نام نہاد شیر سندھ ذوالفقار مرزا کو آج عوام نے سندھ کے گیدڑ کے طور پر دیکھ لیا ہے۔

    اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جس طرح اپنے آپ کو ترم خان سمجھنے والا ذوالفقارمرزا آج عدالتوں کے پیچھے چھپ رہا تھا اور اپنی بیگم کو ڈھال بنا کر گرفتاری سے بچنے کے لئے 9 گھنٹے تک بزدلوں کی طرح عدالت کے احاطے سے باہر نہیں نکلا۔

    ذوالفقار مرزا ایک ڈرپوک اور بزدل شخص ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی تمام گفتگو جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا احسان فراموش اور بزدل شخص ہے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے اپنی قیادت سے غداری کی ہے۔انہوں نے ذاتی مفادات پورے نہ ہونے پرپارٹی قیادت کے خلاف بدکلامی اور بدتمیزی شروع کردی ہے۔

    رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوام ذوالفقار مرزا جیسے بزدل اور ڈرپوک شخص کوبخوبی جان چکی ہے اور اس نے جو احسان فراموشی اپنی قیادت اور پارٹی کے ساتھ کی ہے اس سے اس کی اصلیت بھی عوام کے سامنے عیاں ہوگئی ہے۔

  • سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، قمر زمان کائرہ

    سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، قمر زمان کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے سند ھ میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کسی صوبائی یاوفاقی حکومت کے بھی بس کی بات نہیں۔

    وہ لاہور میں صوفی بزرگ واصف علی واصف عرس کی مناسبت سے سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے سند ھ میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کسی صوبائی یاوفاقی حکومت کے بھی بس کی بات نہیں۔

    قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہندوستان تو دشمن ہے ہی ملکی عدم استحکام کی ذمہ دار عالمی پالیسیاں بھی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ذوالفقار مرزا کے الزامات نئے نہیں۔

    ضیاءالحق سے میمو اسکینڈل اور اب تک پیپلز پارٹی کی قیادت کو الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران تحریک انصاف کو جوڈیشل کمشن بنانے کی یقین دہانی کروائی تھی مگر عمران خان کو سمجھ نقصان کے بعد آئی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب یا ایران کا مسلک نہیں ،صرف سب کوقابل قبول تنوع کا نظام چل سکتا ہے۔