Tag: پیپلز پارٹی

  • عمران خان کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، آصف زرداری

    عمران خان کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، آصف زرداری

    دوستانہ اپوزیشن کی دیوارمیں رنجش کی دراڑ پڑ گئی۔ سابق صدر آصف زرداری نے بھی عمران خان کے چار حلقوں میں دوبارہ گنتی کے مطالبے کی حمایت کردی، دوستانہ اپوزیشن کی کشتی ہچکولےکھانے لگی۔نوازشریف کی سندھ میں مداخلت پیپلزپارٹی کی آنکھ کا کانٹا بن گئی۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےکہا ہے کہ عوام نےنوازشریف کو وزیراعظم منتخب کیا تھا۔ بادشاہ نہیں بنایا۔

    نوازشریف کو دوسرے صوبوں میں مداخلت کا حق نہیں۔دوہزار چھ میں میثاق جمہوریت سے شروع ہونےوالے پی پی ن لیگ دوستی کے سفرمیں کئی رکاوٹیں آئیں لیکن کبھی دونوں جانب سے تیسری سیاسی قوت کی کھل کر حمایت نہیں کی گئی۔سابق صدر کو وزیراعظم کی مداخلت اتنی ناپسند آئی کے تحریک انصاف کے چار حلقوں پر ووٹنگ کے مطالبے پر بھی چپ کا روزہ توڑ ڈالا آصف زرداری نے عمران خان کے مطالبے کی حمایت کرتےہوئے کہا دوبارہ گنتی کرانے میں کوئی حرج نہیں چار حلقے ہوں یا چالیس گنتی ضرورہونی چاہئے۔سابق صدر زرداری نے کہاجمہوریت کی بقا کی خاطر انتخابی نتائج تسلیم کئےنوازشریف دوبارہ گنتی کے مطالبے پر خوفزدہ ہیں

  • پولیو اورڈرون حملےختم کرنےکیلئےٹی ٹی پی کوختم کرناہوگا، بلاول بھٹو

    پولیو اورڈرون حملےختم کرنےکیلئےٹی ٹی پی کوختم کرناہوگا، بلاول بھٹو

    پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پولیو ورکرز پر حملے کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ پولیو اورڈرون حملےختم کرنےکیلئےٹی ٹی پی کوختم کرناہوگا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ طالبان کے خاتمے سے ہی ملک میں ہونے والے ڈرون حملوں اور پولیوکا خاتمہ ہوگا۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ جب ملک کے لیڈرز ہی عوام کو مارنے والوں کے خاتمے کے حوالے سے متحد نہیں ہوں گے تو پھر قوم کیا کرے گی۔

    یہ طالبان کے خلاف متحد ہوجانے کا وقت ہے۔ دوسری جانب ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کاٹوئٹر پر پیغام میں کہنا تھا حکومتِ سندھ واقعے کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے۔
       

  • اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے، میاں منظور

    اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے، میاں منظور

    پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں نے حکومت کو دہشتگردوں سے مذاکرات اور آپریشن کا اختیار دیا تھا لیکن حکومت کبھی مولانا فضل الرحمٰن اور مولانا سمیع الحق کی منت کرتی ہے تو کبھی عمران خان سے مذاکرات کیلئے کہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک مزید کسی تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگر طالبان بات نہیں مان رہے تو حکومت کو آپریشن سے کس نے روکا ہے، منظور وٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کیخلاف واحد جرآت مندانہ آواز بلاول بھٹو زرداری کی ہے، جو دہشتگردی کیخلاف رائے عامہ ہموار کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

  • پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھما کہ صدر، وزیر اعظم کا اظہارِ مزمت

    پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھما کہ صدر، وزیر اعظم کا اظہارِ مزمت

    صدر، وزیراعظم ، وزیراعلی پنجاب، سابق صدر آصف زرداری نےتبلیغی مرکزمیں بم دھماکےکی مذمت کی ہے، وزیرداخلہ نےآئی جی کےپی کےسےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی کہتےہیں حکومت نےطالبان سے پھرمذاکرات کاآغازکردیا ہے۔

    پشاور میں تبیلغی مرکز میں ہونے والے بم دھماکوں پرصدر اوروزیراعظم میاں نوازشریف نے تبلیغی مرکز میں بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیرداخلہ چوہدری نثار نے آئی جی خیبر پختونخوا سے بم دھماکے پررپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ حکومت نےایک بارپھرطالبان سےمذاکرات کاآغازکردیاہے قومی سلامتی پالیسی آخری مراحل میں ہے، پالیسی دہشت گردی اور قومی سلامتی کیلئے معاون ثابت ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پشاورمیں تبلیغی مرکز کے قریب بم دھماکے پر افسوس کا اظہارکیا ۔

    سابق صدر آصف زرداری، پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہوگی، گورنر اور وزیر اعلی بلوچستان نےبھی دھماکےکی سخت مذمت کی ہے۔