Tag: پیپلز پارٹی

  • پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں ہو گی اس فیصلے پر قائم ہیں، فیصل کریم

    پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں ہو گی اس فیصلے پر قائم ہیں، فیصل کریم

    پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں ہو گی اس فیصلے پر قائم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ فیصل کریم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کوئی اچھی قانون سازی کرے گی اس پر بھی حمایت کریں گے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے حکومت میں شامل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کمیٹیوں کی روزملاقاتیں ہورہی ہیں۔ سیاست میں کوئی آخری فیصلہ نہیں ہوتا۔ ابھی تک فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں نہیں بیٹھیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر ایبسولوٹلی ناٹ کہہ دیا تھاْ۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ن لیگ کی تشکیل کردہ کابینہ میں کسی صورت شامل نہیں ہوگی، حالیہ الیکشن پر شدید تحفظات برقرار ہیں۔

    پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم حکومت کا جانبدارانہ رویہ نہیں بھولی ہے، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں سیاسی انتقام کے معاملے پر تحفظات تھے۔

  • پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو صوبوں میں تعاون کی مشروط پیشکش کر دی

    پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو صوبوں میں تعاون کی مشروط پیشکش کر دی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو صوبوں میں تعاون کی مشروط پیشکش کر دی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے پی پی اور ن لیگ میں رابطے ہوئے ہیں، جس میں پی پی نے ن لیگ کو وفاق اور صوبائی حکومتوں کا معاملہ علیحدہ رکھنے کا پیغام دیا ہے۔

    پی پی نے تجویز پیش کی ہے کہ صوبائی حکومتوں کا معاملہ مرکز سے علیحدہ ڈیل کیا جائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو صوبوں میں تعاون کی مشروط پیشکش کی ہے، پی پی کا مؤقف ہے کہ ن لیگ بلوچستان حکومت سازی میں تعاون کرے، پیپلز پارٹی پنجاب حکومت بنانے میں ن لیگ سے تعاون کرے گی۔

    پی پی کے ساتھ وفاق میں حکومت بنانے پر غور جاری ہے، خواجہ آصف

    ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی تجویز قیادت کو پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے، پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے جواب کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔

    انتخابی دھاندلی پر ہڑتال، بلوچستان بھر میں چار جماعتی اتحاد نے شاہراہیں بند کر دیں

  • قوم  کو کمشنر راولپنڈی کے بیان سے متعلق سچ و جھوٹ سے آگاہ کیا جائے: پیپلز پارٹی

    قوم کو کمشنر راولپنڈی کے بیان سے متعلق سچ و جھوٹ سے آگاہ کیا جائے: پیپلز پارٹی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے بیان پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کا کہنا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، نئی حکومت بننے جارہی ہے، کمشنر راولپنڈی نے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے بیان کی تحقیقات کی جائے، پیپلزپارٹی کو الیکشن کے حوالے سے تحفظات ہیں ہم اس حوالے سے حقائق جمع کررہے ہیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت کمشنر راولپنڈی کے بیان کی فوری تحقیقات کرائے اور قوم کو اس بیان کے بارے میں سچ اور جھوٹ سے آگاہ کیا جائے۔

    راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، کمشنر

    واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے الیکشن 2024 کے نتائج میں بدترین دھاندلی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، انھوں نے الزام لگایا کہ دھاندلی میں چیف الیکشن کمشنر بھی ملوث ہیں، اور اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جا رہی ہیں۔

    کمشنر راولپنڈی نے کہا ’’میں الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا، عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں، ہم نے جعلی مہریں لگا کر 70،70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں بدلا، اس کام میں چیف الیکشن کمشنر بھی ملوث ہیں، میں ماتحت افسران سے معذرت چاہتا ہوں کہ انھیں میں نے غلط کام کے لیے کہا۔‘‘

    اس دھماکا خیز پریس کانفرنس کے بعد کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کو سی پی او نے گرفتار کر لیا۔

  • کون بنے گا وزیراعظم؟ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    کون بنے گا وزیراعظم؟ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    لاہور: نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کی ملاقات میں آدھی ٹرم کیلئے نون لیگ اورآدھی ٹرم کیلئے پیپلز پارٹی کاوزیراعظم لانے پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات کا احوال سامنے آگیا، ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت نے ایم کیو ایم ملاقات ،آزاد ارکان سے رابطوں سے آگاہ کیا، ملاقات میں لیگی وفد نے کہا کہ وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہوگا، جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کوپی پی سی ای سی وزیراعظم کا امیدوار نامزدکر چکی ہے۔

    ملاقات میں آدھی ٹرم ن لیگ، آدھی ٹرم کیلئے پی پی کے وزیراعظم پر امکانات کا جائزہ لیا گیا جبکہ وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں اتحادی حکومتیں بنانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق میثاق جمہوریت کی روشنی میں5سال کا روڈ میپ طے کرنے کی تجویز بھی دے دی گئی ، پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس میں تجاویز پر کل غور کیا جائے گا۔

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اتفاق رائے، اعلامیہ جاری

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اتفاق رائے، اعلامیہ جاری

    پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطوں کے بعد اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

    اس حوالے سے دونوں جماعتوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق رائے ہوگیا۔

    بلاول بھٹو سے شہباز شریف نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

    دونوں جماعتوں کے قائدین نے صورتحال پر مشاورت کی،تجاویز پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اصولی اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

    اس موقع پر پیپلزپارٹی کی قیادت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں رکھیں گے۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

    ملاقات کے موقع پر ن لیگ کے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب ،شزا فاطمہ بھی موجود تھیں۔

    پی پی اور ن لیگی قیادت کی ملاقات کا احوال

    دریں اثناء ذرائع نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات کا احوال بیان کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی۔

    ذرائع کے مطابق بات چیت کے دوران ن لیگی قیادت نے ایم کیو ایم نمائندوں سے ملاقات اور آزاد ارکان سے کیے گئے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا۔

    ن لیگی وفد کا مؤقف تھا کہ آئندہ وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہوگا، جبکہ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم کا امیدوارنامزد کرچکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حکومت کی آدھی مدت ن لیگ اور آدھی مدت کیلئے پی پی کے وزیراعظم پر امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں اتحادی حکومتیں بنانے پر اتفاق رائے کیا گیا،
    میثاق جمہوریت کی روشنی میں5سال کا روڈ میپ طے کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس میں تجاویز پر کل غور کیا جائے گا۔

  • الیکشن 2024 پاکستان: پنجاب اسمبلی کے تمام انتخابی حلقوں کے نتائج کا اعلان

    الیکشن 2024 پاکستان: پنجاب اسمبلی کے تمام انتخابی حلقوں کے نتائج کا اعلان

    اسلام آباد: ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے تمام انتخابی حلقوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سمیت 138 آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد نون لیگ کی نشستوں کی تعداد بھی 138 ہوگئی جبکہ پیپلز پارٹی نے 10 اور ق لیگ نے 8 نشستیں لی ہیں۔

    نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی، پی ایم ایل ضیا اور ٹی ایل پی کو ایک ایک نشست ملی جبکہ ایک سیٹ پر الیکشن ملتوی کیا گیا۔

    قومی اسمبلی کی 265 نشستوں میں سے 257 کے نتائج جاری، پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی سبقت

    واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 95 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 78 اور  پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔

    اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، دیگر آزاد امیدوار 3، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی 2 اور مجلس وحدت المسلمین ایک نشست حاصل کرچکی ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان :  پیپلز پارٹی نے سندھ میں سادہ اکثریت حاصل کرلی

    الیکشن 2024 پاکستان : پیپلز پارٹی نے سندھ میں سادہ اکثریت حاصل کرلی

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے سندھ میں سادہ اکثریت حاصل کرلی اور سندھ میں اگلی حکومت بنانے کے لئے پی پی پی کے نمبرز پورے ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ کے 85 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے، جس میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔

    سندھ میں اگلی حکومت بنانے کے لئے پی پی پی کے نمبرز پورے ہوگئے ، پیپلز پارٹی 71جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

    پیپلز پارٹی کو 66 جنرل نشستوں کے بدلے 16 خواتین جبکہ 4 اقلیتی نشستیں ملیں گی۔

    پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی کے ایوان میں درکار 85 کا نمبر پورا کرلیا ، سندھ کے اب بھی 47 حلقوں کا نتیجہ آنا باقی ہے ، ہم مزید 17 جنرل نشستیں حاصل کرنےکی پوزیشن میں ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ سے کامیاب ہوئے ، سکھر سے خورشید شاہ، خیرپور سے نفیسہ شاہ، سانگھڑ سے شازیہ مری، جیکب آباد سے علی خان مزاری، کراچی سے جام عبدالکریم اور سید رفیع اللہ کامیاب قرار پائے۔

    یوسف رضا گیلانی کے تین بیٹے الیکشن میں فتح یاب ہوئے ، عبدالقادر اور علی موسیٰ گیلانی قومی اسمبلی، علی حیدر گیلانی صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیت گئے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : پیپلز پارٹی نے کراچی کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ کردیا

    الیکشن 2024 پاکستان : پیپلز پارٹی نے کراچی کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ کردیا

    کراچی : پیپلزپارٹی نے کراچی کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ کردیا، کراچی سےقومی اسمبلی کی 10 سے 12 سیٹ جیتں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے بعد پیپلز پارٹی نے کراچی کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کا دعویٰ کر دیا اور کہا کراچی سے قومی اسمبلی کی 10 سے 12 سیٹ جیتں گے۔

    سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم کراچی سے قومی اسمبلی کی دس سے بارہ سیٹیں جیت رہے ہیں۔

    آصف زرداری کی اسلام آباد روانگی کے سوال پر مراد علی شاہ نے کہا آصف زرداری اس وقت نوابشاہ میں موجود ہیں، وہ آج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

    سندھ میں پیپلزپارٹی کی جیت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنےحلقہ کامیابی حاصل کرلی۔

    غیرحتمی نتائج کے مطابق اب تک پی ایس چھ کشمور سے پیپلزپارٹی کےمحبوب علی چھیاسی ہزار تین سو پینسٹھ ووٹ لیکرکامیاب ہو گئے جبکہ پی ایس دس لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کی فریال تالپور پچاسی ہزارسات سوانتیس ووٹ لیکرکامیاب ہوئیں۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : سب سے کم عمر امیدوار کا تعلق کس پارٹی سے ہے؟

    الیکشن 2024 پاکستان : سب سے کم عمر امیدوار کا تعلق کس پارٹی سے ہے؟

    کراچی : پی ایس 102 کراچی سے پیپلزپارٹی کی سب سے کم عمرامیدوارعقربہ فاطمہ میدان میں ہیں، 26 سالہ عقربہ فاطمہ کا کہنا ہے سیاست میں آنے کا مقصدعوام کی خدمت کرنا ہے۔

    پاکستان میں انتخابات کا انعقاد کل ہونے جارہا ہے ، مگر مسائل وہی کے وہی ہے، عوام اب پرانے سیاسی دعووں کو سُن کر تھک چکی ہے ایسے میں ایک نیا چہرہ سیاسی میدان میں اترا ہے۔

    پیپلزپارٹی نے پی ایس 102 کراچی سے عقربہ فاطمہ کو میدان میں اتارا ہے ، جو پیپلزپارٹی کی سب سے کم عمرامیدوار ہیں۔

    عقربہ کا کہنا تھا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ نوجوان طبقہ راؤنڈ ٹیبل پر بیٹھ کر فیصلے لے، پاکستان کی نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے، اس لیے ان کو بااختیار بنایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، اب دیکھنا ہوگاعوام نئے چہروں کوموقع دیتی ہے یاپرانے لوگوں کو منتخب کرتی ہے۔

  • لیاری گینگ وار کمانڈر ایران سے پیپلز پارٹی کے خلاف مہم چلانے لگے

    لیاری گینگ وار کمانڈر ایران سے پیپلز پارٹی کے خلاف مہم چلانے لگے

    کراچی:لیاری گینگ وار کمانڈر ایران سے پیپلز پارٹی کے خلاف مہم چلانے لگے، گارڈن سے گرفتار گینگ وار کارندے خرم شہزاد نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

     تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار گینگ کا کارندا خرم شہزار نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ایران سے مہم چلائی جارہی ہے، ملزم خرم شہزاد وصی اللہ لاکھو اور فیصل پٹھان کا کارندہ ہے، ملزم لیاری میں پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول کے خلاف مہم چلا رہا تھا۔

    گرفتار خرم شہزاد نے کہا کہ گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کا ایران سے فون آیا تھا، کہا گیا پیپلزپارٹی اور نبیل گبول کے خلاف وال چاکنگ کرو،۔

    خرم شہزاد نے بیان میں کہا کہ میرے منع کرنے پر گینگ وار کمانڈر نے دھمکیاں دی، وصی اللہ لاکھو اور فیصل پٹھان لیاری میں بھتے لے رہے تھے۔

    دوسری جانب ایس ایس پی سٹی امجدحیات کا کہنا ہے کہ گینگ وار کمانڈر ایران سے بیٹھ کر لیاری میں حالات خراب کرانا چاہتے ہیں، گینگ وار کارندے الیکشن مہم میں انتشار پھیلا رہے تھے۔