Tag: پیکا قانون

  • پیکا قانون سے متعلق بال اب صدرآصف زرداری کے کورٹ میں ہے، افضل بٹ

    پیکا قانون سے متعلق بال اب صدرآصف زرداری کے کورٹ میں ہے، افضل بٹ

    اسلام آباد : پاکستان یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ نے پیکا قانون سے متعلق بال اب صدرآصف زرداری کےکورٹ میں ہے، صدر بل پر اعتراض لگا کر پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا کہ قواعدضوابط کےخلاف نہیں ، فیک نیوز کے سب سے بڑے مخالف بھی ہم ہیں۔

    صدر پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے کہا کہ بامعنی گفتگو کرنا چاہتے ہیں، اسٹیک ہولڈرزبات چیت کیلئے حکومت کےپیچھے بھاگ رہےتھے، پیکاقانون سےمتعلق بال اب صدرآصف زرداری کے کورٹ میں ہے، صدرمملکت سےدرخواست ہے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور سینئرصحافیوں کو دعوت دیں، ہم صدرمملکت کو بتائیں گے پیکاقانون میں کونسی شق آئین سے متصادم ہے ، صدر بل پر اعتراض لگا کر پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیں۔

    انھوں نے درخواست کی نواز شریف بھی پیکاترمیم سے متعلق مداخلت کریں اور اپنی حکومت کو سمجھائیں کہ نظرثانی کریں۔

    افضل بٹ نے کہا کہ آج صرف صحافیوں کا احتجاج نہیں تھا بلکہ تحریک شروع ہوئی ہے، ضیا اور مشرف کے خلاف جو تحریک شروع کی آج اس کا آغاز کیا ہے، احتجاج کے بعد حکومت نے رابطہ کیا کہ آپ کے پاس آنا چاہتے ہیں، میں نے جواب میں حکومت کو کہا کہ اب تو آپ بل پاس کر چکے تو شیری رحمان ،حکومت نے کہا کہ ہم بل میں ترمیم کرلیں گے۔

    پی ایف یو جے صدرکا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری مسئلہ حل کرنے کا بہترین موقع ہے، حکومت کو سوچنا چاہیے سول سوسائٹی سےلڑناآسان نہیں، ہم وکلا،انسانی حقوق کے رہنما اور ٹریڈ یونین سےرابطہ ہے، تحریک شروع کر رہےہیں،روز انہ کی بنیاد پر احتجاج کریں گے اور حکومت نہ مانی تو ہم پھر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، پارلیمنٹ سپریم اپنے کردار سےہوتی ہے عمارت سے نہیں۔

  • مسلم لیگ ن نے پیکا قانون اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    مسلم لیگ ن نے پیکا قانون اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے پیکا قانون اسلام آبادہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، جس استدعا کی گئی ہے کہ پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی آئین سے متصادم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پیکا قانون کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، مریم اورنگزیب نے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی۔

    درخواست میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری صدرآفس ، سیکرٹری آئی ٹی اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کہا گیا کہ غیر آئینی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیں، غیر آئینی آرڈیننس اسلامی جمہوریہ کے آئین کی اسکیم کے خلاف ہے۔

    دائر درخواست میں کہا ہے کہ آرڈیننس پاکستان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پیکا 2016 کا سیکشن 37(1) مبہم، غلط، اوور بورڈاور غیر آئینی ہے جبکہ پیکا 2016 کےسیکشن37(1)میں سالمیت، سلامتی ،دفاع کی تعریف ہے، عدالت سیکشن 37(1) اور (iv) ایسی دوسری ریلیف دے جو مناسب سمجھے۔

    مسلم لیگ ن نے استدعا کی کہ پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی آئین سے متصادم ہے، پیکا آرڈیننس پر عملدرآمد روکا جائے۔