Tag: پی ٹی آئی

  • ’محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کو بُرے لگتے تھے، آج  انکے امیدوار ہیں‘

    ’محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کو بُرے لگتے تھے، آج  انکے امیدوار ہیں‘

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کو بُرے لگتے تھے، آج  انکے امیدوار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کو بُرے لگتے تھے، آج وہ انکے امیدوار ہیں، محمود اچکزئی بتائیں 2018 میں انتخابات کس طرح ہوئے؟ وہ جس جماعت کے امیدوار ہیں وہ جماعت چور دروازے سے آئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہآصف زرداری نے پارلیمان کو اختیارات دیے وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، آصف زرداری نے پہلی بار اپنے اختیارات نیچے منتقل کیے، انہوں نے این ایف سی اور سی پیک کے تاریخی کام کیے، وہ صدر بننے کے بعد چاروں صوبوں کو جوڑیں گے۔

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری تمام اداروں کو ساتھ بٹھائیں گے کیوں کہ ملک کو آگے لے کر جاناہے تو نفرت، الزام تراشی کی سیات ختم کرنا ہوگی۔

    شرجیل میمن نے مزید کہا کہ آج  الیکشن کے بعد پاکستان کی ترقی کا سفر شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ ملک کے14 ویں صدر کا انتخاب آج ہوگا، الیکشن میں پیپلز پارٹی اور حمایت یافتہ جماعتوں کے امیدوار آصف زرداری ہیں جبکہ ان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی سے ہے۔

  • پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا غیرذمہ دارانہ عمل ہے، نگراں وزیراعظم

    پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا غیرذمہ دارانہ عمل ہے، نگراں وزیراعظم

    نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا غیرذمہ دارانہ عمل ہے، اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالرز کی بات چیت ہو گی۔ انتخابی معاملات کا فورم آئی ایم ایف نہیں ہے۔ بیرونی قوتوں کے سامنے سرنڈر نہ کرنا ان کا سیاسی بیانیہ ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انہی سے جڑے اداروں کی یہ مدد بھی چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔

    پی ٹی آئی کو خط لکھنے کی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی، عدالتوں کی عزت اور ان کے سامنے سرنڈر کرنا چاہیے۔ لاپتہ افراد کے اعداد و شمارغلط اور زیادہ بتائے جاتے ہیں۔ ایک فہرست کے مطابق 68 لاپتہ افراد میں سے 64 ٹریس ہوگئے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دوسری فہرست کے مطابق 26 میں سے 20 لوگ ٹریس ہوچکے ہیں۔ اطلاع ہے کہ 2 افراد نے داعش کو جوائن کرلیا ہے۔ جج نے لاپتہ افراد کے حوالے سے نگراں حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی شہری نان اسٹیٹ ایکٹرز کے طور پر یہاں سے شام تک لڑتے پائے گئے۔ جو لڑتے ہوئے پائے یا مارے گئے ان کا ڈیٹا موجود نہیں۔ بہت سارے لوگ افغان کیمپوں میں بھی رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے ایران کو جواب دیا تھا اس میں جو لوگ مارے گئے وہ پاکستانی تھے۔ میڈیا پر بیانیہ بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین سے بات چیت کی کوشش کی گئی ہے۔ صوبے اور وفاق کی سطح پر کمیشن بھی بنائے گئے ہیں۔

  • لیگی سینیٹر نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کی حمایت کردی

    لیگی سینیٹر نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کی حمایت کردی

    لاہور: مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کی حمایت کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگی سینیٹر سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جو مخصوص نشستیں بنتی ہیں وہ انہیں دی جائیں۔

    سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی سینیٹرز کی گرفتار خواتین کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی گئی، خواتین کو رہا کرو کے نعرے لگائے گئے اور سینیٹرز نے علامتی واک آؤٹ بھی کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم نے سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کی مخالفت کی تھی اور سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت ڈکلیئر نہ کرنے کی بھی استدعا کی تھی۔

    -الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کیخلاف تمام درخواستیں یکجا کرکے  سماعت کل تک ملتوی کردی تھی

  • این اے 62 سے کامیاب آزاد امیدوار لاپتا ہو گیا

    این اے 62 سے کامیاب آزاد امیدوار لاپتا ہو گیا

    سرائے عالمگیر: این اے 62 سے کامیاب آزاد امیدوار چوہدری الیاس لاپتا ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے شہر میں قومی اسمبلی کی نشست این اے باسٹھ سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار چوہدری الیاس لا پتا ہو گئے ہیں، سرائے عالمگیر کے ایک تھانے میں ان کی گم شدگی کی درخواست بھی جمع کرا دی گئی۔

    درخواست چوہدری الیاس کے کزن نے تھانہ سٹی جہلم میں جمع کرائی ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ چوہدری الیاس کو اسلام آباد جاتے ہوئے اغوا کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چوہدری محمد الیاس پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں، اس معاملے میں ترجمان جہلم پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این اے کے مبینہ اغوا کے معاملے میں تحقیقات جاری ہیں۔

  • پی ٹی آئی کی  اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    پی ٹی آئی کی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    پشاور : پی ٹی آئی نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے درخواست دائرکردی، جس میں کہا کہ پی ٹی آئی لسٹڈ پارٹی ہے مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

    پی ٹی آئی کےمشال اعظم یوسفزئی نے قاضی انور کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرائے اور اسکروٹنی ہوئی ہے ان کوایڈجسٹ کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی لسٹڈ پارٹی ہے مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کیلئےکاغذات جمع کئے وہ پی ٹی آئی ممبرہیں۔

    امیدواروں نےبیان حلفی بھی دی ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن کسی پارٹی کوڈی لسٹ نہیں کر سکتا صرف سپریم کورٹ یہ کرسکتی ہے۔

    پشاور:درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے اور درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

  • پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے صوبے اور وفاق میں حکومت بنانے کے لیے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد منتخب ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونگے جبکہ پی ٹی آئی پنجاب میں سنی اتحاد کونسل کے پلٹ فارم سے حکومت بنائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے تمام آزاد ارکان سے بیان حلفی لینا شروع کردیا گیا، تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے مخصوص نشستیں حاصل کریگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی کامیاب ہوچکے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔

    اس سے قبل صاحبزادہ حامد رضا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر چلنے کا پہلے ہی اعلان کرچکے تھے۔

  • عوام آج کاروباری سرگرمیاں معطل کر دیں، بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال

    عوام آج کاروباری سرگرمیاں معطل کر دیں، بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے آج عوام سے انتخابی نتائج کے حوالے سے احتجاج کی اپیل کی ہے کہ وہ کاروباری سرگرمیاں معطل کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں الیکشن 2024 کے نتائج میں دھاندلی کے الزامات پر بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج کیا جائے گا، انھوں نے اپیل کی ہے کہ عوام ووٹ کی حرمت کے لیے پُرامن صدائے احتجاج بلند کریں۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر عہدے سے مستعفی ہوں، ان کا کمیشن میں بیٹھنے کا مزید جواز نہیں رہا، کیوں کہ الیکشن کمیشن کی سرپرستی میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے مجرمانہ کردار پر سب آوازیں اٹھا رہے ہیں۔

    دریں اثنا تحریک انصاف نے احتجاج کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی تھی، جس پر ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے، شہری کسی بھی سیاسی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں۔

    اسلام آباد پولیس نے رینجرز کی اضافی نفری طلب کر لی ہے، ادھر شیر افضل مروت نے پیشکش کی ہے کہ آج اسلام آباد میں احتجاج کی قیادت وہ کریں گے، جس کو سیلفیاں بنوانی ہیں آ جائے، اگر انتظامیہ نے ہم پر تشدد کیا تو وہیں دھرنا دے دیں گے۔

    بانی پی ٹی آئی نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ اقتدار میں آ کر فتح مکہ ماڈل پر جائیں گے، کسی سے کوئی سیاسی انتقام نہیں لیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کہتے ہیں کہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی بولے ملک کو آگے لے جانے کے لیے درگزر کی طرف جانا ہوگا، اقتدار میں آ کر ملک کو سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے۔

    علی محمد خان نے مزید بتایا بانی نے کہا ہماری نشستیں 160 سے زائد ہیں، مینڈیٹ ملتا ہے تو حکومت بنا سکتے ہیں، مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کے حق میں نہیں ہیں۔

  • پی ٹی آئی کو احساس ہوگیا کہ مولانا ایک سیاسی قوت ہیں: کیپٹن  (ر) صفدر

    پی ٹی آئی کو احساس ہوگیا کہ مولانا ایک سیاسی قوت ہیں: کیپٹن (ر) صفدر

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے پی ٹی آئی کو احساس ہوا کہ مولانا ایک سیاسی قوت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ایک بیان میں کہا کہ اچھی بات ہے پی ٹی آئی کو احساس ہوا مولانا ایک سیاسی قوت ہیں، سیاسی لوگ ایک دوسرے کو ملتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے، علما کی عزت بحال ہو گئی ہمارے لیے یہی خوشی ہے۔

    کیپٹن (ر) صفدر سے صحافی نے سوال کیا کہ یہ حکومت کیسے چل سکے گی جس طرح اتحاد ہو رہا ہے، انہوں نے جواب دیا کہ پہلے حکومت بننے تو دیں، جب بچہ پیدا ہوگا تو اس کا نام رکھیں گے پھر بتائیں گے کتنا چلے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کبھی بھی پارلیمانی سیاست سے الگ نہیں ہوں گے، قائد اعظم، ذوالفقار علی بھٹو اور میاں صاحب قوم کا درد رکھنے والے لوگ ہیں، میاں صاحب پاکستان کے لیے ہیں انہوں نے سارا کچھ ملک کے لیے قربان کیا۔

    کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ نواز شریف اور توانا بن کر آئے ہیں، میاں صاحب پاکستان کی سیاست کو اچھی طرح سنبھالیں  گے، یہ کرسیاں  یہ پروٹوکول اہمیت نہیں رکھتے۔

  • پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے درمیان آج باضابطہ رابطے کا امکان

    پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے درمیان آج باضابطہ رابطے کا امکان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے آج رابطہ کریں گے، انتخابی دھاندلی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں دوریاں کم ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی) ف کے درمیان آج با ضابطہ رابطے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر مولانا فضل الرحمان سےملاقات کیلئے رابطہ کریں گے، انتخابی دھاندلی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں دوریاں کم ہونے کا امکان ہے۔

    خیال رہے بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو جے یو آئی سے رابطے کا اختیار دیا تھا۔

    یاد رہے اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا تھا کہ دھاندلی کے خلاف تحریک شروع کرنے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی آج تاریخ کا اعلان کریں گے، ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی تمام جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دیا ہے، مل بیٹھ کرلائحہ عمل طے کریں گے۔۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا تھا کہ جماعت اسلامی،جمعیت علمائےاسلام ،اےاین پی سےرابطہ کریں گے، اسد قیصر آفتاب شیرپاؤسمیت دیگرپارٹیوں سےبھی رابطہ کررہے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا  الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

    پی ٹی آئی کا الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    ترجمان پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے کہا گیا کہ ملک میں عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے امیدواروں کے نتائج تبدیل کئے گئے۔

    پیر پگارا خاندان نے ہمیشہ ملک کی سلامتی و بقا کی جنگ لڑی ہے، جی ڈی اے کے امیدواروں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

    کراچی میں پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیتے ہیں لیکن رات کے اندھیرے میں فارم 47 میں رزلٹ تبدیل کر دیئے گئے۔