Tag: پی آئی اے ایئر ہوسٹس

  • ٹورنٹو ایئرپورٹ پر کسٹمز کی زیر حراست پی آئی اے ایئر ہوسٹس ملازمت سے معطل

    ٹورنٹو ایئرپورٹ پر کسٹمز کی زیر حراست پی آئی اے ایئر ہوسٹس ملازمت سے معطل

    کراچی: ٹورنٹو ایئرپورٹ پر کسٹمز کے زیر حراست پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایئر ہوسٹس کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی ائیر لائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم اان انہیں معطل کردیا گیا ہے۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق حنا ثانی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کیا گیا ہے آج شام پاکستان پہنچنے والی فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کی جائیں گی۔

      ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے فضائی میزبان کو ممنوعہ اشیا کی موجودگی کے باعث زیرحراست رکھا گیا تھا، پی آئی اے کی پرواز نمبر 789 پر تعینات فضائی میزبان لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔

    ترجمان کے مطابق فضائی میزبان کو کافی دیر تک پوچھ گچھ کے بعد کسٹمز حکام نے ریلیز کیا تھا، حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798 پربطور فضائی میزبان تعینات نہیں کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق فضائی میزبان کو ڈسپلنری ایکشن کے تحت معطل کر دیا گیا ہے محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

  • پی آئی اے کی ایک اور ایئر ہوسٹس بیرون ملک جاکر لاپتہ

    پی آئی اے کی ایک اور ایئر ہوسٹس بیرون ملک جاکر لاپتہ

    کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ایئر ہوسٹس کینیڈا جاکر لاپتا ہوگئی جس کی تلاش جاری ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایئر ہوسٹس فائزہ مختار اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے781 پر تعینات تھی۔

    مبینہ طور پر سلپ ہونے والی خاتون کو ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز784 پر ڈیوٹی کے فرائض انجام دینا تھے، فائزہ مختار کے مبینہ طور پر سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز کیلئے عملے کے ساتھ رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق فائزہ مختار کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، فضائی میزبانوں کے حلف ناموں کے ذریعے ایف آئی اے سے بھی کارروائی کے لئے رابطے کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سال 2018 میں لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک ایئر ہوسٹس بھی کینیڈا جاکر لاپتا ہوگئی تھی۔