Tag: پی آئی اے ایکشن کمیٹی کی ہڑتال

  • تنخواہوں، نجکاری کے معاملے پر پی آئی اے ایکشن کمیٹی کی ہڑتال

    تنخواہوں، نجکاری کے معاملے پر پی آئی اے ایکشن کمیٹی کی ہڑتال

    کراچی: پی آئی اے ایکشن کمیٹی نے تنخواہوں، نجکاری کے معاملے پر علامتی کام چھوڑ ہڑتال کی، پہلے مرحلے میں یومیہ دو گھنٹے کی ہڑتال کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تنخواہوں اور نجکاری کے معاملے پر پی آئی اے ایکشن کمیٹی نے علامتی کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں یومیہ دو گھنٹے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    پی آئی اےایکشن کمیٹی نے بتایا کہ کراچی بکنگ آفس میں اس پر عمل کرتے ہوئے 2 گھنٹے کی ہڑتال کی گئی ہے۔

    بکنگ دفاتر میں احتجاج کی وجہ سے ٹکٹوں کی فراہمی روک دی گئی، اس کے علاوہ ملتان، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور اور پشاور بکنگ آفس میں بھی ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔

    صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللہ نے کہا کہ پی آئی اے کی دو حصوں میں تقسیم کسی صورت قبول نہیں، وزیر ہوا بازی اور پی آئی اے انتظامیہ فوری طور پر مذاکرات کریں، تنخواہ نہیں بڑھائی گئیں تو احتجاج کا سلسلہ طویل ہو سکتاہے۔

    پی آئی اے میں سی بی اے یونین کی جانب سے احتجاج کے معاملے پر ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ احتجاجی کال اس وقت انتہائی غیرضروری اور غیر مناسب ہے۔

    احتجاجی کال اس وقت ملکی مفادات کے منافی ہے، پی آئی اے اس وقت شدید مالی مسائل سے دوچار ہے، ادائیگیوں میں مشکلات کو دور کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔