Tag: پی آئی اے حج آپریشن

  • پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 5 جولائی، اختتام 14 ستمبر کو ہوگا

    پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 5 جولائی، اختتام 14 ستمبر کو ہوگا

    اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا، 78 ہزار عازمین حج کو 300 پروازوں سے حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حج سے قبل اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز دو دن بعد کر رہا ہے، تین سو پروازوں پر مشتمل آپریشن کے ذریعے اٹھتر ہزار عازمین حج کو لے جایا جائے گا۔

    اس سلسلے میں 5 جولائی کو 4 پروازیں کراچی، اسلام آباد، پشاور اور لاہور سے روانہ ہوں گی۔

    ان چاروں پروازوں سے ایک ہزار 300 عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے، پی آئی اے کی 300 حج، شیڈول پروازیں جدہ، مدینہ کے لیے ہوں گی۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  وزیراعظم کا وژن روڈ ٹو مکہ منصوبہ تاریخی حیثیت اختیار کرگیا

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 5 اگست کو مکمل ہو جائے گا، بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 اگست سے ہوگا، جب کہ اختتام 14 ستمبر کو ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح بھی پانچ جولائی کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر کریں گے۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تاریخ میں پہلی مرتبہ عازمین حج کی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ ہی پر ہوگی۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر عازمین کی امیگریشن کے لیے کاؤنٹر پر سسٹم بھی نصب کر دیے گئے ہیں، 21 ہزار سے زاید عازمین کی امیگریشن خصوصی کاؤنٹر پر کی جائےگی۔

  • پی آئی اے حج آپریشن : حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع ہوگا

    پی آئی اے حج آپریشن : حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع ہوگا

    کراچی : حجاج کرام کی وطن واپسی آج سے ہوگی، اس حوالے سے پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئرلائنز اپنا بعد از حج آپریشن آج سے شروع کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا آٖغاز27 اگست آج بروز پیرسے ہوگا، حجاج کرام کی وطن واپسی25 ستمبر تک مکمل کرلی جائے گی۔ سول ایوی ایشن نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں۔

    پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی حج پروازیں پی کے3006کراچی اور پی کے3002اسلام آباد پہنچیں گی جن کے ذریعے سات سو سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔

    لاہور کے لئے پہلی حج پرواز منگل کی صبح7بجے لاہورکے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گی، کراچی کیلئے پہلی حج پرواز پی کے3006کو پی آئی اے کے چیف فلائٹ آپریشن آفیسر کیپٹن عذیر خان آپریٹ کریں گے جو کہ بعد از حج آپریشن کی نگرانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق بعد از حج آپریشن کے دوران جدہ اور مدینہ سے 225خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائے گی، پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیاں نے پی آئی اے حج ٹیم کے ارکان کو بعد از حج آپریشن کے دوران وطن واپس آنے والے حجاج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

    دوسری جانب جدہ اور مدینہ کے حج ٹرمینل پر پی آئی اے انتظامیہ نے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے ہیں تاکہ حجاج کرام کو وطن واپسی کے حوالے سے کسی دشواری کاسامنا کرنا نہ پڑے۔ پی آئی اے68ہزار سے زائد حجاج کرام کو اسلام آباد لاہور،کراچی ،پشاور، سیالکوٹ ، ملتان اور فیصل آباد پہنچائے گی، بعد از حج آپریشن کا اختتام25ستمبر کو ہوگا۔

  • پی آئی اے حج آپریشن: بزرگ عازمین کیلئے بزنس کلاس سیٹیں مختص

    پی آئی اے حج آپریشن: بزرگ عازمین کیلئے بزنس کلاس سیٹیں مختص

    کراچی : پی آئی اے کی حج فلائیٹس کی فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس سیٹوں کے اجراء میں پہلی مرتبہ صوابدیدی اختیارات کا خاتمہ کردیا گیا، مذکورہ سیٹیں صرف معمر عازمین حج کیلئے مخصوص کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرہوابازی سردارمہتاب احمد خان کی زیرصدارت ہیڈ آفس میں حج فلائیٹس آپریشن کے انتظامات کے سلسلے میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب خان نے ہدایت کی کہ حج پروازوں میں فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کی سیٹیں صرف بزرگ حجاج کرام کیلئے ہی مخصوص کی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ باراثرافراد کی بجائے اب معمر عازمین ہی کسی اضافی وصولی کے بغیر ان اعلیٰ سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔

    مشیر ہوابازی نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بزرگ حجاج کو فرسٹ اور بزنس کلاس سیٹوں کی بکنگ میں کسی بھی دباؤ یا اثر کو خاطر میں نہ لایا جائے۔

    سردار مہتاب نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ ایک عظیم سعادت بھی ہے، عازمین حج کی رہنمائی اور شکایات کے ازالہ کے لئے ہیلپ لائن کو مؤثر بنایا جائے اور تمام ائرپورٹس پر ہیلپ لائنز میں 24 گھنٹے مستعد عملہ تعینات کیا جائے۔