Tag: پی آئی اے طیارہ حادثہ

  • طیارہ حادثے نے شوبز اسٹارز کو افسردہ کردیا

    طیارہ حادثے نے شوبز اسٹارز کو افسردہ کردیا

    کراچی، پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 42 افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، حادثے نے فنکار برادری کو افسردہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثے نے شوبز اسٹارز کو غمزہ کردیا، فنکار برادری نے اندوہناک حادثے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لواحقین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ طیارہ حادثے کی خبر پر یقین نہیں آیا، میرا دل ٹوٹا ہوا ہے رواں سال ہم کتنی آزمائشیں برداشت کررہے ہیں۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا کہ ’اس حادثے میں سے متاثرہ تمام اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا اور دنیا کے رخصت ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کریں اور حادثے میں زخمی افراد کے لیے بھی دعا کریں۔

    سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا کہ ان لوگوں کے لیے دعا گو ہوں جنہیں ہم نے کھو دیا۔

    علاوہ ازیں اشنا شاہ، فیصل قریشی، ہمایوں سعید ودیگر اداکاروں نے بھی ایئر بس 320 کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں‌ 42 افراد جاں‌ بحق ہوگئے، جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

    ترجمان پی آئی اے نے ایئربس320 کے گرنے کی تصدیق کردی ہے اور پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کیا،سی ای او پی آئی اےایئرمارشل ارشد ملک کا ناگہانی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  • طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے کیپٹن سجاد گل کون تھے؟َ

    طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے کیپٹن سجاد گل کون تھے؟َ

    لاہور: کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب جناح گارڈن کے گھروں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، طیارہ اڑانے والے پائلٹ کیپٹن سجاد گل لاہور کے رہائشی تھے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدقسمت طیارے میں اڑان بھرنے والے پائلٹ سجاد گل کا تعلق لاہور سے تھا، وہ ڈیفنس زیڈ بلاک کے رہائشی تھے۔

    مرحوم کیپٹن سجاد گل نے سوگواران میں بیوی اور 4 بچے چھوڑے ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی کیپٹن کے عزیز و اقارب، اہل علاقہ رہائشگاہ پہنچنا شروع ہوگئے۔

    پی آئی اے کے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کے اہلخانہ گہرے دکھ اور صدمے میں مبتلا ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سجاد گل کے اہلخانہ سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

    مزید پڑھیں:  طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ، 32 افراد جاں‌ بحق

    واضح رہے کہ طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں‌ 32 افراد جاں‌ بحق ہوگئے، حادثے کی جگہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

    ترجمان پی آئی اے نے ایئربس320 کے گرنے کی تصدیق کردی ہے اور پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے،سی ای او پی آئی اےایئرمارشل ارشد ملک کا ناگہانی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اےجبکہ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے۔

    ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے زمین پر 4 گھر تباہ ہوئے ہیں ،  طیارہ گرنے کی جگہ کوگھیراؤکرکے مکمل سیل کردیا گیا ۔

  • پی آئی اے طیارہ حادثہ: عائزہ خان نے افواہوں کی تردید کردی

    پی آئی اے طیارہ حادثہ: عائزہ خان نے افواہوں کی تردید کردی

    کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے حادثے کے شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے میں موجودگی سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جعلی خبریں پھیلانا بند کریں،الحمد اللہ ہم اپنے گھروں میں خیریت سے ہیں۔عائزہ خان نے کہا کہ ان لوگوں کے لیے دعا کریں جو حادثے کا شکار ہوگئے،اللہ تعالیٰ ان کے گھر والوں کو صبر دے، آمین۔

    نامور پاکستانی اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ ہدایت دے ان لوگوں کو جو کسی بھی بات کی تصدیق کیے بغیر بس ایک اسٹیٹس لکھ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔

    دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری دانش سے بات ہوئی ہے، خدارا جھوٹی خبریں روکیں۔اداکارہ نے کہا کہ دونوں میاں بیوی گھر میں موجود ہیں، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔

    پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ

    واضح رہے کہ کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔