Tag: پی آئی اے فضائی میزبان

  • پاسپورٹ کے بغیر کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی فضائی میزبان کو سزا

    پاسپورٹ کے بغیر کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی فضائی میزبان کو سزا

    کراچی : پاسپورٹ کے بغیر کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی فضائی میزبان کو سزا کے طور پر 3 ماہ کیلئے انٹر نیشنل فلائٹس سے گراؤنڈ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو پروازپرفضائی میزبان کے پاسپورٹ کے بغیر کینیڈا جانے کے معاملے پر پی آئی اے نے فضائی میزبان کی 3 ماہ کیلئے انٹر نیشنل فلائٹس پر پابندی عائد کردی۔

    ترجما ن پی آئی اے نے کہا کہ فضائی میزبان کیخلاف تحقیقات جاری ہے، سزا کے طور پر 3 ماہ کیلئے انٹر نیشنل فلائٹس سےگراؤنڈ کردیا۔

    یاد رہے پی آئی اے ایئرہوسٹس انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئیں تھیں ، جس پر قومی ایئرلائن نوٹس لیا تھا۔

    ایئر لائن ذرائع کے مطابق ٹورنٹو پرواز پر پی آئی اے کی فضائی میزبان سمیرا پاسپورٹ کے بغیر ہی کینیڈا پہنچ گئیں، یہ واقعہ 15 مارچ کا ہے، ایئرہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد ٹورنٹو پرواز پی کے 781 پر تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ایئرہوسٹس نے اسلام آباد سے ٹورنٹو کا سفر جنرل ڈکلیئریشن کی دستاویزات پر کیا، بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچنے پر فضائی میزبان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

  • پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان کینیڈ امیں  سلپ ہوگئے

    پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان کینیڈ امیں سلپ ہوگئے

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان کینیڈ امیں سلپ ہوگئے ، فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو فلائٹ 772 پر روانہ ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے 2 فضائی میزبان بیرون ملک سلپ ہوگئے ، کینیڈا میں سلپ ہونے والوں میں فضائی کیبن کریوخالد آفریدی اور فدا حسین شامل ہیں۔

    کینیڈا سلپ ہونے والے فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹوفلائٹ 772پرروانہ ہوئےتھے اور کینیڈا سے واپسی پر دونوں فضائی میزبان اپنی پرواز پر نہیں پہنچے تو پرواز دونوں کو چھوڑ کر واپس آئی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کے حوالے سے کینیڈا کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    یاد رہے رواں سال جولائی میں بھی قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی4 ایئر ہوسٹس اور فلائٹ اسٹیورڈز فرار ہوچکے ہیں۔

  • ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے پرواز کا فضائی میزبان پرسرار طور پر لاپتا

    ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے پرواز کا فضائی میزبان پرسرار طور پر لاپتا

    کراچی: اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کا فضائی میزبان پرسرار طور پر لاپتا ہو گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فضائی میزبان یاسر پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچا تھا، جہاں وہ ایمیگریشن ہونے کے بعد اچانک ہوٹل سے غائب ہو گیا ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں پرسرار گمشدگی کا نوٹس لے لیا، فضائی میزبان کے لاپتا ہونے کی اطلاع کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو دے دی۔

    جنرل منیجر فلائٹ سروسز کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان یاسر کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو بھی باضابطہ طور پر یاسر سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

    پیرس میں پی آئی اے کی فضائی میزبان کے غائب ہونے پر انتظامیہ کا سخت ایکشن

    جی ایم فلائٹ سروسز نے کہا کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں اور واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین ایمیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے، گزشتہ ماہ بھی پی آئی اے کا لاہور بیس سے تعلق رکھنے والا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہو گیا تھا جسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

    بتایا گیا کہ لاہور ایئر بیس سے تعلق رکھنے والا فضائی میزبان کچھ عرصے بعد پاکستان واپس آ گیا تھا اس کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔