Tag: پی آئی اے فلائٹ آپریشن

  • پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے بڑی خبر

    پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے بڑی خبر

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کرانے کی کوششیں تیز کردی، برطانوی سول ایوی ایشن کی ٹیم جنوری 2025 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے یورپ میں پروازوں کی بحالی کے بعد برطانیہ سے پابندی ہٹانے کیلئے سی اے اے متحرک ہوگئی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ڈیپارٹمنٹ فارٹر انسپورٹ سے رابطے شروع کردیے، ذرائع سی اے اے نے بتایا کہ قوی امید ہے برطانیہ کیلئے پی آئی اے فلائٹ آپریشن جلد بحال ہوجائے گا۔

    برطانوی سول ایوی ایشن کی ٹیم جنوری2025کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی، برطانوی ہوا بازی کی ٹیم رسمی طور پر سی اے اے اور پی آئی اے کا آڈٹ کرے گی۔

    مسقط میں ایوی ایشن سیکیورٹی کانفرنس میں سول ایوی ایشن کا وفد شرکت کرے گا جبکہ ایوی ایشن سیکیورٹی کانفرنس میں برطانوی ڈی ایف ٹی کی سربراہ بھی شرکت کریں گی۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کو گذشتہ 4 سالوں میں کتنا نقصان ہوا؟ اہم انکشاف

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد ڈی ایف ٹی کےسربراہ سے ملاقات کرے گا ، بحالی پرپی آئی اے پہلےمرحلے میں لندن کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرے گا

    دوسرے مرحلے میں مانچسٹر اور دوسرے شہروں کیلئے پروازیں آپریٹ ہوں گی ، پی آئی اے یورپ اور برطانیہ کیلئے اپنے بوئنگ777طیارے آپریٹ کرے گا۔

    پی آئی اے برطانیہ کی کنٹری ہیڈنادیہ گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ میں بحالی خوش آئند ہے، جلد برطانیہ میں بھی بحال ہو گی، پروازوں کی بحالی اوورسیز کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا، انتظامیہ نے پرواز بحالی کے لیے مسلسل 4 سال کوشش کی۔

  • پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 90 فیصد بحال

    پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 90 فیصد بحال

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کا اندرون وبیرون ملک آپریشن 90 فیصد بحال ہوگیا، پی آئی اے آج 61 پروازیں آپریٹ کرے گی، جس مین بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کا متاثرہ فلائٹ آپریشن ایندھن کی فراہمی کے بعد بحالی کی طرف گامزن ہے ، پی آئی اے کی آج 61 پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک آپریشن90فیصد بحال ہواہے، بدھ کو 51 پروازوں کے ذریعے مسافروں کی آمد وروانگی ہوئی تھی، پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس تھی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق چھوٹے سیکٹرکی پروازوں کی روانگی بھی ممکن بنائی گئی ہے۔

    گذشتہ روز پی آئی اے مجموعی طور پر اندرون و بیرون ملک 51 پروازیں آپریٹ کی گئیں، ترجمان کے مطابق اندرون ملک کے دورافتادہ مقامات گلگت،اسکردو اور کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں بھی آپریٹ کی گئی جبکہ پی آئی اے کی کراچی کوئٹہ پروازیں 8 دن بعد بحال ہوئیں تاہم کچھ پروازیں منسوخ کردی گئیں تھیں۔

  • پی آئی اے  فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحالی کی جانب گامزن

    پی آئی اے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحالی کی جانب گامزن

    کراچی : پی آئی اے آج اندرون و بیرون ملک پینتالیس پروازیں آپریٹ کرے گا ، فلائٹ شیڈول میں بہتری کے بعد آج کم فلائٹس منسوخ کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحالی کی طرف گامزن ہے، ۔ پی آئی اے آج اندرون و بیرون ملک پینتالیس پروازیں آپریٹ کرے گا، جن میں جدہ، مدینہ، بحرین، دبئی، کوالالمپور کی پروازیں شیڈول ہیں جبکہ پی آئی اے اسلام آباد گلگت اسکردو کے درمیان 6 پروازیں آپریٹ کی جارہی ہے۔

    لائٹ شیڈول میں بہتری کے بعد آج کم فلائٹس منسوخ کی گئیں، ترجمان نے منسوخ ہونے والی پروازوں سے متعلق بتایا کہ کراچی اسلام آبادکی4 پروازیں 368، 308، 309، 369، دمام 242 ، کراچی لاہور 304، 305، ملتان 331، دبئی 214 ،سکھر 536 ،537 اور اسلام آباد سکھر کی پروازیں پی کے 631، 632، القسیم 167، دبئی 233 منسوخ کی گئیں ہیں۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد ابوظہبی کی پروازپی کے 161 اور جدہ پی کے841 ، پشاوردبئی کی پروازیں پی کے 283، 284، شارجہ 257، 258،ابوظہبی217،118، سیالکوٹ دمام کی پروازیں پی کے 243 کویت سٹی 240 اور شارجہ210 اور ملتان دبئی کی پروازیں پی کے 221، 222 اور القسیم 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اندرون ملک آپریشن بھی بحال ہونا شروع ہوگیا ہے، ایندھن کی صورتحال میں مزید بہتری کے باعث آپریشن معمول پر آجائےگا۔

  • پی آئی اے کی اندرون اور بین الاقوامی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر رل گئے

    پی آئی اے کی اندرون اور بین الاقوامی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر رل گئے

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے، جس کے باعث پی آئی اے کی ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل سے کامیاب مذاکرات کے باوجود پی آئی اے کو تاحال بروقت ایندھن فراہمی ممکن نہیں ہوسکی، جس کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے۔

    پی آئی اے کی ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، ،پی آئی اے کی کراچی سے تربت جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 501 تاحال روانہ نہ ہوسکی۔

    ایندھن فراہمی میں تاخیر سے تربت کی پرواز 6 گھنٹے تاخیر سے دوپہر ایک بجے شیڈول کردی گئی ہے۔

    پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی صبح 7 بجے کی پرواز ساڑھے 3 گھنٹے اور کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    پی آئی اے کی اسلام آباد سے دبئی کی پروازیں بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت کی پروازوں کو بھی وقت پر ایندھن فراہمی نہ ہونے سے کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    پی آئی اے کی لاہور سے جدہ کی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 849 بھی تاخیر سے 12 بجے شیڈول کردی گئی ،ذرائع پی آئی اے نے بتایا کہ کوئٹہ، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ائرپورٹ پر بھی قومی ایرلائن کی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

    خیال رہے پی آئی اے کو پاکستان اسٹیٹ آئل کو فوری طور پر پینسٹھ کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، لیکن حکومت کی طرف سے اسے کوئی مالی مدد فراہم نہیں کی جا رہی۔

  • ایندھن سپلائی کے بعد پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی بحالی میں مزید بہتری

    ایندھن سپلائی کے بعد پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی بحالی میں مزید بہتری

    کراچی: ایندھن سپلائی کے بعد پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی بحالی میں مزید بہتری آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں مزید بہتری آ گئی ہے، آج ملک بھر کے ایئر پورٹس سے قومی ایئر لائن کی 77 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

    ترجمان کے مطابق آج پی آئی اے کی اندرون ملک 25 پروازیں آپریٹ ہوں گی، جب کہ ملک بھر کے ایئر پورٹس سے آج بین الاقوامی 52 پروازیں روانہ ہوں گی، بوئنگ 777 اور ایئر بس طیارے مکمل آپریشنل ہو گئے ہیں۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 17 ستمبر بروز اتوار پی آئی اے کا بر وقت روانگی کا تناسب 87 فی صد رہے گا۔ انھوں نے کہا طیاروں کو ایندھن کی بروقت سپلائی سے آپریشن معمول پر آ گیا ہے، گزشتہ چند دن مالی بحران کے پیش نظر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تھا۔