Tag: پی آئی اے قانونی تقسیم

  • پی آئی اے کی قانونی تقسیم کے لیے تجویز پیش

    پی آئی اے کی قانونی تقسیم کے لیے تجویز پیش

    اسلام آباد : پی آئی اے نجکاری کیلئے متعین مالیاتی مشیروں نے پی آئی اے کی قانونی تقسیم پر تجویز پیش کردی ، قانونی تقسیم کا مقصد بنیادی ایوی ایشن کے کاروباراور اثاثوں کو الگ کرنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت نجکاری میں پی آئی اے کی نجکاری پر مشاورتی اجلاس ہوا، نگراں وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں خزانہ، ہوا بازی، قانون اور نجکاری ڈویژن کے ارکان شریک ہوئے۔

    نجکاری کمیشن کے سیکرٹریز، پی آئی اے کے سی ای او ، وزارتوں کے قانونی اور مالیاتی مشیروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

    پی آئی اےنجکاری کیلئےمتعین مالیاتی مشیروں نے پی آئی اے کی قانونی تقسیم پر تجویزدیں ، قانونی تقسیم کا مقصد بنیادی ایوی ایشن کے کاروبار اور اثاثوں کو الگ کرنا تھا، غیر بنیادی اثاثوں کوایک ہولڈنگ کمپنی کے ڈھانچے میں شامل کیا جائے گا۔

    نجکاری سے متعلق مزید اقدامات کیلئے روڈ میپ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشورے کو شامل کرکے تجویز کو مزید معقول بنایاجائے گا۔

    تجاویزکو حتمی منظوری کےلیے وفاقی کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔