Tag: پی آئی اے ملازمین

  • ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، بڑی خوشخبری آگئی

    ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی ، پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی کے سامنے آج تنخواہوں میں اضافے کیلئے پلان پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

    جس میں قومی ایئر لائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پلان پیش کیا جائے گا، کمیٹی کی منظوری کے بعد معاملہ بورڈآف ڈائریکٹرزکے سامنے رکھا جائے گا۔

    قومی ایئر لائن ملازمین کی تنخواہوں میں 2015 کے بعد اضافہ نہیں کیا گیا۔

    پی آئی اے کے عروج و زوال کی کہانی

    چند ہفتے قبل پی آئی اے پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز سی بی اے کے صدر ہدایت اللہ خان نے پی آئی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں جاری مشکل معاشی مسائل اور بے تحاشہ مہنگائی کی لہر کے باعث ملازمین شدید ذہنی تناؤ کے شکار ہیں، ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ آٹھ سالوں سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

    Pakistan International Airlines (PIA) – News and Updates – ARY News

  • پی آئی اے کی نجکاری اور کے خلاف ملازمین سڑکوں پر آگئے

    پی آئی اے کی نجکاری اور کے خلاف ملازمین سڑکوں پر آگئے

    کراچی: پی آئی اے کے ملازمین نے قومی ایئرلائن کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا پی آئی اے قومی ادارہ ہے اسے اونے پونے بیچنے نہیں دیں دے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری اور فلائٹ کچن کو ٹھیکے پر دینے کے خلاف ملازمین سڑکوں پر آگئے۔

    سی بی اے یونین نے احتجاج کیا اور ملازمین نے پی آئی اے کی نجکاری پر حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ملازمین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے قومی ادارہ ہے اسے اونے پونے بیچنے نہیں دیں دے۔

    سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو ٹکڑوں میں بیچنے کی سازش ہو رہی ہے۔

    اسلام آباد فلائٹ کچن کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ فلائٹ کچن کے موجودہ اخراجات 600 ملین روپے ہیں اور انتظامیہ آؤٹ سورس کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ 1.80 بلین روپے ہے۔

    ہدایت اللہ خان نے پی آئی اے کے بااثر افراد بشمول فواد حسن فواد اور سی ای او پی آئی اے حکام پر نجکاری اور آؤٹ سورسنگ کا الزام لگایا۔

  • ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ ادا نہیں کی جاسکیں

    ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ ادا نہیں کی جاسکیں

    کراچی: مالی بحران کے باعث پی آئی اے ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ ادا نہیں کی جاسکیں، جس سے دس ہزار سے زائد ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا اور فنڈز نہ ہونے سے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

    ملک بھر میں پی آئی اے ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہ ادا نہیں کی جاسکیں، تنخواہیں نہ ملنے سے دس ہزار سے زائد ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    پی آئی اے حکام کو ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں تین ارب دینا مشکل ہو گیا، لاہور ،کراچی ،اسلام آباد سمیت ملک دیگر اسٹیشن پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث افسران، پائلٹس، کریو، ائیرہوسٹس، ٹیکنیکل اسٹاف، گراونڈ اسٹاف اور ڈیلی ویجز کے ملازمین پریشان ہیں۔

  • ڈیوٹی ٹائمنگ میں دفاتر سے غیر حاضر رہنے والے پی آئی اے ملازمین کی شامت آگئی

    ڈیوٹی ٹائمنگ میں دفاتر سے غیر حاضر رہنے والے پی آئی اے ملازمین کی شامت آگئی

    کراچی : سی ای او پی آئی اے عامرحیات نے ڈیوٹی ٹائمنگ میں ملازمین کے دفاتر سے غیر حاضر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسے ملازمین غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کے سی ای او نے ملازمین کی ڈیوٹی ٹائمنگ میں غیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ شعبوں کے چیفس اورجی ایمزسے 5ستمبر تک رپورٹ طلب کرلی۔

    سی ای او پی آئی اے عامرحیات نے تمام شعبوں کےسربراہان کوخط لکھ دیا ، جس میں کہا ہے کہ مشاہدےمیں آیاملازمین ڈیوٹی ٹائمنگ میں دفاتر سے غیر حاضر ہوتے ہیں، پی آئی اے کے مستقل اورکنٹریکٹ ملازمین بغیراجازت دفاترسےغائب رہتے ہیں۔

    خط میں کہا گیا کہ ایسے ملازمین غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے اور ایسے ملازمین کمپنی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہےہیں۔

    سی ای او کا کہنا تھا کہ ملازمین کا طرز عمل ادارےکی بدنامی کاباعث بن رہاہے، یہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کےقوانین اورپالسیوں کی خلاف ورزی ہے، تمام شعبوں کےانچارج ایسے ملازمین کی نشاندہی کرکے5ستمبر تک رپورٹ دیں۔

    عامرحیات نے خبردار کیا کہ ناکامی کی صورت میں متعلقہ شعبوں کےسربراہان ذمہ دار ہوں گے۔

  • پی آئی اے ملازمین نے آفس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا ، انتظامیہ کیخلاف نعرے

    پی آئی اے ملازمین نے آفس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا ، انتظامیہ کیخلاف نعرے

    کراچی : پی آئی اے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لئے اسلام آباد آفس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا اور انتظامیہ کیخلاف نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اسلام آبادبلیو ایریا آفس کے باہر پیپلزپارٹی یونٹی نے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کیا۔

    پی آئی اے ملازمین نے آفس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا اور پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

    ملازمین نے قومی ایئرلائن آفس کے سامنے سروس روڈ بھی بلاک کردی، مظاہرین نے کہا کہ سالوں بعد تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ منظور نہیں۔

    برطرف شدہ ملازمین کی بحالی اور دیگر مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

    ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ اور عارضی ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گروپ ایک تا چار کے ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم پچاس فیصد اضافہ کیا جائے۔

    ملازمین کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے احکامات کے مطابق ملازمین کو بحال کیا جائے، تمام ڈیلی ویجز ملازمین کی کنفرمیشن پر فوری عمل کیا جائے اور پی آئی ملازمین کے معاشی استحصال کا سلسلہ بند کیا جائے۔

  • پی آئی اے ملازمین کیلئے اہم خبر

    پی آئی اے ملازمین کیلئے اہم خبر

    کراچی : قومی ائیر لائن نے کل سے تمام ملازمین کی بائیو میڑک حاضری لازمی قرار دے دی اور بائیو میٹرک مشینوں کے پاس ہینڈ سینی ٹائزر رکھنے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن نے تمام ملازمین کی بائیو میڑک حاضری لازمی قرار دے دی ہے ، اس حوالے سے پی آئی اے کے ہیومین ریسورس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین2جولائی سےبائیومیٹرک حاضری لگائیں اور ماسک کا استعمال کریں۔

    نوٹیفکیشن میں بائیو میٹرک مشینوں کے پاس ہینڈ سینی ٹائزر بھی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کورونا کےبڑھتے کیسز کے باعث مارچ (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے بائیو میٹرک حاضری معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، محکمہ ہیومن ریسورس نے سرکلر میں کہا تھا کہ لائن منیجر کے دفاتر میں رکھے جانے والے رجسٹروں پر ملازمین دستی طور پر اپنی حاضری کا نشان لگائیں گے۔

    سیکشن اور ڈویژنل ہیڈز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے دفاتر میں حاضری کے اندراج برقرار رکھیں جو ہر ماہ کی 10 تاریخ تک اسلام آباد میں ہیومن ریسورس منیجر کو بھیجے جائیں گے۔

    اس سے قبل ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ملک میں وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان سخت کوویڈ 19 احتیاطی تدابیر کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • حکومت کی جانب سے  پی آئی اے  ملازمین کیلئے اہم خبر

    حکومت کی جانب سے پی آئی اے ملازمین کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : پی آئی اے کے تمام ملازمین پر لازمی خدمات ایکٹ کے اطلاق کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی ، ایکٹ کی خلاف ورزی جرم تصور کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے تمام ملازمین پر لازمی خدمات ایکٹ کے اطلاق کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی ، ایکٹ کی خلاف ورزی جرم جبکہ ایک سال کی سزا اور جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ایکٹ کا اطلاق اٹھائیس اکتوبر سے چھ ماہ کیلئے ہوگا۔

    پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہاگیا کہ ایکٹ کے تحت پی آئی اے ملازمین پر متعدد ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے، ایکٹ کی خلاف ورزی جرم تصور کی جائے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کام نہ کرنا، بغیر کسی عذر کے کام نہ کرنا،غیر حاضر ہونا بھی جرم تصور کیا جائے گا، ایکٹ کی خلاف ورزی کی سزا، جرمانہ اور ایک سال تک قید بھی ہوسکتی ہے۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں پاکستانیوں کی وطن واپسی کو بلا تعطل اور مستقل آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پاکستان نے پی آئی اے کی خدمات پر لازمی سروس ایکٹ 1952 نافذ کیا تھا، جس کا محکمہ داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

    ایکٹ کا مقصد بلا تعطل پی آئی اے کی پروازوں کو یقینی بنانا ہے، ایکٹ کے لاگو ہوتے ہی کوئی ملازم ڈیوٹی سے انکار نہیں کرسکے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

  • کرونا: سی اے اے کے 6 کنٹرولر مشتبہ قرار، پی آئی اے ملازمین کا بائیومیٹرک حاضری سے انکار

    کرونا: سی اے اے کے 6 کنٹرولر مشتبہ قرار، پی آئی اے ملازمین کا بائیومیٹرک حاضری سے انکار

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 6 ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو کرونا وائرس کے سلسلے میں مشتبہ قرار دے دیا گیا، دوسری طرف پی آئی اے ملازمین نے بائیو میٹرک حاضری سے انکار کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سی اے اے نے تصدیق کر دی ہے کہ چھ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو مشتبہ قرار دیا گیا ہے، ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر کے قریبی عزیز کرونا وائرس سے متاثر تھے، ملازم کے ماموں کی ٹریول ہسٹری بھی ایران سے بتائی جاتی ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی والدہ اپنے بھائی کے ہمراہ ایران گئی تھیں، اے ٹی سی اہل کار اپنی والدہ سے ملنے کے بعد ڈیوٹی پر گیا تھا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احتیاطی تدابیر کے طور پر رابطے میں آنے والے شفٹ میں موجود تمام اے ٹی سیز کو قرنطینہ میں بھیج دیا۔

    جناح ایئرپورٹ کراچی پر مشتبہ مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے کی تیاری

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس او پی کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طو ر پر پوری شفٹ کو ڈیوٹی پر 14 دن تک ڈیوٹی سے مستشنیٰ رکھا جائے گا۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے ریڈار کنٹرول اے سی سی ایریا کو خالی کرا لیا ہے، اور ریڈار کنٹرول سمیت دیگر دفاتر میں خصوصی اسپرے کیا جا رہا ہے۔ ایئر پورٹ کے مختلف ایریاز، کارگو، ایپرن اور رن وے ایریا میں بھی اسپرے شروع کر دیا گیا ہے، تمام دفاتروں میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال بھی کیا جانے لگا ہے۔

    ادھر کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پی آئی اے ملازمین نے بائیو میٹرک حاضری سے انکار کر دیا ہے، پیپلز یونٹی آف پی آئی اے نے اس سلسلے میں انتظامیہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، ایئرلائن ملازمیں خطرے میں ہیں، کرونا وائرس متعدی بیماری ہے، بائیو میٹرک سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ ملازمین کو کم از کم ایک ماہ بائیو میٹرک حاضری سے استثنیٰ دے، ملازمین میں بائیو میٹرک حاضری سے خوف بڑھ رہا ہے، مشین کی وجہ سے وائرس ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین کا گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین کا گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف

    کراچی : اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین کا گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف ہوا، ملازمین کی عدم دستیابی کے باعث نجی کمپنی کے ملازمین سے کام لیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ملازمین کے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف سامنے آیا، پچیس سے تیس ملازمین اسلام اباد ائیرپورٹ کے بجائے راولپنڈی بکنگ افس میں حاضری لگا کر غائب ہوجاتے ہیں۔

    ملازمین کی عدم دستیابی کے باعث اسلام آباد ایرپورٹ پر نجی کمپنی کے ملازمین سے کام لیا جا رہا ہے، نجی کمپنی کے ملازمین کو ہر ماہ پی آئی اے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کر رہا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے ڈیلی ویجز ملازمین اسلام آباد ایئرپورٹ دور ہونے کی وجہ سے نوکریوں پر نہیں آرہے چھوڑ کرچلے گئے ہیں، بیشتر ملازمین حج ڈیوٹیوں پر سعودی عرب گئے ہوئے ہیں ، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر افرادی کمی کو دور کرنے کیلئے پی آئی اے نے عارضی طور پر نجی کمپنی کے ملازمین کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل قومی ایئر لائن کی جانب سے شوبز ستاروں کو مفت فضائی ٹکٹ جاری جاری کرنے کا انکشاف سامنے آیا تھا، جس کے باعث زبوں حالی کا شکار پی آئی اے کو 28 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کی جانب سے شوبز ستاروں کو مفت ٹکٹ دیے جانے کا انکشاف

    ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی ہدایت پر شو بز ستاروں کے لئے 96 مفت ٹکٹ جاری ہوئے جن میں سے 90 استعمال ہوئے اور سات کا انتظامیہ کو علم نہیں۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،11ماہ کے دوران قومی ائیرلائن کو 54ارب22کروڑروپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    پی آئی اے گزشتہ برس کی نسبت 13ارب روپے سے زائد کے خسارے میں دھنس گئی ہے۔

  • پی آئی اے ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں، مشرف رسول سیان

    پی آئی اے ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں، مشرف رسول سیان

    اسلام آباد : پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو مشرف رسول سیان نے نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ کیا، انہوں نے پی آئی اے ملازمین کو نئے ایئر پورٹ پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

    سی ای او پی آئی اے مشرف رسول سیان نے نئے ایئر پورٹ پی آئی اے ملازمین کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لئے اقدامات کی ہدایت کی، ان کی ہدایت پر ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی۔

    ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد پر چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ دے گی۔ مشرف رسول سیان نے کہا کہ ملازمین کو کام کی جگہ بہترین سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

    بعد ازاں پی آئی اے چیف ایگزیکٹو نے ایئر پورٹ ملازمین کےساتھ افطاری بھی کی۔ ملازمین نے پی آئی اے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے کےلئے اقدامات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا،۔

    مشرف رسول سیان نے ایئر پورٹ پر موجود پی آئی اے تنصیبات اور آپریشنل مشینری کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کی ہدایت کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔