Tag: پی آئی اے ملازمین

  • پی آئی اے ملازمین یونین کیلئے گیارہ روزہ ریفرنڈم کا آغاز

    پی آئی اے ملازمین یونین کیلئے گیارہ روزہ ریفرنڈم کا آغاز

    کراچی: پی آئی اے ملازمین کی نمائندہ یونین کے لئے ریفرنڈم کا آج سے آغاز ہو گیا ہے،  مختلف اعتراضات کے باعث پولنگ کا آغاز ساڑھے تین گھنٹوں کی تاخیر سے ہوا۔

    نو سے انیس اپریل تک جاری رہنے والے ریفرنڈم میں ساڑھے7ہزار سے زائد ملازمین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پہلے مرحلے میں آج سے فضائی میزبانوں نے حق رائے دہی کا استعمال شروع کیا ہے۔

    ریفرنڈم میں مجموعی طور پر800جبکہ کراچی میں500سے زائد فضائی میزبان ووٹ کاسٹ کریں گے، پولنگ کے لئے کراچی سمیت تمام بڑےائر پورٹس پر پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کا مالی بحران سنگین، ملازمین تنخواہوں سے محروم

    مجموعی طور پر ساڑھے سات ہزار ووٹرز19اپریل تک مرحلہ وار ووٹ کاسٹ کرینگے، جنرل ووٹنگ19اپریل کو جبکہ حتمی نتائج کا اعلان بھی اسی روز شام میں کیا جائے گا، ریفرنڈم میں ائیرلیگ، انصاف فرنٹ، پیپلزیونٹی، یونائیٹڈ ورکرز یونین اور پیاسی حصہ لے رہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم کے احکامات نظرانداز: پی آئی اے ملازمین تنخواہ سے محروم

    وزیراعظم کے احکامات نظرانداز: پی آئی اے ملازمین تنخواہ سے محروم

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے وزیر اعظم کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، عید الفطر میں صرف پانچ روز باقی ہیں اور پی آئی اے کے ملازمین ایڈوانس تنخواہ سے محروم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو عید سے قبل ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے تھے جسے پی آئی اے انتظامیہ نے ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا۔

    اب عیدالفطر میں صرف چند روز باقی ہیں اور ملازمین کو تاحال تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی، جس کے سبب ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پے گروپ ایک تا چار کے پی آئی اے ملازمین عید الاؤنس سے بھی محروم ہیں، ائیرلیگ (سی بی اے) نے انتظامیہ کو عید ایڈہاک کی ادائیگی کے لئے 07 جون کو خط لکھا تھا۔

    اس خط کے جواب میں انتظامیہ نے بذریعہ ای میل عید ایڈہاک دینے سے معذرت کرلی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قائم مقام سی ای او سرکاری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، لہٰذا ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ ان کی واپسی پر مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

     صرف پی آئی اے ہی نہیں بلکہ دیگر سرکاری اداروں نے بھی ابھی تک ملازمیں کو تجخواہون کی ایڈاوانس نہیں کی ہے جبکہ عید چھٹیاں بھی سرپرہیں۔


    مزید پڑھیں : رواں ماہ پاکستانی عوام کو دو تنخواہیں ملیں گی


    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہ عید کی تعطیلات سے قبل ادا کرنے کا اعلان کیاتھا۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین کو عید سے قبل جون کی تنخواہ ادا کردی جائے گی۔

    یاد رہے کہ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا ہے جس کے مطابق 26 سے 28 جون تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔

  • پی آئی اے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں بلکہ امانت ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

    پی آئی اے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں بلکہ امانت ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے بلکہ عوام کی امانت ہے، پی آئی اے کو حکومت کے مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج میں شرکت کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فاروق ستار نے پی آئی اے کی نجکاری کو تباہ کاری قراردے دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی سزا ملازمین کو بھگتنا پڑ رہی ہے ، اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ملازمین کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں نجکاری نہیں بلکہ تباہ کاری ہے، اگر حکمران نجکاری اور تباہ کاری کا فرق نہیں جانتے تو ہم بتا دیتے ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کے لاپتہ ملازمین کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین اور حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم پی آئی اے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں جنہیں اسلام آباد جاکر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے سامنے رکھیں گے۔

  • کراچی جناح ٹرمینل پرفائرنگ کامقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں درج

    کراچی جناح ٹرمینل پرفائرنگ کامقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں درج

    کراچی : جناح ٹرمینل پر پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کامقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےوفاقی وزیرپرویز رشید، سمیت مشاہد اللہ،شجاعت عظیم،بریگیڈئرریٹائرڈ آصف اورمقصود احمد عرف ماما کو نامزد کیاہے.

    ایف آئی آر میں ان پانچوں افراد پرواقعے کی سازش کا الزام لگایاگیاہے، پولیس کے مطابق ان پانچ افراد کےنام سازش مجرمانہ کےطور پر درج کرلئے گئےہیں

    ایف آئی آر میں قتل اقدام قتل اور دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دوفروری کو ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں پی آئی اے دوملازمین عنایت رضا اور سلیم اکبر جاں بحق ہوئےتھے۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق مقدمہ عدالتی احکامات پر درج کیا گیا۔

  • فائرنگ سے جاں بحق پی آئی اے ملازمین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

    فائرنگ سے جاں بحق پی آئی اے ملازمین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

    کراچی : پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران کراچی ائیر پورٹ پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق عنایت رضا اور سلیم اکبر کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی عنایت رضا کو 4 سے 6فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئی۔ سلیم اکبر کو سینے پر بائیں جانب گولی لگی.

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے جاں بحق ملازم عنایت رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ عنایت رضاکو الٹے ہاتھ کی طرف طرف سینے پر گولی لگی جو ان کے سیدھے ہاتھ کی طرف پیٹھ سے باہر نکلی۔

    عنایت رضا کو چار سے چھ فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئی ۔ اسی واقعے میں فائرنگ سے جاں بحق سلیم اکبر کی ایڈیشنل پولیس سرجن کی رپورٹ سامنے آگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر کرافٹ انجیئنر سلیم اکبر کو گولی سینے پر بائیں جانب لگی، گولی پیٹ سے دائیں جانب نکل گئی جس کے باعث موت واقع ہوئی۔

    ڈی آئی جی ایسٹ کامران فضل کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کے واقعے کے بہت سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں، گولیوں کے خول فارنسک ٹیسٹ کے لیے بھجوادیے تھے رپورٹ کا انتظار ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ایک سے دو روز میں واقعے میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کرلیا جائے گا۔