Tag: پی آئی اے نجکاری

  • بڑی پیش رفت ، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب

    بڑی پیش رفت ، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب

    اسلام آباد : پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب کرلیں ، وفاقی حکومت پی آئی اے کا صرف ہوابازی شعبہ نجی تحویل میں دیناچاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب کرلی گئیں ، نجکاری حکام نے کہا ہے کہ بولیاں 3مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ نجکاری سےقبل پی آئی اے کے نقصانات،قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کردیےگئے ہیں، وفاقی حکومت پی آئی اے کا صرف ہوابازی شعبہ نجی تحویل میں دیناچاہتی ہے۔

    نجکاری حکام نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے51فیصدشیئرزنجی تحویل میں دیےجائیں گے جبکہ پی آئی اے کے 49 فیصد شیئرزحکومت پاکستان کی ملکیت ہوں گے۔

    حکام کے مطابق پی آئی اے کے اکثریتی شیئرز نجی تحویل میں جانے سے انتظامی کنٹرول بھی نجی کمپنی کا ہوگا۔

    یاد رہے حکومت نے نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم نجکاری آئی ایم ایف ٹرم اینڈ کنڈیشن کے مطابق ہوگی۔

    دوسری جانب قومی ایئرلائن پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے پا گئی ہے، کمرشل بینکوں کی جانب سےرواں ہفتےاین او سی اوراثاثےواپس منتقل ہو جائیں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو دس برسوں تک تقریبا بارہ فیصد شرح سود پرقرض ملے گا، ابتدائی طورپر پی آئی اے کے اکاون فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے اور انچاس فیصد شئیرز حکومت ملکیت میں ہی رہیں گے۔

    ذرائع کے مطابق کہ نجکاری سےموصول رقم پی آئی اے کی بحالی پر خرچ کرنے کی تجویزہے، جو پارٹی پی آئی اے خریدے گی اسے پی آئی اے میں اکاون فیصد سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

  • پی آئی اے نجکاری کیلئے تیار، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دیدی

    پی آئی اے نجکاری کیلئے تیار، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دیدی

    پاکستان ایئر لائن کی نجکاری کے عمل میں نہایت اہم پیشرفت سامنے آگئی، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومتی منصوبے کی منظوری دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے حکومتی منصوبے کی منظوری دیدی ہے، پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کے بعد 4 گھنٹے طویل اجلاس ختم ہوگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایس ای سی پی قوانین کے تحت فیصلوں کے متعلق بورڈ سے منظوری لینا لازمی ہے، اجلاس میں ملازمین کے مستقبل سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔

    جن ملازمین کی سروس 4 سال رہ گئی ہے انھیں ریٹائر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، نجکاری سے پہلے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویز بھی زیرغور آئی۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں نجکاری کے حوالے سے مالیاتی مشیر ارنسٹ ینگ کمپنی کی رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے بورڈ اکتوبر 2023 سےغیرفعال تھا۔ کابینہ نے پی آئی اے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری چند دن پہلے ہی دی تھی۔

  • آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا

    آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے قرض ری شیڈولنگ پلان منظور کر لیا، پی آئی اے کے قرض ری شیڈول پلان کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے قرض ری شیڈولنگ پلان منظور کر لیا۔

    نجکاری کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ روز وزارت نجکاری وخزانہ کے حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کامیاب رہے، پی آئی اے کے قرض ری شیڈول پلان کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا، آئی ایم ایف نے ایک سال کیلئے حکومت پاکستان کو پی آئی اے قرض پر سود ادا کرنے کیلئے اتفاق کیا ہے، دوسو اسی ارب قرض پر بینکوں کو حکومت پاکستان بارہ فیصد شرح سود پر ایک سال کیلئے ادا کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے بینکوں کو پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کیلئے نہیں ہوگا، پی آئی اے کی نجکاری ایک سال کے عرصے میں کرکے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیا جائے گا۔

    نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا تھا کہ نجکاری کے بعد روزویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیے جانے کا امکان ہے، کابینہ سے منظوری پر کمرشل بینکوں کیجانب سے پی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہونے سے نجکاری جلد ہو گی۔

    پی آئی اے قرض ری شیڈولنگ پلان پر رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے مزید بھی بات چیت جاری رہے گی۔

  • پی آئی اے کی قانونی تقسیم کے لیے تجویز پیش

    پی آئی اے کی قانونی تقسیم کے لیے تجویز پیش

    اسلام آباد : پی آئی اے نجکاری کیلئے متعین مالیاتی مشیروں نے پی آئی اے کی قانونی تقسیم پر تجویز پیش کردی ، قانونی تقسیم کا مقصد بنیادی ایوی ایشن کے کاروباراور اثاثوں کو الگ کرنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت نجکاری میں پی آئی اے کی نجکاری پر مشاورتی اجلاس ہوا، نگراں وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں خزانہ، ہوا بازی، قانون اور نجکاری ڈویژن کے ارکان شریک ہوئے۔

    نجکاری کمیشن کے سیکرٹریز، پی آئی اے کے سی ای او ، وزارتوں کے قانونی اور مالیاتی مشیروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

    پی آئی اےنجکاری کیلئےمتعین مالیاتی مشیروں نے پی آئی اے کی قانونی تقسیم پر تجویزدیں ، قانونی تقسیم کا مقصد بنیادی ایوی ایشن کے کاروبار اور اثاثوں کو الگ کرنا تھا، غیر بنیادی اثاثوں کوایک ہولڈنگ کمپنی کے ڈھانچے میں شامل کیا جائے گا۔

    نجکاری سے متعلق مزید اقدامات کیلئے روڈ میپ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشورے کو شامل کرکے تجویز کو مزید معقول بنایاجائے گا۔

    تجاویزکو حتمی منظوری کےلیے وفاقی کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔

  • روزویلٹ ہوٹل کے بعد پی آئی اے کے پیرس میں ‘اسکرائب ہوٹل’ کی نجکاری کا منصوبہ تیار

    روزویلٹ ہوٹل کے بعد پی آئی اے کے پیرس میں ‘اسکرائب ہوٹل’ کی نجکاری کا منصوبہ تیار

    کراچی : امریکا میں روزویلٹ ہوٹل کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے پیرس میں اسکرائب ہوٹل کی نجکاری کا منصوبہ بنالیا گیا، اسکرائب ہوٹل پیرس کی موجودہ قیمت اندازََ 200 ملین ڈالر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر نجکاری کمیشن نے پی آئی اے سے اثاثوں، مالی اور انتظامی معاہدوں کی تفصیل مانگ لیں۔

    نجکاری کمیشن نے امریکا میں روزویلٹ ہوٹل کے بعد پی آئی اے کے پیرس میں اسکرائب ہوٹل کی نجکاری کا منصوبہ بنالیا، اسکرائب ہوٹل پیرس کی موجودہ قیمت کا اندازہ دو سو ملین ڈالر ہے۔

    پی آئی اے نے اسکرائب ہوٹل پیرس دو ہزار دو میں خریدا تھا، ذرائع کے مطابق ہالینڈ پراپرٹی، نیویارک گھر اور پاکستان سمیت ایک سو چھہتر ارب اثاثوں کی فروخت کی تیاری کرلی گئی ہے۔

    روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے فرمز کو نو اکتوبر تک درخواستیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے، ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اثاثوں کی حقیقی جانچ پڑتال ناگزیر ہے۔۔۔۔

  • نجکاری کیلئے پی آئی اے  کی تنظیم نو کا کام تیز

    نجکاری کیلئے پی آئی اے کی تنظیم نو کا کام تیز

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی تنظیم نو کے لئے ماہر تجربہ کار فرمز سے درخواست طلب کرلیں ، کارپوریٹ اور لافرمز پی آئی اے کی تنظیم نو کا پلان مرتب کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نجکاری کیلئے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی تنظیم نو کا کام تیز کردیا گیا ، اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ قانونی اور کارپوریٹ فرمز کی خدمات حاصل کرے گی۔

    پی آئی اے کی تنظیم نو منصوبے کی ماہر تجربہ کار فرمز سے درخواست طلب کرلی گئی ہے، کارپوریٹ اور لافرمز پی آئی اے کی تنظیم نو کا پلان مرتب کرے گی۔

    پی آئی اے شعبہ کنٹریکٹ مینجمنٹ کو 6 اکتوبر تک درخواستیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے اور پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ضروری بیلنس شیت ریسٹکچرنگ کیلئے مالی مشیر کی خدمات طلب کرلی گئیں تھیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی مالی تنظیم نو کیلئے مختلف منصوبوں پر مالی مشیر سے تجاویز لی جائیں گی ، جس میں پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے یا پی آئی اے کو ایک ہولڈنگ کمپنی کے ماتحت ادارہ بنانے کی تجاویز شامل ہیں۔

    پی آئی اے کے تمام اثاثے بشمول جائیدادیں، تمام قرضاجات، جہاز اور ملازمین نئی کمپنی کو منتقل کردیئے جائیں گے اور پی آئی اے بحیثیت مالی طور پر صاف یا قرضوں سے پاک کمپنی کو نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں کو پیش کیا جائے گا۔