Tag: پی آئی اے پرواز

  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    فیصل آباد : دبئی جانے والے پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی اور پرواز میں سوار145 مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ، فیصل آباد ایئرپورٹ پر جمعرات کی شام 145 مسافروں کو لے کر پرواز نمبر پی کے ڈبل ٹو تھری دبئی روانہ ہو رہی تھی کہ اسی دوران طیارے کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔

    جس پرپائلٹ نے طیارے کی ایمرجنسی بریک لگائی ، ایمرجنسی بریک کے باعث طیارے کے بائیں سائیڈ کے پچھلے دونوں ٹائرز کی ہوا نکل گئی۔

    رن وے سے رگڑ لگنے پر طیارے کی بائیں سائیڈ کے پچھلے دونوں ٹائروں کونقصان پہنچا تاہم پرواز میں سوار145مسافر اور عملہ محفوظ رہا،

    ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کوگھر اور ہوٹل بھیج دیا، پروازاب آج دبئی روانہ ہو گی۔

  • پی آئی اے کی پرواز میں جلنے کی بو آنے پر ایمرجنسی نافذ

    پی آئی اے کی پرواز میں جلنے کی بو آنے پر ایمرجنسی نافذ

    کراچی: پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے طیارے میں اشیا خورونوش کی جگہ پر جلنے کی بو کی اطلاع ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دھوئیں کی اطلاع کے باعث طیارے کو کافی دیر تک دبئی ائر پورٹ پر روکا گیا۔ اسموک کی اطلاع ملنے پر طیارے کے اطراف ایمرجنسی ڈیکلئیر کی گئی۔

    ایمرجنسی کے باعث فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز سمیت متعلقہ انتظامات کیے گئے، عملے کی جانب سے کافی دیر جانچ پڑتال کے بعد جہاز کو کلئیر کیا گیا۔

    مذکورہ پرواز کافی تاخیر کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی، ایئر لائن ترجمان نے پرواز میں اسموک کی طلاع اور پرواز کی تاخیر سے روانگی کی تصدیق کی ہے۔

  • پی آئی اے طیارے کی اڑان بھرتے ہی جدہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    پی آئی اے طیارے کی اڑان بھرتے ہی جدہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    کراچی : جدہ سے سیالکوٹ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کو اسموگ الارم بجنے پر طیارے کو جدہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کے کاکپٹ میں اسموگ الارم بجنا شروع ہوگیا، جس پر کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کی جدہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

    بوئنگ 777 طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کاکپٹ میں اسموگ الارم کی وارننگ آگئی، پرواز پی کے746 نے جدہ سے سیالکوٹ کیلئے اڑان بھری تھی، پرواز میں375مسافر سوار تھے۔

    جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے انجینئرز کو طلب کرلیا گیا، طیارے کی چیکنگ کے بعد پرواز کو سیالکوٹ کے بجائے کراچی روانہ کیا جائے گا۔

    ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے طیارہ تبدیل کرنے کے بعد مسافروں کو سیالکوٹ روانہ کیا جائے گا۔