Tag: پی آئی اے پروازوں

  • یورپی ممالک کیلئے پی آئی اے پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید

    یورپی ممالک کیلئے پی آئی اے پروازوں پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید

    اسلام آباد : یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا حکام آج سے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی جانچ پڑتال کریں گے، کامیابی پرپی آئی اے کی یورپی ممالک کیلئے پروازیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی یورپی ملکوں کیلئے پروازوں کی بحالی کے اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا حکام آج سے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی جانچ پڑتال کریں گے، ایاسا حکام پی آئی اے کے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکےفلائٹ سیفٹی پروگرام کابھی آڈٹ ہوگا، پائلٹ لائسنس اور ایئر وردی نیس فلائٹ اسٹینڈرڈ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ایاساحکام یکم دسمبرتک پی آئی اےاورسول ایوی ایشن کی جانچ پڑتال کریں گے۔

    سیفٹی آڈٹ میں کامیابی پرپی آئی اے کی یورپی ممالک کیلئے پروازیں بحال ہونے کا امکان ہے، پی آئی اےکی یورپی ممالک کیلئے پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی ہے۔

    گذشتہ روز یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم کراچی پہنچی تھی ، ایئرپورٹ پر سی اےاے حکام نےایاساکی ٹیم کااستقبال کیا تھا۔

    ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ ایاسا کی جانب سےدیےگئےاہداف کافی عرصہ قبل مکمل کرلئےتھے، کامیاب آڈٹ کےبعدیورپ اوربرطانیہ میں پروازوں کی اجازت مل جائےگی، برطانیہ کا روٹ پی آئی اے کیلئے انتہائی اہم ہے۔

  • 11 دنوں میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 537 سے زائد ہوگئی

    11 دنوں میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 537 سے زائد ہوگئی

    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کی گیارہ روز میں منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 500 سے زائد ہوگئی ، پروازوں میں کراچی آنے جانے کی 22 پروازیں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کا اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہے،11 دنوں میں پی آئی اےکی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 537 سے زائد ہوگئی۔

    ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی آنےجانےکی 22 پروازیں شامل ہیں جبکہ کراچی اسلام آباد کی تمام 7 پروازیں منسوخ ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی لاہور 4 پروازیں پی کے 302 پی کے 303 پی کے 304 پی کے 305 ، کراچی بہاولپور پی کے 588 پی کے 589، رحیم یار خان پی کے 582 پی کے 583 منسوخ، کراچی کوئٹہ پی کے 310 پی کے 311، سکھر پی کے 536 پی کے 537 بھی منسوخ ہوئیں۔

    منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی دبئی پی کے 213، ملتان پی کے 330، دمام کراچی پی کے 242 ، لاہور جدہ پی کے 759، بحرین پی کے 189 پی کے 190، دبئی پی کے 203 ، لاہور صلالہ پی کے 129، پی کے 130، دمام پی کے 247، پی کے 248 ، سیالکوٹ دبئی پی کے 179، مسقط پی کے 281 پی کے 282 شامل ہیں۔

    جدہ سیالکوٹ پی کے 746 ، کویت سٹی سیالکوٹ پی کے 240 ، اسلام آباد گلگت پی کے 601، پی کے 602 پی کے 605 اور پی کے 606 ، اسلام آباد کوئٹہ پی کے 325 پی کے 326، اسکردو پی کے 451 پی کے 452 ، اسلام آباد سکھر پی کے 631 پی کے 632، دبئی پی کے 211 پی کے 212 بھی منسوخ کردی گئی۔

    اسلام آباد شارجہ پی کے 181، پی کے 182 ابوظہبی پی کے 261 ، پی کے 262 ، پشاور شارجہ پی کے 257 پی کے 258، ابوظہبی پی کے 217 پی کے 218 ، دبئی پشاور پی کے 284 ، جدہ سے پی کے 736 ، دبئی ملتان پی کے 222 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

  • پی آئی اے پروازوں کی معطلی : بیرون ملک سے  پاکستانیوں کی میتوں کی پاکستان واپسی میں مشکلات

    پی آئی اے پروازوں کی معطلی : بیرون ملک سے پاکستانیوں کی میتوں کی پاکستان واپسی میں مشکلات

    کراچی : پی آئی اے پروازوں کی معطلی کے باعث بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کی میتوں کی پاکستان واپسی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اےپروازوں کی معطلی سے بیرون ملک مقیم پاکستانی پریشان ہیں ، بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کی میتوں کی پاکستان واپسی میں مشکلات پیش آرہی ہے۔

    ریاض سے 5 پاکستانیوں کی میتوں کوپاکستان نہیں پہنچایا جاسکا ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے بیرون ملک انتقال کرجانےوالےپاکستانیوں کی میتیں بلا معاوضہ پہنچاتی ہے جبکہ دیگر ایئرلائنز سے میتیں واپس لانے کی صورت میں بھاری اخراجات کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

    بیرون ملک پاکستانیوں نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کیلئے حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کردیا ہے۔

    خیال رہے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر رہے گا، آج صرف 20 پروازوں کو فیول فراہم کیا گیا ہے، پی آئی اے کی ادائیگی کی حد کے اندر 20 پروازوں کو فیول فراہم کیا جاسکتا ہے۔