Tag: پی آئی اے پروازیں

  • پی آئی اے  کا پلان بی کے تحت محدود فلائٹ آپریشن جاری

    پی آئی اے کا پلان بی کے تحت محدود فلائٹ آپریشن جاری

    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کی کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں  سترہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کا پلان بی کے تحت محدود فلائٹ آپریشن جاری ہے، کراچی سمیت ملک کے دیگرشہروں جبکہ اسلام آباد، کوئٹہ اور اسکردو کے درمیان آپریٹ ہونے والی سترہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ اور اسلام آباد کی پرواز پی کے تین سو دس اور پی کے تین سوگیارہ منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ کراچی سے اسلام کی پروازیں پی کے تین سو اڑسٹھ اور تین سو آٹھ بھی منسوخ کی گئیں ہیں۔

    اسلام آباد تا اسکردو دوطرفہ پروازیں پی کے چارسو اکاون اور چارسو باون منسوخ کی گئی جبکہ کراچی سے تربت کی پروازپی کے پانچ سوایک ، کراچی تا سکھردوطرفہ پروازیں پی کے پانچ سو چھتیس اور پانچ سو سینتیس بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

    اسی طرح کراچی تا لاہور پروازیں پی کے تین سو باسٹھ اور تین سو دو منسوخ کردی گئیں جبکہ اسلام آباد اور گلگت کی دوطرفہ پروازیں پی کے چھ سو پانچ اور چھ سو چھ ، اسلام آباد تا کوئٹہ پروازیں تین سو پچیس اور تین سو گیارہ کے ساتھ ساتھ کوئٹہ اور اسکردو کے درمیان آپریٹ ہونے والی دوطرفہ پروازیں پی کے چار سو اکاون اور چارسو باون منسوخ کردی گئی ہیں۔

  • پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں براہ راست پروازوں پر پابندی ختم ہونے کا امکان روشن

    پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں براہ راست پروازوں پر پابندی ختم ہونے کا امکان روشن

    کراچی : یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی 7 مارچ سے پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گی، جس میں کامیابی پر پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں براہ راست پروازوں پر پابندی ختم ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا کے آڈٹ کے معاملے پر پی آئی اے نے کراچی لاہور اور اسلام آباد اسٹیشنز کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی۔

    پی آئی اے جنرل منیجر جہانگیر بلوچ ٹیم کی سربراہی کریں گے ، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی 7 مارچ سے پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔

    ریموٹ آڈٹ میں کامیابی پر یورپی ایوی ایشن ٹیم پاکستان آکر پی آئی اے کا آن سائیٹ آڈٹ کرے گی، جس میں کامیابی پر پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں براہ راست پروازوں پر پابندی ختم ہوجائے گی۔

    پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سیکٹر سے سالانہ اربوں روپے آمدنی ہوتی تھی، جولائی 2020 سے پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد پی آئی اے پر برطانیہ اور یورپ میں پابندی عائد کی تھی۔

  • یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے

    یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے

    کراچی: یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ، سول ایوی ایشن کی ٹیم یورپی حکام سےملاقات کیلئےبرسلز پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پروازوں کی یورپ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ، یورپی کمیشن اور ایاسا نے سی اے اے حکام کو طلب کرلیا۔

    جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 5رکنی اعلیٰ سطح وفد یورپی حکام سے ملاقات کے لئے برسلز پہنچ گیا ہے۔

    یورپ میں پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی سے متعلق کل اجلاس ہوگا ، جس میں وفد یورپی سیفٹی ایجنسی کو کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دے گا۔

    ہوا بازوں کے لائسنسنگ کےاجرا رجسٹریشن پرپیشرفت پریورپی حکام کوآگاہ کرے گا۔

    ترجمان سی اےاے کا کہنا ہے کہ پیشرفت ہونے پر یورپی کمیشن کی ٹیم آڈٹ پر پاکستان پہنچےگی، یورپی حکام کا دورہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔

    ہوا بازوں کے امتحانات کیلئے سی اے اے میں برطانوی سول ایوی ایشن کا سسٹم نصب ہیں ، مطمئن ہونے پر یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہوں گے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازیں بحال کرنے سے پھر انکار کردیا تھا۔

    یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اعتماد بحال کرنے تک پاکستان کے آن سائٹ دورے سے بھی انکار کردیا تھا اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ایاسا نے کہا ہے کہ اوور سائٹ اور رجسٹریشن سے متعلق اقدامات کرنے تک پروازیں بحال نہیں کر سکتے۔