Tag: پی آئی اے کرائے

  • حج فلائٹ کے کرائے کتنے ہوں گے؟

    حج فلائٹ کے کرائے کتنے ہوں گے؟

    کراچی: حج آپریشن برائے سال 2022 کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے کرایہ اور قواعد جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن برائے سال 2022 سے متعلق کرائے اور قواعد جاری کر دیے، قومی ایئر لائن کا حج آپریشن 6 جون سے متوقع ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن پروازوں کا کرایہ نارتھ اور ساؤتھ ریجن کے تحت مقرر کر دیا ہے، تمام کرائے امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی روپے میں ادا کرنا ہوں گے۔

    کوئٹہ کراچی پر مشتمل ساؤتھ ریجن سے کم سے کم کرایہ 810 ڈالر جب کہ کوئٹہ، کراچی ساؤتھ ریجن میں زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

    لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور پر مشتمل نارتھ سیکٹر کے لیے کم سے کم کرایہ 860 ڈالر، جب کہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 1150 ڈالر کے مساوی مقرر کیا گیا ہے۔

    پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 31 مئی کو شروع ہونا تھا تاہم وزارت مذہبی امور کی جانب سے فلائٹ شیڈول جاری نہ ہونے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن تاخیر کا شکار ہو گیا ہے، اور اب 6 جون سے فلائٹ آپریشن متوقع ہے۔

    پاکستان سے مدینہ، جدہ کے لیے پروازیں 3 جولائی تک جاری رہیں گی، جب کہ بعد از حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔

    ایگزیکٹو اکانومی کلاس حجاج کو 40 کلو بیگج، 7 کلو ہینڈ کیری کی اجازت ہوگی، جب کہ اکانومی کلاس حجاج کو 35 کلو بیگج، 7 کلو سامان ہینڈ کیری کی اجازت ہوگی۔

  • کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کراچی: کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے، پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان پروازوں کے کرایوں میں 15 فی صد کمی کا اعلان کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن نے کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں دو مہینے کے لیے کمی کر دی ہے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کی سہولت 15 نومبر تک میسر رہے گی۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے فیصل آباد سے کراچی کے اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں بھی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے کراچی آنے اور جانے والی پروازوں کے کرائے میں 20 فی صد کمی کر دی گئی ہے، کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    پی آئی اے کا کرایوں میں زبردست کمی کااعلان

    یاد رہے کہ 4 ستمبر کو بھی قومی ایئر لائن کرایوں میں زبردست کمی کا اعلان کیا تھا، پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان نیا پیکج متعارف کرایا، ترجمان کا کہنا تھا کہ 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 7400 روپے جب کہ دو طرفہ کرایہ 13500 کر دیا گیا ہے۔

    35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 8400 روپے اور دو طرفہ کرایہ 15000 روپے کیا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پر کشش کرایوں سے لوگ سیر و تفریح کا موقع حاصل کر سکیں گے۔