Tag: پی آئی اے کنٹری منیجر

  • کابل ایئر پورٹ پر مسافر سے جھگڑا، پی آئی اے کنٹری منیجر کی گرفتاری و رہائی

    کابل ایئر پورٹ پر مسافر سے جھگڑا، پی آئی اے کنٹری منیجر کی گرفتاری و رہائی

    کابل : افغانستان میں مسافر نے جھگڑے کے بعد پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو گرفتار کرادیا، پاکستانی سفارتخانے نے ضمانت ہر رہائی دلوائی، پی آئی اے ہیڈ آفس نے ملازم سے کوئی تعاون نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن سے اسلام آباد کی کابل سے کنٹکنگ فلائٹ میں افغان مسافر اپنے قیمتی موبائل سے محروم ہوگیا، سامان سے موبائل چوری ہونے پر مسافر نے کابل ائیر ہورٹ پر شور شرابا کردیا۔

    اس موقع پر پی آئی اے عملے سے مسافر کی تلخ کلامی بھی ہوئی، بعد ازاں مذکورہ مسافر نے پی آئی اے کے کنٹری منیجر کے خلاف کابل پولیس کو شکایت درج کرادی۔

    ذرائع کے مطابق کابل پولیس نے مسافر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹری منیجر کمال عامر کو حراست میں لے لیا۔ کنٹری منیجر نے اپنی حراست سے متعلق پی آئی اے ہیڈ آفس اور پاکستانی سفارت خانے کو بھی آگاہ کیا۔

    رابطے کے باوجود پی آئی اے ہیڈ آفس نے اپنے ملازم سے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا لیکن پاکستانی سفارت خانے نے پی آئی اے کے منیجر کی ضمانت کروائی، مسافر کو 24 گھنٹے میں چوری ہونے والے سامان واپس دلوانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

  • پی آئی اے نے اسپین کے کنٹری منیجرکومعطل کردیا

    پی آئی اے نے اسپین کے کنٹری منیجرکومعطل کردیا

    کراچی : پی آئی اے نے اسپین میں تعینات ائر لائن کے کنٹری منیجر کو مبینہ طور پر کوئی الزام عائد کئے بغیر معطل کردیا، سلیم اللہ شاہانی کو پی آئی اے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اے انتظامیہ نے انوکھے احکامات کے تحت ائر لائن کے اسپین میں تعینات کنٹری منیجر سلیم اللہ شاہانی کو مبینہ طور پر کوئی الزام عائد کئے بغیر معطل کردیا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں سلیم اللہ شاہانی کو فوری طور پر پی آئی اے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملازم کی معطلی کے احکامات میں اس پر الزام کا ذکر کرنا ضروری ہے، انکوائری کے بغیر مبینہ طور سے اہلکار کو معطل نہیں کیا جا سکتا۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے کی بہتری کیلئے ناتجربہ کارافسران کونیا ٹاسک مل گیا


    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ معطل کیے جانے افسر کو وطن واپسی کے لئے مناسب وقت بھی نہیں دیا گیا۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے انویسٹمنٹ بورڈ کا اجلاس، وزیرکی غیرقانونی شرکت


    معطلی کے مذکورہ احکامات پر ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ کنٹری مینیجر کی معطلی قوانین کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔