Tag: پی آئی اے کی نجکاری

  • پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر پیش رفت

    پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر پیش رفت

    اسلام آباد : نجی کمپنیوں نے پی آئی اے کی ڈومیسٹک اور بین الاقوامی روٹس پر یومیہ پروازوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر پیش رفت ہوئی، نجی کمپنیوں نے قومی ایئرلائن کی یومیہ پروازوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں نے قومی ایئرلائن کی آمدنی اورایئرسروس ایگریمنٹ کی تفصیلات بھی مانگ لیں اور سوال کیا ایئر سروس ایگریمنٹ معاہدے کن ممالک کیساتھ ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن کی ڈومیسٹک اور بین الاقوامی روٹس پریومیہ پروازوں، آمدن کی تفصیلات بھی مانگ لیں جبکہ یومیہ،سہ ماہی اورسالانہ پروازوں،آمدن کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ پقومی ایئرلائن کے طیاروں کی مکمل تفصیلات بھی نجی کمپنیوں نے طلب کی ہیں۔

  • پی آئی اے کی نجکاری اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان

    پی آئی اے کی نجکاری اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان

    اسلام آباد : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ، 6 کمپنیاں شارٹ لسٹ کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے 6 کمپنیاں شارٹ لسٹ کرلی گئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ لسٹ کمپنیوں نے قومی ایئرلائن سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں۔

    شارٹ لسٹ کمپنیوں نے مالی امور کا جائزہ لینےکیلئےجولائی تک وقت مانگاہے، شارٹ لسٹ کمپنیوں کے کنسورشیم کوپی آئی اے کی معلومات فراہم کی جارہی ہے۔

    جس کے بعد پی آئی اے کی نجکاری اگست کےپہلےہفتےمیں ہونے کا امکان ہے۔

  • پی آئی اے کی نجکاری :  کتنے ملازمین کو نکالا جائے گا؟ اہم خبر سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری : کتنے ملازمین کو نکالا جائے گا؟ اہم خبر سامنے آگئی

    اسلام آباد : پی آئی اے بورڈ آف گورنرز نے ادارے کی نجکاری کی صورت میں جن ملازمین کی مدت چارسال رہ گئی، انہیں ریٹائر کرنے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف گورنرز نے ادارے کی نجکاری کے لیے حکومت کوگرین سگنل دے دیا۔

    قومی ایئرلائن کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس میں نجکاری سے متعلق امور پرمشاورت کی اور ملازمین کے مستقبل سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں جن ملازمین کی مدت چارسال رہ گئی، انہیں ریٹائر کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم پر بھی مشاورت ہوئی۔

    اس سے قبل حکومت نے قومی ایئرلائن کو پرائیویٹائز کرنے سے پہلے ہوابازی اور ہولڈنگ کی دو کمپنیاں بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ادارے کی نجکاری سے پہلے تمام قرضے حکومت ادا کرے گی ، حکومت 88 ملین ڈالر کے غیرملکی قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ نہیں کرنا چاہتی بلکہ حکومت 10 سال کے لئے نئی شرح سود پر قرض کی اسیٹلمنٹ کی کوشش کررہی ہے۔ جبکہ پی آئی اے کے مقامی قرضےہولڈنگ کمپنی کومنتقل ہوں گے۔

  • نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ

    نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، تاہم نجکاری آئی ایم ایف ٹرم اینڈ کنڈیشن کے مطابق ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی مالیاتی حالت بہتر بنانے کیلئے پی آئی اے سے متعلق خصوصی اسکیم تیارکرلی اور بورڈ نے ابتدائی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نئے آئی ایم ایف پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری آئی ایم ایف ٹرم اینڈ کنڈیشن کے مطابق ہوگی۔

    ذرائع نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے قرض پروگرام سے قبل پی آئی اے کی نجکاری آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی ہولڈنگ کمپنی کے متعلق امور بھی جلد نمٹائے جائیں گے اور پی آئی اے کی ہولڈنگ کمپنی میں تمام قرضے اور واجبات ضم کیے جائیں گے۔

    پی آئی اے کے نقصانات اور قرض 7 سو ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ پی آئی اے کے ذمہ کمرشل بنکوں کا 270 ارب روپے تک قرض ہے، پی آئی اے حکومت کا ساڑھے 3 سو، ایف بی آر اور پی ایس او کے بھی ادا کرنا ہیں۔

  • پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری ، آئی ایم ایف نے پلان طلب کرلیا

    پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری ، آئی ایم ایف نے پلان طلب کرلیا

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر پلان طلب کرلیا، آئی ایم ایف کو نجکاری کیلئے بینکوں اور حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق 1.1 ارب ڈالر کی قسط کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا روز ہے ، پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پرآئی ایم ایف نے پلان طلب کرلیا ہے۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بینکوں اور حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

    پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمرشل بینکوں کیساتھ 12 فیصد تک شرح سودپر ٹرم شیٹ ایگریمنٹ ہو گا، کمرشل بینکوں کیساتھ قرض ٹرم شیٹ معاہدہ طے پانے پر بینکوں سے این او سی ملے گا۔

  • پی آئی اے کی نجکاری اور کے خلاف ملازمین سڑکوں پر آگئے

    پی آئی اے کی نجکاری اور کے خلاف ملازمین سڑکوں پر آگئے

    کراچی: پی آئی اے کے ملازمین نے قومی ایئرلائن کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا پی آئی اے قومی ادارہ ہے اسے اونے پونے بیچنے نہیں دیں دے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری اور فلائٹ کچن کو ٹھیکے پر دینے کے خلاف ملازمین سڑکوں پر آگئے۔

    سی بی اے یونین نے احتجاج کیا اور ملازمین نے پی آئی اے کی نجکاری پر حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ملازمین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے قومی ادارہ ہے اسے اونے پونے بیچنے نہیں دیں دے۔

    سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو ٹکڑوں میں بیچنے کی سازش ہو رہی ہے۔

    اسلام آباد فلائٹ کچن کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ فلائٹ کچن کے موجودہ اخراجات 600 ملین روپے ہیں اور انتظامیہ آؤٹ سورس کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ 1.80 بلین روپے ہے۔

    ہدایت اللہ خان نے پی آئی اے کے بااثر افراد بشمول فواد حسن فواد اور سی ای او پی آئی اے حکام پر نجکاری اور آؤٹ سورسنگ کا الزام لگایا۔

  • حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا گیا

    حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا گیا

    اسلام آباد : پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے نام ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ریکارڈ طلب کیا ہے۔

    مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کوئی فیصلہ نہ لیا جائے، نجکاری کےحوالے سے کابینہ کے فیصلوں ودیگر ریکارڈ مہیا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر سید آصف حسین نے وزیر اعظم کے سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کے نام مراسلہ ارسال کیا تھا اور کہا تھا کہ نگران حکومت کا اسکوپ آئین اور الیکشن ایکٹ میں واضح ہے۔ ایف بی آر کی اصلاحات اہم پالیسی فیصلے میں شامل ہوتی ہے۔ ایف بی آر کی اصلاحات کا معاملہ منتخب حکومت کا اختیار ہے۔

    الیکشن کمیشن کو ان کاموں کی نشاندہی بھی کرنی ہوتی ہے جو نگران حکومت نہیں کر سکتی۔ وزیر اعظم کو مشورہ دیا جائے کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہ کریں۔ایف بی آر میں اصلاحات کا جائزہ عام انتخابات کے بعد منتخب حکومت کے لیے چھوڑ دیں۔

  • قومی ایئرلائن کی نجکاری:  فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا

    قومی ایئرلائن کی نجکاری: فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا

    قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل شروع ہوتے ہی قومی ایئرلائن فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا، اب تک مجموعی طور پر13 فضائی میزبان سلپ ہوئے تاہم ادارے کسی ملازم کو واپس لانے بھی ناکام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر فضائی میزبانوں میں تشویش اور ادارے پر بے یقینی کے سائے منڈلانے لگے۔

    قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل شروع ہوتے ہی قومی ایئرلائن فضائی میزبانوں کے کینڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا، مجموعی طور 13 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوچکے ہیں۔

    سال دوہزار بائیس میں پانچ فضائی میزبان لاپتہ ہوئے تھے، سال 2023 میں کینیڈا کی پروازوں پر سات فضائی کریو ممبرز سلپ ہوئے جبکہ سال دوہزار چوبیس کے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پہلا کریو ممبربھی گزشتہ روز کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوئی۔

    پی آئی اے کی ٹورنٹو فلائٹ پر تعینات ایئر ہوسٹس فائزہ مختار نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پر تعینات تھی۔

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق سوشل ویلفیئر اسٹیٹس کریو کے سلپ ہونے کیوجہ پی آئی اے آج تک کسی بھی فضائی میزبان کو واپس لانے میں ناکام رہی۔

    اس حوالے سے انضباطی کارروائی جاری ہے، پی آئی اے کے سب سے زیادہ فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ میں ہوئے۔

    فائزہ مختار کے مبینہ سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لئے عملے کے ساتھ رپورٹ نہ کرنے پر ہوا، مستقبل میں ایسے واقعات کے روک تھام کے لیے پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے کے پاس موجود فضائی میزبانوں کے حلف ناموں کے ذریعے ایف آئی اے سے بھی کارروائی کے لئے رابطے کرنے کا انتباہ بھی دے دیا۔

  • پی آئی اے کی نجکاری کو چیلنج کردیا گیا

    پی آئی اے کی نجکاری کو چیلنج کردیا گیا

    کراچی : پی آئی اے کی نجکاری کو چیلنج کردیا گیا، عدالت نے درخواست پر فریقین کو 21دسمبر کےلئے نوٹس جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کو چیلنج کردیا گیا، درخواست میں وزارت قانون ،ایوی ایشن، خزانہ ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارنسٹ و ینگ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار سمیرا محمدی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کو بڑے اور اہم فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ، نگراں حکومت از خود کوئی نیا کام نہیں کرسکتی، یہ صرف منتخب حکومت کے کاموں کو مکمل کرسکتی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کا اختیار ہی نہیں،یہ پبلک پرائیویٹ کمپنی ہے، نجکاری کا عمل آئین کے آرٹیکل 18سی کی خلاف ورزی ہے۔

    جس پر چیف جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیئے اثاثے بیچ کر خوش ہیں اور کہتےہیں سرمایہ آرہاہے، جب کمپنیاں دیوالیہ ،لیکویڈیشن ہوتی ہےتوجب بھی لوگ خوش ہوتے ہیں کہ پیسہ آرہا ہے ، یہ سلسلہ نجانے کہاں جا کر رکے گا۔

    جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ یہ بتایا جائے پی آئی اے کو تباہ ہونے سے کیسے روکا جائے، نجکاری کمیشن کے توسط سے کی جارہی ہے تو یہ ایک قانونی ادارہ ہے۔

    بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر فریقین کو 21دسمبر کےلئے نوٹس جاری کردیئے۔

  • پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر پیپلز پارٹی ڈٹ گئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر پیپلز پارٹی ڈٹ گئی

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا پورا ساتھ دینے کا اعلان کردیا اور کہا کسی ملازم کو بیروزگار نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر پیپلز پارٹی ڈٹ گئی ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی آئی اے کے وفد کی ملاقات ہوئی۔.

    پی آئی اے ملازمین کے وفد نے صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللہ خان کی قیادت میں ملاقات کی ، ملاقات میں پیپلز پارٹی اور پیپلز یونٹی کا نجکاری کیخلاف لائحہ تیار کیاگیا۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نون لیگ سے پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پر بات کی نجکاری کی نہیں، دیگر سیاسی معاملات کی طرح نون لیگ پی آئی اے نجکاری کے معاملے پر بھی غلط بیانی کررہی ہے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہم پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کا پورا ساتھ دیں گے ، پی آئی اے کے کسی ملازم کو بیروزگار نہیں ہونے دیں گے۔