Tag: پی آئی اے کی نجکاری

  • پی آئی اے کی نجکاری : ملازمین پر بڑی پابندی عائد

    پی آئی اے کی نجکاری : ملازمین پر بڑی پابندی عائد

    اسلام آباد : قومی ائیر لائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری پر ممکنہ احتجاج سے مبینہ طور پر بچنے کیلئے وفاقی نگراں حکومت نے ملازمین پر قانونی پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری پر احتجاج سے بچنے کیلئے منصوبہ تیار کرلیا، کابینہ کی منظوری سے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا ہے جس کے بعد ملازمین کو احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے پی آئی اے پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے، پی آئی اے میں احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کئی سال سے خسارے میں جارہی ہے، گزشتہ دنوں بھی عدم ادائیگی کی وجہ سے پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد حکومت کی جانب سے رقم ادا کی گئی اور طیاروں کیلئے فیول کی فراہمی شروع ہوئی تھی۔

  • پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری

    پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تیس نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا، جسٹس راحیل کامران شیخ نے نبیل جاوید کاہلوں کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

    عدالت نے حکم نامے میں کہا فریقین تیس نومبر کو جواب داخل کریں، درخواست میں اہم آئینی و قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔۔اٹارنی جنرل پاکستان کو عدالتی معاونت کیلئے نوٹس جاری کیا جاتاہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق نگران حکومت کو روز مرہ امور چلانے کا اختیار ہے لیکن پی آئی اے کی نجکاری کا اختیار نہیں ہےنگران حکومت پالیسی معاملات پر فیصلے نہیں کرسکتی ۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ قومی اثاثے پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے اصلاح کی جائے ، درخواست میں وفاق سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • پی آئی اے کی نجکاری : پرائیویٹائزیشن کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی

    پی آئی اے کی نجکاری : پرائیویٹائزیشن کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی

    کراچی : پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر پرائیویٹائزیشن کمیشن کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا،

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن کے اجلاس میں پی آئی اے کی کارکردگی پر شدید اظہار برہمی کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حالیہ ایندھن کرائسز پر پی آئی اے کی کارکردگی مایوس کن رہی، نجکاری کمیشن کے طلب کرنے کے باوجود تاحال پی آئی اے نے بزنس پلان پیش نہیں کیا۔

    نجکاری کمیشن اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ نے تبدیلی کا عندیہ دیا، جس کے مطابق پی آئی اے اعلیٰ انتظامیہ، پی آئی اے فنانشل آفیسر، شعبہ انجینئرنگ کی تبدیلی کا امکان ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ڈائریکٹر لیول کے افسران کو تبدیل کیا جائے گا، جکارتہ میں 2سال سے گراؤنڈ طیاروں کی واپسی نہ ہونے پر باز پرس کی گئی۔

  • پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بڑی پیشرفت

    پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بڑی پیشرفت

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنےآئی ہے، چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کے ضمن میں سی ای و پی آئی اے کی معاونت کے لئے 4 رکنی اسٹریٹجک بزنس ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسٹریٹجک بزنس ٹیم نجکاری کمیشن و دیگراسٹیک ہولڈرز کو درکار معلومات اکٹھا کرنے اور فراہم کرنے میں بھی معانت کرے گی۔

    مذکورہ ٹیم میں جنرل منیجر فلیٹ پلاننگ، جی ایم بجٹ، ڈپٹی جی ایم کمرشل اور ڈپٹی گی ایم لیگل سروسز شامل ہیں، چیف ایچ آر کے دستخط سے ٹیم کے قیام کا باقاعدہ سرکلر جاری کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں میں پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ نجکاری کاعمل مکمل ہونے تک حکومت ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی۔

    نگراں وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ خسارے کا شکاراداروں کی جلد نجکاری کر کے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔

  • نگراں وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    نگراں وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت  کردی۔

    تفصیلات کے مطابنق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت پی آئی اے کے امور کا جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا، اس موقع پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ نجکاری کاعمل مکمل ہونےتک حکومت ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ خسارے کا شکاراداروں کی جلد نجکاری کر کے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔

    نگراں وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اےکی نجکاری کے عمل پر پیش رفت سےباقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔

  • نگران وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

    نگران وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی تاکہ تاکہ ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس کو پی آئی اے کی مالی صورتحال ،نجکاری کے عمل کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے ، جس پر وزیراعظم نے پی آئی اے کے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہارکیا۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے ، قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے، عوام کے ٹیکسوں سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں۔

    نگران وزیراعظم نے ہدایت کی پی آئی اے ،خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کےعمل کومزید تیز کیا جائے تاکہ ہوابازی شعبے کی اصلاحات سے عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ خسارے کے ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے تاکہ تدارک کیلئے اقدامات کئے جاسکیں، نجکاری کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور پی آئی اے نجکاری کو تیز تر کیا جائے تاکہ ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچایا جائے،وزیراعظم

  • پی آئی اے کی نجکاری،  ادارے  کو  2 کمپنیوں میں تقسیم کرنے کیلئے اقدامات شروع

    پی آئی اے کی نجکاری، ادارے کو 2 کمپنیوں میں تقسیم کرنے کیلئے اقدامات شروع

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کی نجکاری سے قبل ادارے دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ادارے کی تنظیم نو کا عمل تیز کردیا گیا، پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

    پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ضروری بیلنس شیت ریسٹکچرنگ کیلئے مالی مشیر کی خدمات طلب کرلی گئیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی مالی تنظیم نو کیلئے مختلف منصوبوں پر مالی مشیر سے تجاویز لی جائیں گی ، جس میں پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے یا پی آئی اے کو ایک ہولڈنگ کمپنی کے ماتحت ادارہ بنانے کی تجاویز شامل ہیں۔

    پی آئی اے کے تمام اثاثے بشمول جائیدادیں، تمام قرضاجات، جہاز اور ملازمین نئی کمپنی کو منتقل کردیئے جائیں گے اور پی آئی اے بحیثیت مالی طور پر صاف یا قرضوں سے پاک کمپنی کو نجکاری کیلئے سرمایہ کاروں کو پیش کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے 147 ارب روپے کے اثاثوں کے مقابلے میں قرضوں کی مالیت 742 ارب روپے ہے ، زیادہ تر قرضے 2003 سے ہونے والے خسارے کو پورا کرنے کیلئے لئے گئے جس پر پی آئی اے پر 150 ارب سالانہ کی ادائیگیوں کا بوجھ پڑتا ہے۔

    قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے ایئر لائن کا آپریشن جاری رہنا انتہائی ضروری ہے۔

    گذشتہ روز وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت اجلاس نگران وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے مقرر کردہ ہدف کو پورا کرنے کے لیے منعقد ہوا تھا۔

    جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری ک کے معاملے پر واضح ٹائم لائن پر اتفاق کیا گیا، فواد حسن فواد نے پی آئی اے انتظامیہ اور ایوی ایشن ڈویژن سمیت مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی، جو پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ اور نجکاری کے عمل پر مرکوز تھی۔

  • حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں، سردارمہتاب خان

    حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں، سردارمہتاب خان

    پشاور : وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں، پی آئی اے کو مستعد انتظامیہ کے ذریعے کامیاب ائرلائن میں ڈھالا جارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ائرپورٹ کی توسیع کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سردارمہتاب احمد خان نے کہا کہ پشاور ائرپورٹ کی توسیع کے لئے 3 ارب روپے کی لاگت سے تعمیراتی منصوبے پرکام جاری ہے، معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایئر لائنز کالے بکروں کی قربانی سے نہیں بلکہ اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار سے چلا کرتی ہیں، پی آئی اے کو سدھارنے کے لئے کالے بکروں کی نہیں بلکہ اس کی کالی بھیڑوں کی قربانی دینا ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ کی توسیع کے منصوبہ کو رواں سال ستمبر میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 36ارب روپے رہا۔

    سردار مہتاب خان نے کہا کہ احتساب، میرٹ اور ٹرانسپرنسی پی آئی اے میں انتظامی اصلاحات کا اہم حصہ ہیں۔ نئے جہازوں کے حصول اور انجنئیرنگ ڈپارٹمنٹ کی بہتری کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

  • کراچی: پی آئی اے احتجاجی ملازمین اور پو لیس میں جھڑپ، دو ملازم جاں بحق

    کراچی: پی آئی اے احتجاجی ملازمین اور پو لیس میں جھڑپ، دو ملازم جاں بحق

    کراچی: پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز نے دھاوابول دیا، آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، فائرنگ سے دو ملازم جاں بحق ہوگئے۔

    کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین کی طرف سے مظاہرے کے دوران احتجاج کرنے والوں کی پولیس سے جھڑپ ہو ئی، پولیس اور رینجرز کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

    لازمی سروس کے قانون کے بعد حکومت نے ایک اور وار کیا، ملازمین کے جاری احتجاج کو کچلنے کے لئے حکومت فل ایکشن میں آگئی، ملازمین نےاحتجاجی ریلی نکالی، ریلی جب کارگو گیٹ پر پہنچی تو حکومت نے احتجاجی مظاہرین کا پانی کی توپوں سے استقبال کیا۔

    پی آئی اے ہیڈ آفس کا کارگو گیٹ میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا،پولیس اور رینجرز نے مظاہریں کو منشر کر نے کیلئے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

    مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں فائرنگ سے پی آئی اے کے ملازم عنایت رضا گولی لگنے سے زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

    پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف پولیس اور مظاہرین کے احتجاج کی کوریج روکنے کی کوشش کی، سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈیو ٹی پر مو جود صحا فیوں اور کیمرہ مین پر لا ٹھیاں برسائی۔

    پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہوائی فائرنگ سےچند ملازمین رخمی ہوگئے اور ان میں سے ایک رخمی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ پولیس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پپلزیونٹی کےعہدیداران کو حراست میں لےلیا۔


    دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ پولیس اوررینجرزکو ہدایت تھی کہ سختی نہیں کرنی، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ نہیں کی گئی۔

    رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ رینجرز کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی تو فائرنگ کس نے کی۔

    ترجمان پی آئی اے دانیا گیلانی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ پرامید ہیں تمام فلائٹس مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

    پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والے گیارہ افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ ایک زخمی آغاخان اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑگیا ۔


    Two dead as PIA workers clash with law enforcers by arynews

    جناح اسپتال کی جوائنٹ ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں دوران علاج پچاس سالہ سلیم اکبردم توڑ گئے ۔

    جبکہ فیصل کو آپریشن تھیٹر میں طبی امداد دی گئی ، دیگر زخمیوں میں 55 سالہ ہاشم رضا، 40 سالہ زبیر، 30 شفیق دلشاد ، 45 سالہ ارشد حسین جعفری ، 45 سالہ رفیق حسین، 40 سالہ رضوان حسن، 32 سالہ نادر، اور 35 سالہ امجد اقبال کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی گئی ۔


    PIA employees and media dealt with in the same… by arynews

    اس کے علاوہ نجی ٹی وی کے ایک کیمرہ مین کو بھی طبی امداد دیکر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، گلشن اقبال میں واقع کراچی کے نجی اسپتال میں پی آئی اے کے ایک ملازم عنایت رضا بھی دوران علاج دم توڑ گئے تھے ، گلشن اقبال کے نجی اسپتال میں مجموعی طور پر چار زخمیوں کو لایا گیا تھا ، لیاقت نیشنل اسپتال میں بھی تین زخمیوں کو طبی امداد دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ ملتان میں بھی احتجاجی ملازمین نے وزیر ا عظم اور ائیر لیگ کے پوسٹرز پھاڑ دیئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جبکہ فیصل آباد میں بھی پی آئی اے دفاتراحتجاج کےطورپربندکردیےگئے۔

     

     

  • پی آئی اے کی نجکاری: ہیڈ آفس سمیت تمام دفاترکی تالابندی کا اعلان

    پی آئی اے کی نجکاری: ہیڈ آفس سمیت تمام دفاترکی تالابندی کا اعلان

    کراچی : پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے قومی اسمبلی سے پاس کئے گئے ترمیمی بل کے خلاف کل سے پی آئی اے ہیڈ آفس اور پورے پاکستان میں تمام دفاتر کی تالابندی اور دو فروری سے پی آئی اے کا تمام فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن سہیل بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے پر شب خون مارتے ہوئے پی آئی اے کی نجکاری کے لئے آرڈیننس جاری کیا گیا تھا اس کے بعد قومی اسمبلی میں پی آئی اے کو پبلک کمپنی لمیٹڈ کا بل پاس کروایا گیا جو ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اس اہم قومی اثاثے کو بیچنے کیلئے جلد بازی کامظاہرہ کیوں کررہی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کو پانچ مطالبات پیش کیے ہیں۔

    جن میں قومی اسمبلی سے پاس کیے گئے ترمیمی بل کو فی الفور واپس لیا جائے، 26 فیصد شیئرز کی فروخت یا ایک فیصد شیئرز کی فروخت یا کسی بھی اسٹریٹجک پارٹنر کی بات ہو ہمیں کوئی بھی قبول نہیں۔

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک موقع دیا جائے اگر ہم ادارے کی بحالی نہ کرسکے تو حکومت جو چاہے فیصلہ کرے ، ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایوی ایشن پالیسی کو فی الفور ریویو کیا جائے اور اس سلسلے میں پی آئی اے کے ماہرین خورشید انور، کامران حسن اور صلاح الدین پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک ممبر بھی شامل ہو۔

    ان مطالبات کی منظوری تک منگل سے پی آئی اے ہیڈ آفس اور پورے پاکستان میں تمام بکنگ آفس اور دفاتر دو فروری تک بند رکھے جائیں گے ، دو فروری کی صبح پی آئی اے کا تمام فضائی آپریشن معطل کردیں گے۔

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محنت کشوں کی داد رسی کی جائے ، قومی پرچم بردار اس قومی اہم اثاثے کو نجکاری کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔