Tag: پی آئی اے کی پہلی پرواز

  • پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور سے فرانس پہنچ گئی

    پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور سے فرانس پہنچ گئی

    اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے فرانس کی پہلی پرواز پیرس کے چارلس ڈیگال ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے بتایا ہے کہ لاہور سے پہلی براہ راست پرواز کی چارلس ڈیگال ایئرپورٹ آمد پر پاکستانی کمیونٹی نے خیرمقدم کیا۔

    5سال کی مدت کے بعد پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کیا ہے جس سے اوورسیز پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

    پی آئی اے کی پہلی ہفتہ وار پرواز لاہور سے پیرس کے لیے دوپہر 12 بجے روانہ ہوئی، پی کے 733 کے ذریعے 276مسافر پیرس پہنچے۔

    گوجرانوالہ، گجرات اور سرگودھا کے مسافروں کو سفری آسانی مہیا ہوگئی، پرواز کی آمد پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سفارتی عملے، پی آئی اے اور دیگر ائیر پورٹ حکام نے شرکت کی۔

    دوران پرواز بھی نئی پرواز کی خوشی میں مسافروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے موبائل فون کے انعامات دیئے گئے۔ پی آئی اے اسلام آباد سے پیرس کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں اور اب لاہور سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کررہی ہے۔

    مزید پڑھیں : لاہور سے پیرس کیلئے پروازوں کا آغاز

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق 5 سال بعد لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کیا گیا ہے جس میں لاہور سے پی کے 733 کے ذریعے 276 مسافروں کی روانگی ہوئی ہے۔

    پی آئی اے کی پہلی ہفتہ وار پرواز دوپہر 12 بجے پیرس کیلیے روانہ ہوئی تھی جب کہ پی آئی اے اسلام آباد سے پیرس کیلئے پہلے ہی ہفتہ وار 2 پروازیں چلا رہا ہے۔ پیرس جانے والی پرواز کیلئے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کیا گیا۔

  • افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد  پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی

    افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی

    کابل : افغانستان میں نئی حکومت کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان میں خیر سگالی کو فروغ دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی ، پرواز پی کے6249 کابل مقامی وقت کے مطابق 9:45پر پہنچی۔

    اس سلسلے میں کابل ائیرپورٹ کیلئے افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے عملےکےخصوصی انتظامات کئے گئے ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر جناب منصور احمد ودیگر سفارتی عملے نے بھی کاوشیں کیں۔

    تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پروازہینڈل کی جبلہ کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔

    اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان میں خیر سگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے۔

    ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور پوری دنیا کیلئے یہ آپریشن بہت اہم ہے ، امید ہے جلد مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے۔