Tag: پی آئی اے کے بیڑے

  • پی آئی اے کے بیڑے میں  ایک اور جدید طیارے کی شمولیت

    پی آئی اے کے بیڑے میں ایک اور جدید طیارے کی شمولیت

    کراچی : پی آئی اے کے بیڑے میں ایک اور ایئر بس320 طیارہ شامل ہوگیا ، طیارہ فرانس کے شہر پرپیگنن براستہ مصر اسلام آباد پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے میں بیڑے جدید طیاروں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ، ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا دوسرا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ، ایئربیس 320 طیارہ چھے سال کی لیز پر حاصل کیا گیا۔


    طیارہ فرانس کے شہر پرپیگنن براستہ مصر اسلام آباد پہنچا، اے 320 طیارہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا جائے گا۔

    قومی ایئرلائن نے تین ہفتے قبل بھی ڈرائی لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا تھا جو کہ آپریشن کا حصہ بن چکا ہے ، موجودہ انتظامیہ کے دور میں یہ تیسرا طیارہ ہوگا جو کہ پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنا۔

    اس طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے بیڑے میں ائیر بس 320 طیاروں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی ، بزنس پلان کے مطابق مزید طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔

    طیاروں کے حصول میں تعاون کیلئے سی ای او پی آئی اے نے خصوصی طور پر وزیر ہوابازی اور وزارت خزانہ کا شکریہ ادا کیا ۔

    اس موقع پر ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ نئے اور بہتر طیاروں کے حصول سے پی آئی اے کے پروڈکٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، پی آئی اے نے حالیہ دونوں میں آپریشن اور سیفٹی کے تمام بین الاقوامی معیار میں بہتری حاصل کی ہے۔

  • بزنس پلان ، پہلا ایئربس 320  طیارہ رواں ماہ پی آئی اے  کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا

    بزنس پلان ، پہلا ایئربس 320 طیارہ رواں ماہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا

    کراچی: قومی ایئرلائن کی بہتری کے لئے بزنس پلان کے تحت پہلا ایئربس 320 طیارہ رواں ماہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا جبکہ دوسرا طیارہ اگلے ماہ کے اوائل میں پی آئی اے فلیٹ کا حصہ بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی انٹرنیشل ایئر لائن پی آئی اے کا بہتری کے لئے اپنے بزنس پلان پر عملدر آمد جاری ہے ، دو ایئربس طیاروں کے ضمن میں پہلا طیارہ رواں ماہ پی آئی اے کے حوالے کیا جائے گا، طیاروں کی فراہمی کے لئے پی آئی اے نےایلافکو نامی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔

    طیاروں کی 6سالہ ڈرائی لیز کے لئے فنانسنگ کے ایس سی پی نامی کویتی کمپنی نے فراہم کی ہے ، پہلا طیارہ رواں ماہ جبکہ دوسرا طیارہ اگلے ماہ کے اوائل میں پی آئی اے فلیٹ کا حصہ بنے گا، دوںوں طیارے بالترتیب اے پی بی ایم ایکس اوراے پی بی ایم وائی رجسٹریشن نمبرز کے حامل ہیں۔

    دونوں طیارے اگست 2010سے 2018 تک سعودی ایئر لائن کے زیر استعمال رہے ہیں ، استنبول میں موجود طیاروں پر قومی لائن کی کلر اسکیم کا اطلاق پاکستان آمد پر ہوگا، ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ طیاروں کی آمد سے قومی ائرلائن کے فضائی آپریشن سمیت رینویو میں اضافہ ہوگا اور نئے طیارے مسافروں کو جدید سفری سہولتوں کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کا 5 نئے طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے گزشتہ ماہ پی آئی اے نے 5 نئے طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پی آئی اے دو مراحل میں 5 طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرے گی، پہلے مرحلے میں دو اے 320 طیارے رواں ماہ کے آخر اور نومبر میں لیے جائیں گے ۔3 نیرو باڈی طیاروں کے لیے ٹینڈر نومبر میں جاری ہوگا۔

    ذرائع پی آئی اے کا کہنا تھا کہ نئے 323 نیرو باڈی طیارے کم ایندھن خرچ کریں گے۔ نئے طیاروں سے پی آئی اے اندرون و بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کرے گا۔