Tag: پی آئی اے کے شیئرز

  • پی آئی اے کے  شیئرز میں  ریکارڈ اضافہ

    پی آئی اے کے شیئرز میں ریکارڈ اضافہ

    کراچی : پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے کلاس بی شیئرز میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    ایک ماہ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نوٹس کے جواب میں، پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایک باضابطہ جواب جمع کرایا، جس میں کہا گیا کہ وہ کسی بھی پیش رفت یا معلومات سے لاعلم ہیں، جو حصص کی قدر میں اس قدر تیزی سے اضافے کا جواز پیش کر سکتی ہے۔

    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج دونوں نے باضابطہ طور پر PIA سے وضاحت طلب کی ہے، کیونکہ شیئرز کی قیمتوں میں اضافے نے ممکنہ قیاس آرائی پر مبنی سرگرمی یا نامعلوم کارپوریٹ کارروائیوں کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔

    یاد رہے اپریل کے آخری ہفتے میں، وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے ایک اشتہار جاری کیا تھا، جس سے دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کے لیے بولی جمع کرانے کا عمل شروع ہوا۔

    یہ دوسرا موقع ہے جب حکومت نے موجودہ انتظامیہ کے تحت پی آئی اے کے لیے دلچسپی کا اظہار جاری کیا ہے۔

    حکام کے مطابق حکومت قومی کیریئر میں اپنے 51 فیصد اور 100 فیصد کے درمیان حصص فروخت کرنے کی پیشکش کر رہی ہے۔

    دلچسپی رکھنے والے خریداروں کو 3 جون تک اپنی درخواستیں جمع کرانی ہوں گی، اس کے ساتھ 1.4 ملین روپے کی ناقابل واپسی فیس بھی ہوگی۔

  • سرمایہ کاروں کی دلچسپی  ، پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں بڑا اضافہ

    سرمایہ کاروں کی دلچسپی ، پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں 650 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد پی آئی اے کے شیئرز 27روپے سے بڑھ کر32روپے تک ٹریڈ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر سرمایہ کاروں کی اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے شیئرز میں دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

    پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں 650فیصد سے زائد بڑا اضافہ ہوا ، مارچ کے مہینے میں پی آئی اے کے شئیرز کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اب تک ایک کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوچکا،مارچ کے ماہ میں پی آئی اے کا شئیرز 10.80 روپے سے بڑھ کر 31.54 روپے کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوئے۔

    29 مارچ 2024 کو پی آئی اے کے شئیرز کی قیمت 31.54 روپے کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوئے، پی آئی اے کے شیئرز میں نجکاری کے حوالے سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، جس کے بعد پی آئی اے پاکستان کا 70واں شیئرز ہولڈر بن گیا ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے حصص تیزی سے بلند ترین سطح پر پہنچ رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں اصلاحتی عمل کے باعث بھی ایئر لائن کے حصص مارکیٹ میں اضافہ ہورہا ہے، پی آئی اے کے شیئرز ہولڈرز4.50ر روپے سے بڑھ کر27روپے پر پہنچے جبکہ پچھلے ہفتے پی آئی اے کے شیئرز 31.54 روپے تک ٹریڈ ہوئے۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز میں 600 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

    اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز میں 600 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

    کراچی : اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز میں 600 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے پاکستان کا 17واں بڑا ٹریڈنگ حصص بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کیلئے اچھی خبر آگئی ، اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری میں پیش رفت پر سرمایہ کاروں کی پی آئی اے میں دلچسپی دیکھی گئی۔

    اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں600فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے، پی آئی اے 600 فیصد حصص میں اضافے سے اب تک کی ٹریڈنگ میں بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

    پی آئی اے کے شیئرز4روپے 50پیسے سے بڑھ کر27روپے تک ٹریڈ ہوئے، پی آئی اے کے شیئر میں گذشتہ 10 دنوں کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    پرکشش اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے پاکستان کا 17واں بڑا ٹریڈنگ حصص بن گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کا حصص تیزی سے بلند ترین سطح پر پہنچناشروع ہوگیا، ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحاتی عمل کے باعث بھی پی آئی اے کی حصص مارکیٹ میں اضافہ ہورہا ہے،پی آئی اے 2023 میں ممکنہ طور پر 11 ارب کے آپریٹنگ منافع کا اعلان کرے گا۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی سرمایہ کاروں کی پی آئی اے کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی

    پاکستانی نژاد برطانوی سرمایہ کاروں کی پی آئی اے کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی

    کراچی : برطانیہ پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹریز نے پی آئی اے میں سرمایہ کاری کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کردیا، پہلے مرحلے میں پی آئی اے کو طیارہ دینے کی پیشکش اور شیئرز کی خریداری کا عندیہ دیا ہے۔

    اس سلسلے میں یوکے پاکستان چیمبرز آف کامرس وفد نے پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، وفد نے سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک سے ملاقات کی۔

    یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس کےسات رکنی وفد کی قیادت میاں محمد وحید کررہے تھے، برطانوی چیمبرآف کامرس کے وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پاکستان کا قومہ اثاثہ ہے، برطانیہ میں مقیم پاکستانی پی آئی اے کے ذریعے ہی اپنے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یو کے پاکستان چیمبرآف کامرس کی سرمایہ کاری سے قومی ایئرلائن مزید مستحکم ہوگی، برطانوی پاکستانی چیمبرآف کامرس اراکین نے پہلے مرحلے میں پی آئی اے کو طیارہ دینے کی پیشکش کردی، دوسرے مرحلے میں پی آئی اے کو مزید طیارے بھی دیے جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں موجود پاکستانی سرمایہ کار عمران خان کے ویژن سے متاثر ہیں برطانوی پاکستانی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار پی آئی اے کے شیئرز بھی خریدنا چاہتے ہیں تاکہ اس کو مزید ترقی دی جاسکے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اداروں کی ترقی کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کی ترقی کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

    اس کے علاوہ پی آئی اے مسافروں کو بہتر سہولت دینے کے ساتھ ساتھ فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم پر بھی توجہ دے رہی ہے، پی آئی اے کے بزنس پلان پر عملدرآمد شروع کردیاگیا ہے۔ ایئر مارشل ارشد ملک نے برطانوی پاکستانی چیمبرآف کامرس کو سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی کو سراہا۔