Tag: پی آئی اے کے طیارے

  • پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا معاملہ معمہ بن گیا

    پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا معاملہ معمہ بن گیا

    لاہور: پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا معاملہ معمہ بن گیا ، لاہور ایئرپورٹ اور پی آئی اے انتظامیہ کےمتضاد بیانات سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی لاہور سے جدہ کی پرواز 860سے پرندہ ٹکرانے کے واقعے پر لاہور ایئرپورٹ اور پی آئی اے انتظامیہ کےمتضاد بیانات سامنے آگئے۔

    ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سےبوئنگ ٹرپل 7کے ایک انجن کو جزوی نقصان پہنچا تاہم جدہ سے آنیوالی پرواز 860 سے پرندہ ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جہاز12بجےلینڈہوا ،کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کوانفارمیشن نہیں دی، ایک گھنٹے کےاندرانجینئرز کی جانب سےطیارےکی جانچ کی گئی اور انجینئرز نےبھی پرندہ ٹکرانے کی کوئی تفصیلات نہیں دیں۔

    ذرائع نے کہا کہ ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کی پرواز کےکپتان سے باز پرس کی ، طیارےسے پرندہ ٹکرایا تھا تو رپورٹ کنٹرول ٹاور پر کیوں نہیں کی گئی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جدہ سے لاہور آنےوالے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ، کپتان کوپرندہ ٹکرانےکاعلم نہ ہونےپرٹریفک کنٹرول کوآگا ہ نہیں کیا، معمول کے چیک اپ میں پتہ چلاانجن نمبر ایک کےبلیٹ کونقصان پہنچا۔

    ایئرلائن ترجمان نے بتایا کہ جدہ سے پرواز پی کے 860 کی لاہور آمدکےوقت پرندہ ٹکرا یا ، پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات لاہور پہنچائے جا رہے ہیں، بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کیلئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگا،

    ترجمان کے مطابق مسافروں کی ایئرپورٹ پر مسلسل دیکھ بھال کی جارہی ہے ، لاہور ائیر پورٹ بالخصوص رن وے کے اطراف آبادی کا بے ہنگم پھیلاؤ ہے، شادی ہالز کی وجہ سے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہورہےہیں، طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • انڈونیشیا میں پھنسے پی آئی اے کے 2 میں سے ایک طیارہ واپس وطن پہنچ گیا

    انڈونیشیا میں پھنسے پی آئی اے کے 2 میں سے ایک طیارہ واپس وطن پہنچ گیا

    کراچی :  انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں پی آئی اے کے پھنسے دو ائیربس 320 میں سے پہلا طیارہ واپس وطن پہنچ گیا، پی آئی اے نے 26 ملین ڈالر ادا کر کے طیارے حاصل کیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں پھنسے طیاروں کے معاملے پر دو ائیربس تھری ٹو زیرو میں سے پہلا طیارہ واپس وطن پہنچ گیا۔

    ائیربس طیارہ رات ساڑھے دس بجے جکارتہ سے براستہ بنکاک وطن پہنچا، پی آئی اے نے لیزنگ کمپنی کو چھبیس ملین ڈالرادا کرکے طیارے اپنے بیڑے کیلئے حاصل کئے۔

    ان طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے میں ائیربس ساختہ جہازوں کی تعداد سولہ ہو جائے گی جبکہ دوسرا طیارہ چند روز میں پی پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو جائے گا۔

    یاد رہے ترجمان پی آئی اے نے بتایا تھا کہ سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پی آئی اے کا اعلیٰ سطح کا وفد ملائیشیا گیا تھا، جس نے لیزنگ کمپنی ایئر ایشیا کے ساتھ طیاروں کا معاملہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کیے۔ یہ دونوں طیارے لیزنگ کمپنی سے تنازعے کے سبب ستمبر 2021 سے جکارتہ میں کھڑے تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ری ڈلیوری چارجز بچا کر ان طیاروں کو 26 ملین ڈالر کے عوض ہم نے خرید لیا ہے، وفد نے طیاروں کی ری ڈیلیوری کے لیے لیزنگ کمپنی سے مذاکرات کیے۔ ترجمان نے طیاروں پر 15 ملین ڈالر پارکنگ چارج ادا کیے جانے سے متعلق چھپنے والی خبر بھی غلط اور بے بنیاد قرار دی۔

  • پی آئی اے کے طیارے میں لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی ، کپتان کی مے ڈے مے ڈے کال

    پی آئی اے کے طیارے میں لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی ، کپتان کی مے ڈے مے ڈے کال

    کراچی : سکھر سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے طیارہ میں لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی تاہم کپتان نے طیارے کو باحفاظت لینڈ کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا سکھر سے اسلام آباد پہنچنے والا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

    گذشتہ شب پی آئی اےکااےٹی آرطیارہ سکھرسےاسلام آبادآرہاتھا کہ ایئرپورٹ سے 2 ناٹیکل مائیل فاصلے پر طیارے کے دائین انجن میں آگ لگ گئی۔

    پی کے 632 کے کپتان نے ہنگامی صورت میں لینڈنگ سے پہلے 2240 پر مے ڈے مے ڈے کال دی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو تعینات کیا گیا تھا تاہم جہاز نے 2241 پر رن وے 28ایل پر بحفاظت لینڈ کیا۔

    جہاز اپنی طاقت پر ٹیکسی کرتا ہوا 2251 پر پارکنگ بے پہنچا، پائلٹ نے بتایا کہ
    فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ ائی، احتیاط انجن نمبر 2 کو بند کردیا گیا اور جہاز نے ایک انجن کی طاقت سے بحفاظت لینڈ کیا۔

    جہاز میں 54 مسافر سوار تھے تاہم طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔

    ے

  • پی آئی اے کے طیارے سے منشیات برآمدگی کے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز

    پی آئی اے کے طیارے سے منشیات برآمدگی کے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز

    کراچی :   پی آئی اے نے  طیارے سے منشیات برآمدگی کے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کاآغازکردیا  اور کہا  ہے کہ ملوث اہلکاروں کیخلاف قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے سے منشیات برآمدگی کے واقعے پر سیکیورٹی اسٹاف نے چیکنگ ٹیم کے معاون کی حیثیت سے جہاز کا معائنہ کرایا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اور ویجنلس کی جانب سے باقاعدہ تحقیقات کاآغازکردیاگیا ہے اور جہازکی صفائی پر مامورعملے سمیت زمینی اسٹاف سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    ترجمان کے مطابق مشترکہ ٹیم کی چیکنگ پی آئی اے اسٹینڈرڈآپریٹنگ پروسیجرکاحصہ ہے، ملوث اہلکاروں کیخلاف قوانین کےتحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

    گذشتہ روز پی آئی اے کی کراچی سے دمام جانیوالی فلائٹ کے ٹوائلٹ سے منشیات برآمد ہوئی تھی ، پروازپی کے 9245نے شام 7بجکر 30منٹ پر کراچی سےاڑان بھرنی تھی۔

    طیارے کے ٹوائلٹ سےمنشیات برآمدگی سراغرساں کتوں کی نشاندہی پرہوئی اور اے این ایف،کسٹمز،اےایس ایف نے مشترکہ سرچنگ میں منشیات برآمد کی۔

  • پی آئی اے کے طیارے چین سے   کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز پاکستان لانے کیلئے تیار

    پی آئی اے کے طیارے چین سے کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز پاکستان لانے کیلئے تیار

    اسلام آباد: پی آئی اے کے طیارے چین سے 3دن میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچائیں گے ، 2 طیارے ویکسین لیکر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سےمزیدکورونا ویکسین جلدپاکستان پہنچیں گی، چین سے 3دن میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز لائی جائیں گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نےچین سےسائنوفارم نامی کوروناویکسین خریدی ہے، چین سے مزید کوروناویکسین لانےکیلئےپی آئی اے نے انتظامات مکمل کر لئے، کوروناویکسین کیلئے پی آئی اے کے طیارے آج شام بیجنگ کے لئے روانہ ہوں گے۔

    کوروناویکسین لانےکیلئےپی آئی اےبوئنگ777طیارےاستعمال کرے گی ، پی آئی اے کے 3 بوئنگ 777طیارے 10لاکھ سے زائد ویکسین پہنچائیں گے۔

    چین سے 2 طیارے ویکسین لیکر کل اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ تیسرا طیارہ 30 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گا، چین سے کورونا ویکسین کی کل 9 کھیپ پاکستان لائی جاچکی ہیں، جس میں تاحال کورونا ویکسین کی 42 لاکھ ڈوز پاکستان آئیں۔

    گذشتہ روز کوروناویکسین کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ کوروناویکسین کا استعمال شفاف طریقے سے جاری ہے ، یہ بالکل غلط ہے کہ حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر انحصار کررہی ہے، پاکستان نے30مارچ سے 30لاکھ ویکسین ڈوزز خریدی ہیں اور 3کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوزز کی ڈیل کی جاچکی ہے جبکہ 17لاکھ ویکسین کی ڈوزز چین کی طرف سے عطیہ کی گئی تھیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں ویکسین کی طلب زیادہ ہونےکیساتھ کمی کا بھی سامنا ہے ، چاہےجتنامرضی پیسہ ہو کورونا ویکسین دستیاب نہیں توایک چیلنج ہوتاہے، ملک بھر میں 1200کورونا ویکسین سینٹرز فعال ہیں ، آج کی تاریخ تک 20لاکھ سےزائد ڈوزز لگ چکی ہیں۔

  • تحقیقاتی اداروں کی بڑی کامیابی، پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا

    تحقیقاتی اداروں کی بڑی کامیابی، پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا

    کراچی: حادثے کا شکار پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا ، کاک پٹ وائس ریکارڈر سےتحقیقاتی عمل میں بہت مدد ملے گی ، وائس ریکارڈر کو ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بورڈکےحوالے کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس سے آئی ایئربس کمپنی کے ماہرین کی جانب سے پی آئی طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، تیسرے روز بھی گیارہ رکنی ٹیم جائےحادثہ پرپہنچی ، ماہرین جدید تیکنیکی آلات کی مدد سے فرانسک طریقے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

    ماہرین نےکاک پٹ وائس ریکارڈرکی تلاش کیلئے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتےہوئے ملحقہ عمارتوں کےعلاوہ گلیوں اوررہائشی آبادی میں تکنیکی آلات کی مدد لی، جس میں تحقیقاتی اداروں کو بڑی کامیابی ملی اور وائس ریکارڈر جہازکے ملبے کے نیچےسے مل گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق کاک پٹ وائس ریکارڈر سے تحقیقاتی عمل میں بہت مدد ملے گی، جہازکایہ اہم آلہ ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بورڈکےحوالےکردیاگیاہے، پی آئی اے کی ٹیمیں اہم پرزے کی تلاش میں سرگرم تھیں۔

    مزید پڑھیں : پی ائی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں پیش رفت

    فرانسیسی ماہرین سائنٹی فیک آلات کی مدد سےچھان بین کررہے ہیں اب تک کئی اہم شواہد اکھٹے کرلئے گئےہیں، ماہرین کی معاونت کیلئے پی آئی اے کی اور سی اے اے کی ٹیمیں بھی موجود ہیں جبکہ جہازکاغیرضروری ملبہ اٹھانےکا کام دوسرےروز بھی جاری ہے۔

    گذشتہ روز ماہرین نے متاثرہ مکانات دوبارہ دیکھے اورڈرون کیمروں کی مدد سے تصاویرلی تھی جبکہ آرمی فلیٹ بیٹ کی مددسےجہاز کا بڑا ملبہ اٹھایا گیا تھا، ایئرپورٹ منتقل کئے جانے والے ملبے کو طیارے کے مکمل ڈائی گرام کی شکل دی جائےگی تاہم ماہرین نے انجن،لینڈنگ گیراٹھانےسے ابھی روک دیا ہے۔

    بلیک باکس کےاہم حصوں فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور وائس ریکارڈر کو ڈی کوڈ کرنے کیلئے فرانس بھیجا جائےگا۔

    خیال رہے بدقسمت طیارے کا وائس ریکارڈ اور بلیک باکس مل گیا ہے ، جسے ایئر بس کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے اہم آلات کے ذریعے حادثے کی وجوہات کا تعین ہوگا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی جناح گارڈن میں رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے۔