Tag: پی آئی اے کے فضائی میزبان

  • فضائی میزبانوں کے کنیڈا میں سلپ ہونے کے بعد کیا نئی ہدایت جاری کی گئی؟

    فضائی میزبانوں کے کنیڈا میں سلپ ہونے کے بعد کیا نئی ہدایت جاری کی گئی؟

    کراچی : پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد میزبانوں کے لیے نئی پالیسی بنانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    ذرائع مطابق فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد کنیڈا اور مختلف ممالک جانے والی پروازوں پر فضائی میزبانوں کی عمر کی حد مقرر کرنے کے لئے مختلف آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تواتر سے خواتین ایئر ہوسٹس، مرد اسٹیورڈز کے کینیڈا میں سلپ ہونے کے واقعات پر پالیسی مرتب کی جائے گی۔

    ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ کینیڈا سلپ ہونے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    10نومبر کو اسلام آباد سے کنیڈا جانے والے 2 فلائٹ اسٹیورڈز ٹورنٹو میں سلپ ہوئے تھے، سلپ ہونے والوں میں پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈز خالد آفریدی اور فدا حسین شاہ شامل ہیں۔

  • پی آئی اے کے فضائی میزبان نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی

    پی آئی اے کے فضائی میزبان نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی

    کراچی: پی آئی اے کے فضائی میزبان مسافر کو گم ہونیوالی رقم ڈھونڈ واپس کردی ، بیجنگ جانیوالے مسافر کا چھوٹا ہینڈ کیری بیگ جہاز میں ہی گرگیا تھا ، بیگ میں 4ہزار چینی کرنسی اور ضروری دستاویزموجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فضائی میزبان نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی ، اسلام آباد سے بیجنگ جانیوالی پرواز کےمسافر کوگم ہونیوالی رقم ڈھونڈ کر واپس کردی۔

    پی کے852سے بیجنگ جانیوالےمسافرکاچھوٹاہینڈکیری بیگ جہازمیں ہی گرگیاتھا ، فضائی میزبان جہانزیب انوراورظفرنقوی نےمسافرکوتلاش کرکے بیگ حوالے کیا، مسافر کے بیگ میں 4ہزار چینی کرنسی اور ضروری دستاویزموجود تھے

    گمشدہ رقم ملنے پر مسافر نے فضائی میزبانوں اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا خوشی میں پاکستان اورپی آئی اےزندہ باد کانعرہ لگایا۔

    یاد رہے چند روز قبل بھی پی آئی اے کے فضائی میزبانوں نے ایماندار کی مثال قائم کرتے ہوئے مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والے مسافر کے کھوئے چار ہزار پاونڈ مالک کو پہنچا دئیے تھے، چار ہزار پاونڈز کی مالیت پاکستانی روپوں میں آٹھ لاکھ بنتی تھی۔

    مانچسٹر سے آنے والا مسافر اپنی رقم جہاز میں بھول کر اتر گیا تھا، ائیرہوسٹس مہوش شوکت اور اسٹیورڈ ممتاز ابرو نے ایمانداری سے رقم مالک کو ڈھونڈ کر حوالے کی ، پرواز پی کے 702 چوبیس نومبر کو مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچی تھی۔