Tag: پی آئی اے کے فضائی میزبانوں

  • پی آئی اے  کے فضائی میزبانوں پر بڑی پابندی عائد

    پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر بڑی پابندی عائد

    کراچی : پی آئی اے نے تمام فضائی میزبانوں کو ترکیہ جانیوالی پروازوں پر چھالیہ اور سونف سپاری کے استعمال اور لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری پر پابندی کے معاملے پر پی آئی اے نے اپنے تمام فضائی میزبانوں کو ترکیہ جانیوالی پروازوں پر چھالیہ اور سونف سپاری کے استعمال اور لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

    ترکیہ میں سونف سپاری اور چھالیہ کے استعمال کو منشیات کے زمرے میں آتا ہے۔

    اس حوالے سے پی آئی اے کے جنرل منیجرفلائٹ سروسزعامر بشیر کے زیر دستخط نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    جس میں کہا کہ ترکیہ میں سونف سپاری اور چھالیہ کا استعمال منشیات کے زمرے میں آتا ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے تمام فضائی میزبان چھالیہ اور سونف سپاری کے استعمال اور لے جانے پر پابندی کی وجہ سے سختی پر عمل درآمد کریں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر ترکیہ میں چھالیہ پر پابندی کی وجہ سے تمام فضائی میزبانوں پر بھی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے کے فضائی میزبانوں نے دوران پرواز مسا فر کی جان بچالی

    پی آئی اے کے فضائی میزبانوں نے دوران پرواز مسا فر کی جان بچالی

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے کے فضائی میزبانوں دوران پرواز مسافر کی جا ن بچالی بلکہ پی آئی اے کے ہزاروں ڈالر کی بچت بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق کرا چی سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 783 پر مسا فر یاسر بے ہوش ہوگیا ، دوران پر واز فضائی میزبان عدنان نے مسافر کو فوری طور طیارے پچھلے حصے میں نیچے لٹا دیا۔

    فضا ئی میزبا ن نے ڈاکٹر کی اناوس منٹ کی کہ طیارے میں اگر کوئی ڈاکٹر موجود ہو تو فوری جہاز کے پچھلے حصے میں آجائے ، طیارے میں موجود مسافر لیڈی ڈاکٹر زارا نے مسا فر کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

    فضائی عملے کی بر وقت کاروائی کی وجہ سے طیارہ ایمر جنسی لینڈنگ سے بھی بچ گیا، مسافر کی شوگر کم ہونے کی وجہ سے بلڈ پریشر میں کمی آگئی تھی، جس کی وجہ سے بے ہوش ہوگیا تھا۔

    ہوش میں آنے پر مسافر نے بتا یا کہ وہ پا نی پینے کے لئے جہاز کے پچھلے حصے میں آیا تھا، اچا نک طبعیت خراب ہوئی اور بے ہوش ہوگیا۔

    مسا فر نے فوری طبی امداد دینے اور جا ن بچا نے پر پی آئی اے اور فضا ئی میز با ن کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا فضا ئی میزبان کی جا نب سے فوری امداد اور ڈاکٹر کے بلا نے کی وجہ سے مجھے نئی زندگی ملی ہے۔

    مسافر یاسر نے ٹورنٹو پہنچے بعد سوشل میڈیا پر بھی پی آئی اے اور عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔