Tag: پی آئی اے کے پائلٹ

  • پی آئی اے  کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی

    پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی

    کراچی : پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جارہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی فلم بندی کی، پائلٹ نے یہ ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے بنائی۔

    ائیرلائن ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دممام سٹی پرسے گزر رہا تھا، عین اس وقت ایران سے فائرکیے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جارہے تھے، اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاک پٹ سے ان میزائیلوں کی ویڈیو بنا لی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے، ان بیلسٹک میزائیلوں سے پرواز کرتے طیاروں کوکوئی خطرہ نہیں ہوتا کیوں کہ یہ میزائل بہت بلندی پر اپنا راستہ بناتے ہیں۔

    اس سے قبل ایسی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آچکی ہیں جن میں ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جس میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں تاہم ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے متعدد افراد کو نکال لیا ہے۔

    ٹائمز آف اسرائیل نے خوف اور افراتفری کے مناظر کی اطلاع دی ہے کیونکہ ایرانی میزائل ملک کے وسطی علاقوں پر گرے، جس سے کافی نقصان اور جانی نقصان ہوا۔

  • عدالت نے سی اے اے کوجعلی ڈگری پرفارغ پی آئی اے پائلٹ کیخلاف حتمی فیصلہ سے روک دیا

    عدالت نے سی اے اے کوجعلی ڈگری پرفارغ پی آئی اے پائلٹ کیخلاف حتمی فیصلہ سے روک دیا

    لاہور : ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کو جعلی ڈگری پرفارغ پی آئی اے کے پائلٹ کیخلاف حتمی فیصلہ سے روک دیا اور سیکرٹری اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی ڈگری کی بنیاد پر نوکری سے فارغ ہونے والے پی آئی اے کے پائلٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ، پی آئی اے کے سابق پائلٹ بلال چغتائی کی جانب سے دائر درخواست میں سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے تحریری امتحان میں خود نہ بیٹھنے کا الزام عائد کر کے لائسنس معطل کر دیا، 14 جولائی کو لائسنس معطلی کا نوٹیفیکیشن موصول ہوا۔ لائسنس معطلی پر 14 روز میں اپیل دائر نہ کرنے کی صورت میں لائسنس منسوخی کی کارروائی ہو گی۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپنے کئے گئے فیصلے پر دائر اپیل سننے کا اختیار غیر آئینی ہے، موقف سنے بغیر ڈی جی سول ایوی ایشن نے لائسنس معطل کر دیا۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپیل کا اختیار دینے کے رولز کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور ایئر ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس معطلی کا حکم غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک لائسنس معطلی کے حکم پر عملدرآمد بھی روکا جائے۔

    جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کو سابق پائلٹ بلال چغتائی کیخلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا اور سیکرٹری اورڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔