Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں  لاپتہ

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں لاپتہ

    کراچی :پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں لاپتہ ہوگیا، جس کے بعد لاپتہ مرد و خواتین فضائی میزبانوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچ کر مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا، نور شیراسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے سیون ایٹ ون پر تعینات تھا۔

    نور شیر کے لاپتہ ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لئے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا، جس کے بعد پی آئی اے کے ٹورنٹو میں لاپتہ مرد و خواتین فضائی میزبانوں کی تعداد چودہ ہو گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ لاپتہ فضائی میزبانوں نے کینیڈا میں مبینہ طور پر سیاسی پناہ کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ موجودہ واقعہ سے پہلے لاپتہ تمام فضائی میزبانوں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ نور شیر کے حوالے سے بھی محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، حنا ثانی نامی  میزبان کی تعیناتی سے متعلق کمیٹیوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

  • اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی، پی آئی اے نے بڑے شہر میں ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے فیصل آباد اور کراچی کے درمیان فضائی رابطہ بحال کردیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ 7ماہ کے بعد پہلی پرواز کراچی اورفیصل آبادکے درمیان آپریٹ کی گئی، دونوں شہروں کے درمیان پی آئی اے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرےگی۔

    پہلی پروازسے170مسافرروانہ ہوئے، پروازوں سے فیصل آباد سے براستہ کراچی بیرون ملک سفر کرنیوالوں کو سہولت میسر آئے گی۔

    فیصل آبادایئرپورٹ پرپروازروانگی کے وقت کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کئے گئے۔

    ترجمان کے مطابق مسافروں کو پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر شاہد حسین، اسٹیشن مینیجر محمد عرفان، سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف حکام نے رخصت کیا۔

  • پی آئی اے سے یورپ میں پروازوں پر پابندی ہٹنے سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع

    پی آئی اے سے یورپ میں پروازوں پر پابندی ہٹنے سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع

    کراچی : پی آئی اے سے یورپ میں پروازوں پر پابندی ہٹنے سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع ہے، جس میں 4 سال بعد پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سے یورپ میں پروازوں پر 4 سال بعد پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

    یورپی یونین کی جانب سے قومی ایئرلائن سے پابندی ہٹانے سےمتعلق اہم فیصلہ آج متوقع ہے، یورپی سیفٹی ایجنسی پابندی ختم کرنے سے متعلق سی اے اے کو آج فیصلے سے آگاہ کرے گا۔

    سی اے اے نے اکاؤ کے یونیورسل ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ میں بھی کامیابی حاصل کررکھی ہے، سول ایوی ایشن نے ایاسا کے اہم شعبوں کا اسسمنٹ (جانچ پڑتال) میں کامیابی حاصل کی تھی۔

    آئی کیو کا 2023 کیلئے 80 فیصد ہدف تھا جبکہ پاکستان کو86.73 فیصد سے کامیابی ملی تھی۔

    سی اےاےٹیم نے رواں ماہ برسلز میں یورپی سیفٹی ریویو بورڈ اجلاس میں شرکت کی تھی، جس میں پائلٹس لائسنس سمیت سیفٹی اوور سائیڈ سے متعلق اقدامات پر یورپی یونین کو بریفنگ دی گئی تھی۔

    قومی ایئرلائن نے پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کیلئے حب بنانے کیلئے تیاریاں بھی مکمل کررکھی ہیں۔

  • پی آئی اے طیارہ حادثے کو چار سال مکمل، ہوشربا حقائق منظرعام پر

    پی آئی اے طیارہ حادثے کو چار سال مکمل، ہوشربا حقائق منظرعام پر

    کراچی کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سال 2020 کو پیش آنے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کے اندوہناک سانحے کو چار سال بیت گئے، اے اے آئی بی چار سال بعد فائنل رپورٹ میں اہم حقائق سامنے لے آیا۔

    ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ (اے اے آئی بی) کی رپورٹ کے مطابق ایئر بس 320 نے22 مئی2020 کو لینڈنگ کے دوسری کوشش کی تھی، ایئربس لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران ایئرپورٹ کے قریب آبادی میں گر کر تباہ ہوا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارے پی کے 8303کو حادثہ واضح طور پر انسانی غلطی کے باعث پیش آیا تھا۔

    ایئرٹریفک کنٹرولر نے چار مرتبہ پائلٹ کو لینڈنگ سے روکتے ہوئے بتایا تھا کہ طیارے کی اونچائی زیادہ ہے، لینڈنگ کی پہلی کوشش کے دوران طیارے کے انجن رن وے سے ٹکرائے۔

    اس ٹکراؤ کی وجہ سے دونوں انجنوں کو لبریکینٹ آئل فراہمی کا سسٹم خراب ہوگیا جس کے سبب دونوں انجنوں نے کامن کرنا بند کردیا۔،

    دونوں انجن بند ہونے سے طیارہ آبادی پر گر کر حادثے کا شکار ہوگیا، لینڈنگ کی پہلی کوشش کے وقت طیارے کے لینڈنگ گیئر کھلے ہوئے تھے۔

    طیارے کی لینڈنگ کے عین وقت پر دونوں میں سے کسی ایک پائلٹ نے لینڈنگ گیئر دوبارہ بند کردیئے، اس حادثے کی انتظامی ذمہ داری پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی پر بھی عائد ہوتی ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارے کے دونوں انجن بند ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی بند ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے پرواز کا آخری4 منٹ کا ڈیٹا ریکارڈ نہیں ہوسکا۔

    یاد رہے کہ 22 مئی2020 کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈ کے فاصلے پر آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے، حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوئے۔

  • پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی، سی اے اے کا وفد برسلز پہنچ گیا

    پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی، سی اے اے کا وفد برسلز پہنچ گیا

    کراچی : پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی کیلئےسی اےاےوفدبرسلزپہنچ گیا، اجلاس میں پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی کیلئےسی اےاےوفدبرسلزپہنچ گیا، سی اے اے وفد کی سربراہی سیکریٹری ایوی ایشن کررہے ہیں۔

    ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادرشفیع، ڈاریکٹرلائسنسنگ ایئرکموڈورضیا خان ، ڈائریکٹرایئر ٹرانسپورٹ عثمان گل، ڈاریکٹر فلائٹ اسٹنڈرڈ اور ڈائریکٹر ایئروردیننس وفد میں شامل ہیں۔

    سی اے اے ٹیم 14 سے 16 مئی تک یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کےبورڈ آف ریویو اجلاس میں شریک ہوگی۔

    پاکستان سی اے اے کے پائلٹس لائسنس سمیت سیفٹی اوورسائٹ سے متعلق اقدامات پرآگاہ کیا جائے گا، یورپی ممالک میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہے۔

    یاد رہے قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کیا تھا، پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کی ٹیم پیرس کا دورہ بھی کر چکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے چار سال کے انتظار کے بعد یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

  • پی آئی اے کا کراچی سے حج آپریشن کا آغاز

    پی آئی اے کا کراچی سے حج آپریشن کا آغاز

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے کراچی سے قبل از حج آپریشن کا آغاز کردیا، آپریشن 10 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کا آغاز کردیا ، ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی کراچی سے پہلی پروازپی کے 743رات ساڑھے3بجےروانہ ہوئی۔

    قومی ایئرلائن مجموعی طور پر34ہزار عازمین حج کو 170پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی اور پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 10 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

    یاد رہے قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن جمعرات 9مئی سے شروع ہوا تھا اور پہلی حج پروازپی کے 717 لاہور سے مدینہ کیلئے 333عازمین حج کو لیکر روانہ ہوئی۔

    اسلام آباد سے قومی ایئرلائن کی حج پرواز مدینہ کیلئے 327عازمین حج کو لیکر گئی۔

    قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے717سیالکوٹ سے مدینہ کیلئے 19مئی کو حجاز کرام کو لیکر مدینہ روانہ ہوگی۔

    اسلام آباد اور کراچی سے عازمین حج روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مدینہ روانہ ہوں گے۔

    قومی ایئرلائن اس سال 19ہزار سرکاری حج اسکیم اور15ہزار پرائیوٹ حجاز پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں گے، حج فلائٹ آپریشن کے دوران بوئنگ777 اور ایئر بس 320طیارے استعمال کیا جائے گا۔

  • پی آئی اے کی آمدنی میں اچانک 99 کروڑ روپے کا اضافہ

    پی آئی اے کی آمدنی میں اچانک 99 کروڑ روپے کا اضافہ

    سروس میں بہتری کے باعث پی آئی اے کے کراچی بکنگ آفس کی آمدنی میں اچانک ہی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کراچی کے بکنگ آفس کی انکم 99 کروڑ روپے بڑھ گئی ہے۔ سروس میں بہتری آنے کے باعث پھر سے مسافروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کراچی آفس کی آمدنی اس وقت ایک ارب 33 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    دریں اثنا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے حج آپریشن کا اعلان بھی کردیا ہے۔ قبل از حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے 10 جون تک جاری رہے گا، 34 ہزار عازمین کو 170 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    19 ہزار افراد سرکاری حج اسکیم اور 15 ہزار پرائیویٹ عازمین پی آئی اے سے سفر کریں گے۔ اسلام آباد، کراچی سمیت 8 شہروں سے جدہ اور مدینہ کے لیے براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

    علاوہ ازیں پی ائی اے نے حجاج کی آگاہی کیلئے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں نسک ایپلیکیشن سمیت دیگر ضروری ہدایات کا تفصیلی ذکر ہے۔

  • یورپ اور برطانیہ کا آپریشن :   سی ای او پی آئی اے کا اہم بیان آگیا

    یورپ اور برطانیہ کا آپریشن : سی ای او پی آئی اے کا اہم بیان آگیا

    کراچی : چیئرمین اور سی ای او قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ پی آئی اے جون سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے غیر معمولی سالانہ اجلاس کا پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کراچی میں انعقاد ہوا۔

    پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز کی پی آئی اے ہولڈنگ لمیٹڈ میں منتقلی کیلئے ووٹنگ ہوئی، قومی ایئرلائن کے شئیر ہولڈرز نے کثرت رائے سے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں ووٹ ڈالا۔

    سی ای او پی آئی اے نے اجلاس کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے شئیر ہولڈرز کی آرا استعمال کرتے ہوئے ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات کئے، گزشتہ برس کی پرفارمنس کے باعث ادارے نے 13 سال بعد آپریٹنگ منافع دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے حصص کے کاروبار میں اضافہ ہوااس کی مالیت میں 700 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا، ایاسا آڈٹ کلیئر ہونے کے بعد قومی ایئرلائن جون سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا کہ حکومت سنجیدگی سے قومی ایئرلائن کی بہتری کیلئے مشکل اقدامات کررہی ہے۔

    یاد رہے قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کیا تھا، پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کی ٹیم پیرس کا دورہ بھی کر چکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے چار سال کے انتظار کے بعد یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی، یہ اہم اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا۔

  • پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ

    پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ

    کراچی: پی آئی اے نے پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کی ٹیم پیرس کا دورہ بھی کر چکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے چار سال کے انتظار کے بعد یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی، یہ اہم اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں فلائٹ آپریشن کی بحالی سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی، یورپی ملکوں کی پروازوں پر جولائی 2020 میں پابندی لگنے سے پی آئی اے کو اب تک 120 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

  • اسکردو کے لیے پی آئی اے کی پرواز ملتان میں کیوں اتاری گئی؟

    اسکردو کے لیے پی آئی اے کی پرواز ملتان میں کیوں اتاری گئی؟

    کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی کراچی اسکردو کی پرواز نے ملتان میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز ’پی کے 455‘ صبح 6:10 پر کراچی سے اسکردو کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم درمیانی راستے میں ایئربس طیارے میں فنی خرابی کی نشان دہی ہوئی۔

    ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کی ہدایت پر طیارے کو ملتان ایئرپورٹ پر اتارا گیا، جب طیارے کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ انجن سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔

    ماہرین نے معائنے کے بعد طیارہ پرواز کے لیے فٹ قرار دے دیا، اور مسافر اسی طیارے میں اسکردو روانہ ہو گئے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں، سی اے اے نے اس سلسلے میں متعدد اقدامات کیے ہیں۔