Tag: پی آئی اے

  • وزیراعظم کا سفر پی آئی اے مسافروں کیلئے وبال جان بن گیا

    وزیراعظم کا سفر پی آئی اے مسافروں کیلئے وبال جان بن گیا

    لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دورہ سعودی عرب سے واپسی پی آئی اے مسافروں کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت سعودی عرب کے دورے سے واپس آنے والے وفد کے ارکان نے پی آئی اے کی جدہ سے اسلام آباد پرواز پر سفر کیا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جدہ اسلام آباد پرواز کو اسلام آباد کے بجائے لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔

    اس سے قبل جدہ ایئرپورٹ پر مذکورہ طیارہ سرکاری وفد کے انتظار میں دو گھنٹے تک کھڑا رہا، مسافر نہ چاہتے ہوئے بھی طیارے میں بیٹھے سرکاری وفد کا انتظار کرتے رہے۔

    ذرائع کے مطابق جدہ سے واپسی میں طیارہ اسلام آباد کے بجائے لاہور میں اتار لیا گیا، تاہم سرکاری وفد کے اترنے کے باوجود طیارہ 2گھنٹے تک لاہور ایئرپورٹ پر ہی کھڑا رہا۔

    اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے میں بیٹھے اسلام آباد کے مسافروں نے شدید ذہنی اذیت اور کوفت کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔

    مسافروں کا کہنا تھا کہ خدارا ہمیں اس طیارے سے اترنے دو ہم پرائیویٹ بس میں کرایہ دے کر خود ہی اسلام آباد چلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ جس پرواز سے سعودی عرب گئے تھے اسے بھی جدہ کے بجائے مدینہ میں اتارا گیا تھا۔

  • پی آئی اے کا حج آپریشن کب سے شروع ہوگا؟  تاریخ سامنے آگئی

    پی آئی اے کا حج آپریشن کب سے شروع ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    کراچی : پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا، اس دوران 20 ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا اور 10 جون تک جاری رہے گا ، اس دوران 20ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    پی آئی اے قبل از حج آپریشن کے پہلے روز 9 مئی کو کراچی، اسلام آباد ، پشاوراور لاہور سے پروازیں روانہ ہوں گی، جن کے ذریعے تقریباً ایک ہزار سے زائدعازمین حجازمقدس روانہ ہوں گے۔

    پی آئی اے کی خصوصی حج اور شیڈول پروازیں جدہ اور مدینہ کیلئے آپریٹ ہوں گی، پی آئی اے اپنے قبل از حج آپریشن میں بوئینگ 777اور ائیر بس A320 ساختہ طیارے استعمال کرے گا۔

    پی آئی اے کے حج آپریشن کے لئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ ملتان، سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ فیصل آباد سے کنکٹینگ پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    جس کے بعد پی آئی اے بعد از حج آپریشن کا آغاز 20 جون سے ہوگا اور اس کا اختتام 21 جولائی کو ہوگا۔

  • پی آئی اے انتظامیہ کا ایئرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ

    پی آئی اے انتظامیہ کا ایئرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ

    کراچی: پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے ایئرلائن کی نجکاری سے قبل اسپیئر پارٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کئے جائیں گے، طیاروں کے فروخت کیے جانے والے پرزوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ 737۔ بوئنگ 707، فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی  فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ان طیاروں کے اضافی پرزے کئی سالوں سے پی آئی اے کے اسٹور میں موجود تھے، پی آئی اے انتظامیہ نے جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر پرانے طیاروں کے پرزے فروخت کے لیے پیشکش طلب کرلیں۔

    پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے درخواست 29 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

  • پی آئی اے خریدنے والی پارٹی  کو کتنے فیصد سرمایہ کاری کرنا ہوگی؟

    پی آئی اے خریدنے والی پارٹی کو کتنے فیصد سرمایہ کاری کرنا ہوگی؟

    اسلام آباد : پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے ہوگئے ، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ جو پارٹی پی آئی اے خریدے گی اسے 51 فیصد سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے پا گئی، کمرشل بینکوں کی جانب سےرواں ہفتےاین او سی اوراثاثےواپس منتقل ہو جائیں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو دس برسوں تک تقریبا بارہ فیصد شرح سود پرقرض ملے گا، ابتدائی طورپر پی آئی اے کے اکاون فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے اور انچاس فیصد شئیرز حکومت ملکیت میں ہی رہیں گے۔

    ذرائع نے کہا کہ نجکاری سےموصول رقم پی آئی اے کی بحالی پر خرچ کرنے کی تجویزہے، جو پارٹی پی آئی اے خریدے گی اسے پی آئی اے میں اکاون فیصد سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے منافع بخش ادارہ بننے پر ملنے والے ڈیوڈنڈ سے بینکوں کو قرض واپس کیا جائے گا، ٹرم شیٹ کے مطابق بینکوں کوسکوک، اسلامک اور کنونشنل بانڈز جاری کیے جا سکتے۔

  • پی آئی اے کی  خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ پر زیرِ حراست

    پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ پر زیرِ حراست

    کراچی : پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست ایئر ہوسٹس معروف پاکستانی گلوکارہ کی عزیزہ ہیں اور خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ پی کے 789 پر تعینات حناثانی نامی ایئرہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ کے پاسپورٹ برآمد ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہمذکورہ ائر ہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیاء کینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی، زیر حراست ائر ہوسٹس معروف پاکستانی گلوکارہ کی عزیزہ ہیں اور خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پرواز 789 پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 اور فضائی میزبانوں کو بھیجا گیا جن کو ٹورنٹو کے لئے ائر لائن نے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہوا تھا، اس عملے کی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائیٹ سروسز نے اپنی آئی ڈی سے دی جو روٹین سے ہٹ کر قدم ہے۔

    پرواز پر تعینات دیگر دو ائر ہوسٹسز سے پوچھ گچھ کے بعد کینیڈین حکام نے پوچھ گچھ کے بعد ہوٹل جانے کی اجازت دے دی تاہم اپنے پاسپورٹ کے علاوہ غیر دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔

    ترجمان پی آئی اےعبداللہ خان نے کہا کہ واقعے کے بارے میں آگاہ ہیں، کینیڈین حکام سے رابطے میں ہیں ، کینیڈین حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی پر عمل کیا جائے گا۔

  • مسقط ایئرپورٹ پر خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنے والا طیارہ کراچی پہنچ گیا

    مسقط ایئرپورٹ پر خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنے والا طیارہ کراچی پہنچ گیا

    کراچی: مسقط ایئرپورٹ پر خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنے والا طیارہ بحالی کے بعد کراچی پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسقط میں 13 دن سے خراب پی آئی اے کے طیارے کی مرمت ہو گئی، جس کے بعد یہ طیارہ کراچی پہنچ گیا ہے۔

    بوئنگ 777 طیارہ 6 مارچ کو مدینہ سے اسلام آباد آتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہوا تھا، جس کے باعث طیارے کو مسقط ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی، طیارے کی بحالی کے لیے پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم ڈیڑھ ہفتے سے مسقط میں تھی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق بوئنگ 777 طیارے کے لیے متبادل انجن سی 130 جہاز سے مسقط بھیجا گیا تھا، جہاز کے انجن کی تبدیلی کا کام دو دن پہلے مکمل کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی بی ایچ وی رجسٹریشن کے طیارے کی مرمت پر خطیر اخراجات آئے ہیں۔

    پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ انجن تبدیلی کے بعد بوئنگ 777 کی ٹیسٹنگ بھی کی گئی ہے۔

  • کیا پی آئی اے کے پائلٹ اور فضائی میزبان روزہ رکھیں گے؟

    کیا پی آئی اے کے پائلٹ اور فضائی میزبان روزہ رکھیں گے؟

    کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پائلٹوں اور فضائی میزبانوں کو دوران پرواز روزہ رکھنے کی ممانعت کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے کارپوریٹ سیفٹی منیجمنٹ اور ایئر کریو میڈیکل سینٹر کے سفارشات پر عملے کے ارکان کو روزہ نہ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو بذریعہ مراسلہ آگاہ کیا جا رہا ہے کہ دوران پرواز روزے کی حالت میں انسان کو ڈی ہائیڈریشن، سستی اور کاہلی ہو جاتی ہے، کریو ارکان کے اپنے مفاد میں دوران سفر روزہ نہ رکھنے کی سہولت دی گئی ہے، اس لیے جو پائلٹ اور کریو ممبر روزے کی حالت میں ہو اس کو پرواز پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • پی آئی اے کی سعودیہ سے کراچی کی پرواز میں فنی خرابی، جدہ میں واپس لینڈنگ

    پی آئی اے کی سعودیہ سے کراچی کی پرواز میں فنی خرابی، جدہ میں واپس لینڈنگ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی سعودیہ سے کراچی آنے والی پرواز فنی خرابی کے باعث جدہ میں واپس لینڈ کر گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 746 نے رات 2 بجکر 23 منٹ پر جدہ سے کراچی کیلئے ٹیک آف کیا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز نے شیڈول کے مطابق صبح 7 بجے کراچی پہنچنا تھا لیکن روانگی کے 30 منٹ بعد ایئر بس طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔

    طالبعلم لاریب کا قتل : ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا معطل

    ترجمان پی آئی اے نے مزید بتایا کہ اے ٹی سی جدہ کی ہدایت پرپائلٹ نے واپسی کا رخ کیا اور ایئربس اے 320 طیارہ سوا گھنٹہ بعد باحفاظت جدہ ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

  • قومی ایئرلائن کی نجکاری:  فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا

    قومی ایئرلائن کی نجکاری: فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا

    قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل شروع ہوتے ہی قومی ایئرلائن فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا، اب تک مجموعی طور پر13 فضائی میزبان سلپ ہوئے تاہم ادارے کسی ملازم کو واپس لانے بھی ناکام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر فضائی میزبانوں میں تشویش اور ادارے پر بے یقینی کے سائے منڈلانے لگے۔

    قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل شروع ہوتے ہی قومی ایئرلائن فضائی میزبانوں کے کینڈا میں سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا، مجموعی طور 13 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوچکے ہیں۔

    سال دوہزار بائیس میں پانچ فضائی میزبان لاپتہ ہوئے تھے، سال 2023 میں کینیڈا کی پروازوں پر سات فضائی کریو ممبرز سلپ ہوئے جبکہ سال دوہزار چوبیس کے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پہلا کریو ممبربھی گزشتہ روز کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوئی۔

    پی آئی اے کی ٹورنٹو فلائٹ پر تعینات ایئر ہوسٹس فائزہ مختار نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پر تعینات تھی۔

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق سوشل ویلفیئر اسٹیٹس کریو کے سلپ ہونے کیوجہ پی آئی اے آج تک کسی بھی فضائی میزبان کو واپس لانے میں ناکام رہی۔

    اس حوالے سے انضباطی کارروائی جاری ہے، پی آئی اے کے سب سے زیادہ فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ میں ہوئے۔

    فائزہ مختار کے مبینہ سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لئے عملے کے ساتھ رپورٹ نہ کرنے پر ہوا، مستقبل میں ایسے واقعات کے روک تھام کے لیے پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے کے پاس موجود فضائی میزبانوں کے حلف ناموں کے ذریعے ایف آئی اے سے بھی کارروائی کے لئے رابطے کرنے کا انتباہ بھی دے دیا۔

  • پی آئی اے کے 9 طیارے گراؤنڈ، ادارے کے انتظامی امور شدید دباؤ کا شکار

    پی آئی اے کے 9 طیارے گراؤنڈ، ادارے کے انتظامی امور شدید دباؤ کا شکار

    کراچی: نگراں حکومت کی عدم دل چسپی اور نجکاری میں التوا کے باعث پی آئی اے کے انتظامی امور شدید دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 31 طیاروں پر مشتمل بیڑے میں سے قومی ایئر لائن کے 9 طیارے پرزہ جات اور لیز رقم نہ ادا کرنے کے باعث گراؤنڈ ہو گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں ایئر بس 320 ساختہ کے 5 طیارے، بوئنگ 777 کے 3 اور ایک عدد اے ٹی آر طیارہ شامل ہے۔

    ملک کی منفی کریڈٹ ریٹنگ، پی آئی اے کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی اور زر مبادلہ کے لیے اسٹیٹ بینک پر انحصار کے باعث بین الاقوامی اداروں نے پی آئی اے کی معاونت سے معذرت کر لی ہے، لیزنگ کمپنیوں نے پاکستان کی ٹرپل سی (CCC) ریٹنگ کو اپنی کاروباری پالیسی سے متصادم قرار دیا ہے، منفی ریٹنگ اور زر مبادلہ کی قلت کی وجہ سے ملک کی دیگر دو ایئر لائنز بھی شدید آپریشنل دباؤ کا شکار ہو چکی ہیں۔

    آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوئی، فچ

    قومی ایئر لائن پر بین الاقوامی ادائیگیوں میں 10 ملین ڈالر سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، جس میں جہازوں اور انجن کی لیز، انٹرنیشنل ہینڈلنگ، ایئرپورٹ چارجز اور قرضوں پر سود کی ادائیگیاں شامل ہیں، ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ لیزنگ اور پرزہ جات والی کمپنیاں پیشگی ادائیگیوں پر مصر ہیں اور بھاری رسک ایکسپوژر پریمیم لگا رہی ہیں، اور قومی ایئر لائن رسک ایکسپلوژر کا پریمیئر لیز کی رقم سے بڑھ چکا ہے۔

    پی آئی اے کی ایک اور ایئر ہوسٹس بیرون ملک جاکر لاپتہ

    نگراں حکومت نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران کوئی ٹھوس اقدامات نہیں لیے جس سے قومی فضائی صنعت بندش کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، ایسے میں ملک کا دنیا سے رابطے اور تجارت کے لیے فضائی صنعت کا فعال ہونا ناگزیر ہے، جس کی وجہ سے آنے والی حکومت کے لیے فضائی صنعت کی موجودہ زبوں حالی سخت ترین چیلنجز میں سے ایک ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ تک یہی صورت حال رہی تو قومی ایئر لائن سمیت ملکی فضائی آپریشن 50 فی صد سے بھی کم رہ جائے گا۔