Tag: پی آئی اے

  • سال 2023: قومی ایئرلائن کو انتظامیہ کی بدنظمی اور ناقص حکمت عملی لے ڈوبی

    سال 2023: قومی ایئرلائن کو انتظامیہ کی بدنظمی اور ناقص حکمت عملی لے ڈوبی

    کراچی : سال دوہزار تیئس قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا، ادارے کو 120 ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا رہا لیکن انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ پی آئی اے نے ریکارڈ بزنس کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کی شاہانہ اڑان کو انتظامیہ کی بدنظمی اور ناقص حکمت عملی لے ڈوبی، سال 2023ء میں قومی ایئرلائن اپنے تاریخ کے سنگین ترین مالی مشکلات کا شکار رہا۔

    ایف بی آر اور پی ایس او کے ساتھ واجبات کے جھگڑوں نے ادارے شدید مالی نقصان سے دوچار کیا اور غیر یقینی صورتحال کے باعث پی آئی اے کو ہونیوالی ادائیگیاں بھی متاثر ہوئیں۔

    سال 2023ء میں قومی ایئرلائن کے بوئنگ 777، A320 طیارے کئی دنوں تک گراونڈ رہے جبکہ قومی ایئرلائن ایف بی آر اور پی ایس او کو اربوں روپے کے واجبات ادا کرنے میں بھی قاصر رہا۔

    دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ سال 2023ء میں ریکارڈ ریونیو حاصل کیا۔

    سال 2023ء میں حکومت کی جانب سے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں تیزی آئی تو ملازمین نے ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاجی تحریک بھی شروع کی۔

    سال کے آخری ماہ میں یورپی سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کا آڈٹ بھی کیا، جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سال 2024ء میں پی آئی اے کا برطانیہ اور یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہوگا۔

  • یورپ برطانیہ میں طیاروں پر پابندی، پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کس مہینے ہوگا؟

    یورپ برطانیہ میں طیاروں پر پابندی، پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کس مہینے ہوگا؟

    کراچی: یورپی سیفٹی ایجنسی بورڈ پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ مئی 2024 میں کرے گا، یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی اور پی آئی اے کے طیاروں پر پابندی عائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم نے سی اے اے اور پی آئی اے کے آڈٹ کے دوران مشاہدات سمیت مختلف آپریٹرز سے کیے گئے سوالات کے جواب سی اے اے سے طلب کر لیے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاسا نے پی آئی اے سے بھی اپنے مشاہدات سے متعلق انجینئرنگ، فلائٹ سروسز اور فلائٹ آپریشنز سے متعلق دستاویز طلب کیے ہیں۔

    ایاسا اپنی حتمی رپورٹ مئی میں ہونے والے ایاسا کے سیفٹی بورڈ میں پیش کرے گی، یورپی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کی آڈٹ رپورٹ کو سیفٹی بورڈ کے ایجنڈے میں شامل کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق مئی میں یورپی سیفٹی ایجنسی سیفٹی ریونیو بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا، جب کہ یورپی سیفٹی ایجنسی نے گزشتہ ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کا آڈٹ کیا تھا۔

  • پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہوگیا، فلائٹ اسٹیورڈ پی کے 784 پر سوار تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے آئی کے فضائی میزبانوں کے کینیڈا میں سلپ ہونے کے واقعات تواتر سے سامنے آرہے ہیں۔ اس بار ایاز قریشی نامی فلائٹ اسٹیورڈ کینیڈا جانے والی پی آئی اے فلائٹ سے لاپتہ ہوا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ فلائٹ اسٹیورڈ ایاز قریشی لاہور سے پرواز پی کے 784 پر کینیڈا پہنچا۔ فضائی میزبان ایاز کینیڈا پہنچ کرسلپ ہوا۔

    پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان نے ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز پر ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔ گزشتہ ماہ بھی 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوئے تھے۔

    ذرائع نے کہا کہ رواں سال بیرون ملک سلپ ہونے والے عملے کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ فضائی میزبان ایاز قریشی کا تعلق پی آئی اے لاہور بیس سے ہے۔

  • یورپ، برطانیہ کے لیے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن

    یورپ، برطانیہ کے لیے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن

    کراچی: یورپ اور برطانیہ کے لیے پاکستانی طیاروں اور پی آئی اے پر سے عائد پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے، یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26 نومبر کو اسسمنٹ کے لیے کراچی پہنچے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی اور پی آئی اے کے طیاروں پر پابندی کا ہٹنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26 نومبر کو کراچی پہنچے گی جہاں ٹیم سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی مکمل جانچ پڑتال کرے گا۔

    ترجمان سی اے اے کے مطابق ایاسا کی ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئر وردننس، ایئر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اہم شعبوں کا اسسمنٹ (جانچ پڑتال)کرے گی۔

    یورپی سیفٹی ایجنسی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بعد پی آئی اے کے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، فلائٹ اسٹینڈرڈ، شعبہ انجینئرنگ سمیت دیگر اہم شعبوں کا بھی اسسمنٹ کریگی۔

    ذرائع کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی کے کامیاب اسسمنٹ کے بعد پاکستانی ایئرلائن، پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازیں بحالی ہونے کا امکان ہے۔

    ترجمان پی آئی اے  عبداللہ خان نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ  پی آئی اے نے یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے دیئے گئے اہداف کافی عرصہ قبل مکمل کرلئے ہیں۔

     ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے ایاسا کی جانچ پڑتال سے متعلق مکمل تیاری سے ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ایاسا کی کامیاب آڈٹ کے بعد ہماری یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی اجازت مل جائے گی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کا روٹ پی آئی اے کیلئے انتہائی اہم ہے پی آئی اے اپنے بزنس کے تحت اہم زر مبادلہ حاصل کرتا ہے، جولائی2020ء سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر یورپی اور برطانیہ پر پابندی ہے۔

  • پی آئی اے : عمرہ کرایوں میں ہزاروں روپے کمی کا اعلان

    پی آئی اے : عمرہ کرایوں میں ہزاروں روپے کمی کا اعلان

    کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی، عمرہ کرایوں میں ہزاروں روہے کمی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں 6 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کردیا ہے، نئے کرایوں میں ہزاروں روپے کمی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد سے جدہ کیلئے دو طرفہ عمرہ کرایہ 6 ہزار روپے کی کمی کے بعد 87 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگیا۔

    ترجمان کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 6 ہزار روپے کم ہوکر 79 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ترجمان کا کہنا ہے کہ عمرہ کرایوں میں تقریباً 20 ڈالر کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان اور فیصل آباد سے جدہ کیلئے دو طرفہ کرایہ 93 ہزار روپے جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے کرایہ 85 ہزار روپے تھا۔

    ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے پاکستانی عمرہ زائرین کو سہولیات اور خدمات کی فراہمی میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

     

  • پی آئی اے کو 550 ملین روپے مل گئے

    پی آئی اے کو 550 ملین روپے مل گئے

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے کو 50 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے، وفاقی سیکرٹری نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کو 550 ملین روپے کی ادائیگی رکی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے کو 50 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے اور پی آئی اے کو 550 ملین روپے مل گئے۔

    وزارت مذہبی امورنے 550 ملین روپے کا چیک قومی ایئر لائن کے نمائندے کے حوالے کیا، ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے 50 کروڑ روپے ایندھن کی مد میں پی ایس او کو اداکر دیئے ہیں ، پی ایس او کو ادائیگی کے بعد فلائٹ آپریشن کل سے 100 فیصد بحال ہوجائے گا۔

    خیال رہے سیکرٹری کا عہدہ خالی ہونے کے باعث وزارت مذہبی امور فضائی کمپنیوں کو ادائیگی نہیں کرپارہی تھی اور وزارت مذہبی امور اور پی آئی ے کے درمیان رقم ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہو سکا تھا۔

    وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کی مد میں 95 فیصد رقم ادا کر دی تھی تاہم 5فیصدادائیگی باقی تھی ، اس سلسلے میں 2روز قبل سید عطا الرحمان کو سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن کا کرنٹ چارج تفویض کردیا گیا تھا۔

    وفاقی سیکرٹری نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کو 550 ملین روپے کی ادائیگی رکی ہوئی تھی۔

  • پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 90 فیصد بحال

    پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 90 فیصد بحال

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کا اندرون وبیرون ملک آپریشن 90 فیصد بحال ہوگیا، پی آئی اے آج 61 پروازیں آپریٹ کرے گی، جس مین بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کا متاثرہ فلائٹ آپریشن ایندھن کی فراہمی کے بعد بحالی کی طرف گامزن ہے ، پی آئی اے کی آج 61 پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک آپریشن90فیصد بحال ہواہے، بدھ کو 51 پروازوں کے ذریعے مسافروں کی آمد وروانگی ہوئی تھی، پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس تھی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق چھوٹے سیکٹرکی پروازوں کی روانگی بھی ممکن بنائی گئی ہے۔

    گذشتہ روز پی آئی اے مجموعی طور پر اندرون و بیرون ملک 51 پروازیں آپریٹ کی گئیں، ترجمان کے مطابق اندرون ملک کے دورافتادہ مقامات گلگت،اسکردو اور کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں بھی آپریٹ کی گئی جبکہ پی آئی اے کی کراچی کوئٹہ پروازیں 8 دن بعد بحال ہوئیں تاہم کچھ پروازیں منسوخ کردی گئیں تھیں۔

  • پی آئی اے فلائٹ آپریشن بہتری کی جانب گامزن

    پی آئی اے فلائٹ آپریشن بہتری کی جانب گامزن

    کراچی : ایندھن کی فراہمی پی آئی اے آج اندرون و بیرون ملک 51 پروازیں آپریٹ کی گئیں، فلائٹ شیڈول میں بہتری کے بعد آج کم فلائٹس منسوخ کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحالی کی طرف گامزن ہے،پی آئی اے آج مجموعی طور پر اندرون و بیرون ملک 51 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس کی ہے، آج چھوٹے سیکٹر کی پروازوں کی روانگی بھی ممکن بنائی گئی۔

    ترجمان کے مطابق اندرون ملک کے دورافتادہ مقامات گلگت،اسکردو اور کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں بھی آپریٹ کی گئی، پی آئی اے کی کراچی کوئٹہ پروازیں 8 دن بعد بحال ہوئیں تاہم کچھ پروازیں منسوخ کی گئیں۔

  • پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پربحال

    پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پربحال

    پی آئی اے کی جانب سے پی ایس او کو واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل کرنے اور قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن جزوی طور بحالی کی طرف گامزن ہوگیا، پی آئی اے کل اندورن و بیرون ملک کے لیے مجموعی طور پر 22 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو ایندھن فراہمی کے لیے فہرست جاری کردی گئی ہے، کل انٹرنیشنل روٹس کی 15 اور ڈومسٹیک روٹس کی 7 پروازیں روانہ ہونگی۔

    پی آئی اے کل کراچی سے اسلام آباد کے لیے دو پروازیں پی کے 300 اورپی 302 آپریٹ کرے گی

    اسلام آباد سے کراچی پی کے 301، لاہور سے کراچی پی کے 303،اسلام آباد سے گلگت 601 اور 605جبکہ اسلام آباد سے اسکردو پی کے 451 روانہ ہوگی۔

    کراچی سے جدہ کے لیے پرواز پی کے 731، کراچی، مدینہ پی کے 743 روانہ کی جائیگی

    اسلام آباد سے جدہ 741،اسلام آباد سے کوالالمپور 894،اسلام آباد سے ریاض 753،اسلام آباد سے دمام پی کے 245،اسلام آباد سے جدہ 841،اسلام آباد سے ابودابی پی کے 261 اور اسلام آباد سے دبئی پی کے 211 آپریٹ ہونگی

    سیالکوٹ سے جدہ پی کے 745 جبکہ ملتان سے جدہ کے لیے پی کے 939 روانہ ہوگی۔ لاہور سے مدینہ پی کے 715 اور لاہور سے دمام کے لیے پی کے 247 اور لاہور سے دبئی کے لیے پی کے 203آپریٹ کی جائینگی۔

    پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے اسلام کوٹ (تھرپارکر) کی چارٹر فلائٹ پی کے 6511 بھی آپریٹ کی جائے گی۔

  • شدید معاشی بحران کا شکار پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی

    شدید معاشی بحران کا شکار پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی

    شدید معاشی بحران کا شکار قومی ائیر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ہے تاہم آج  بھی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث شدید متاثر ہے۔ گذشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سے ایندھن کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔

    ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی آج 15 پروازیں آپریٹ ہوگی جبکہ کل سے فلائٹ آپریشن معمول پر آنا شروع ہوگا، 13 دن میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی۔

    ایئر لائن ذرائع کا بتانا ہے کہ آج کراچی سے اسلام آباد کی 6 پروازیں پی کے 300، 368، 308، 301، 369، 309، جبکہ کراچی سے لاہور کی  پی کے 306، 307، گوادر 503، 504 اور سکھر 536، 537 منسوخ ہیں۔

    اندرون ملک کے علاوہ کراچی سے دمام اور اسلام آباد سے دبئی جانے والی آٹھ بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے آج 15 پروازیں چلائے گی جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل سے ایندھن کی فراہمی کے بعد کل سے فلائٹ آپریشن معمول پر آجائے گا۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان دیرینہ تنازعہ بالآخر حل ہو گیا ہے۔، آئندہ چند روز میں ایندھن کی سپلائی معمول پر آنا شروع ہو جائے گی۔

    پی آئی اے نے معاملے کو حل کرنے میں تعاون پر پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار کو سراہا۔