Tag: پی آئی اے

  • پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد اضافہ؟

    پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد اضافہ؟

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا اہم ترین اعلیٰ سطح کا اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے، جس میں شرکت کے لیے سی ای او پی آئی اے، چیئرمین، سیکریٹری ہوابازی سمیت اعلیٰ افسران لاہور پہنچ گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد تک اضافے کی تجویز ہے، اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ نے سفارش تیار کر لی ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے تنظیم نو کے پلان پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔

    انتظامیہ قومی ایئر لائن کی تنظیم نو سے متعلق بورڈ ارکان کو آگاہی دے گی، پی آئی اے کو مالی مشکلات، یورپ، امریکا کے لیے پروازوں کے معاملے پر بھی اجلاس میں غور ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے جہازوں میں ان فلائٹ انٹرٹیمنٹ منصوبے پر بھی تفصیل اجلاس میں شیئر کی جائے گی۔

  • قومی ایئرلائن کا ایک اور  فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

    قومی ایئرلائن کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا، اس سے قبل بھی4 ایئر ہوسٹس اور فلائٹ اسٹیورڈز فرار ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کا ایک فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ لاپتہ ہوگیا، ایئرپورٹ سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کا میزبان جمعرات کو لاہور سے روانہ ہوا تھا۔

    فضائی میزبان منتظر مہدی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دوران ڈیوٹی ٹورنٹو پہنچا تھا اور پی آئی اے کی پرواز 798 کے ذریعے جمعہ کو پہنچنا تھا تاہم فضائی میزبان نے واپسی کے لیے ہوٹل میں دیگر عملے کے ساتھ رپورٹ نہیں کی۔

    منتظر مہدی سے قبل بھی4 ایئر ہوسٹس اور فلائٹ اسٹیورڈز یونیفارم میں فرار ہوچکے ہیں، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ازخود محکمانہ انکوائری کریں گے پھر ایف آئی اے کو کیس دیں گے۔

  • یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرے گی

    یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرے گی

    کراچی: یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی۔

    فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہو جائیں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو ریموٹ آڈٹ میں کلیئر کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے پر جون 2020 سے یورپی ممالک میں پروازوں پر پابندی عائد ہے، پروازوں کی بحالی سے قومی ایئرلائن کو اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔

  • عمرے پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان

    عمرے پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا ، جس کا اطلاق 10 اگست تک رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے عمرہ زائرین کے کرایوں میں 11 ہزار روپے کمی کر دی گئی، جس کے بعد پی آئی اے کا فیصل آباد سے مدینہ، جدہ کا کرایہ 1 لاکھ 12 ہزار سے کم ہو کر 1 لاکھ 800 ہوگیا ہے۔

    پی آئی اے نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے مدینہ اور جدہ کیلئے پروازوں کے کرایوں میں بھی کمی کی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 10 اگست تک رہے گا۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو 205 نئی پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دے دی تھی ، جن میں پائلٹس، کیبن کریو اور آئی ماہرین شامل ہیں جب کہ 45 نشستوں پر بھرتیوں کا معاملہ موخر کر دیا تھا۔

    کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ پی آئی اے اپنے واجبات ادا نہیں کر پا رہا پھر اس کو مزید بھرتیاں کس لیے کرنی ہیں؟

  • مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات، پی آئی اے  کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان

    مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات، پی آئی اے کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان

    کراچی : ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر چھ ماہ کے دوران طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے، جس سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 6ماہ میں قومی ائیرلائن سمیت مختلف طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے61 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    صرف پی آئی اے کے طیاروں کے ساتھ 39 واقعات رونما ہوئے، طیاروں سےپرندےٹکرانے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

    4 واقعات طیاروں کے انجن کونقصان پہنچا،متعددپروازیں منسوخ کرنا پڑیں ، کراچی ائیر پورٹ 19، لاہور ائیر پورٹ پر17 واقعات ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر6 ماہ کے دوران5واقعات رپورٹ ہوئے۔

    سیالکوٹ1 ، سکھر 2، کوئٹہ 4، پشاور1 ، گلگت ائیر پورٹ 1 ، ملتان میں 2 واقعات رپورٹ کیا ، مون سون موسم کی آمد کے ساتھ واقعات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

  • پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن آج  اختتام پذیر ہوگا

    پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن آج اختتام پذیر ہوگا

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا قبل ازحج آپریشن آج اختتام پذیر ہوگا ، پی آئی اے کا اس سال 65 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کا ہدف تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا قبل ازحج آپریشن آج 21جون کو اختتام پذیرہوگا ، پی آئی اےنےملک کےتمام ایئرپورٹس سےعازمین کوسعودی عرب پہنچایا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے نے قبل ازحج آپریشن کیلئے336پروازیں چلائیں، پی آئی اےکااس سال65ہزارعازمین کوسعودی عرب پہنچانےکاہدف تھا۔

    پی آئی اے کا سعودی عرب سےپاکستان بعد از حج آپریشن2 جولائی سےشروع ہوگا ، پی آئی اے خصوصی پروازوں سے حجاج کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچائے گا۔

    دوسری جانب کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر قبل از حج آپریشن مکمل ہوگیا ہے ، مجموعی طور پر کوئٹہ ائرپورٹ سے 58 پروازیں آپریٹ ہوئیں ،ان پروازوں سے کل 7675 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوئے۔

    ستائیس 27 سرکاری حج پروازوں (پی آئی اے) کے ذریعے 3934 عازمین حج روانہ ہوئے اور اکتیس 31 پرائیویٹ پروازوں کے ذریعے 3741 عازمین حج روانہ ہوئے۔

    پی آئی اے کی 19 پروازوں سے 2645 نجی عازمین حج سعودی عرب گئے جبکہ فلائی دبئی کی 9 پروازوں سے 756 نجی حج عازمین ،ایئراربیہ کی 2 پروازوں سے 212 نجی عازمین حج ، سیرین ایئر کی ایک پرواز سے 128 نجی حج عازمین روانہ ہوئے۔

  • پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں اہم انکشاف

    پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں اہم انکشاف

    کراچی : پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 38 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا جبکہ صرف 61 ارب روپے کی آمدنی کرسکا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی سال 2023 کے پہلے تین ماہ کے مالی نتائج سامنے آگئے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 38 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ سال 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے پی آئی اے کا نقصان 171 فیصد زائد ہے جبکہ رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران پی آئی اے صرف 61 ارب روپے کی آمدنی کرسکا۔

    مالی رپورٹ میں کہنا تھا کہ پی آئی اے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے 21 ارب روپے کا نقصان ہوا اور 2022 کے پہلے تین ماہ کے مقابلے 2023 میں کے خسارے میں 171 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمت، شرح سود اور روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پی آئی اے کو نقصان ہوا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ انتظامی نااہلی سے پی آئی اے کے آپریٹنگ اخراجات 15 ارب روپے اضافہ کے بعد بڑھ کر 43 ارب روپے ہوگئی ہے۔

  • کوالالمپور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا مسافر طیارہ روک لیا گیا

    کوالالمپور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا مسافر طیارہ روک لیا گیا

    ملائیشیا کی ایک مقامی عدالت کے احکامات  پر کوالالمپور ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ بوئنگ 777 روک لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق  پی آئی اےکا مسافر طیارہ بوئنگ 777 کو ملائیشیا کی  مقامی عدالت کے احکامات پر چار ملین ڈالرز واجبات وصولی کے لئے دوسری بار روکا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ملائیشین کمپبی سے لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا گیا تھا، لیز رقم کی عدم ادائیگی پر متعلقہ کمپنی نے واجبات وصولی کے لئے مقامی عدالت حکمنامہ حاصل کیا تھا۔

    عدالتی احکامات پر کچھ عرصہ قبل بھی اس بوئنگ طیارے کی ضبطگی کی کارروائی کوالالمپور ائرہورٹ پر کی گئی تھی، جس کے بعد سفارتی چینل کے ذریعے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی پر طیارے کو روانگی کی اجازت دی گئی تھی۔

    تاہم اب دوبارہ چار ملین ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پرواز پر مشتمل طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا، بی ایم ایچ رجسٹریشن نمبر کے حامل مذکورہ طیارے کو ائرپورٹ انتظامیہ نے دوسری بار روکا ہے۔

  • پی آئی اے نے روز ویلٹ ہوٹل کا نیا معاہدہ کر لیا

    پی آئی اے نے روز ویلٹ ہوٹل کا نیا معاہدہ کر لیا

    کراچی: قومی ایئرلائن نے امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل کا نیا معاہدہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پی آئی اے نے اپنے روز ویلٹ ہوٹل کا نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن نامی ادارے کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا ہے۔

    اس معاہدے کے تحت روز ویلٹ ہوٹل کو 3 سال کے لیے نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن چلائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ سالانہ 5.4 ملین ڈالرز پر مبنی ہے۔

    معاہدے کے تحت امریکی فرم روز ویلٹ ہوٹل میں ہاؤسنگ مائگرنٹس کو رہائش فراہم کرے گی، 18 ماہ کی گارنٹی بھی امریکی فرم نے پی آئی اے انویسٹمنٹ منیجمنٹ کو دے دی ہے۔

    روز ویلٹ ہوٹل کی یونین سے بھی امریکی فرم نے سیٹلمنٹ معاہدہ کر لیا، پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نئے معاہدے کے بعد اب روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ کھل گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ سے امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل کے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے جواب طلب کیا تھا۔

  • پی آئی اے حج آپریشن کا آغاز، پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ

    پی آئی اے حج آپریشن کا آغاز، پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ

    کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا، پہلی حج پرواز کراچی سے روانہ ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کے حج آپریشن کے سلسلے میں پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 773 کے ذریعے 328 عازمین کو لے کرمدینہ کے لیے روانہ ہو گئی۔

    ڈائریکٹر حج کراچی سجاد حیدر، ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پر عازمین کو رخصت کیا، سی اے اے اور پی آئی اے کے حکام بھی موجود تھے۔

    لاہور سے حج 2023 کی پہلی فلائٹ سیرین ایئر ER2921 کے ذریعے صبح 05 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے مقدس سرزمین کے لیے روانہ ہوئی، افتتاحی پرواز پر 279 حجاج سوار ہیں، وزیر اعظم کے اعزازی کوآرڈینیٹر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی علامہ شبیر احمد عثمانی، ڈائریکٹر حج اقرار احمد اور ایئرپورٹ مینیجر نذیر احمد خان نے عازمین کو رخصت کیا۔

    اسلام آباد سے پہلی پرواز پی کے 743 آج رات 9 بجکر 15 منٹ پر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے لیے پی آئی اے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے استعمال کر رہی ہے، پی آئی اے 320 خصوصی حج اور شیڈول پروازوں سے 65 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ قبل از حج فلائٹ آپریشن 22 جون تک جاری رہے گا، جب کہ بعد از حج فلائٹ آپریشن 2 جولائی سے 2 اگست تک مکمل ہوگا۔

    ترجمان کے مطابق پی آئی اے حج آپریشن کی پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد، سکھر، رحیم یار خان سے آپریٹ ہوں گی۔